Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • یوم مزدور پر آصف زرداری نے ایسا بیان دیا کہ مزدور کے ساتھ حکومت بھی پریشان ہو جائے

    یوم مزدور پر آصف زرداری نے ایسا بیان دیا کہ مزدور کے ساتھ حکومت بھی پریشان ہو جائے

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ نام نہاد تبدیلی کی دعویدار حکومت نے محنت کشوں کے اٹھائیس ارب روپے لوٹ لئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مزدور ڈے پر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، زرداری نے کہا کہ سیلکٹڈ وزیر اعظم پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنالیں لیکن مزدوروں کا استحصال بند کریں، پیپلز پارٹی مزدوروں کی طاقت ہے اور مزدور پیپلز پارٹی کی طاقت ہیں، پیپلز اپرٹی مزدوروں کے‌ حقوق کا تحفظ کرے گی ،آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم کا قیام عمل میں لائی تھی،تاکہ حکومتی صنعتی اداروں میں محنت کشوں کی حصے داری ہو۔ حکومت مزدوروں کے اٹھائیس ارب واپس کرے

  • مزدور کو سلام، ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام

    مزدور کو سلام، ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے، اس موقع پر پاک فوج کے ترجمان ڈٰ ی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مزدوروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو سلام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کےموقع پر ڈی جی‌آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دنیا مزدوروں کی محنت کے بغیر نامکمل ہے، ہم سب رَبّ کے عطا کیے ہوے رتبے اور نصیب کے مطابق کام کرتے ہیں، انسانیت میں برابر رہتے ہوئے ہمیں اس دنیاوی عارضی عہدوں میں اپنے سے کم عہدے کے ساتھیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ مزدوروں کو سلام

    واضح رہے کہ پاکستان مین یوم مزدور پر مزدور ملک بھر میں احتجاج کرتے ہیں اور اپنے مطالبات کے لئے ریلیاں نکالتے ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں مزدور ڈے پر ایک سو سے زائد چھوٹے بڑے پروگرام ہوں گے.

  • یوم مزدور پر وزیر اعظم نے مزدوروں کیلئے اہم اعلان کر دیا

    یوم مزدور پر وزیر اعظم نے مزدوروں کیلئے اہم اعلان کر دیا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس مناسبت سے مزدوروں کے حقوق اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے یوم مزدور پر اپنے پیٍغام میں مزدوروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مزدوروں اور ان کے خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ہم آج سے مزدور کے لئے احساس پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں. یہ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا، اس پروگرام سے مزدور کو سماجی تحفظ ملے گا. وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کی ترقی اور خوش حالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے،

  • آئی ایم ایف وفد کے ساتھ وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات آج ہوں گے

    آئی ایم ایف وفد کے ساتھ وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات آج ہوں گے

    آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین مذاکرات آج ہوں گے ،اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی حکام شریک ہوں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کریں گے جبکہ وزارت خزانہ کے ڈی جی قرضہ جات،ایڈیشنل سیکریٹری بجٹ ونگ ،سرمایہ کاری ونگ کے ایڈیشنل سیکریٹری ، چیرمین ایف بی آر،چیرمین ایس ای سی پی ، پٹرولیم ڈویژن کے سیکریٹری ،سیکریٹری نجکاری ، پاورڈویژن کے سیکریٹری اورجوائنٹ سیکریٹری بھی شامل ہوں گے .اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں وزارت خزانہ ک تین ایڈیشنل سیکریٹریزاورایک سینیرجوائنٹ سیکریٹری شریک ہوگا،مذاکرات میں آئی ایم وفد کو نجکاری پروگرام ،گیس اور بجلی کی قیمتوں کے حوالہ سے بریفنگ دی جائے گی ،آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں معاشی ترقی،پالیسی حکمت عملی اورآئی ایم ایف پروگرام کا جائزہ بھی لیا جائےگا.

    واضح رہے کہ آئی ایم ویف کا وفد کا پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے،.پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 10 مئی تک جاری رہیں گے۔گزشتہ روز آئی ایم ایف وفد نے وزارت توانائی حکام سے بھی مذاکرات کیے۔ آئی ایم ایف وفد نے بجلی اور گیس کے نرخوں میں بھی اضافہ تجویز کیا ہے جبکہ نقصان میں چلنے والے قومی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری بھی آئی ایم ایف کے مطالبات میں شامل ہے۔پاکستان نے مذاکرات میں آئی ایم ایف کو 6 سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگانے، بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے سمیت دیگر اہم یقین دہانیاں کرائی گئیں ،مذاکرات 10مئی تک جاری رہیں گے

  • وفاقی کابینہ اجلاس، ایک وفاقی وزیر کی فردوس عاشق اعوان پر چڑھائی

    وفاقی کابینہ اجلاس، ایک وفاقی وزیر کی فردوس عاشق اعوان پر چڑھائی

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے مشیر اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نے فردوس عاشق اعوان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف بیان کیوں دیا جس پر مشیر اطلاعات نے کہا کہ میرامطلب کچھ اورتھا،بیان غلط نہ سمجھیں، وزیر اعظم نےکابینہ اجلاس میں دونوں وزراء کی بات کوسنا ۔

    واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزارت پیٹرولیم میں ڈاکا مارا گیا تھا اس لئے وزیر تبدیل ہوا

  • تحریک انصاف کی حکومت نے قتل عام کرنا ہے، حمزہ شہباز

    تحریک انصاف کی حکومت نے قتل عام کرنا ہے، حمزہ شہباز

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ لوگ نیاز ی کے ان وعدوں پر ماتم کرتے ہیں جو کینٹر پر چڑھ کر کئے تھے ،یہ جھوٹا خان ہے جس کا کام دن رات جھوٹ بولنا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن ہوئے، حکومت کو جلدی کس بات کی ہے فی الفور الیکشن کروائیں اگر جلدی ہے تو، بل کے قابل عمل ہونے کے ایک سال بعد الیکشن کا سوچیں گے، ان کے پاس پیسے نہیں، لوکل باڈیز کے فنڈ نو ماہ تک منجمند رکھے،۔ عوامی منتخب نمائندوں کو کوئی فنڈ نہیں دیا اب پیسوں کی بندر بابٹ کرنی ہے۔ انہوں نے اب مینڈیٹ کا قتل عام کرنا ہے۔ ان لوگوں نے جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ عمران خان کہتا تھا جو یوٹرن نہیں لیتا وہ لیڈر نہیں ہوتا ایسے لوگوں سے قوم خیر کی توقع نہ رکھے ،نیب ن لیگ کے تمام رہنماوں کے پیچھے ہے، پشاور میٹرو بس میں سات ارب کی کرپشن ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، اعظم سواتی جس نے زمینوں پر قبضہ کیا اس کو پھر کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا، جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے جھوٹا قرار دیا نیازی صاحب اسے ساتھ بٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونا باقی ہے، اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔مزدور انی تنخواہ سے بچوں کا پیٹ نہیں پال سکتا، بیماری میں دوائیاں نہیں خرید سکتا،

  • لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    پنجاب اسمبلی میں پرویز الہیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بل کثرات رائے سے منظور ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر پرویز الہیٰ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا،اپوزیشن نے بلدیاتی بل میں ترامیم مسترد ہونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ایوان میں شور شرابا ہوا ،اپوزیشن اراکین نیا بلدیاتی نظام نامنظور کے نعرے لگاتے رہے، اپوزیشن نے حمزہ شہبازکی قیادت میں بل کے خلاف ایوان میں کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ نئے ترمیمی بل کے تحت ناظمین اب چئیرمین کہلائیں گے، تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹی لوکل گورنمنٹس بنائی جائیں گی۔تحصیل کونسل چیئرمین اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات جماعتی بنیاد پر جبکہ ویلیج و نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

  • نواز شریف ضمانت منسوخی،سپریم کورٹ میں سماعت کب ہو گی،اہم خبر آگئی

    نواز شریف ضمانت منسوخی،سپریم کورٹ میں سماعت کب ہو گی،اہم خبر آگئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی پر نظرثانی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت 3 مئی کو سپریم کورٹ میں ہو گی۔ سماعت تین رکنی بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس ،جسٹس سجادعلی شاہ اورجسٹس یحییٰ آفریدی بینچ کا حصہ ہیں

  • قومی اسمبلی میں کون کون سے بل پیش ہو گئے؟ ہزارہ والوں کیلئے خوشخبری

    قومی اسمبلی میں کون کون سے بل پیش ہو گئے؟ ہزارہ والوں کیلئے خوشخبری

    قومی اسمبلی اجلاس میں آئس کے نشہ کی روک تھام کے لئے بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نشہ آور اشیاء پر قابو پانے کے ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمنلی میں نور عالم خان نے پیش کیا جس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ بل میں کہا گیا کہ ایک سو گرام تک ہیروئن یا آئس رکھنے یا فروخت کرنے کوناقابل ضمانت جرم قراردیاجائے،100 گرام تک آئس ہیروئن رکھنے پر دس سال تک قید،15 لاکھ روپے جرمانہ بل میں تجویز کیا گیا ہے، دوسری جانب انتظامی بنیادوں پرصوبہ ہزارہ بنانے کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، بل علی خان جدون نےقومی اسمبلی میں پیش کیا، صوبہ ہزارہ کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا

  • حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے:ڈاکٹر عارف علوی

    حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے:ڈاکٹر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہارایل این جی مارکیٹ ڈویلپمنٹ، میسرز ایگزون موبل کے چیئرمین الیکس وولکوف کی قیادت میں ایوان صدر میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے ایل این جی شعبہ میں پاکستانی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہونے پر ایگزون موبل کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے اپ سٹریم پیٹرولیم شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کے لئے ایگزون موبل کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ایگزون موبل اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسیوں سے استفادہ کریں۔