Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ریلوے میں 10 ہزار ملازمین کی بھرتی ہوگی بذریعہ قرعہ اندازی

    ریلوے میں 10 ہزار ملازمین کی بھرتی ہوگی بذریعہ قرعہ اندازی

    پاکستان ریلوے میں 10 ہزار آسامیوں پر 9 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ، اب بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے ملازمین کو بھرتی کرنے کے لئے رولز میں ترمیم کر دئی گئی اور اس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹفکیشن کے مطابق ریلوے میں نئی بھرتی ٹیسٹ اورانٹرویو کے بجائے قرعہ اندازی کے ذریعےہوگی، گریڈایک سےپانچ تک کی اسامیوں پرنئی بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعےہوگی.

    قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں میڈیکل کےبعد امیدوارکو ملازمت مل جائے گی ،ذرائع کے مطابق ریلوے میں 10ہزار سے زائد اسامیوں کیلیے 9 لاکھ سےزائد درخواستیں موصول ہوئیں،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لاکھوں درخواست گزاروں کاٹیسٹ اورانٹرویولینا عملاً ممکن نہیں،وفاقی حکومت نے ریلوے کی استدعا پر قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کی منظوری دی .

    واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ریلوے میں بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعہ کریں گے،

  • لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر صوبائی وزیر کی ایماء پر مقدمہ درج

    لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر صوبائی وزیر کی ایماء پر مقدمہ درج

    تبدیلی آ گئی، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے 30 افراد کے خلاف صوبائی وزیر کی ایماء پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی بندش اور لو وولٹیج کے خلاف تلہ گنگ کے شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا تو آج پولیس نے پانچ نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.

    احتجاج کرنے والے تاجروں اور شہریوں کے خلاف تھانہ سٹی تلہ گنگ میں مقدمہ درج ہونے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے مذمت کی ہے.

    تھانہ سٹی تلہ گنگ میں پانچ افراد کو نامزد کیا گیا جن میں مولوی اکرام، محمد عمران ولد مولوی اکرام محمد عمیر اکوال، شیخ احمد ولد شیخ محمد آفتاب، مولوی ظہور سکنہ ٹہی شامل ہیں جبکہ پچیس نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے.

    احتجاج کرنے والوں کے خلاف زیر دفعہ 341،148،149 ت۔پ مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں‌ پر مقدمہ کے اندراج پر سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شہر یار اعوان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ حافظ عمار یاسر سیاسی نہیں حادثاتی لیڈر بنا ہے ۔ جو آج ثابت ہو گیا ۔ شہر یار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل میں گھری عوام سے احتجاج کا حق بھی چھینا جا رہا ہے ۔ سات روز سے بجلی بندش پر احتجاج عوام کا حق تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ ق لیگ قیادت ہوش کے ناخن لے ۔ اب ہم جو احتجاج کرینگے ق والے ہم پر بھی مقدمہ درج کرنے کی تیاری کر لے ۔ شہر یار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں وہ ہر احتجاج میں خود شریک ہوتا تھا ۔ جب اپنی باری آئی تو مقدمات کی سیاست شروع کر دی جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔

    جماعت اسلامی ضلع چکوال نے بھی سٹی پولیس تلہ گنگ کی جانب سے احتجاجی شرکاء کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کر دی ۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع چکوال ملک افتخار احمد اعوان نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنا عوام کا حق ہے ۔ ق لیگ نے پرچہ کرا کر ناعاقبت اندیشی اور تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر درج کیا گیا مقدمہ خارج کیا جائے ۔یہاں جمہوریت ہے ۔ اور اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا آزادی رائے بھی ہے ۔ اور حق بھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تلہ گنگ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

    واضح رہے کہ حافظ عمار یاسر مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن جیتے ہیں، مسلم لیگ ق موجودہ حکومت کی اتحادی جماعت ہے اس لئے حافظ عمار یاسر کو معدنیات کی وزارت دی گئی ہے، حکومت کے ساتھ مسلم لیگ ق کے اختلافات کے باعث حافظ عمار یاسر نے ایک بار اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوایا تا ہم پھر حالات معمول پر آنے کے بعد حافظ عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا.

  • جیل میں ہونے کے باوجود نواز شریف کی مشکلات میں ہوا اضافہ

    جیل میں ہونے کے باوجود نواز شریف کی مشکلات میں ہوا اضافہ

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں بھی مشکلات کم نہ ہوئیں، نیب ٹیم نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کر لیں

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں نیب نے تفتیش کی، نیب اسلام آباد کی تین رکنی ٹیم لاہور آئی تھی جنہوں نے جیل جا کر سابق وزیراعظم سے ایک گھنٹہ تفتیش کی اور ایک سوالنامہ بھی دیا.

    واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے عدالت سے اجازت لی تھی،.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نےغیرقانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .

    نیب کے مطابق تین گاڑیاں آصف زرداری جبکہ ایک گاڑی نوازشریف کے زیراستعمال ہے ،گاڑیاں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نےفراہم کیں چار لاکھ تک مالیت کی اشیا جوبطورتحفہ ملی ہووہ پاس رکھ سکتےہیں،تحفے میں ملی گاڑیاں صدر اور وزیراعظم نہیں رکھ سکتے،یہ کابینہ کوچلی جاتی ہیں،نوازشریف والی گاڑی کی مالیت6لاکھ رکھی گئی گاڑی کی کل مالیت کا20فیصدادائیگی کےعوض دیاگیاجبکہ قانوناًایسا نہیں کرسکتےتھے ،سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا،

    واضح رہے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا تھا لیکن بعد ازاں ضمانت میں‌ توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی

  • کشمیرکمیٹی کے چیئرمین کشمیر سے واقف ہیں یا نہیںِ؟ وزریراعظم آزاد کشمیر بول پڑے

    کشمیرکمیٹی کے چیئرمین کشمیر سے واقف ہیں یا نہیںِ؟ وزریراعظم آزاد کشمیر بول پڑے

    وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیرکشمیریوں کاہےاوراس کافیصلہ بھی کشمیری کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کشمیر سےمتعلق بک لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکمیٹی کے چیئرمین سید فخرامام مسئلہ کشمیرسے مکمل طورپرواقف ہیں، فخرامام کی تعیناتی پرحکومت کو مبارکباد پیش کرتاہوں.

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرکےمعاملے پرذہنوں کوقید نہیں کرناچاہئے، کشمیرکشمیریوں کاہےاوراس کافیصلہ بھی کشمیری کریں گے ،ہم سےپوچھےبغیرکوئی مسئلہ کشمیرکافیصلہ نہیں کرسکتا.

    راجہ فاروق حید رکا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر نہتے عوام نے جرات وبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بڑی فوج کو شکست سے دوچار کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے اندر تحریک آزادی نئی نسل میں منتقل ہورہی ہے اور نئی نسل نے آزادی کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں ان کی مثال نہیں ملتی۔جدوجہد آزادی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام تنہا نہیں۔آزادکشمیر اور پاکستان کی ساری قوم ان کی پشت پر ہے۔

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا ہے اس سے قبل مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے ،

  • پہلے ہی سفر میں سرسید ایکسپریس کا ہوا انجن فیل

    پہلے ہی سفر میں سرسید ایکسپریس کا ہوا انجن فیل

    سرسید ایکسپریس کا انجن پہلے ہی سفر پر جواب دے دیا، نئی ٹرین راستے میں جا کر کھڑی ہو گئی،

    ریلوے پر سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری، کرایوں میں 50فیصد رعایت کا اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل سرسید ایکسپریس کا پنڈی میں افتتاح کیا تھا، نئی ٹرین سرسید ایکسپریس کاانجن پہلےسفر پر ہی جواب دےگیا ،کراچی تاراولپنڈی آنے والی سرسیدایکسپریس کا انجن روہڑی اسٹیشن کے قریب فیل ہوا،انجن فیل ہونے پراپنے پہلےہی سفر پرسرسید ایکسپریس تقریباً2گھنٹے لیٹ ہوگئی ،سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے براستہ وزیر آباد ۔فیصل آباد۔خانیوال۔روہڑی اور حیدرآباد سے ہوتی ہوئی کراچی کینٹ کے درمیان چلا کرے گی ۔

