Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نیب کی وجہ سے لوگ ذہنی دباو کا شکار ہیں، چیف جسٹس

    نیب کی وجہ سے لوگ ذہنی دباو کا شکار ہیں، چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں کرپشن کیس کے حوالہ سے ملزم کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیا نیب کا مقصد صرف کیس کو بنانا ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس تصدق حسین کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت چیف جسٹس نیب پر برہم ہوئے اور کہا کہ

    نیب کا مقصد صرف پکڑ دھکڑ نہیں ہے، نیب کو چاہیے جس پر کیس بنائے شواہد بھی ساتھ لگائے، عدالت نے کہا کہ انیس سال سے ملزم کو رگڑا لگایا جا رہا ہے،ملزم پرجس عہدے کی بنیاد پرکرپشن کا الزام ہے اس عہدے کا ثبوت تک نہیں، عدالت نے مزید کہا کہ کیا نیب کا مقصد صرف کیس کو بنانا ہے؟نیب کا مقصد کیس ثابت کرنا ملزم کو سزا دلوانا بھی ہے، چیف جسٹس نے مزید کہا کہ نیب کے اسی رویئے کی وجہ سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں. عدالت نے نیب کی جانب سے ملزم عطاء اللہ کی بریت کے خلاف دائر کی گئی اپیل مسترد کر دی.
    ملزم عطاء اللہ پر نیشنل بینک میں بطور کیشئر کرپشن کا الزام تھا ،ہائیکورٹ ملزم کو چار سال قبل بری کر چکی ہے

  • ڈالر کی پرواز نیچے آنا شروع، ڈالر کتنا سستا ہوا ، جان کر ہوں حیران

    ڈالر کی پرواز نیچے آنا شروع، ڈالر کتنا سستا ہوا ، جان کر ہوں حیران

    ڈالر کی اڑان کے بعد اب پرواز نیچی ہو گئی، آج جمعرات کو ڈالر کی قدر میں بیس پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی انٹر بینک میں قدر میں 20 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 151 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ،آج جمعرات کو کاروبار شروع ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈکس 34 ہزار 637 کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں 405 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 35 ہزار 42 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی قیمت 153 پر پہنچ گئی تھی جو گزشتہ دو روز میں کم ہو کر 151 روپے 75 پیسے پر آ گئی

  • کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس، پاک فوج نے اہم اعلان کر دیا

    کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس، پاک فوج نے اہم اعلان کر دیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمسن فرشتہ قتل کیس کے حوالہ سے پاک فوج بھی خاموش نہ رہ سکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ معصوم فرشتہ کا ظالمانہ قتل قابل مذمت ہے ،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوج ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاشرتی ناسوروں سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں دس سالہ بچی فرشتہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، بچی کی گمشدگی کی اطلاع جب پولیس کو دی گئی تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا ،بچی کی لاش ملنے کے بعد ورثاء کے احتجاج کے بعد ایس ایچ شہزاد ٹاؤن و دیگراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اہلخانہ نے بچی کو ڈھونڈنے اور ایف آئی آر کےاندراج کیلیے تھانے کے کئی چکر لگائے، ایس ایچ او نے بچی کو ڈھونڈنے کے بجائے کہا کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی ،ایف آئی آر کے بجائے پولیس اہلکارتھانے کی صفائیاں کرواتے رہے ،ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ او کیخلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے .

    ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کو معطل کر دیا ہے اور انکوائری ایس پی رورل عمر خان کے سپرد کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا ، وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود کیس بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • پاکستان کا شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

    پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی قوم کو بتایا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے. کامیاب تجربہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ کمیٹی ،سروسز چیف نے سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی ہے. پاکستان کی طرف سے کامیاب تجربہ کرنے والا میزائل شاہین ٹو مکمل طور پر پاکستان کی اسٹریٹجک ضروریات کو پوراکرتا ہے ،میزائل 1500 کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بناسکتاہے، یہ روایتی اورنیوکلیئر ہتھیار لے کر جا سکتا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ میزائل تجربے کا مقصد آپریشن تیاریوں کو یقینی بناناہے ۔میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں مخصوص ہدف کو نشانہ بنا کر کیا گیا ۔شاہین ٹو میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا ہے.

  • ٹماٹر چوری کے الزام میں کلہاڑیان چل گئیں، ایک قتل

    ٹماٹر چوری کے الزام میں کلہاڑیان چل گئیں، ایک قتل

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ٹماٹر چوری کرنے کی وجہ سے ایک کسان نے دوسرے کسان کو قتل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر چوری کرنے کے الزام میں مدھیہ پردیشن کے جبل پور ضلع کے علاقت پناگر میں ایک کسان نے کلہاڑیوں کے وار کر کے دوسرے کسان کو قتل کر دیا ہے. اور ملزم کی لاش کو قتل کرنے کے بعد پڑوس میں پھینک دیا جسے پولیس نے برآمد کر لیا.پناگر تھانہ کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا.

    واضح رہے کہ بھارت نے اس سال پاکستان کے ٹماٹر بند کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کا خوب مذاق اڑایا تھا ،بھارتی کسانوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو ٹماٹر سپلائی نہیں کریں گے حالانکہ پاکستان نے پہلے ہی بھارت سے ٹماٹر لینے پر پابندی لگا رکھی تھی. پچھلے تین سال کے دوران ایک کلو ٹماٹر بھی بھارت سے درآمد نہیں کیے گئے .اب بھارت کی اپنی صورتحال یہ ہے کہ ٹماٹر چوری کے الزام میں قتل ہو رہے ہیں.

  • حمزہ شہباز اداروں کی تضحیک کی بجائے چوری کا جواب دیں، شہباز گل

    حمزہ شہباز اداروں کی تضحیک کی بجائے چوری کا جواب دیں، شہباز گل

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اداروں کی تضحیک کی بجائے اپنی چوری کا جواب دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے حمزہ شہباز کی گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی بے چینی بتا رہی ہے کہ آپ کو اپنی پارٹی میں سائید لائن کر دیا گیاہے،. انہوں نے کہا کہ احتساب سے بچنے کے لئے آپ کے والد، بھائی اور بہنوئی ملک سے بھاگ گئے ہیں. اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا، ماضی میں بھی شریف خاندان ملک سے بھاگ چکا ہے.

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کا انٹرویو حقیقت ہے توبڑا شرمناک ہے ،چیئرمین نیب نےپریس کانفرنس کرنی ہےتونیب سیاسی جماعت بنا لے اور عمران نیازی سے الحاق کر لے، حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نیازی خان آپ کا یوم حساب آنےوالا ہے،ہم گھبرانے والے نہیں.

  • مریم چوری کر کے سینہ زوری کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    مریم چوری کر کے سینہ زوری کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم بی بی وہ کردار ہیں جو چوری کر کے سینہ زور ی کر رہی ہیں، وزیر اعظم پر تنقید کر کے مریم اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے بہاولپور میں حکومت پر تنقید پر فردوس عاشق اعوان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کردار ہیں جو عدالت میں کچھ اور کہے ہیں اور باہر کچھ اور ،پھر کہتے ہیں کہ یہ ہمارا سیاسی بیان تھا، یہ وہی کردار ہیں جو بے نامی دار ہیں. یہ کردار عدالت میں مکر گئے اور اسے سیاسی بیان دینے لگے، ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے کس منہ سے حساب مانگ رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کی امید ہیں.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کے ساتھ کیا کر دیا، قوم دیکھ رہی ہے. حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں خود گر رہی ہے.

  • وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم پاکستان عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلقہ تبادلہ خیال کیا گیا،. ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا.

  • فرشتہ مہمند کی نہیں پاکستان کی بیٹی، آواز اٹھائیں گے، مریم نواز

    فرشتہ مہمند کی نہیں پاکستان کی بیٹی، آواز اٹھائیں گے، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کے ساتھ کیا کر دیا، قوم دیکھ رہی ہے. حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں خود گر رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے پنجاب کے شہر بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے کے حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا .اس موقع پر مسلم لیگ ن کے پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعدادبھی موجود تھی، مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہمند سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی بیٹی فرشتہ کی بے حرمتی کی گئی اور اسے قتل کر دیا گیا ، کوئی ہسپتال اس بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے تیار نہیں تھا حکام بالااس چیز کا نوٹس لیں ، وہ صرف مہمند کی نہیں بلکہ پاکستان کی بیٹی تھی ، مریم نواز نے مزید کہا کہ مہمند قبائل کے تمام بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں ، ہم فرشتہ کیلئے آواز اٹھائیں گے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ حکومت گرانی چاہیے لیکن میں کہتی ہوں کہ اگر اس کی حکومت گر رہی ہو تو اپنے چار بندے کھڑے کر کے اس کی حکومت کو کھڑی رکھنا چاہیے تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ اس چہرے کے پیچھے کیا ہے .

    واضح رہے کہ نواز شریف کے جیل جانے کے بعد انہوں نے پارٹی کی تنظیم نو کا کہا اور ساتھ کہا کہ پارٹی قیادت عوام کے ساتھ رابطہ رکھے، عوام میں جائے اور تبدیلی سرکار کے کارنامے گن کر بتائے، نواز شریف کی ہدایت کے بعد مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں پروگراموں کی ترتیب بنا لی ہے ،مریم نوا زاور حمزہ شہباز پروگراموں سے خطاب کریں گے، اس ضمن میں پہلا پروگرام 28 مئی کو وفاقی دارالحکومت کو اسلام آباد میں ہو گا.

  • نیب پیشی کا نوٹس، بلاول کا وصول کرنے سے انکار

    نیب پیشی کا نوٹس، بلاول کا وصول کرنے سے انکار

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نیب پیشی کا نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے پارک لین کیس میں بلاول زرداری کو24 مئی کو نیب میں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا تھا جسے بلاول نے وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے. نیب راولپنڈی نے17 مئی کو نوٹسبھیجا،20مئی کو کورئیر کمپنی کا ملازم نوٹس لے کر بلاول ہاﺅس گیا،تاہم بلاول ہاﺅس کراچی نے نیب کا نوٹس وصول کرنے سے انکارکردیا۔ نیب نے بلاول بھٹو کو 24 مئی کو اولڈ ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا