Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام اسمبلی میں ایک ہو گئیں ، بڑی خبر آ گئی

    تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام اسمبلی میں ایک ہو گئیں ، بڑی خبر آ گئی

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں نماز کے لئے 20 منٹ کا وقفہ کئے جانے کی رولز میں ترمیم پیش کی گئی

    ترمیم جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما نے پیش کی جس کی حکومت نے حمایت کر دی، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترمیم جمعیت علماء اسلام کےرکن صلاح الدین ایوبی نے پیش کی ،حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی اجلاس میں ہر نماز کیلئے 20منٹ کے وقفے کی حمایت کی گئی، اسپیکرنےترمیم متعلقہ کمیٹی میں بھیج دی ،قومی اسمبلی کااجلاس کل دوپہر2بجے تک ملتوی کر دیا گیا.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی،

  • شیریں رحمان نے مشاہد حسین سید کو منایا اور باہر چلے گئے

    شیریں رحمان نے مشاہد حسین سید کو منایا اور باہر چلے گئے

    سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا

    سینیٹ اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر ایوان سے واک آئوٹ کیا تو شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے اکثر اراکین روز روز بائیکاٹ کے رویے سے نالاں ہیں. اپوزیشن کے بائیکاٹ کے وقت مشاہد حسین سید اپنی نشست پر بیٹھے رہے جس پر پیپلز پارٹی کی شیریں رحمان مشاہد حسین سید کے پاس گئیں، شیریں رحمان نے کہا کہ وزیر خارجہ ایوان میں نہیں آتے تو واک آوٹ کرتے ہیں ، شیری رحمان کے منانے پر مشاہد حسین سید بھی واک آوٹ کر گئے

  • ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر شک کرنا آسان ہے، زرتاج گل

    ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر شک کرنا آسان ہے، زرتاج گل

    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تنقید اور شک کرنا بہت آسان ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زرتاج گل نے کہا کہ بلین ٹری سونامی ایک شاہکار منصوبہ ہے جسے بین الاقوامی اداروں نے بھی مانیٹر کیا اور سراہا ، تمام پارلیمنٹیرینز اور صحافیوں کو دعوت دیتی ہوں کہ میرے ساتھ چل کر اس عظیم منصوبے کی کامیابی کے ثبوت اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تنقید اور شک کرنا بہت آسان ہے

  • ترکی میں کتنے پاکستانی قید ہیں، بڑی خبر آ گئی

    ترکی میں کتنے پاکستانی قید ہیں، بڑی خبر آ گئی

    سینیٹ اجلاس میں وزارت داخلہ نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ترکی کی جیلوں میں 281 پاکستانی قید ہیں،ان میں سے چند کو سزا سنا دی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کے حوالہ سے بتایا کہ غیرقانونی طورپرترکی جانے والے 2ہزار396 پاکستانی ترکش ڈیٹنشن سینٹرزمیں نظربند ہیں ،ان میں سے 46 کو سزا ہوگی، 42 کے مقدمے زیر غور ہیں ،جیل میں 9 پاکستانی اپنی سزا پوری کرچکے ہیں مگرجرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث رہا نہیں ہوئے .

  • تبدیلی سرکار نے پاکستان  کا مستقبل تباہ کر دیا:شیریں رحمان

    تبدیلی سرکار نے پاکستان کا مستقبل تباہ کر دیا:شیریں رحمان

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کا مستقبل نیلام کردیا، اب پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف بنائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیریں رحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکارآئی ایم ایف کی شرائط سے آگاہ نہیں کررہی. امیروں کے لئے ایمنسٹی سکیم لائی جا رہی ہے جبکہ غریبوں کے لئے کچھ نہیں، نیا پاکستان میں مہنگائی بہت زیادہ ہو چکی ہے، پرانا پاکستان بتائے گا کہ مہنگائی کیسے کم کی جاتی ہے.

  • پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

    پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

    انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر جج کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، سید کوثرعباس زیدی بطور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی اسلام آباد ہائیکورٹ میں خدمات انجام دیں گے .کوثرعباس زیدی وزیراعظم عمران خان کیخلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کر رہے تھے ،بیرسٹرفہد قتل کیس بھی کوثرعباس زیدی کی عدالت میں زیرسماعت ہے اور حتمی فیصلے کے قریب ہے ،سید کوثرعباس زیدی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ممبرانسپیکشن ٹیم کے عہدے سے بھی ہٹادیا گیا ، سید احتشام علی کو ممبر انسپیکشن ٹیم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

  • سابق صدر کی عبوری ضمانت منظور

    سابق صدر کی عبوری ضمانت منظور

    سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے 15 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی، عدالت نے درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ،عدالت نے 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور کی .
    آصف زرداری کی جانب سےپانچویں انکوائری میں ضمانت کی درخواست دائرکی گئی تھی

  • سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    معان خصوصی پیٹرولیم ندیم بابرسے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی ہے اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں کے مابین حالیہ دورہ ایران اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام اور فروغ پر بھی بات چیت ہوئی ،ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں. پاکستان کے ساتھ مشترکہ آف شور گیس اور تیل کی تلاش بھی کر سکتے ہیں ،ندیم بابر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی سرحد پرروک تھام میں تعاون ہوگا،ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات ہونے چاہیں

  • لاہور دھماکہ خود کش حملہ تھا، وفاقی وزیر داخلہ

    لاہور دھماکہ خود کش حملہ تھا، وفاقی وزیر داخلہ

    پاکستان کے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ لاہور دھماکا خود کش ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا میں ایلیٹ کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ،جس طرح کڑیاں ملتی جائیں گی تحقیقات میں پیش رفت ہوگی.

    واضح رہے کہ داتا دربار کے گیٹ نمبر دو کے قریب ایلیٹ فورس گاڑی پر دھماکے سے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد شہید ہو گئے. وزیر اعظم نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی تھی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی تمام مصروفیات ترک کر دیں اور فوری امن و امان کا اجلاس بلا لیا تھا،

  • وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شریک

    وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شریک

    قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان قومی اجلاس میں شریک ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشننے وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں نہ آنے پر احتجاج کیا تھا ، آج وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ چکے ہیں، اجلاس جاری ہے جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی.