Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بہت ہو گیا، یاسمین راشد استعفیٰ دیں، ایسا کس نے کہا؟ بڑی خبر آ گئی

    بہت ہو گیا، یاسمین راشد استعفیٰ دیں، ایسا کس نے کہا؟ بڑی خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد جمع کروا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں تو دوسری جانب لاہور میں پولیو ٹیموں‌ پر حملے ہو رہے ہیں ،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ یاسمین راشد وزارت سے فوری استعفیٰ دیں.

    لاہور میں گزشتہ روز پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ‌یا تھا محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاون میں تیرہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچی کی پولیو ویکسیشنین کی ہسٹری نہیں تھی. صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ تین ماہ میں پولیو کے تین کیس آئے ہیں ۔اس سے قبل لاہور کے علاقے سبزہ زار کے رہائشی دس سالہ مبشر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. اس بچے کے خون کے ںمونے دو اپریل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ٹیست کے لئے بھجوائے گئے تھے جہاں این آئی ایچ نے بچے کے خون میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال پنجاب میں پولیو کا یہ تیسرا کیس سامنے آیا ہے ہے جبکہ دوہزار انیس میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد دس ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیو ویکسین بچوں کو پلانے والی ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کچھ علاقوں میں پولیو ٹیموں پر حملے بھی کئے گئے ہیں

  • ریاست میں مسلح جدوجہد حرام ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

    ریاست میں مسلح جدوجہد حرام ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

    شاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ہوتے ہوئے ریاست کے اندرمسلح جدوجہد حرام ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے جو لوگ ہمارے وطن کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک پرآنچ نہیں آئے گی .آج پاک فوج کے باعث ہم امن اور چین سے زندگی گزار رہے ہیں .

    واضح رہے کہ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ آج انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں،انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فارپیس بین الاقوامی سطح کا ادارہ ہوگاجس میں تین شعبے ہونگے ،پہلا شعبہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کام کرے گا ،دوسرا شعبہ دنیا میں عالمی سطح پر بین التہذیب مکالمے کو آگے بڑھائے گا،تیسرا شعبہ پاکستان کوانتہا پسندی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہونیوالے نقصان کو ڈاکومنٹ کریگا،

  • ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟

    ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟

    مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے حلقے میں انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس بنا دیا جس کی افتتاحی تقریب میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ آج انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں،انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فارپیس بین الاقوامی سطح کا ادارہ ہوگاجس میں تین شعبے ہونگے ،پہلا شعبہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کام کرے گا ،دوسرا شعبہ دنیا میں عالمی سطح پر بین التہذیب مکالمے کو آگے بڑھائے گا،تیسرا شعبہ پاکستان کوانتہا پسندی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہونیوالے نقصان کو ڈاکومنٹ کریگا،احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج کی کانفرنس کا مقصد مذہبی اسکالر،سیاسی قائدین کیساتھ ملکرامن اوریکجہتی کا پیغام دینا ہے،ایک سال قبل ایک نوجوان نےمجھ پرحملہ کیا تھا ،دہشتگردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے .
    کانفرنس سے بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ہوتے ہوئے ریاست کے اندرمسلح جدوجہد حرام ہے،اس ملک میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے .انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے وطن کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک پرآنچ نہیں آئے گی .آج پاک فوج کے باعث ہم امن اور چین سے زندگی گزار رہے ہیں . کانفرنس سے ڈائریکٹرپیس سینٹرلاہور جیمز چنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان میں امن اور ہم آہنگی کا درس دیا گیا ہے،6 ہزار سے زائد علما ءکرام نے دستخط کیے ہیں،اس فتوے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں ،جہاں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے فوری سامنے آجاتا ہے

  • ن لیگ کے نئے عہدیداروں میں مفرور بھی شامل، شہباز گل کا دعویٰ

    ن لیگ کے نئے عہدیداروں میں مفرور بھی شامل، شہباز گل کا دعویٰ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے نئے عہدیداروں میں کچھ مفروراور کچھ نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست دن بدن ختم ہوتی جا رہی ہے ،سیاسی اکھاڑے میں اسٹیٹس ک وکی جماعتوں کا مستقبل تاریک ہے ،انہوں نے کہا کہ سب کو واضح نظرآرہا ہے کہ ن لیگ قیادت کے بحران کا شکار ہے، شہباز گل نے مزید کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ نون نے اپنے نئے عہدیداروں کا اعلان کیا ہے ،احسن اقبال کو سیکرٹری جنرل اور شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر بنایا گیا ہے مریم نواز ،عابد شیر علی، سردار ایاز صادق، برجیس طاہر، درشن لال، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر، میاں جاوید لطیف، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، نیلسن عظیم، پرویز رشید، راحیلہ درانی، رانا تنویر اور سردار مہتاب احمد خان نائب صدور ہونگے۔

  • پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی

    پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی

    پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان کے علاقے ضلع آواران میں میڈیکل کیمپ لگایا گیااور مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت ہے بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع آواران میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں پاک فوج کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے 3500 سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کیا.پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے کیمپ میں 100 سے زائد آنکھوں کے آپریشن بھی کئے. میڈیکل کیمپ میں ای سی جی، الٹراساؤنڈ سمیت متعد دٹیسٹوں کی مفت سہولیات بھی میسر تھیں .ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع آواران کے دور دراز علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے 150 خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا اور یہ سلسلہ جاری ہے.

  • غریب کی باری آتی ہے تو خزانہ خالی ہو جاتا ہے: شیخ رشید احمد

    غریب کی باری آتی ہے تو خزانہ خالی ہو جاتا ہے: شیخ رشید احمد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب غریب کی باری آتی ہے تو ہر حکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیر فورس کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کی سہولت کا افتتاح وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس ائیر چیف عاصم ظہیر بھی موجود تھے. وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین، ترکی، روس کے ساتھ جوائنٹ ونچرشروع کرنے جا رہے ہیں ،ایم ایل ون پردستخط ہوگئےہیں،ڈیڑھ لاکھ لوگوں کوروزگارملے گا ، ہائی وے پرسارے پیسے لگا دیے گئے اورکسی ادارے پرتوجہ نہیں دی گئی۔چوروں نے سارا پیسا سڑکوں پر لگا دیا، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت 4 ارب روپے زیادہ کمائے ہیں ،ریلوے ترقی کرے گا ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہم کیوں کوچزاورلوکوموٹیو باہرسے منگوائیں، ہماری کوشش ہوگی سب کچھ یہاں تیار ہو، آٹھ نو ماہ میں 20 ٹرینیں چلائی ہیں اوران کے لیے کچھ درآمد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ 5 درجے تک ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دیں، جب غریب کی باری آتی ہے توہرحکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے۔

  • بوئنگ طیارہ امریکی دریا میں گرگیا ،143 مسافر سوار ،بڑی خبر آ‌گئی

    بوئنگ طیارہ امریکی دریا میں گرگیا ،143 مسافر سوار ،بڑی خبر آ‌گئی

    امریکی جہاز فلوریڈا دریا میں گرنے سے 21 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، جہاز میں 143 لوگ سوار تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیوبا سے آنے والا طیارہ بوئنگ737- فلوریڈا دریا میں جا گرا، جس کی وجہ سے طیارے میں سوار اکیس مسافر زخمی ہو گئے. فلوریڈا کے میئر کا کہنا تھا کہ طیارے میں سوار تمام لوگ زندہ ہیں .طیارہ مکمل طور پر پانی میں نہیں ڈوبا جس کی وجہ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی. طیارے میں 136 مسافر اور سات عملے کے ارکان سوار تھے.

  • بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی کی میت پاکستان کے حوالے

    بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی کی میت پاکستان کے حوالے

    بھارت کی جیل میں‌ قید تشدد سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی میت بھارت نے پاکستان کے حوالے کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے رہائشی ماہی گیر محمد سہیل غلطی سے سرحد پار کر گیا تھا جسے بھارت نے گرفتار کر لیا، محمد سہیل کو 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا،گزشتہ ماہ اس پر بھارتی جیل میں تشدد کیا گیا تھا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، بھارتی حکام نے اس کی میت واہگہ بارڈر ر پاکستان کے حوالے کر دی ہے. ماہی گیر محمد سہیل محمدی کالونی کا رہائشی تھا.
    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ماہی گیر رہا کئے اور بھارت کی جیلوں سے قیدیوں کی لاشیں آ رہی ہیں.

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو عدالت مین چیلنج کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافنہ نہیں ہوا اس کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جو آئین کے آرٹیکل 9، 14 اور 15 کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ ای سی سی نے پٹرول کی قیمت میں 9.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل 4 روپے 89 پیسے، ‏لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے، ‏مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کرنیکی منظوری دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 7 مئی منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔ منظوری ملنے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لٹر ہو گی۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے. شہباز شریف نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بھی خیال نہیں کیا، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا.

  • تبدیلی سرکار نے مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا، شہباز شریف

    تبدیلی سرکار نے مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا، شہباز شریف

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا ہے کہ رحمتوں،برکتوں کے مہینے کی آمد پرعوام پرمزید مہنگائی کا عذاب مسلط کردیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے. شہباز شریف نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بھی خیال نہیں کیا، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا.

    واضح رہے کہ ای سی سی نے پٹرول کی قیمت میں 9.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، ہائی اسپیڈ ‏ڈیزل 4 روپے 89 پیسے، ‏لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے، ‏مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کرنیکی منظوری دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 7 مئی منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔ منظوری ملنے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لٹر ہو گی۔