Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • تحرئک انصاف یوم تاسیس تقریب، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی تقریب میں کیسے آئے؟

    تحرئک انصاف یوم تاسیس تقریب، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی تقریب میں کیسے آئے؟

    حکمران جماعت تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تقریب میں معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی وہیل چیئر پر کنونشن سنٹر آئے

    پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کےحوالے سے کنونشن اسلام آباد میں‌ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی. تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تلاوت کی. تلاوت کے بعد پندرہ منٹ کی ڈاکو منٹری دکھائی گئی . معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی ویل چیئرپرکنونشن سینٹرآئے .تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آج23سال کی ہوگئی ہے،تحریک انصاف کوروایتی سیاسی جماعت نہیں بننےدیں گے ،تحریک انصاف کےنئےآئین کی منظوری کی قرارداد پیش کی جائےگی

  • مودی کے مقابلے میں امیدوار تیج بہادر بارے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

    مودی کے مقابلے میں امیدوار تیج بہادر بارے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

    بھارتی وزیر اعظم مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے سابق فوجی اہلکار تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منسوخ کر دئیے ، تیج بہادر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اس نے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے. آج الیکشن کمیشن نے اسے بلایا تھا وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا تو الیکشن کمیشن نے نوکری سے برخاست ہونے کی وجہ سے اس کے کاغذات نامزدگی منسوخ کر دئیے .

    واضح رہے کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ایک سو سے زائد بھارتی فوجی پہنچے ہیں جنہوں نے مودی کے خلاف الیکشن مہم شروع کی ہے، وارانسی پہنچنے والے بھارتی فوجی فوج سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں یا انہیں نکالا گیا. مودی کے مقابلے میں اسی حلقہ سے بھارتی فوج کا اہلکار تیج بہادر بھی کھڑا ہے جسے کھانے کی شکایت پر فوج سے نکال دیا گیا تھا اس نے مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اسی حلقہ سے کاغزات جمع کروائے، وارانسی آنے والے فوجیوں کا کہنا ہے کہ وہ تیج بہادر کی الیکشن مہم چلائیں گے اور مودی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تیج بہادر بھی مودی کو شکست دینے کا عزم کئے ہوئے ہیں، بہادر کا کہنا ہے کہ ’’میں سچا چوکیدار ہوں اور فرضی چوکیدار کے خلاف لڑ رہا ہوں۔‘

  • لیبر قوانین بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر:جام کمال خان

    لیبر قوانین بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر:جام کمال خان

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیبر قوانین کم اور بلوچستان میں نہ ہونے کے برابر ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم مزدور پر کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کی نسبت دنیا نے لیبر یونین قوانین میں بہت ترقی کی بلوچستان کے لیبر قوانین سمیت متعدد شعبوں میں قانون سازی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 27 ارب روپے صرف پنشن کی مد میں دیے جا رہے ہیں،آیندہ پانچ سال کے دوران صوبے کا پنشن بل 140 ارب تک پہنچ جائےگا

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم مزدور پر اپنے پیٍغام میں مزدوروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مزدوروں اور ان کے خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ہم آج سے مزدور کے لئے احساس پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں. یہ پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا، اس پروگرام سے مزدور کو سماجی تحفظ ملے گا. وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مزدور کی عظمت پر یقین رکھتی ہے، ملک کی ترقی اور خوش حالی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے،