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    شیخ رشید نے دیا قوم کو مہنگائی کا جھٹکا، ریلوے کرایوں میں اضافہ

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    پہلی ہی سفر میں ٹرین کا انجن خراب ہونے پر مسافروں نے وزیر ریلوے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور کہا کہ شیخ رشید نئی ٹرینیں چلانے کی بجائے پرانی ٹرینوں کو وقت پر چلا کر وقت پر پہنچانے کا کام کریں تو یہ ان کا قوم پر بہت بڑا احسان ہو گا،

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

  • پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم، قریشی

    پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم، قریشی

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ہے. دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی.

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے، ہم نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک کثیرالثقافتی ملک ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

    قبل ازیں وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں، قانون کو اپنے تابع بنانے والوں کو پہلی بار آزاد قانون کا سامنا ہے اس لئے چیخ و پکار تو سنائی دے گی۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ )ن (کی قیادت جب بھی فسطائی ذہنیت کی بات کرتی ہے تو سانحہ ماڈل ٹاون میں قتل ہونے والے معصوم لوگوں پر برستی گولیاں یاد آجاتی ہیں۔خواتین اور ضعیف افراد پر بیہمانہ تشدد فسطائی رویہ تھا۔ سیاست کے گلو بٹ اب کس منہ لیکچر دے رہے ہیں

  • رہبر کمیٹی، نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    رہبر کمیٹی، نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے اے پی سی کے فیصلے کی توثیق کی ہے ،اس کے علاوہ رہبر کمیٹی کی صدارت کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا،

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی میں آج ہوں گے اہم فیصلے

    رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے اے پی سی کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹایا جائے، نئے چیئرمین سینیٹ کے لئے بھی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کی گئی، ہبرکمیٹی کااجلاس جے یو آئی کے رہنما اکرم خان درانی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں رہبر کمیٹی کی صدارت کے لئے مشاورت ہوئی تو تجویز آئی کہ شاہد خاقان عباسی کو رہبرکمیٹی کامستقل صدر بنادیا جائے یا پھر صدور بدلی کئے جائیں اور ہر پارٹی کو موقع دیا جائے .

    شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے لئے تین آپشنز زیر غور آئے، پہلے آپشن کے تحت نئے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کا ہونا چاہئے، دوسری تجویز میں کہا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے دو بڑی جماعتوں کے تجویز کردہ کو متفقہ امیدوار نامزد کیا جائے جبکہ تیسری تجویز سامنے آئی کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ملکر ایسا امیدوار لائیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

    اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی میں پیپلز پارٹی سے یوسف رضا گیلانی اورنیئر بخاری ممبر ہیں ،ن لیگ سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال ،جے یو آئی سے اکرم خان درانی،نیشنل پارٹی سے میر حاصل بزنجو،پشتونخواہ ملی پارٹی سے عثمان کاکڑاورقومی وطن پارٹی سے ہاشم بابر ،اے این پی سے میاں افتخار،مرکزی جمعیت اہلحدیث سےشفیق پسروری،جمعیت علماپاکستان سے اویس نورانی رہبر کمیٹی کے ممبر ہیں.

