Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں، ، مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن قائم ہوگا، امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےپاکستان کےدورےکی دعوت قبول کرلی،امریکی وزیرخارجہ کی کل وزیراعظم عمران خان سےملاقات ہوگی،

    عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ کے دورے پر ہیں، گزشتہ شام وزیراعظم عمران خان نے وائیٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےپاکستان کوعظیم ملک قراردیا، صدرڈونلڈٹرمپ نےضم شدہ اضلاع میں انتخابات کاذکرکیااورتعریف کی، ملاقات میں افغانستان میں امن،استحکام اورترقی کےعزم کااظہارکیا یہ پاکستان اورامریکاکےدرمیان دوطرفہ تعلقات کاآغازہے ،قریشی کا مزید کہنا تھا کہ صدرڈونلڈٹرمپ نےوسیع بنیادوں پرپارٹنرشپ قائم کرنےکی خواہش کااظہارکیا صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ پاکستان کےساتھ ماضی سےہٹ کرمضبوط تعلقات چاہتاہوں صدرڈونلڈٹرمپ نےکہا کہ پاکستان کےمعروف وزیراعظم سےملاقات کررہاہوں، صدرڈونلڈٹرمپ نےپاکستانیوں کوعظیم قوم اوروزیراعظم کوبھی عظیم لیڈرکہا بھارت میں بھی ایک بڑاطبقہ ہےجوامن کی خواہش رکھتاہے،

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری، گارڈ آف آنر پیش

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ صدرڈونلڈٹرمپ نےمسئلہ کشمیرکوپرامن طریقےسےحل کرنےکی خواہش کااظہارکیا ،امن کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیرہے،وزیراعظم نےاوول آفس میں امریکی صدرکوتنازع کشمیرکےبارےمیں بتایا،مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کےبےجااستعمال پرعوام ردعمل دیتےہیں ،وزارت خارجہ اورنیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرکی سطح پرپہلےبھی نشستیں ہوتی رہی ہیں ،بھارت کی موجودہ حکمت عملی جاری رہی تووہاں ردعمل ہوگا،بہتری کاامکان پیدا ہوتا ہےتوخطےکی ترقی پردوررس اثرات مرتب ہوں گے،اس پرکوئی پیشرفت ہوتی ہےتوبرصغیرمیں بہتری کاامکان پیداہوگا.آج تک کسی امریکی صدرسےمسئلہ کشمیرکےحل کی خواہش کااتنابرملااظہارنہیں سنا ،

    پاکستان کیلیے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، عمران خان

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےسرمایہ کاروں کےساتھ کئی نشستیں کیں،صدرڈونلڈٹرمپ نےتجارت میں20گناتک اضافےکی خواہش کااظہارکیا دونوں ممالک میں تجارت بڑھانےکےامکانات موجودہیں،

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہم ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں، وزارت خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی سطح پر پہلے بھی نشستیں ہوتی رہی ہیں، زیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، امریکی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے، امریکی صدر نے وزیراعظم اور وفد کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کرایا، وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس میں تاریخی کمروں کا دورہ کرایا گیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات بہت متاثرکن اور حوصلہ افزا تھی، پاکستان کی سول ملٹری قیادت ایک پیچ پر ہے، وزیراعظم اور امریکی صدر نے تحائف کا تبادلہ کیا۔

    عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران‌ خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے ،امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی قوم اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی کےمقابلے میں افغان مسئلےکےحل کیلیےامن معاہدےکےزیادہ قریب ہیں، امیدہےآنیوالے دنوں میں طالبان پرمذاکرات جاری رکھنے پرزوردینے کےقابل ہوں گے، ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں، افغان تنازع کا حل صرف طالبان سےامن معاہدہ ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نےبھی مقبوضہ کشمیر کےتنازع کےحل کیلیے مجھ سے کہا ہے، امریکامسئلہ کشمیرپر پاک بھارت تعلقات بہترکرنے میں مدد کر سکتا ہے،

     

  • وزیراعظم کا امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بھی ہوا حیران

    وزیراعظم کا امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بھی ہوا حیران

    وزیراعظم عمران خان کے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ امریکی پاکستانیوں کا کیپیٹل ون ایرینا میں خوشگوار نظارہ تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پاکستانیوں کا کیپیٹل ون ایرینا میں خوشگوار نظارہ تھا۔امید ہے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے یہ ایک مثبت کردار ادا کریں گے.

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔ سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاءکے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کے موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے مخصوص انداز سے شرکاء کا لہو گرمایا اور پاکستان میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی یاد تازہ کردی.

  • سزامعطل ہونےسے نااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    سزامعطل ہونےسے نااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    سپریم کورٹ نےسزا معطلی اورانتخابی اہلیت سےمتعلق فیصلہ جاری کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصلہ گجرات کے بلدیاتی امیدوارکی درخواست پرسنایا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اپیل معطل ہونےسےسزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزامعطلی سےجرم ثابت ہونےکی وجوہات ختم نہیں ہوتیں.

    آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ سزامعطل ہونےسےنااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سزاکالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی. انتخابی اہلیت سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے ہوسکتی ہے

    واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا دی ہے، نواز شریف کو نااہل بھی قرار دیا تھا، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو بھی نااہل قرار دے رکھا ہے.مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو بھی توہین عدالت کیس میں نا اہل قرار دیا گیا ہے.ن لیگ کی سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اخترکو بھی دوہری شہریت کی بنا پر ان کو نااہل قرار دیا گیا ہے.

  • فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

    فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

    عاشق نے محبوبہ کی خواہش پوری کرنے کے لئے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا، سیلفی بنائی اور پھر محبوبہ کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کر لی

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جہاں ایک گیسٹ ہاؤس سے دو لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کیا. پولیس کے مطابق عاشق کا نام ارون تھا اور بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے اعظم گڑھ کا رہائشی تھا، ایف اے تک تعلیم کے بعد ارون بزنس کرتا تھا، اس کی محبوبہ پرتیما ایک بینک میں ملازم تھی، جن کی سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ارون نے اپنے گھر بتایا کہ وہ وارانسی جا رہا ہے، وہ ٹرین کے ذریعے وہاں گیا، کلیان ریلوے اسٹیشن پر اترنے کے بعد وہ اپنی محبوبہ پرتیما سے ملا اور دونوں نیلم گیسٹ ہاوس میں پہنچے ۔ پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کمرے میں جانے کے بعد باہر نہیں نکلے، رات کو جب کھانے کے لئے ویٹر کمرے مین گیا اور دروازہ نہیں کھولا گیا تو پولیس طلب کی گئی.

    پولیس نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ کھولا تو عاشق ارون پنکھے سے لٹک رہا تھا جبکہ اس کی محبوبہ کی لاش بیڈ پر تھی. پولیس کا کہنا ہے کہ ارون نے محبوبہ کی خاطر اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا بعد ازاں تکیے سے گلا دبا کے اسے قتل کر دیا، محبوبہ کو قتل کرنے کے بعد ارون نے خود بھی پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی

  • ورلڈ کپ میں شکست، دھونی اب جائیں گے مقبوضہ کشمیر اور لیں گے بھارتی فوج سے تربیت

    ورلڈ کپ میں شکست، دھونی اب جائیں گے مقبوضہ کشمیر اور لیں گے بھارتی فوج سے تربیت

    ورلڈ کپ میں شکست کے بعد معروف بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے ٹریننگ لیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ولڈ کپ میں شکست کے بعد بھارت کے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی نے کرکٹ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ تو نہیں کیا لیکن ویسٹ انڈیز جانے کی بجائے بھارتی فوج سے ٹریننگ لینے کے لئے تیار ہو گئے، بھارت کے ویسٹ انڈیز کے لئے دورے کا اعلان ہو گیا تا ہم دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دھونی کو بھارتی فوج سے ٹریننگ لینے کی منظوری بھی مل گئی ہے، بھارتی فوج کے سربراہ بپن روات نے دھونی کو ٹریننگ دینے کی منظوری دی ہے

    دھونی پیرا شوٹ رجمنٹ بٹالین سے ٹریننگ لیں گے اور اس کے لئے وہ مقبوضہ کشمیر جائیں گے. چند دن قبل خبریں آ رہی تھیں کہ دھونی سیاہ چین جائیں گے، کشمیر میں ٹریننگ کا انتخاب مشورے سے کیا گیا ہے،

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی دو سال قبل بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں، دھونی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا مہں گئے جہاں بھارتی فوج کی جانب سے کرکٹ میچ میں مہمان خصوصی تھے، دھونی بھارتی فوج کی وردی پہن کر مہمان خاص کے طور پر شریک ہوئے تھے.

    بھارتی کرکٹر دھونی اپنےایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ فوجی بننا چاہتے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا،دھونی بھارتی فوج کی پیراشوٹ رجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی عہدے کے ساتھ رجمنٹ کو جوائن کریں گے

    واضح رہے کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کےخلاف شکست کے بعددھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباﺅ بڑھ گیا ہے اور میگا ایونٹ کے اہم میچز میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان کو تنقید کا سامنا ہے۔ 38سالہ مہندرا سنگھ دھونی ناصرف اب پہلے جیسی بلے بازی کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہ رہی ہے اور اسی وجہ سے دھونی کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

  • آئی ٹی کی ترقی ترجیحات میں شامل،وزیراعظم سے سرمایہ داروں کی ملاقاتیں

    آئی ٹی کی ترقی ترجیحات میں شامل،وزیراعظم سے سرمایہ داروں کی ملاقاتیں

    وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں مختلف سرمایہ کاروں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستانی سفارتخانے میں وفود سے ملاقاتیں کر رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے افینیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیاءچشتی ، دی ریسورس گروپ کے بانی شراکت دار محمد خیشگی، دی ریسورس گروپ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر حسنین اسلم نے ملاقات کی۔ پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بحری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی، تجارت کے لئے وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ ، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی موجود تھے۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا.

    وزیر اعظم عمران خان سے ناصر جاوید ،اشرف قاضی اور شوکت دھنانی نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان میں اکیڈیمیا، مینوفیکچرنگ اور سٹیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کے لئے اپنی دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا۔ وزیر اعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پالیسی فریم ورک اور بہترین ماحول کی فراہمی، کاروبار کو آسان بنانے کے لئے حکومت کی طر ف سے کئے جانے والے اقدامات اور کوششوں، صنعتی شعبوں کی ترقی اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا

    وزیراعظم عمران خان سے وینچر کیپٹیلسٹس فنڈ منیجرز کے وفد نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ وفد میں شعیب کیتھاوالا، سلیم احمد، سہیل خان، سلیم اقبال اور ریاض صدیقی شامل تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے خوراک اورصحت کے شعبوں سے متعلق سرمایہ کاروں کے گروپ نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں اسلم خان، ٹیکساس سے مبشرچوہدری، ڈاکٹر باسط جاوید، ڈاکٹر عابد شیخ اور ڈاکٹر مبشر چوہدری شامل تھے۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں خوراک اور صحت کے شعبوں میں بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے بالخصوص دیہی علاقوں اور مخصوص شعبوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی تجاویز دیں۔ ملاقات میں اس بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ امریکا میں مقیم پاکستان نژاد فزیشنز پاکستان میں بسنے والی کمیونٹیز کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں

    وزیر اعظم عمران خان سے آئی ٹی کے شعبہ کے ماہرین پر مشتمل ”آل سٹار گروپ“ نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ گروپ میں انعام الحق خان، حشمت ملک، حسن احمد، دلاور سید، الریحان جلیل، سلمان اختر اور منصور خان شامل تھے۔ گروپ نے وزیراعظم سے اکیڈمک انسٹیٹیوشن، تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کے شعبے میں معیاری اداروں کی ترقی، آئی ٹی کے شعبہ میں آئی ٹی کے ٹیکنیشنز وانجینئرز اور پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم نے گروپ کو بتایاکہ آئی ٹی کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے اس شعبہ میں روزگار کے بے شمار مواقع ہیں۔ انہوں نے آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی کے لئے حکومتی اداروں کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی.

    اے پی پی

  • اپوزیشن کے سینیٹرز کے حکومت سے رابطے، وفاقی وزیر ہوا بازی کا انکشاف

    اپوزیشن کے سینیٹرز کے حکومت سے رابطے، وفاقی وزیر ہوا بازی کا انکشاف

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے اپوزیشن کے سینیٹرز سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے تابوت میں آخری کیل ہم ہی ٹھونگیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن صادق سنجرانی کا احترام کرے ہم ڈپٹی چیئرمین کا احترام کریں گے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی ہرتدبیرناکام بنائیں گے،اس حوالہ سے حکمت عملی بنالی ہے.

    غلام سرور خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کےکئی ارکان خفیہ رائےشماری میں خداخوفی کریں گے ،اپوزیشن رہنما اس وقت سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کررہی ہے ،چیئرمین سینیٹ کا رویہ ہمیشہ اپوزیشن کے حق میں بھی رہا،کل ریکوزیشن اجلاس ہے ہوسکتاہےعدم اعتماد کی تحریک پیش نہ ہو،زیربحث ہو.

