Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وفاقی وزیر فیصل واڈا کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

    وفاقی وزیر فیصل واڈا کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

    وفاقی وزیر فیصل واڈا کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں ہسپستال منتقل کر دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر فیصل واڈا کی طبیعت خراب ہونے سے انہیں فوری طور پر اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر کا علاج معالجہ شروع کر دیا ہے ،فیصل واڈا کو انجائینا کی تکلیف ہوئی ہے تاہم ٹیسٹ ہونے کے بعد بیماری کی تشخیص ہو گی.

    فیصل واڈا کراچی کی سیٹ سے شہباز شریف کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں. تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر اعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل بنایا ہے.

  • 2022 میں پاکستان کا پہلا خلاباز خلا میں جائے گا، فواد چودھری

    2022 میں پاکستان کا پہلا خلاباز خلا میں جائے گا، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد احمد چودھری نے کہا ہے کہ 2022 میں ہمارا پہلا خلاباز خلا میں جائے گا،15ویں روزے سے پہلے اگلے5سال کا کلینڈرجاری کیا جائے گا،اتنےبزرگ علما چاند دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جن کو سامنے پڑی چیز نظرنہیں آتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وزیراعظم نے مجھے وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی،اس وزارت میں بھی میں نے بہت سی اصلاحات کی کوشش کی ،70فیصد حکومتی اشتہار کم کیے ،حکومتی اشتہاربجٹ میں ایک ارب روپےبچا کرحکومت کوواپس کیے ،انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس میں آنے کے بعد میں نے مکمل بریفنگ لی ،کوئی ملک بھی سائنس اورٹیکنالوجی کےبغیرآگےنہیں جاسکتا،میں نے ایک فریم ورک تیار کیا.انہوں نے کہا کہ ہم مفتی منیب اورباقی علماء کا احترام کرتے ہیں

  • تنکوں کے سہارے چلنے والی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں:قمرالزمان کائرہ

    تنکوں کے سہارے چلنے والی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں:قمرالزمان کائرہ

    پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ تنکوں کے سہارے چلنے والی حکومت کو گراناکوئی مسئلہ نہیں لیکن چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے تا کہ عوام کو ان کے نام نہاد ماہرین کی اصل حیثیت معلوم ہوجائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں 98لاکھ جعلی اکاؤنٹس ہیں سب کا حساب ہونا چاہیے،موجودہ حکومت کے سلیکٹرز بھی اس کی پرفارمنس سے مایوس ہو رہے ہیں، ماضی میں بھی سلیکٹڈ حکومتیں آتی رہی ہیں،موجودہ حکومت کی کارکردگی نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا جارہا ہے تبدیلی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں،

  • بزدل وزیر اعظم ایوان سے بھاگ گیا: بلاول

    بزدل وزیر اعظم ایوان سے بھاگ گیا: بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ میرے پاس سوال تیار تھے لیکن وزیر اعظم اسمبلی سے بھاگ گیا، کس طرح کا بزدل وزیر اعظم ہے جو پارلیمان سے بھاگ گیا .پہلے تو کہتے تھے کہ اسمبلی میں سوالات کا جواب دیں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے ہر جگہ سے بھاگ رہے ہیں. یہ کیسا وزیرا عظم ہے جو کسی کو جواب نہیں دے سکتا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ جہانگیرترین کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے نائب وزیر اعظم کا عہدہ حاصل کر لیا ہے دوغلا پالیسی عوام کے سامنے نظر آ رہی ہے. میرے صوبے میں کسی کا بے نامی اکاونٹ نکلے گا تو اس کے باپ دادا کو بھی گرفتار کئے جائیں گے ، جے آءی ٹی بیٹھے گی لیکن یہاں ایسا ہو تو کچھ نہیں ، قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہئے.

  • وفاق کی ناکامی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہو رہے ہیں، بلاول

    وفاق کی ناکامی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہو رہے ہیں، بلاول

    بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، حکومت کو سندھ کی کامیابی سے سیکھنا چاہئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے چیئرمین لگانے کا ایک طریقہ ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے حکم مانے گئے اور ایف بی آر، اسٹیٹ بینک کے چیئرمین کو ہٹایا گیا، اپنا ہی وزیر خزانہ گھر ببھیج دیا، ایک سال میں چار بجٹ پیش کئے گئے،، غریب آدمی مشکلات کا شکار ہے لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں، خان‌صاحب کا ہردعویٰ جھوٹا ہوتا ہے، اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے کیسے وفاقی حکومت دیوالیہ ہو گئی، وفاقی حکومت ٹیکس اکٹھے کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے سب صوبوں کا نقصان ہو رہا ہے اور صوبے وفاق کی ناکامی کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی آئی ایم ایف سے قرضے لئے لیکن ملک آئی ایم ایف کے حوالے نہیں کیا. ہم نے سب سے زیادہ روزگار دیا.

