Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

    انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات ہوئی ہے.

    ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی،ملاقات میں صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق کیاگیا،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کاروبارمیں آسانی کے لئے ای بز متعارف کرانے پر خراج تحسین پیش کیا،ملک احمد خان نے صوبے میں امن وامان کی بہتری پر پنجاب کی عوام کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا،

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک احمد خان کو پنجاب اسمبلی کے امور حکومتی اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی روش پر شاباش دی اور کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہر بڑا پراجیکٹ چھوٹے شہروں سے شروع کررہے ہیں۔ پنجاب میں کاروبار کا بہترین پوٹینشل موجود ہے،سرمایہ کاروں کو فائد اٹھانا چاہیے۔ پنجاب حکومت ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔صوبے میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ہے انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کا مرکز صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں بلکہ پنجاب کا ہر پسماندہ علاقہ بھی ہے۔

  • ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹیرف 10 فیصد کم کر دیا

    ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹیرف 10 فیصد کم کر دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیرف کو 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا،

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا،ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف کو 57 سےکم ہو کر47 فیصد کردیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدر شی سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے،سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہوجائےگی اور نایاب معدنیات کے معاملات میں مزید رکاوٹیں نہیں ہیں، آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کروں گا اور میرے دورہ چین کے بعد چینی صدر امریکا آئیں گے.

    امریکی صدر نے کہا کہ ہم چینی صدر کے ساتھ یوکرین معاملے پر مل کر کام کرنے جارہے ہیں جبکہ تائیوان کے معاملے پر بات چیت نہیں ہوئی، دیگرممالک ایٹمی تجربےکررہےہیں تو امریکا کے لیے بھی مناسب ہےکہ یہ تجربے بحال کرے اور اس کے لیے نیوکلیئر ٹیسٹنگ سائٹس کا تعین بعد میں کیا جائے گا

  • امریکی صدر کا مودی پر طنزیہ وار "خونی قاتل” قرار  دے دیا

    امریکی صدر کا مودی پر طنزیہ وار "خونی قاتل” قرار دے دیا

    ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ ساؤتھ کوریا میں امریکی صدر کا مودی پر طنزیہ وار "خونی قاتل” قرار دے دیا

    سمٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا دعوی ایک بار پھر دہرا دیا.دورانِ تقریر ٹرمپ کے مودی پر طنزیہ وار سے بھارت امریکہ تعلقات میں تناؤ کی نئی لہر، مودی کو "خونی قاتل” قرار دے دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا؛”مودی دیکھنے میں اچھے مگر اندر سے قاتل جیسا سخت انسان ہے”ٹرمپ نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا “نہیں، ہم لڑیں گے!” میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟ٹرمپ کے حالیہ تبصرے نے بھارت امریکہ تعلقات میں گہری دراڑ اور مودی کے دوغلے پن کو ایک بار پھر بےنقاب کر دیا

  • افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ خطہ کیلئے خطرہ قرار

    افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ خطہ کیلئے خطرہ قرار

    طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ خطہ کیلئے خطرہ قرار دے دیا گیا ہے

    طالبان کے زیر اقتدار افغان سرزمین منشیات،اسمگلنگ اور دہشت گردی کا گڑھ بن گئی، افیون کی کاشت کیلئے مشہور افغانستان آج کریسٹل میتھ اور کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن چکا ہے،افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے،اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے تہلکہ خیز رپورٹ ’’افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025‘‘ جاری کر دی،’افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025′ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان مصنوعی منشیات، خاص طور پر کرسٹل میتھ یعنی "آئس”، پیدا کرنے کا نیا مرکز بن گیا ہے

    افغانستان میں تیزی سے افیون کی زیر کاشت زمین کی جگہ منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریاں لے رہی ہیں ، 2017 سے 2021 تک مصنوعی منشیات کی ضبط شدہ مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی ،مغربی افغانستان میں مقامی جھاڑی ’’ایفیڈرا‘‘ میتھ پیدا کرنے کا خام مواد فراہم کرتی ہے ، ہلمند، فرح، ہیرات اور نیمروز میں منشیات کی سینکڑوں چھوٹی منشیات لیبارٹریاں فعال ہیں ،

