Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں کئے گئے اعلان پر پاکستان میں آتے ہی عملدرآمد کروا دیا، کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا اے سی بند، فون کی سہولت بھی ختم کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے اے سی اور فون کی سہولت واپس لے لی گئی، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق جیل حکام نے جب نواز شریف کا اے سی بند کیا تو نواز شریف نے جیلر سے کہا کہ ایسا نہ کرو مجھے پت ہو چاتی ہے ،گرمی کی وجہ سے مجھے الرجی ہو جائے گی، جس پر جیلر نے کہا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے.

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیلر کی منت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فون پر گھر بات کرنے دی جائے جس پر جیلر نے کہا کہ اب سے سہولیات ختم ،اب عام قیدیوں کی طرح آپکو اب ٹریٹ کیا جائے گا، مقررہ وقت پر ہی ملاقات اور بات ہوگی.

    دوسری جانب نواز شریف سے آج جمعرات کو ملاقات کا دن ہے، آج شریف خاندان کا کوئی فرد نواز شریف سے ملاقات نہیں کرے گا، مریم نواز کوئٹہ جا رہی ہیں وہ اپوزیشن کے جلسہ میں شرکت کریں گی، شہباز شریف بھی احتجاجی جلسوں کی وجہ سے مصروف ہیں. وہ بھی آج ملاقات نہیں کریں گے. سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے خاندان کے 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے ،گزشتہ جمعرات کو مریم اور شہباز شریف نے ملاقات کی تھی. تاہم آج شریف خاندان کا کوئی بھی فرد مریم نواز سے ملاقات نہیں کرے گا.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے دورہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے.

    وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ یہ کوئی جیل کی سزا ہوتی ہے جس میں وہ رہ رہے ہیں۔ پاکستان واپس جاکر ان کے جیل خانوں سے ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کی سہولت واپس لے لیں گے، مجھے پتہ ہے کہ مریم بی بی بہت شور مچائیں گی۔ لیکن نواز اور زرداری اسی صورت جیل سے باہر آسکتے ہیں کہ وہ قوم کا لوٹا ہواپیسہ واپس کر دیں۔ جب بھی آصف زرداری جیل جاتا ہے تو وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ہسپتال پہنچ جاتا ہے اور وہ زیادہ تر قید تو ہسپتال میں گزارتا ہے، آصف علی زرداری آپ کو بھی ٹی وی اور ایئر کنڈیشنر کے بغیر جیل میں رکھیں گے.

    وزیراعظم عمران خان گزشتہ شب امریکا کا دورہ مکمل کر پاکستان واپس پہنچے ہیں، ان کی ایئرپورٹ آمد پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خاں، فردوس عاشق اعوان، فواد چوہدری، مراد سعید، جہانگیر ترین اور دیگر وزراء سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے زبردست استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں‌ نچھاور کی گئیں، کارکنان کی جانب سے اپنے قائد عمران خان کا دیکھ کر زوردار نعرے بازی بھی کی گئی،

  • اسلام آباد، طوفانی بارش، گھر میں پانی بھر جانے سے ماں بیٹا جاں بحق ، 7 افراد بیہوش

    اسلام آباد، طوفانی بارش، گھر میں پانی بھر جانے سے ماں بیٹا جاں بحق ، 7 افراد بیہوش

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی بارش سے پانی میں ڈوب کر ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ پی ڈبلیو ڈی کالونی میں بارش کا پانی اچانک گھر کی بیسمینٹ میں بھر جانے سے ایک ہی گھرانے کے سوئے ہوئے افراد ڈوبنے لگے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں شروع کیں.

    پانی میں ڈوب کر 30 سالہ سحرش فرحان اور اس کا ایک سالہ بیٹا شایان جاں بحق جبکہ باقی 7 افراد بیہوش ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور کمسن بیٹے کی لاشیں نکالیں اور پمز ہسپتال منتقل کر دیں۔ گھر کے دیگر 7 افراد کو بحفاظت پانی سے نکال لیا گیا.

    ریسکیو حکام کے مطابق وہ اطلاع ملنے کے پندرہ منٹ بعد موقع پر پہنچے، بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے بیسمنٹ مکمل بھر چکی تھی. بے ہوش افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے.،

    پنجاب کے شہر راولپنڈی میں طوفانی بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح بلند ہو گئی ہے، گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی کی سطح الرٹ لیول تک پہنچ گئی، گوالمنڈی میں پانی کی سطح 8.6 فٹ پر پہنچ چکی ہے جس کے بعد مقامی حکومت نے الرٹ جاری کر دیا ہے. ضلعی انتظامیہ نے گوالمنڈی کے مقام پر الرٹ جاری کر دیا جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کٹاریاں پر پانی کی سطح 11.40 فٹ ہونے پر پری الرٹ جاری کیا جائے گا۔

  • مریم نواز کوئٹہ روانہ، کیپٹن ر صفدر بھی ہمراہ

    مریم نواز کوئٹہ روانہ، کیپٹن ر صفدر بھی ہمراہ

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے خطاب کرنے کے لئے کوئٹہ روانہ ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے کوئٹہ روانہ ہوئیں، مریم نوازنجی ایئرلائن کی پرواز 543سے کوئٹہ روانہ ہوئیں ،مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید اور کیپٹن (ر)صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں،

    یوم سیاہ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بڑے جلسے ہوں گے جبکہ دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی. لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے جلسے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، کراچی میں پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری، پشاور میں مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز خطاب کریں گی.

    کراچی میں ہونے والے جلسہ سے بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم رہنما قائدین خطاب کریں گے۔ کراچی کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے ميں پيپلز پارٹی، ن ليگ، جے يو آئی اور اے اين پی سميت ديگر جماعتوں کے کارکن شريک ہوں گے۔

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے سے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے.

    جمعیت علماء اسلام ف ملین مارچ کے سلسلے میں اپنا الگ جلسہ رنگ روڈ پر کرے گی جس سے مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔

    باقی شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی، مسلم لیگ ن نے لاہور جلسہ کے لیے کارکنان سے فنڈ بھی جمع کیا ہے.

  • لاہور،باٹا پور میں 9 سالہ بچے سے زیادتی و قتل کا ملزم ہوا گرفتار

    لاہور،باٹا پور میں 9 سالہ بچے سے زیادتی و قتل کا ملزم ہوا گرفتار

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ باٹا پور میں پیش آیا تھا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے،ملزم اعظم بٹ نشے کا عادی ہے،پولی گرافی ٹیسٹ کے لیے پہلےاعظم بٹ کوحراست میں لیا گیا تھا

    پولیس کے مطابق ملزم نےنشے کی حالت میں بچے کوزیادتی کےبعد قتل کیا اورملزم نے قتل کےبعد بچےکی لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی

    واضح رہے کہ رواں ماہ چودہ جولائی کو سبحان امجد نامی بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا،قتل کئے جانے والے بچے کا تعلق باٹا پور لکھن شریف علاقہ سے تھا.بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ سبحان امجد نامی یہ بچہ گھر سے کھیلنے کیلئے باہر گیا تاہم وہ واپس گھر نہیں‌ آ سکا. گھر سے باہر کسی درندے نے اسے بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا گیا،

  • دس لاکھ نہیں ہیں تو حکومت ڈی چوک پر چندہ مانگنا شروع کر دے، سپریم کورٹ

    دس لاکھ نہیں ہیں تو حکومت ڈی چوک پر چندہ مانگنا شروع کر دے، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات سےمتعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کے پاس دس لاکھ نہیں تو ڈی چوک پر چندہ مانگنا شروع کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنی گالہ تجاوزات کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ،گندگی کےحوالےسے ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ لگانے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا،

    جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ کورنگ نالے پرلگائے جانےوالے ٹریٹمنٹ پلانٹ کےلئے کتناعرصہ درکارہوگا؟ جس پرسرکاری وکیل نے کہا کہ تین ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری ہوئی ہےدوسال میں لگ جائیں گے،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ مطلب دوسال تک حکومت پنڈی والوں کو گنداپانی پلائےگی،حکومت نے کورنگ نالے کےاردگرد آبادی بننے ہی کیوں دی؟ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ کیاپانی کی ٹریٹمنٹ کے لئے کوئی عارضی پلان موجود نہیں؟

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ 10،10لاکھ روپے لگا کر وقتی طور پر پانی کی صفائی کا کام کیا جا سکتا ہے، جسٹس عظمت سعید نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ حکومت کے پاس 10 لاکھ روپے نہیں تو ڈی چوک میں چندہ مانگنا شروع کر دے ،

    عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ آبادی کوبھی اپنی گندگی کم کرنےکےاقدامات کرنے ہونگے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ کورنگ نالے پرغیرقانونی بےتحاشا آبادی ہونے کے باعث اسے نہیں ہٹایا جا سکتا،جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ قانون پرعمل ہو تو اس آبادی کو ہٹایا جانا چاہئے، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ حکومت نےتوغیرقانونی آبادی ختم کرنےکےمعاملےپربےبسی ظاہرکردی ہے،

  • تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

    سندھ حکومت نے تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی پر مقدمہ درج کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے خلاف کراچی کے اتحاد ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درج مقدمہ میں دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں،