  • آپ کو اعتراض ہے تو چلا جاتا ہوں، سوال پر جہانگیر ترین کا صحافی کو جواب

    آپ کو اعتراض ہے تو چلا جاتا ہوں، سوال پر جہانگیر ترین کا صحافی کو جواب

    لاہور میں نئے بلدیاتی نظام پرمیڈیا کو دی جانے والی بریفنگ میں سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے جانے والے جہانگیر ترین کی بریفنگ میں موجودگی پر صحافی نے سوال کیا تو جہانگیر ترین برا مان گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئےبلدیاتی نظام کےحوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے‌صحافیوں کو بریفنگ دی جانی تھی. بریفنگ میں جہانگیر ترین اورراجہ بشارت،صمصام بخاری،ملک نعمان لنگڑیال،سبطین خان اورمحسن لغاری شریک رہے.جہانگیر ترین جسے سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا ہے کی بریفنگ میں موجودگی پر صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیرترین بلدیاتی نظام کی بریفنگ میں کس حیثیت سےشریک ہیں؟ جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ آپ کواعتراض ہےتوچلا جاتاہوں،کسی عہدےپرہوں نہ کوئی عہدہ ہے،ملک کی خدمت کرتاہوں،میں زراعت اوربلدیاتی نظام میں تجویزدیتاہوں، جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں سیکرٹیریٹ بنایاجائےگا،چاہتےہیں کہ جنوبی پنجاب کےلوگوں کےمسائل وہاں حل ہوں

  • وکی لیکس کا بانی مشکل میں، عدالت نے سنائی سزا

    وکی لیکس کا بانی مشکل میں، عدالت نے سنائی سزا

    وکی لیکس کا بانی بڑی مشکل میں پھنس گیا، عدالت نے سزا سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت نےجولین اسانج کوقید کی سزا سنائی ،اس نے ضمانت کی‌ خلاف وزری کی تھی، عدالت نے وکی لیکس کے بانی کو 50 ہفتے کی سزا سنائی .
    جولین اسانج کو11اپریل کوبرطانوی پولیس نےلندن میں واقع سفارت خانےسےگرفتارکیاتھا . وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سات سال سے روپوش تھے.سات سال تک ایک سفارتخانے میں روپوشی کی زندگی گزارنے والے جولین اسانج کے بارے لندن پولیس کا کہنا ہے کہ 2012 میں گرفتاری کے عدالتی احکامات کے بعد وہ روپوش ہو گیا تھا.
    واضح رہے کہ وکی لیکس کے بانی جنسی زیادتی کیس میں سوئڈن حوالگی سے بچنے کے لیے 7 سال سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں مقیم تھے، تاہم ان کی سیاسی پناہ ختم کرنے کے اعلان پر انہیں گرفتار کرلیا گیا

  • سرگودھا میں سیکورٹی اداروں کی بڑی کاروائی، دہشت گرد گرفتار

    سرگودھا میں سیکورٹی اداروں کی بڑی کاروائی، دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے شہر سرگودھا سے سیکورٹی اداروں نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیإ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں سی ٹی ڈی حکام نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفترا کر لیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بر آمد ہوئے. سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم وقار کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے. ملزم نے پانچ سال قبل مذہبی رہنما خالد حمید پر قاتلانہ حملہ تھا اس واقعہ میں مولانا زخمی اور دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے.

  • مسلم لیگ ن کی پارلمانی پارٹی کا اجلاس کب ہو گا،ایجنڈہ کیا ہے؟ بڑی خبر

    مسلم لیگ ن کی پارلمانی پارٹی کا اجلاس کب ہو گا،ایجنڈہ کیا ہے؟ بڑی خبر

    سابق حکمران جماعت مسلم لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کیا کیا گیا ،مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہو گا. اجلاس یں سینٹ و قومی اسمبلی کے اراکین شرکت کریں گے .اجلاس میں خواجہ آصف، شاہدخاقان عباسی، راجہ ظفرالحق،مریم اورنگزیب،مشاہدحسین سید،مشاہداللہ،سرداریعقوب ناصرسمیت دیگرارکان شریک ہونگے .اجلاس میں قومی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر کا اعلان متوقع ہے.مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے،

  • شادی کی تقریب میں دولہا کی دلچسپی دلہن کی بجائے کس میں تھی، جان کر ہو جائیں حیران

    شادی کی تقریب میں دولہا کی دلچسپی دلہن کی بجائے کس میں تھی، جان کر ہو جائیں حیران

    بھارت میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب میں دولہا پب جی استعمال کرتا رہا اور دلہن اس کا منہ دیکھتی رہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں موبائل گیم پب جی پر پابندی لگائی جا چکی ہے. پابندی کے باوجود بھارتی باز نہیں آتے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دولہا موبائل پر پب جی کھیل رہا ہے اور دلہن ساتھ بیٹھی ہے. شادی کی تقریب میں مہمان دولہا کو تحائف دیتے ہیں تو پھر بھی دولہا کھیلتا رہتا ہے.دلہن اپنے دولہا کو پریشانی کے عالم میں دیکھتی رہی لیکن دولہا کی دلچسپی دلہن کی بجائے پب جی میں رہی .

    واضح رہے کہ بھارت کی ریاست گجرات میں پب جی گیم پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے چند دن قبل دس لڑکوں‌کو گرفتار بھی کیا تھا. بھارتی حکام کا کہنا ہے پب جی اور مومو چیلنج جیسے گیمز بچوں میں "تشدد” اور "خود کشی” کے رجحانات کو پروان چڑھا رہے ہیں ۔بھارتی ریاست حیدر آباد میں 16 سالہ بچے نے انگریزی کے امتحان کی تیاری کے بجائے آن لائن گیم کھیلنے پر والدین کی جانب سے سرزنش کیے جانے پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔اس واقعے کے بعد بچے کے والد نے (Player Unknown’s Battle Grounds) ’پب جی‘ کے نام سے مشہور گیم پر پابندی کا مطالبہ کیا۔پابندی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ گیم خطرناک حد تک آپ کا دھیان اپنی جانب مبذول کرکے رکھتا ہے۔ پب جی کو جنوبی کوریا کی کمپنی نے تیار کیا تھا جس میں کھلاڑی ایک جزیرے پر اترتے ہیں اور ایک دوسرے کو مارتے ہیں۔2017 میں اس گیم کو متعارف کروایا گیاجس نے دنیا بھر سے کروڑوں لوگوں کی توجہ حاصل کی۔گزشتہ سال دسمبر کے مہینے تک اس گیم کے صرف موبائل کے لیے 20 کروڑ سے زائد ڈاؤن لوڈز تھے۔

  • پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے تین جوان شہید

    پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے تین جوان شہید

    شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے حملے سے پاک فوج کے تین جوان شہید، سات زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کاروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے الوارہ میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کے دوران ساٹھ سے ستر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، پاک فوج نے حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا. دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان لانس نائیک علی،لانس نائیک نذیراورسپاہی امداداللہ شہید جبکہ سات جوان زخمی ہو گئے .پاک فوج کی جوابی کاروائی سے متعدد دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان تمام رکاوٹوں کےباوجودسرحدپرباڑلگانے کاعمل جاری رکھےگا،افغان سیکیورٹی فورسزاورحکام کوسرحدپرکنٹرول موثربنانےکی ضرورت ہے،افغانستان کی زمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے .

  • سیلفی کا شوق، تین نوجوانوں کی لاشوں کے ٹکڑے 30 فٹ تک کیسے بکھرے

    سیلفی کا شوق، تین نوجوانوں کی لاشوں کے ٹکڑے 30 فٹ تک کیسے بکھرے

    بھارتی ریاست چندی گڑھ میں موبائل پر سیلفی لیتے ہوئے تین نوجوان ٹرین کے نیچے آ کر کٹ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چندی گڑھ میں ریلوے ٹریک پر سیلفی لینے کے دوران تین نوجوان ٹرین کے نیچے آ‌کر کٹ کر ہلاک ہو گئے ،جن کی لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور ٹکڑے بھی 30 فٹ دور جا کر گرے .ہلاک شدگانی کی شناخت چمن، سنی اور کشن کے نام سے ہوئی ہے تینوں رشتے دار تھے اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے علی گڑھ سے چندی گڑھ آئے تھے .