Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مفتاح اسماعیل کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    مفتاح اسماعیل کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی اسکینڈل کیس کے حوالہ سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اورعمران الحق کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی،سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ،اس موقع پرمصدق ملک،محسن شاہنوازرانجھا،مریم اورنگزیب اورمفتاح اسماعیل کمرہ عدالت میں موجود تھے.

    مفتاح اسماعیل کے وکیل نے کہا کہ 15 جولائی کو کال اپ نوٹس ملا،16جولائی کوچیئرمین نیب نےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیااب تک انکوائری چل رہی ہے؟ جس پر وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ جی ہاں اب تک مفتاح اسماعیل کےخلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے،

    عدالت نے مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت یکم اگست تک منظور کر لی ،5-5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے..

    واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر رکھا ہے.

  • سرگودھا یونیورسٹی کا غیرقانونی کیمپس اور لوٹ مار،نیب متحرک، طلباء کیلئے خوشخبری

    سرگودھا یونیورسٹی کا غیرقانونی کیمپس اور لوٹ مار،نیب متحرک، طلباء کیلئے خوشخبری

    نیب نے بد عنوانی کے مقدمات میں ملزمان سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروا دی دوسری جانب متاثرین میں بھی چیک تقسیم کر دئیے گئے،ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے 10 کروڑ 73 لاکھ مالیت کے چیک متعلقہ حکام کے حوالے کئے ،رقوم سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا، ملزم ڈاکٹر محمد اکرم اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمرشلائزیشن کیس میں ایل ڈے اے افسران سے برآمد کروائی گئی ،دیگر کیسز میں پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، گجرانوالہ اریگیشن ایمپلائیز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اور ناردن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے سرگودھا یونیورسٹی حکام کو 9 کروڑ 41 لاکھ اور ایل ڈی اے حکام کو 34 لاکھ 42 ہزار مالیت کا چیک حوالے کیا ،ناردرن پاور جنریشن کمپنی حکام نے 45 لاکھ مالیت پر مشتمل چیک وصول کیا ،پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور گجرانوالہ اریگیشن سوسائٹی حکام نے بالترتیب 37لاکھ 87 ہزار اور 14 لاکھ مالیت کے چیک وصول کئے ،سرگودھا یونیورسٹی کیس میں ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے لاہور اور منڈی بہائودین میں غیرقانونی کیمپس بنائے اور طلباء سے کروڑوں روپے وصول کئے. غیر قانونی کیمپسز میں ملزمان نے طلباء سے مختلف کورسز کی متعین کردہ فیس سے زائد وصولیاں کیں اور کامیاب طلباء کو ڈگریاں بھی جاری نہ کی گئیں.

    سپریم کورٹ کی ہدایات پر نیب لاہور نے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے لوٹی گئی رقوم کی برآمدگی ممکن بنائی، برآمد کردہ مجموعی رقم سے 5کروڑ 93 لاکھ روپے یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلباء کو واپس لوٹائے جائینگے جسکی نگرانی نیب لاہور حکام کرینگے ،یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں غبن کی گئی 5 کروڑ سے زائد مالیت کی رقم برآمدگی کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کو واپس کر دی ،

    ڈی جی نیب کا کہنا ہے کہ نیب کی ترجیح صرف کیس بنانا نہیں بلکہ ملزمان سے لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی ہے ،ماضی میں بھی کرپشن کیسز میں ملزمان سے اربوں روپے برآمد کرواتے ہوئے حکومتی خزانے میں جمع کروائے گئے ،نیب قانون کی شق پلی بارگین ملزمان سے لوٹی گئی مکمل رقوم کی واپسی کا واحد اور منفرد زریعہ ہے،چیئرمین نیب کی ہدایات کی روشنی میں بدعنوان عناصر کیخلاف جہاد جاری رکھیں گے.