    افغانستان میتھ ڈرگز کا مرکز بننے کے بعد غیر قانونی منشیات کی ترسیل کا بھی مرکز بن گیا،افغانستان میں منشیات کے کاروبار کو اب چھپایا نہیں جاسکتا،خطہ بالخصوص پاکستان افغانستان سے منشیات اسمگلنگ جیسے خطرے سے دوچار ہے،پاکستانی حکومت نے منشیات کے تدارک اور انسدادِ اسمگلنگ کے لیے اہم اور مؤثر اقدامات کیے ہیں،پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 بحری جہازوں سے 972ملین ڈالر کی کرسٹل میتھ اور کوکین ضبط کی،پاک بحریہ کی جانب سے کشتیوں سے 2.5 ٹن آئس اور 50 کلو کوکین بھی ضبط کی گئی ،خطے کےامن و استحکام کے لیے افغانستان کو منشیات سے پاک کرنا ضروری ہو گیا ہے

  • بلوچ خواتین نے ہمیشہ معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ،سیمینار سے مقررین کا خطاب

    بلوچ خواتین نے ہمیشہ معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ،سیمینار سے مقررین کا خطاب

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام ضلع کیچ میں”معاشرتی ترقی میں بلوچ خواتین کا کردار” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا

    سیمینارکا مقصد بلوچستان کی خواتین کی معاشرتی و سماجی اہمیت اور علاقائی ترقی میں ان کےکردارکو اجاگر کرنا تھا،سیمینار میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)، ارکان اسمبلی، مقامی سیاستدان، سولین عمائدین، اساتذہ، ڈاکٹرز اور بڑی تعداد میں خواتین نےشرکت کی،پینل ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ "بلوچ خواتین نے ہمیشہ معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے” بلوچ خواتین باہمت، باحوصلہ اور ہرمیدان میں مردوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں, تعلیم ہو،طب، بیوروکریسی، سکیورٹی، سیاست یا انتظامی امور بلوچ خواتین نے ہر موقع پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے,سوال و جواب اور انٹریکٹو سیشن کے دوران شرکاء نے بلوچ خواتین کے ابھرتے کردار کو باعث فخر قرار دیا,

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کہا کہ معاشرتی ترقی ایک منظم ارتقائی عمل ہے، جس میں بلوچ خواتین کا کردار نہایت اہم ہے، آج بلوچ خواتین اپنی محنت، عزم اور صلاحیتوں کے باعث قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں

    سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا "بلوچ خواتین کو تعلیم، روزگار اور قیادت میں مساوی مواقع دیے جائیں” خواتین صوبہ کی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں,

  • مسلم ثقافت اور ورثہ پر حملہ، مودی کی فرقہ وارانہ سیاست کی کھلی مثال

    مسلم ثقافت اور ورثہ پر حملہ، مودی کی فرقہ وارانہ سیاست کی کھلی مثال

    مودی مسلمانوں کے مذہبی اور ثقافتی ورثہ کو نشانہ بنا کر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے میں مصروف ہے

    انتہا پسند مودی جبراً مسلمانوں کی شناخت مٹا کر بھارت کو ہندو راشٹر میں بدلنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے، مساجد کو شہید اور مسلمانوں سے منسوب شہروں کے نام بدلنا سفاک مودی کی ہندو ووٹ بینک سیاست کا ثبوت ہے،دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق؛ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پور کھیری کے علاقے مصطفی ٰآباد کا نام کبیر دھام رکھنے کا اعلان کیا ہے،مقامی ہندوؤں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے مصطفیٰ آباد کا نام کبیر دھام رکھا جائے گا،یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسلمان حکمرانوں نے ایودھیا کا نام فیض آباد، پریاگ راج کا الہ ٰآباد اور کبیر دھام کامصطفیٰ آباد رکھا تھا، مودی حکومت تاریخی مقامات کے نام ہندو مذہب سے منسوب کرنے کی مہم جاری رکھے گی ، فنڈز اب قبرستانوں کی چاردیواری کی تعمیر کے بجائے ہندو عقیدے اور ورثہ کی ترقی کیلئے استعمال ہونگے،

    بی جے پی کی مہم محض ناموں کی تبدیلی نہیں، مسلمانوں کی تاریخ اور انکے وجود کو مٹانے کی سازش ہے، مودی کا نعرہ ’’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس ‘‘عملی طور پر ’’ سب کو مٹاؤ، ایک کا راج‘‘ میں تبدیل ہو چکا ہے،بھارتی مسلمان مودی کی سرپرستی میں ریاستی سطح پر جاری نفرت، انتقام اور فرقہ وارانہ تقسیم کا سب سے زیادہ شکار ہیں

  • بلوچستان،سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 18 دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان،سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 18 دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقعات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے، کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا جس دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ایک اورانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جب کہ دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد کو انجام تک پہنچانے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشنزجاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالےادارے ’عزم استحکام‘ کے تحت انسدادِدہشتگردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک سے غیرملکی سرپرستی و حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

  • سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف ملک گیر کاروائیاں جاری

    سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف ملک گیر کاروائیاں جاری

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں،

    سیکیورٹی فورسز نے خاران کے لجا علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دو جوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ مزاحمت کو روکا جا سکے۔

    بنو ں کے مامند خیل علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے مسجد میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے تاکہ باقی عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

    بارہ تحصیل، ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
    آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد علاقے میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    جانی خیل کے علاقے ملی خیل میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا۔حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، بعد ازاں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    کرم کے مرکزی علاقے میں کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں ایک کی شناخت افغان صوبہ پکتیا کے رہائشی محمد زمان عرف الیاس کے نام سے ہوئی۔آپریشن کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس کارروائی جاری ہے۔

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا اہم کمانڈر ایاز عرف عمر مخلص مہاجر مارا گیا۔ذرائع کے مطابق وہ سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    تحصیل امبر، مہمند ضلع کے رامبت علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے۔ذرائع کے مطابق 20 سے 25 مسلح دہشت گرد علاقے میں موجود تھے، جن میں سے کئی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    بنو کے علاقے لنک روڈ سے اغوا ہونے والے مردم شماری افسر امیراللہ کو سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کے دوران بازیاب کرالیا۔ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ اتوار کو دہشت گردوں نے سرکاری گاڑی سمیت اغوا کیا تھا۔

    اپر دیر کے علاقے دارہ اطرافی میں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے سابق رکن حاجی اعظم خان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    لنڈی کوتل میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، ٹرانسپورٹرز اور لیبر یونین نے طورخم بارڈر کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی باچاخان چوک سے شروع ہو کر طورخم کی جانب بڑھی۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر مچنی چیک پوسٹ سے آگے جانے پر پابندی عائد ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

  • پاکستان کا افغان طالبان سے منسلک سوشل میڈیا سرگرمیوں پر شدید اظہارِ تشویش

    پاکستان کا افغان طالبان سے منسلک سوشل میڈیا سرگرمیوں پر شدید اظہارِ تشویش

    حکومتِ پاکستان نے افغان طالبان سے وابستہ افراد کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جن میں پاکستان کے خلاف کھلے عام دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں غیر ریاستی عناصر، بشمول گروہ "فتنہ الخوارج”، کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات اور مواد شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں بعض افغان شہریوں کو فیصل مسجد، اسلام آباد کے قریب ایسے پوسٹرز اٹھائے ہوئے دیکھا گیا ہے جن پر پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز نعرے درج تھے۔ ان مناظر نے ملکی سلامتی اداروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، کیونکہ اسے پاکستان کی خودمختاری اور استحکام کے خلاف براہِ راست چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغان سرزمین کو انتہاپسند گروہوں یا پراکسی حملوں کے لیے استعمال کرنا نہایت غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا، جو نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالے گا بلکہ اسلام آباد اور کابل کے تعلقات پر بھی منفی اثر ڈالے گا۔

    پاکستان نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینا یا سہولت فراہم کرنا صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا عمل قانونی اور قومی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق، حالیہ دہشت گردی کے کئی واقعات میں ایسے نیٹ ورکس کے شواہد ملے ہیں جو افغان سرزمین سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستانی انٹیلی جنس ادارے اس معاملے پر مکمل طور پر متحرک ہیں۔

    پاکستان امن، مکالمے اور خطے کے استحکام کے لیے پرعزم ہے، تاہم ملکی خودمختاری اور سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل اختیارات کے ساتھ تیار رہیں۔

  • سی سی ڈی کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا

    سی سی ڈی کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا

    لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے انسپکٹر جاوید اقبال کی مجرمانہ سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے، جو اپنے ہی محکمے کے اہلکار کے ساتھ مل کر ایک تاجر کے اغوا میں ملوث پایا گیا۔

    پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار توصیف کے ساتھ مل کر کاہنہ کے علاقے سے مقامی تاجر کو اغوا کیا۔ ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور رقم ایل او ایس کے قریب وصول کی۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی تاجر کو رہا ہوتے ہی کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔دورانِ تفتیش انسپکٹر جاوید اقبال اور اہلکار توصیف کی حقیقت سامنے آگئی، جس پر دونوں کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق محکمے کے اندر کسی بھی اہلکار کی مجرمانہ سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ سی سی ڈی کے اعلیٰ افسران نے واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاوید اقبال اور توصیف سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ اس نوعیت کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں یا نہیں۔