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی ایک مبینہ ویڈیو کی بناء پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں وہ آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو دھمکیاں دے رہے تھے،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان علاقہ سے منیشات کے خاتمے کے لئے بھی سرگرم ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے پولیس افسران سے بھی ملاقاتیں کی تھیں ،آئی جے سندھ سے ہونے والی ملاقات میں آئی جی سندھ نے بلدیہ ٹاؤن سے منشیات فروشی اور لینڈ گریبنگ کے مکمل خاتمہ ہونے تک کارروائی کے یقین دہانی کروائی تھی. جس کے مطابق پہلے مرحلے میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقےاتحاد ٹاون، عابد آباد،رشید آباد، ترک کالونی، گلشن غازی میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

    آئی جی سندھ کو ملک شہزاد اعوان مدینہ کالونی،اتحاد ٹاؤن اور سعید آباد پولیس میں موجود کرپشن میں ملوث اور منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی لسٹ فراہم کریں گے۔

    ملک شہزاد اعوان نے دو روز قبل جاری ہونے والے ایک بیان مین کہا کہ پولیس کانسٹبل کو رنگے ہاتھوں پکڑا، اس لئے میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے.انہوں نے کہا کہ میں عوام کو جوابدہ ہوں،انہوں نے مجھے منتخب ہی اسی لیے کیا کہ ان کے ساتھ کہیں کسی بھی موقع پر نا انصافی نہ ہو۔ ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز کانسٹیبل اختر تنولی کو رشوت خوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ۔اس حوالے سے کچھ لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں کیونکہ وہ اس کے پس منظر سے واقف نہیں ہیں ۔

    ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اختر تنولی سے تنگ آچکی تھے۔ مجھے بار بار اس کے خلاف عوام نے شکایات درج کروائی۔اختر تنولی ڈی ایس پی اور پولیس کے اعلی افسران کا نام استعمال کر کہ بھتہ وصولی کرتا تھا ۔ٹھیے والوں کے پاس زبردستی ماوے رکھوا کر پھر انہیں ڈرانے دھمکانے آجاتا تھا۔

    ملک شہزا د اعوان کا کہنا تھا کہ میں ان سیاسی لوگوں کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں جن کی منشیات فروشوں کو پشت پناہی حاصل ہے وہ اپنا قبلہ درست کرلیں بلدیہ ہمارا گھر ہے کسی کو بھی بلدیہ ٹاؤن کی عوام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ ناجائز کام کرنے والوں کے سامنے دیوار کی طرح کھڑے ہونگے۔

  • راولپنڈی، نالہ لئی میں پانی کی سطح الرٹ لیول پر، انتظامیہ نے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا

    راولپنڈی، نالہ لئی میں پانی کی سطح الرٹ لیول پر، انتظامیہ نے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا

    راولپنڈی میں بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح بلند ہونے پر پری الرٹ جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں طوفانی بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح بلند ہو گئی ہے، گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی کی سطح الرٹ لیول تک پہنچ گئی، گوالمنڈی میں پانی کی سطح 8.6 فٹ پر پہنچ چکی ہے جس کے بعد مقامی حکومت نے الرٹ جاری کر دیا ہے. ضلعی انتظامیہ نے گوالمنڈی کے مقام پر الرٹ جاری کر دیا جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کٹاریاں پر پانی کی سطح 11.40 فٹ ہونے پر پری الرٹ جاری کیا جائے گا۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نالہ لئی کا دورہ کیا ،اس موقع پرشیخ رشید نے راولپنڈی،اسلام آباد میں جاری بارشوں کےباعث سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا ،ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے راولپنڈی انتظامیہ،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی.

    دوسری جانب پنڈی میں بارشوں کے بعد فیڈر ٹرپ کرجانے کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی چلی گئی، راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں تیزبارش سے متاثرہ فیڈرزکی بحالی کاکام جاری ہے، ترجمان آئیسکو کے مطابق فالٹ اورٹرپنگ کےباعث31 فیڈرز پربجلی کی فراہمی تاحال متاثر ہے،ترجیحی بنیادوں پرمتاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنےکیلیےکوشاں ہے،پولیس لائن،جی ٹین ٹو،جی ٹین فور،آئی ٹین ون،فیض آباد،دھمیال میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے.

    دوسری طرف پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے طوفانی بارشوں سے ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • نواز شریف سے ملاقات کا دن لیکن آج مریم سمیت کوئی بھی ملاقات نہیں کرے گا

    نواز شریف سے ملاقات کا دن لیکن آج مریم سمیت کوئی بھی ملاقات نہیں کرے گا

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جمعرات کو ملاقات کا دن ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج شریف خاندان کا کوئی فرد نواز شریف سے ملاقات نہیں کرے گا، مریم نواز کوئٹہ جا رہی ہیں وہ اپوزیشن کے جلسہ میں شرکت کریں گی، شہباز شریف بھی احتجاجی جلسوں کی وجہ سے مصروف ہیں. وہ بھی آج ملاقات نہیں کریں گے.

    واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا دن جمعرات کا مقرر ہے، نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے خاندان کے 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے ،گزشتہ جمعرات کو مریم اور شہباز شریف نے ملاقات کی تھی. تاہم آج شریف خاندان کا کوئی بھی فرد مریم نواز سے ملاقات نہیں کرے گا.

    مریم نواز اپوزیشن جماعتوں کے جلسے میں شرکت کے لیے کوئٹہ جا رہی ہیں، شہباز شریف بھی جلسے کے حوالہ سے مصروف ہیں اس لئے وہ بھی اپنے بھائی سے ملاقات کرنے جیل نہیں جائیں گے

  • راولپنڈی میں تیز بارش، شیخ رشید کا نالہ لئی کا دورہ

    راولپنڈی میں تیز بارش، شیخ رشید کا نالہ لئی کا دورہ

    راولپنڈی میں تیز بارش کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گوال منڈی پل کے مقام پر نالہ لئی کا دورہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نالہ لئی کا دورہ کیا ،اس موقع پرشیخ رشید نے راولپنڈی،اسلام آباد میں جاری بارشوں کےباعث سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا ،ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے راولپنڈی انتظامیہ،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی.

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس مون سون میں پچھلے سالوں سےزیادہ بارشوں کاامکان ہے ،راولپنڈی شہر کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے ،نالہ لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل کی تعمیر نا گزیر ہے ،

    گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح بلند اور الرٹ لیول تک پہنچ چکی ہے، پنڈی میں ابھی بھی ہلکی ہلکی بارش جاری ہے، نالہ لئی میں 8.5 فٹ پر پانی پہنچ چکا ہے، ڈی سی پنڈی نے الرٹ جاری کر دیا

    دوسری جانب پنڈی میں بارشوں کے بعد فیڈر ٹرپ کرجانے کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی چلی گئی، راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں تیزبارش سے متاثرہ فیڈرزکی بحالی کاکام جاری ہے، ترجمان آئیسکو کے مطابق فالٹ اورٹرپنگ کےباعث31 فیڈرز پربجلی کی فراہمی تاحال متاثر ہے،ترجیحی بنیادوں پرمتاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنےکیلیےکوشاں ہے،پولیس لائن،جی ٹین ٹو،جی ٹین فور،آئی ٹین ون،فیض آباد،دھمیال میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے.

  • اپوزیشن کا یوم سیاہ، مریم نواز لاہور کی بجائے کس شہر میں خطاب کریں گی؟ جان کر ہوں حیران

    اپوزیشن کا یوم سیاہ، مریم نواز لاہور کی بجائے کس شہر میں خطاب کریں گی؟ جان کر ہوں حیران

    اپوزیشن جماعتوں نے آج یوم سیاہ کا احتجاج کیا ہوا ہے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز لاہور کی بجائے کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کریں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ برس ہونے والے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے حوالہ سے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہوا ہے، ملک بھر میں جلسے ہوں گے، لاہور میں بھی جلسہ ہو گا لیکن مریم نواز لاہور کی بجائے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کریں گی.

    طیاروں کی کمی اور تکنیکی وجوہات کے باعث 24 پروازیں متاثرہوئی ہیں،لاہور سے کوئٹہ کی پروازمنسوخ ہونے کے باعث مریم نواز کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی، مریم نواز نجی ایئرلائن کی پرواز543سےگیارہ بجے کوئٹہ روانہ ہوں گی.

    دوسری جانب کوئٹہ میں مریم نواز کے استقبال کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں.

    یوم سیاہ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بڑے جلسے ہوں گے جبکہ دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی. لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے جلسے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، کراچی میں پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری، پشاور میں مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز خطاب کریں گی.

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاجی جلسہ کے لئے ن لیگ کو تاحال اجازت نہیں ملی،ن لیگ لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید توصیف شاہ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور مال روڈ چیئرنگ کراس پر 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے دوران پرامن جلسہ کیا جائیگا۔ مال روڈ پر ہونے والے جلسہ میں ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان شریک ہوں گے.

    کراچی میں ہونے والے جلسہ سے بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم رہنما قائدین خطاب کریں گے۔ کراچی کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے ميں پيپلز پارٹی، ن ليگ، جے يو آئی اور اے اين پی سميت ديگر جماعتوں کے کارکن شريک ہوں گے۔

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے سے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے.

    جمعیت علماء اسلام ف ملین مارچ کے سلسلے میں اپنا الگ جلسہ رنگ روڈ پر کرے گی جس سے مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔

    باقی شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی، مسلم لیگ ن نے لاہور جلسہ کے لیے کارکنان سے فنڈ بھی جمع کیا ہے.