  • لاہور، مال روڈ پر احتجاج، عدالت نے تاجر کی درخواست پر ایسا حکم دیا کہ اپوزیشن پریشان ہو گئی

    لاہور، مال روڈ پر احتجاج، عدالت نے تاجر کی درخواست پر ایسا حکم دیا کہ اپوزیشن پریشان ہو گئی

    صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم ترین شاہراہ پر جلسے اور احتجاج کے حوالہ سے عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نائب صدر ناصر احمد انصاری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی، دائر دارخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مال روڈ پر احتجاج کرنا اور ریلی نکالنا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے، مال روڈ پر دفعہ 144 پہلے سے ہی نافذ ہے۔

    عدالت نے سماعت کے بعد مال روڈ پر احتجاج اور ریلی نکالنے پر پابندی کے عدالتی فیصلہ پر چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی سی لاہور اور چیف ٹریفک پولیس آفیسر کو عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ کہ مال روڈ پر احتجاج سے کاروبار تباہ ہوچکا ہے جبکہ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانگی بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے، آٹھ برس قبل 2011 میں سابق چیف جسٹس اعجاز چوہدری نے مال روڈ پر احتجاج اور جلسے جلوس پر پابندی لگائی تھی،.

    جسٹس امین الدین خان نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی سی لاہور اور چیف ٹریفک پولیس آفیسر کو مال روڈ پر احتجاج، جلسے جلوس کرنے پر پابندی سے متعلق عدالتی فیصلہ پر من عن عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین سے عمل درآمد کی رپورٹ 24 ستمبر کو طلب کرلی ۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے آج یوم سیاہ کا اعلان کیا ہوا ہے، مال روڈ پر مسلم لیگ ن جلسہ کرے گی جس سے شہباز شریف، قمر زمان کائرہ، ساجد میر و دیگر خطاب کریں گے، حکومت نے مال روڈ پر تاحال جلسہ کی اجازت نہیں دی.

    مال روڈ پر احتجاج کرنے اور جلسے کرنے پر پابندی عائد ہے، تاجروں کی ہی درخواست پر عدالت نے پابندی عائد کی تھی لیکن سیاسی جماعتیں پابندی کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے، تاجروں‌ کا کہنا ہے کہ جلسوں سے ان کا کاروبار متاثر ہوتا ہے

    رمضان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والی اے پی سی میں 25 جولائی کو یوم سیاہ ،یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا بعد ازاں رہبر کمیٹی نے بھی اس کی توثیق کی تھی، گزشتہ برس ہونے والے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر اپوزیشن ایک سال بعد یوم سیاہ منائے گی

    یوم سیاہ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بڑے جلسے ہوں گے جبکہ دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی. لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے جلسے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، کراچی میں پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری، پشاور میں مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز خطاب کریں گی

  • دو ہفتے ہو گئے، شہباز شریف خود کو سچا ثابت کرنے کیلئے برطانوی اخبار کیخلاف دعویٰ نہ کر سکے

    دو ہفتے ہو گئے، شہباز شریف خود کو سچا ثابت کرنے کیلئے برطانوی اخبار کیخلاف دعویٰ نہ کر سکے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف تاحال دعویٰ دائر نہیں کیا،برطانوی اخبار نے شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کے فنڈز کھانے کی خبر شائع کی تھی. دو ہفتے گزرنے کے باوجود شہباز شریف کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر نہیں کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے برطانوی اخبار کے خلاف ابھی تک دعویٰ دائر نہیں کیا البتہ اس حوالہ سے مشاورت جاری ہے، شہباز شریف کی پاکستان میں موجود لیگل ٹیم برطانیہ پہنچ چکی ہے، سلمان بٹ کی نگرانی میں قانونی ٹیم برطانوی وکیل کی خدمات حاصل کرے گی تا ہم ابھی تک برطانیہ سے ن لیگ نے کوئی وکیل نہیں کیا اور نہ ہی عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے.

    لندن پہنچنے کے بعد شہباز شریف کی لیگل ٹیم نے پیغام بھجوایا کہ ہم کیس تیار کر رہے ہیں ہتک عزت کیس کے حوالہ سے 3 مختلف ماہرین سے مشاورت کی ہے تا ہم کسی سے ابھی تک فائنل بات نہیں کی، جلد بات فائنل کر کے عدالت میں کیس دائر کریں گے. شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو جلد کیس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے.

    شہباز شریف کے بھتیجے حسن نواز اور حسین نواز بھی لندن میں ہیں، ان کی وہاں موجودگی کے باوجود ابھی تک کیس دائر نہیں کیا گیا، برطانوی اخبار نے خبر 14 جولائی کو شائع کی تھی، شہباز شریف نے ایک ہفتے کے اندر کیس کا اعلان کیا تھا مگر دو ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک کیس دائر نہ ہو سکا.

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔

    اس خبر کی اشاعت کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دے کر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، ن لیگ کے گرفتار رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اس خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان اورشہزاداکبرکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پرچھاپی گئی، برطانوی اخبارکےخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے

    آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی خبر برطانوی اخبار میں چھپوائی گئی، خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تب بھی ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا، اگر اس کیس میں حقیقت تھی تو پاکستانی میڈیا کے سامنے لیکر آتے غیر ملکی اخبار میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف قوم کو گمراہ نہ کریں اور ان کے داماد علی عمران کو ادا کی گئیں 6 کروڑ روپے کی رقم کا حساب دیں۔ علی عمران اینڈ کو کے 3 ادائیگیوں کے چیکس دکھائے گئے، علی اینڈ کو کمپنی شہباز شریف کے داماد علی عمران کی ہے، کمپنی کو تین ادائیگیاں کی گئیں جن کی کُل رقم 6 کروڑ روپے بنتی ہے، ہم شہباز شریف سے صرف 3 ادائیگیوں کا پوچھ رہے ہیں جو ایرا کے فنڈز سے کی گئیں۔ شہباز شریف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا برطانوی عدالت میں مقدمہ کروں گا، ان سے پھر کہتا ہوں کہ میرے خلاف لندن میں مقدمہ کریں، آئندہ ہفتے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ سے متعلق مزید انکشافات کروں گا

  • ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

    ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے لیکن بھارت مذاکرات کی طرف آنے کو تیار ہی نہیں ہے۔ ڈومور کو ذہن سے نکال دیں، پاک-امریکا تعلقات معمول پر آگئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن سے پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات ازسرنو شروع ہوئے ہیں، وزیراعظم کے دورے میں ڈومور کا ذکر نہیں ہوا، بھارتی جاسوس کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کیلئے کام جاری ہے۔ امریکی صدر کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش انتہائی اہم ہے ، انہوں نے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔ امریکی صدر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران پاک امریکا تعلقات باہمی مفادات کے اصول پر آگے بڑھانے پر اتفاق ہو چکا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین سمیت کئی افراد کو شہید کیا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    اسامہ بن لادن کے بارے میں سوال پرترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ القاعدہ چیف سے متعلق ابتدائی معلومات پاکستان نے امریکہ کو فراہم کی تھیں جو سب کو معلوم ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ کرتارپور راہداری پر مذاکرات کے اگلے دور کیلئے بھارت کے جواب کا انتظار ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاست دہشتگردی اور کنٹرول لائن پر مسلسل جارحیت کر رہا ہے۔

  • ہندو برادری کی درخواست پرسپریم کورٹ سندھ حکومت پر برہم

    ہندو برادری کی درخواست پرسپریم کورٹ سندھ حکومت پر برہم

    ہندو جیم خانہ کی عمارت میں ناپا کیلیےمزید تعمیرات روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے مزید تعمیرات پر برہمی کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندو جم خانہ کی عمارت میں ناپا کے لئے مزید تعمیرات روکنے کی درخواست ہندو برادری کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی ہے ،سپریم کورٹ رجسٹری نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری کلچر کو طلب کر لیا ہے.

    دوران سماعت جسٹس عجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی قیمت کہاں سے کہاں بڑھائی گئی،سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کے بھی اپنے قصے ہیں،سندھ حکومت نے سندھ اسمبلی کی عمارت میں دوسری اسمبلی کیسے بنالی؟ معلوم ہے کون کون بیرون ملک ٹائلز اورباتھ روم کے نل خریدنے گیا،

    آثار قدیمہ کی عمارتوں میں مزید تعمیرات پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا، جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا معلوم نہیں،سندھ اسمبلی کی عمارت قیام پاکستان سے قبل کی تھی؟ سیکرٹری کلچر کی عدالت میں کوئی حاضری نہیں، آثار قدیمہ کی عمارت پر تعمیرات کیسے کر لی گئیں؟ناپا کی عمارت کبھی نہ کبھی گرانا پڑے گی،.

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ قومی اسمبلی اور باقی تینوں صوبائی اسمبلیوں کی کوئی دیواریں نہیں، آخر کون سا خطرہ تھا جو اسمبلی کی اونچی اونچی فصیلیں کھڑی کردیں،سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک کی کوئی دیواریں نہیں بنائیں ،یہ اسمبلیاں عوامی مقامات ہیں جہاں لوگ سیر و تفریح کیلیے آسکیں،.

    ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ سندھ اسمبلی کےممبران کی تعداد میں اضافےکےسبب نئی عمارت بنائی، جس پر عدالت نے کہا کہ اچھا تو پھر پنجاب کی نئی عمارت کیوں نہیں بنائی گئی؟ کسی کے گھر میں گھس کر کچھ بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،

  • ووٹ چوری کیے، اس چہرے کو مت بھولنا، مریم نوازنے وزیراعظم کی تصویرپر کیا لکھ دیا ؟

    ووٹ چوری کیے، اس چہرے کو مت بھولنا، مریم نوازنے وزیراعظم کی تصویرپر کیا لکھ دیا ؟

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ اس نے آپ کے ووٹ چوری کئے، اس چہرے کو مت بھولنا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں کرسی پر بیٹھے ہیں، مریم نواز نے تصویر پر لفظ سیلکٹڈ لکھا ہوا ہے ،مریم نواز نے تصویر کے ساتھ انگریزی میں پیغام بھی لکھا ہے ،مریم کا کہنا ہے کہ اس نے آپ کے ووٹ چوری کیے، اس چہرے کو مت بھولنا ،

    قبل ازیں مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ
    25 جولائی یوم سیاہ
    عوامی رائے کے قتل عام کا دِن
    اس دن سے پہلے اور اس دن کے بعد کے پاکستان پر نظر دوڑائیں
    اس دن ناصرف مہنگائی ،بے روزگاری اور بدترین حکمرانی کا آغاز ہوا بلکہ اس کے خلاف بولنے کی اظہار رائے پر بھی پابندی کا آغاز ہوا۔ اللّہ کرے پھر کبھی پاکستان کے ساتھ یہ ظلم نہ ہو

    واضح رہے کہ اپوزیشن آج الیکشن کے ایک سال بعد مبینہ دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ منا رہی ہے، مریم نواز کوئٹہ میں اپوزیشن کے جلسہ سے خطاب کریں گی.

  • لاہور مال روڈ پر جلسہ، تاجروں نے ایسا قدم اٹھایا کہ اپوزیشن کے منصوبے ادھورے رہ گئے

    لاہور مال روڈ پر جلسہ، تاجروں نے ایسا قدم اٹھایا کہ اپوزیشن کے منصوبے ادھورے رہ گئے

    اپوزیشن کا یوم سیاہ اور احتجاج، لاہور کے تاجروں نے ایسا فیصلہ کیا کہ اپوزیشن پریشان ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی تاجر برادری نے شہر کی تاریخی شاہراہ مال روڈ پر جلسوں اور احتجاج کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے. انجمن تاجران لاہور کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مال روڈ پر احتجاج اور ریلی عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے،مال روڈ پر احتجاج سے کاروبار تباہ ہوچکا ہے،عدالت مال روڈ پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

    اپوزیشن جماعتوں نے آج یوم سیاہ کا اعلان کیا ہوا ہے، مال روڈ پر مسلم لیگ ن جلسہ کرے گی جس سے شہباز شریف، قمر زمان کائرہ، ساجد میر و دیگر خطاب کریں گے، حکومت نے مال روڈ پر تاحال جلسہ کی اجازت نہیں دی.

    واضح رہے کہ مال روڈ پر احتجاج کرنے اور جلسے کرنے پر پابندی عائد ہے، تاجروں کی ہی درخواست پر عدالت نے پابندی عائد کی تھی لیکن سیاسی جماعتیں پابندی کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے، تاجروں‌ کا کہنا ہے کہ جلسوں سے ان کا کاروبار متاثر ہوتا ہے

    رمضان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والی اے پی سی میں 25 جولائی کو یوم سیاہ ،یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا بعد ازاں رہبر کمیٹی نے بھی اس کی توثیق کی تھی، گزشتہ برس ہونے والے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر اپوزیشن ایک سال بعد یوم سیاہ منائے گی

    یوم سیاہ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بڑے جلسے ہوں گے جبکہ دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی. لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے جلسے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، کراچی میں پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری، پشاور میں مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز خطاب کریں گی

  • پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نا اہلی درخواستوں پر سماعت، دلائل مکمل

    پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نا اہلی درخواستوں پر سماعت، دلائل مکمل

    پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نا اہلی کے درخواستوں پر سماعت ہوئی،رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے وکیل آیندہ سماعت پر دلائل دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی ،ارکان قومی اسمبلی تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کے وکلا کے دلائل مکمل کر لئے گئے، رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے وکیل آیندہ سماعت پر دلائل دیں گے

    تاشفین صفدر کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الزام ہے کہ 2018کے حلف نامے میں ظاہر نہیں کیا کہ 2013 میں نااہلی ہوئی، جب نامزدگی فارم جمع کراتے وقت کوئی اہل ہو جائے تو دوبارہ بتانا ضروری نہیں، 63 ون سی کے تحت نااہل کرنے کی درخواست بھی نہیں کی گئی، میں نے درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا ہے،پٹیشنر بھی اس وقت عدالت میں موجود نہیں ،اگر تاشفین صفدر نااہل ہو جائے پھر بھی دوسری پارٹی کو سیٹ نہیں لینی،

    واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں، کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیا جائے۔ ایم این اے تاشفین صفدر کی دوہری شہریت پر نااہلی کیس پر بھی سوموار کو سماعت ہوگی۔ تینوں اراکین اسمبلی کے خلاف مسلم لیگ نے درخواست دائر کی ہے.

  • اپوزیشن کا یوم سیاہ، اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ، آئی جی کا بڑا حکم

    اپوزیشن کا یوم سیاہ، اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ، آئی جی کا بڑا حکم

    اپوزیشن کی جانب سے یوم سیاہ کے کال کے بعد اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے. آئی جی اسلام آباد کی ہدایات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد نے اپوزیشن جماعتوں کے یوم سیاہ اور احتجاج کی وجہ سے پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، پولیس کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    رمضان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والی اے پی سی میں 25 جولائی کو یوم سیاہ ،یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا بعد ازاں رہبر کمیٹی نے بھی اس کی توثیق کی تھی، گزشتہ برس ہونے والے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر اپوزیشن ایک سال بعد یوم سیاہ منائے گی

    یوم سیاہ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بڑے جلسے ہوں گے جبکہ دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی. لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے جلسے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، کراچی میں پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری، پشاور میں مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز خطاب کریں گی.

    کراچی میں ہونے والے جلسہ سے بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم رہنما قائدین خطاب کریں گے۔ کراچی کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے ميں پيپلز پارٹی، ن ليگ، جے يو آئی اور اے اين پی سميت ديگر جماعتوں کے کارکن شريک ہوں گے۔

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے سے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے.

    جمعیت علماء اسلام ف ملین مارچ کے سلسلے میں اپنا الگ جلسہ رنگ روڈ پر کرے گی جس سے مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔

    باقی شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی، مسلم لیگ ن نے لاہور جلسہ کے لیے کارکنان سے فنڈ بھی جمع کیا ہے.