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن میں ہمارےکئی باشعوردوست ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے کئی لوگ کہہ رہے ہیں یہ کام ٹھیک نہیں ہے،سب سے پہلے ادارے کا احترام ہونا چاہئیے،

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

  • سیاسی قیدیوں سے جیلیں بھری جارہی ہیں، شہباز شریف پھٹ پڑے

    سیاسی قیدیوں سے جیلیں بھری جارہی ہیں، شہباز شریف پھٹ پڑے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں سے جیلیں بھری جارہی ہیں،وزیراعظم کوعلم نہیں کہ غریب کس طرح زندگی بسرکررہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی،معاشی ٹیم مذاق بن گئی ہے،مزدور اپنے مالکان کی منتیں کرنے پرمجبورہیں، فیکٹریوں کو تالے لگ گئے، دکانوں سےلوگوں کو نکالا جارہا ہے، بےروزگاری انتہا کوچھورہی ہے، عام آدمی پرزندگی تنگ ہوچکی ہے.

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج عام آدمی کو ضروریات پوری کرنا مشکل ہورہاہے روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے تک پہنچ گیا ہے ،ماضی سے سبق سیکھ کرنظام میں بہتری لائیں ،سلیکٹڈ وزیراعظم ابھی تک ہیرو کی دنیا میں بستا ہے،

    اپوزیشن جماعتوں کے ﺍﺟﻼﺱ ﻣﯿﮟ 53 ﺳﯿﻨﯿﭩﺮ ﺯﺍﻭﺭ ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﻟﯿﮉﺭ ﺷﮩﺒﺎﺯﺷﺮﯾﻒ ﺳﻤﯿﺖ 7 ﺍﯾﻢ ﺍﯾﻦ ﺍﯾﺰ ﺷﺮﯾﮏ ہیں. اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے.

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

  • انیل مسرت کا پنجاب کیلیے ایسا اعلان کہ ہر شخص دعائیں دے

    انیل مسرت کا پنجاب کیلیے ایسا اعلان کہ ہر شخص دعائیں دے

    برطانوی بزنس مین انیل مسرت نے پنجاب حکومت کے اشتراک سے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے انیل مسرت نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر انیل مسرت نے پنجاب کے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے، انیل مسرت کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 9 ڈویژن میں جدید اسپتال بنائیں گے،ان اسپتالوں کی اونرشپ کیلیے کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا،

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کو بہتر طبی سہولتیں دینےکےجامع پروگرام پرعمل پیرا ہے،ہمارا مقصد عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں دینا ہے، انیل مسرت کی جانب سے ہر ڈویژن میں اسپتال بنانےکا فیصلہ خوش آئند ہے، شعبہ صحت میں نجی شعبےکی شراکت داری اورسرمایہ کاری کاخیرمقدم کریں گے.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ملتان میں اربوں روپے کی لاگت سے نشتر2 اسپتال بنایا جا رہا ہے،ڈیرہ غازی خان میں کارڈک اسپتال کے منصوبے پر کام جاری ہے،دور دراز علاقوں میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے جا رہے ہیں،سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کےمواقع سےفائدہ اٹھائیں،ہرممکن سہولتیں دیں گے.

    واضح رہے کہ انیل مسرت پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں،

  • وفاقی دارالحکومت میں چوری کی واردات، حکومتی سینیٹر کے گھر میں ہوئی چوری

    وفاقی دارالحکومت میں چوری کی واردات، حکومتی سینیٹر کے گھر میں ہوئی چوری

    تحریک انصاف کے رہنما سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چوروں نے شبلی فراز کے گھر سے چوری کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی، تھانہ کوہسار پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور گھر کا جائزہ لیا.

    سینیٹر شبلی فراز کے گھر سے چور کتنا سامان چوری کر کے لے گئے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری چل رہی ہے، تفصیلات مکمل نہیں ہو سکیں،پولیس نے فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کو بھی بلایا ہے۔

    واضح رہے کہ بائیس جولائی دوہزار سترہ 2017 کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، جس میں نامعلوم افراد رات گئے ان کے گھر میں گھس گئے تھے اور چوری کر لی تھی. اسوقت شبلی فراز نے کہا تھا کہ میرے گھر سے ٹیکس دستاویزات اور اہم کاغذات کا چو ر ی ہونا سیاسی طور پر دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے دباؤ میں لا کر بلیک میل کرے گا تو اس نے غلط بندے کا انتخاب کیا ہے ۔ حکومت اور وزیر داخلہ واقعہ کا نوٹس لیں اور تحقیقات سے ہمیں بھی آگاہ کریں