  • مسلم لیگ ن کو نیب سے بڑی خوشخبری مل گئی، مٹھائیاں تقسیم

    مسلم لیگ ن کو نیب سے بڑی خوشخبری مل گئی، مٹھائیاں تقسیم

    احتساب عدالت اسلام آبادنے پولیس فاؤنڈیشن اراضی کیس میں سابق ن لیگی ایم این اے انجم عقیل خان کر بری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انجم عقیل خان کےخلاف 2014 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا ،آج احتساب عدالت کےجج ارشد ملک نےفیصلہ سنا دیا ،مقدمے میں چاروں شریک ملزمان بھی باعزت بری کر دئیے گئے، احتساب عدالت نے کہا کہ نیب انجم عقیل کےخلاف الزامات ثابت کرنےمیں ناکام رہا،ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا.

    انجم عقیل خان سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے مقابلے میں اسلام آباد سے امیدور تھے، انجم عقیل خان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر تھے اور انہیں شکست ہوئی تھی.

  • پاکستانی یونیورسٹیوں میں موجود لائبریریوں میں کتنی کتابیں ہیں؟ حیران کن خبر

    پاکستانی یونیورسٹیوں میں موجود لائبریریوں میں کتنی کتابیں ہیں؟ حیران کن خبر

    سینیٹ اجلاس میں وزارت تعلیم نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 116سرکاری یونیورسٹیاں ہیں،ان میں سے 114 کے پاس لائبریری ہیں تاہم بڑی یونیورسٹیوں کے پاس کتابوں کی تعداد پانچ ہزار سے کم ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کروایا تو سینیٹ اراکین نے لائبریری میں کم کتابوں پرتشویش کا اظہار کیا، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میرے گھر کی لائبریری میں 5000 کتابیں موجود ہیں. وزارت تعلیم نے اپنے جواب میں بتایا کہ نوازشریف انجینیرنگ یونیورسٹی ملتان کی لائبریری میں صرف 1986کتابیں ہیں ،نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کی لائبریری میں صرف 2702کتابیں،شہیدبینظیربھٹو یونیورسٹی برائےحیوانی سائنسزکی لائبریری میں صرف 3600 کتابیں ،شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لائبریری کے پاس صرف 1100 کتابیں،یونیورسٹی آف بلتستان کی لائبریری میں صرف 1506 کتابیں،یونیورسٹی آف فاٹا کی لائبریری کے پاس صرف 1379 کتابیں ،یونیورسٹی آف لورالائی کی لائبریری کے پاس صرف 3000 کتابیں ، ویمن یونیورسٹی صوابی کی لائبریری کے پاس 5 ہزار کتابیں ہیں

  • تیج بہادر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلا لیا

    تیج بہادر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلا لیا

    بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے بھارتی فوج کے سابق جوان تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں بینچ نے تیج بہادر کی درخواست پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کل تک اس درخواست پر اپنا موقف دے.تیج بہادر کی جانب سے وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ کے ایک سابقہ حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے متعلق درخواسیتں مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کے دوران دائر کی جا سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقابلے میں بھارتی فوج کے معطل فوجی تیج بہادر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے . تیج بہادر نے بھارت کے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے.

  • وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس عمر کو چیئرمین بنائے جانے کے فیصلے کے بارے وزیر اعظم نے خود آگاہ کیا ہے. اسد عمر کابینہ میں واپس آنے سے مسلسل انکار کر رہے تھے، وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی اسد عمر سے ملاقات کی تھی، تا ہم آج وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دی ہے کہ اسد عمر کو کمیٹی کا چیئرمین بنا یا جائے ،وزیراعظم عمران خان نےچیف وہپ عامرڈوگرکوہدایت جاری کردی ہیں، قواعد کےتحت اسدعمرکو پہلے قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کارکن نامزد کیا جائےگا ،اس وقت تحریک انصاف کےایم این اےفیض اللہ قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کےچیرمین ہیں ،ممبر بننےکے بعد اسد عمرکوقائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیرمین بنایا جائےگا.

    واضح رہے کہ اسد عمر نے وفاقی وزارت خزانہ سے استعفیٰ دیا تھا اور کہا تھا کہ کوئی دوسری وزارت نہیں لوں گا

  • سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشیر کی وزارت خارجہ طلبی

    سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشیر کی وزارت خارجہ طلبی

    پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی وجہ سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجا وزارت خارجہ طلب کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج ایل اور سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے. بھارتی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہی ہے اس لئے بھارتی ڈپٹی ہائی کشمیر گوراواہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا ،جسے حکومت کی جانب سے مراسلہ دیا گیا ہے.جس میں انڈیا کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھر پور احتجاج کیا گیا ہے. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے 2 اور 5 مئی کو کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ رکھ چکڑی سیکٹر پر 2 مئی کو فائرنگ سے 15 سالہ طاہر حفیظ شہید ہو گیا۔بھارتی فائرنگ سے طاہرحفیظ کی 9 سالہ بہن طاہرہ بھی زخمی ہوئی جبکہ 5مئی کو تتہ پانی، چڑی کوٹ سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کے گئی اور فائرنگ کے نتیجے میں نسرین بی بی اور 12 سالہ زاہد شہید ہوا۔ پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت سے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے.