Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شجاع آباد پولیس ویلڈن، دو روز قبل اغواء ہونیوالی طالبہ کو بازیاب کروالیا

    شجاع آباد پولیس ویلڈن، دو روز قبل اغواء ہونیوالی طالبہ کو بازیاب کروالیا

    شجاع آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، اغواء ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے شجاع آباد میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا لیا ہے جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ ساتویں جماعت کی طالبہ کو ٹیوشن سے واپس گھر آتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، طالبہ کے والدین نے دو دن پہلے پولیس کو اطلاع دی تھی اور تھانہ صدر میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی تھی، والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی تھی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کو راجا رام کے علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے، طالبہ کو فیاض نامی شخص نے اغوا کیا تھا، پولیس کے مطابق اس اغوا میں ملوث دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ پنجاب میں کمسن بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں آئے دن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تا ہم شجاع آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو دن میں طالبہ کو بازیاب کروا لیا ہے.

    ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پنجاب بھر سے 149 بچے اغوا ہوئے، 55 بچے ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے۔ گزشتہ 8 سال سے 260 بچے تاحال بازیاب نہ ہوئے، 2016 میں 28، 2017 میں 34 جبکہ 2018 میں 68 بچے بازیاب نہیں ہوسکے۔ رواں سال سب سے زیادہ اغوا ہونے لاہور سے66 بچوں میں سے 26 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ فیصل آباد سے 24 بچے اغوا ہوئے جن میں 5 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ سرگودھا سے 10 بچے اغوا ہوئے،6 تاحال لاپتہ ہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 3 بچے اغوا ہوئے 2 لاپتہ ہیں جبکہ راولپنڈی سے 8 بچے اغوا ہوئے 3 تاحال لاپتہ ہیں.

  • لاہور میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں بارش کے بعد پانی کی جلد نکاسی کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارش کے پانی کی جلد نکاسی کیلیے وضع کردہ پلان پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے ،انتظامیہ، واساحکام نکاسی آب کیلیےتمام وسائل بروئے کارلائیں، وزیراعلی نے مزید کہا کہ نکاسی آب کا کام جلد ازجلدمکمل کیاجائے،نکاسی آب کےکام کی نگرانی افسران خودکریں،نکاسی آب کاکام مکمل ہونے تک افسران فیلڈزمیں موجود رہیں،ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنےکیلیےٹریفک حکام موثراقدامات کریں،

    واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے لاہور کی تمام مین شاہراہوں فیرو پور روڈ، کینال، مال روڈ سمیت دیگر پر پانی کھڑا ہو گیا ہے ،پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک بھی جام ہو گئی ہے.

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اسی ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

  • کوہاٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، بین الصوبائی منشیات کا سمگلر گرفتار

    کوہاٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، بین الصوبائی منشیات کا سمگلر گرفتار

    خیبر پختونخواہ کے علاقے کوہاٹ میں پولیس نے لاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں پولیس نے بڑی کاروائی کی، اطلاع پر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، کوہاٹ کے تھانہ استرزئی حبیب اللہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلرکوگرفتارکرلیا، گرفتاراسمگلر کے قبضے سے 8کلوسے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، ملزم بین الصوبائی سمگلر تھا جو خیبر پختونخواہ سے پنجاب منشیات سپلائی کرتا تھا.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گولڑہ پولیس اسلام آباد نے بھی سعودی عرب منشیات لے جانے والے ملزمان کو گرفتار کیا تھا.

    ایک رپورٹ کے مطابق اینٹی نار کوٹکس نے ملک بھر میں 26 کاروائیوں کے دوران 1502 کلو منشیات بر آمد کی ہے، یہ رپورٹ چند دن قبل جاری کی گئی،اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے ملک بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں،.26کارروائیاں کی گئیں جس میں 1502کلومنشیات برآمدکی گئی. منشیات اسمگلنگ میں استعمال کی جانیوالی12 گاڑیاں بھی قبضے میں لےلی گئیں

    اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3خواتین سمیت 39ملزمان گرفتار کئے گئے، برآمد منشیات میں842.55 کلوگرام چرس،500.465کلوایمفیٹامائن،115.11کلوافیون شامل ،ہے، برآمد منشیات میں 42.419 کلو ہیروئن ،800گرام میتھ ایمفیٹامائن،نشہ آور4ہزارگولیاں بھی شامل ہے.برآمدشدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت2ارب76کروڑروپے ہے

  • عوام نےعمران خان کو احتساب کا مینڈیٹ دیا آج اس کی فتح کا دن ہے۔ فردوس عاشق

    عوام نےعمران خان کو احتساب کا مینڈیٹ دیا آج اس کی فتح کا دن ہے۔ فردوس عاشق

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف یوم تشکر منائے گی۔25 جولائی کے انتخابات میں پاکستان کے عوام کی امنگیں اور عمران خان کی 23 سالہ جدوجہد رنگ لائی۔عوام نے عمران خان کو احتساب کا جو مینڈیٹ دیا آج اس کی فتح کا دن ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج ان عناصر کی شکست کا دن ہے جنہوں نے قوم کے مال میں خیانت کی،عوام کو غریب کرکے اپنے محل تعمیر کئے۔سیاست کو لوٹ مار کے لئے استعمال کرنے والے سیاسی عبرت کا نشان بن رہے ہیں۔قوم ان کی موروثی غلامی مسترد کر چکی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 25 جولائی عوامی شعور کے اظہارکا دن ہے۔اس دن عوام کے کندھے کرپٹ عناصر کی بے ساکھی نہیں بلکہ پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے مشن کا مضبوط سہارا بنے۔

    ٹویٹر پر ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج کے دن نسل در نسل اقتدار پر قابض اور سیاسی ایوانوں کو ذریعہ روزگار بنانے والوں کو نظام سے باہر پھینک دیاگیا۔ دو خاندانوں نے باری باری حصول اقتدار کا کھیل رچا کر عوام کا بدترین استحصال کیا۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں آج 25 جولائی کو گزشتہ برس ہونے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر یوم سیاہ منا رہی ہیں. دوسری جانب حکومتی پارٹی تحریک انصاف نے یوم تشکر کا اعلان کر رکھا ہے.

  • بلاول زرداری کے آبائی حلقہ سے 10 سالہ بچی کی بوری بند نعش برآمد،پولیس نے کیا خدشہ ظاہر کیا؟

    بلاول زرداری کے آبائی حلقہ سے 10 سالہ بچی کی بوری بند نعش برآمد،پولیس نے کیا خدشہ ظاہر کیا؟

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ سے دس سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے ، خدشہ ہے کہ اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو سے دس سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا ہے.

    بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پانچویں کلاس کی طالبہ تھی وہ گھر سے دودھ لینے کے لئے نکلی لیکن واپس گھر نہیں آئی، بچی کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ تھانے کو بھی دی گئی تھی، تاہم رات کو اطلاع ملی کی ان کی بیٹی کی بوری بند لاش امرود کے باغ سے برآمد ہوئی ہے. جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    دس سالہ بچی کی لاش ملنے پر ان کے گھر میں کہرام مچ گیا، والدین نے ملزم کو گرفتار کر کے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں.

  • تحریک انصاف آج منائے گی یوم تشکر

    تحریک انصاف آج منائے گی یوم تشکر

    تحریک انصاف نے آج 25 جولائی کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے تا ہم دوسری جانب اپوزیشن کو ایک سال بعد الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا خیال آیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی آج یوم تشکر منائے گی اس ضمن میں ملک بھر میں‌ تقریبات کی جائیں گی. تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تحریک انصاف کی صوبائی تنظیموں کو ہدایات کی ہیں کہ وہ آج 25 جولائی کو یوم تشکر منائیں. سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انتخابات میں تاریخی فتح اور وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی کامیاب تکمیل پر رب العزت کا شکر ادا کریں گے..

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 25 جولائی کو پاکستان میں عام انتخابات ہوئے تھے جن کے نتیجے میں تحریک انصاف کی پاکستان میں حکومت بنی اور عمران خان پہلی بار وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے. اپوزیشن جماعتیں آج دھاندلی کا الزام لگا کر یوم سیاہ منا رہی ہیں. تا ہم تحریک انصاف یوم تشکر منائے گی.

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بھی آج یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے.

    دوسری جانب تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے 25 جولائی کو یوم تشکر منانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے کے قریب ہے، عوامی طور پر مسترد کی گئی اپوزیشن جماعتوں نے 25 جولائی کا دن یوم سیاہ کے لئے منتخب کیا ہے جو جمہوریت سے حقیقی معنوں میں بغاوت کے مترادف ہے ۔ یہ ایوان یہ بھی سمجھتا ہے کہ یہ احتجاج سابق حکمرانوں کی سالہاسال کی کرپشن پر احتسابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جس سے پاکستان کے عوام بخوبی آگاہ ہےں ۔ قرارداد کے مطابق یہ ایوان سمجھتا ہے کہ25 جولائی2018ء کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوا تھا اور قوم نے دیانتدار اور قوم و ملت سے مخلص عمران خان کو وزیر اعظم کے لئے منتخب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی25 جولائی2018ء کو عام انتخابات میں تاریخی فتح پر 25 جولائی یوم تشکر کے طور پر منایا جائے ۔ یہ ایوان اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں دیانتداری، ایمانداری اور خلوص سے کام کرنے کی توفیق عطا فرما ۔

  • حکومتی وفد کی ملاقات نے کام دکھا دیا یا کچھ اور، مولانا  کا اپوزیشن کے مشترکہ جلسے میں شرکت سے انکار

    حکومتی وفد کی ملاقات نے کام دکھا دیا یا کچھ اور، مولانا کا اپوزیشن کے مشترکہ جلسے میں شرکت سے انکار

    اپوزیشن جماعتیں یوم سیاہ کے موقع پر اختلافات کا شکار ہو گئیں، مولانا فضل الرحمان نے الگ جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتیں آج پچیس جولائی کو یوم سیاہ منا رہی ہیں ،تمام بڑے شہروں میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے ہوں گے، لاہور، کراچی، کوئٹہ پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی جلسے ہوں گے،

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ ہو گا اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے

    تاہم اس جلسے میں مولانا فضل الرحمان نے شرکت کا انکار کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے بعد سے ملک بھر میں جلسے کر رہے ہیں ، جمعیت علماء اسلام ف کے جلسے کامیاب ترین ہوتے ہیں ،ہم ملین مارچ کے سلسلہ میں رنگ روڈ پر اپنا الگ جلسہ کریں گے

    مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے منانے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی، جمعیت علماء اسلام ف نے رنگ روڈ پر جلسے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں.

  • الیکشن میں مبینہ دھاندلی،اپوزیشن منائے گی ایک برس بعد یوم سیاہ

    الیکشن میں مبینہ دھاندلی،اپوزیشن منائے گی ایک برس بعد یوم سیاہ

    اپوزیشن جماعتیں آج یوم سیاہ منائیں گی، اپوزیشن جماعتوں کے رہنما آج بڑے شہروں میں جلسوں‌سے خطاب کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والی اے پی سی میں 25 جولائی کو یوم سیاہ ،یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا بعد ازاں رہبر کمیٹی نے بھی اس کی توثیق کی تھی، گزشتہ برس ہونے والے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر اپوزیشن ایک سال بعد یوم سیاہ منائے گی

    یوم سیاہ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں بڑے جلسے ہوں گے جبکہ دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی. لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے جلسے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، کراچی میں پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری، پشاور میں مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز خطاب کریں گی.

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاجی جلسہ کے لئے ن لیگ کو تاحال اجازت نہیں ملی،ن لیگ لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید توصیف شاہ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور مال روڈ چیئرنگ کراس پر 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے دوران پرامن جلسہ کیا جائیگا۔ مال روڈ پر ہونے والے جلسہ میں ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان شریک ہوں گے.

    کراچی میں ہونے والے جلسہ سے بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم رہنما قائدین خطاب کریں گے۔ کراچی کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے ميں پيپلز پارٹی، ن ليگ، جے يو آئی اور اے اين پی سميت ديگر جماعتوں کے کارکن شريک ہوں گے۔

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ جلسے سے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے.

    جمعیت علماء اسلام ف ملین مارچ کے سلسلے میں اپنا الگ جلسہ رنگ روڈ پر کرے گی جس سے مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔

    باقی شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی، مسلم لیگ ن نے لاہور جلسہ کے لیے کارکنان سے فنڈ بھی جمع کیا ہے.

  • ن لیگی کے اراکین سینیٹ چیئرمین سینیٹ سے کیوں ملے؟ ن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، ن لیگ نے صادق سنجرانی سے ملاقات کرنے والے پارٹی کے سینیٹرز کو شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، مولانا نے حکومتی وفد کو کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز کو عشائیہ دیا تھا جس میں مسلم لیگ ن کے دو سینیٹرز نے بھی شرکت کی تھی، اب ن لیگ نے ان دونوں کو شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے.

    حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اچانک ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ سینیٹرز سے پوچھنے کے بعد ان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن بھی ہوسکتاہے،دونوں سینیٹرز نےعشائیے میں جانے کی اطلاع نہیں دی ،مسلم لیگ ن کادونوں سینیٹرز کوشوکاز دینے کا فیصلہ کیا ہے.

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا رکھی ہے، ن لیگ کے سینیٹرز کے دو اجلاس ہو چکے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس بھی ہو چکے ہیں ،پیپلز پارٹی کے بلاول نے اپنی پارٹی کے سینیٹرز پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے.

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    حکومتی وزیر غلام سرور نے دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن کے سینیٹرز ہم سے رابطے میں ہیں.

     

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا

  • پڑھا لکھا پنجاب، طلباء کو مزدور بنا دیا گیا

    پڑھا لکھا پنجاب، طلباء کو مزدور بنا دیا گیا

    پڑھا لکھا پنجاب، طلبا کو مزدور بنا دیا گیا،مری کی یونین کونسل پھگواڑی کے ایلمنٹری سکول کے بچے سکول کا بلڈنگ میٹیریل ڈھونے لگے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مری کی یونین کونسل پھگواڑی میں سکول کے بچوں کو پڑھائی کی بجائے وزنی بلاکس اٹھانے پر مجبور کیا جاتا ہے اور اس میں سکول انتظامیہ ملوث ہے، طلبا کو اساتذہ پڑھانے کی بجائے کام پر لگا دیتے ہیں او ان سے وزنی کنکریٹ اٹھوائے جاتے ہیں.

    آبادی کے لحاظ سے مری کی سب سے بڑی یوین کونسل پھگواڑی ہے جس کے نمب رومال کیوریاں کے ایلیمنٹری اسکول کے بچوں کو سیمنٹ کے بلاکس اٹھانے پر لگا دیا طلبا سارا دن بلاکس / بلڈنگ میٹیریل اٹھاتے رہتے ہیں، سکول میں پڑھائی زیرو ہو چکی ہے،

    باغی ذرائع کے مطابق گزشتہ کئ سالوں سے یہاں بیش بہا فنڈز منظور ہوئے لیکن اساتذہ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے آج بھی یہاں کے سکول کی حالت کھنڈرات جیسی ہے
    محمد اویس