  • راولپنڈی فنڈز کا غلط استعمال چئیرمین  واسا کو عدالتی نوٹس جاری

    راولپنڈی فنڈز کا غلط استعمال چئیرمین واسا کو عدالتی نوٹس جاری

    راولپنڈی کی وارڈ نمبر 1 کھڈا مارکیٹ میں اہل علاقہ کی درخواست پر ٹیوب ویل کی منظوری اور بعد ازاں فنڈز کا اجراء ہوا. لیکن ٹینڈر جاری ہونے کے بعد چئیرمین آر ڈی اے اور واسا حکام کی ملی بھگت سے فنڈز کھڈا مارکیٹ میں استعمال ہونے کی بجائے میلاد پارک خیابان سرسید میں استعمال ہونے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ایڈووکیٹ سید عمر سہیل شاہ کی جانب سے دائر پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین آر ڈی، واسا سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دئے گئے. ابتدائی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے پٹیشنر ایڈووکیٹ سید عمر سہیل شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پر کام کو روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور فنڈز کو متعلقہ جگہ کھڈا مارکیٹ میں ٹیوب ویل کی تنصیب پر خرچ کیا جائے کیونکہ اہل علاقہ ایک عرصے سے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں ایسے میں واسا اور چئیرمین آر ڈی اے کی جانب سے لوگوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ سنگین جرم ہے… جس پر عدالت حکام سے جواب طلب کرے.. عدالت نے ایڈووکیٹ سید عمر سہیل شاہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے چئیرمین آر ڈی اے اور واسا سے جواب طلب کر لیا.

    محمد اویس

  • حمزہ شہباز بھی گئے چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل

    حمزہ شہباز بھی گئے چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل

    احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا، احتساب عدالت نے اس سے قبل کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

    رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

    رانا کی گرفتاری قوم کے ساتھ مذاق، دعا ہی کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو عدالت نے 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا. احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے شہبازشریف،حمزہ شہبازسے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رمضان شوگرملز کیس میں بھی شہبازشریف کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے .

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ رمضان شوگرمل کیس میں ایک ایم پی اے کو فائدہ دینےکاالزام درست نہیں ،مولانا رحمت اللہ نے جو درخواست جمع کروائی وہ اس کیس سے ہٹ کر ہے، مقامی ایم پی اے رحمت اللہ کی درخواست پر نالہ تعمیر کیا گیا ،نالےکی تعمیر کامقصد مقامی افراد کیلیے سیوریج کی بہتر سہولت فراہم کرناتھا ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز انکوائری میں شامل ہوئے مگر گرفتار کرلیا گیا،رمضان شوگر ملز کے معاملات میاں شریف اور عباس شریف دیکھتے تھے، میاں شریف اور عباس شریف وفات پا چکے ہیں ،الزامات مکمل بے بنیاد ہیں .

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف دوران سماعت روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں عوامی خدمت میں کوئی بے ایمانی نہیں کی،میں نے رمضان شوگر ملز کے حوالے سے کوئی فائدہ اٹھایا نہ تعلق ہے ،میرے بچے خودمختار ہیں اور وہ کاروبار کو دیکھتے ہیں جھوٹے مقدمے بنا کر میری تذلیل کر رہے ہیں، جھوٹے مقدمات سے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ وراثتی طور پر کاروبار ملا، رمضان شوگر ملز کا شئیر ہولڈر نہیں .

  • ن لیگی رکن اسمبلی کی گورنر پنجاب سے ملاقات

    ن لیگی رکن اسمبلی کی گورنر پنجاب سے ملاقات

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی ہے

    اپوزیشن کا احتجاج ناکام بنانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کو مل گیا

    پنجاب میں یونیورسٹیز کے مسائل، گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرپنجا ب سے ہونے والی ملاقات میں پنجاب اور حلقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جلیل شرقپوری نے قریبی رہنماؤں کے ہمراہ چودھری محمد سرور سے ملاقات کی .

    لوکل گورنمنٹ بل، گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے

    واضح رہے کہ جلیل شرقپوری وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں. جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں رانا تنویرکو بتایا تھا انہوں نے کہا تم نے وزیراعظم سے مل کرٹھیک کیا،میرے ایم این اے رانا تنویر کو وزیراعظم سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں،وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی، ن لیگ کے لوگ موجود تھے.ن لیگی ایم پی ایز میں زیادہ کا تعلق ملتان سائیڈ سے تھا.ن لیگی ایم پی ایز میں زیادہ کا تعلق ملتان سائیڈ سے تھا.پارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے،

    واضح رہے کہ اس ملاقات میں‌ وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شامل تھے. اس ملاقات کے بعد ن لیگ کی قیادت میں زبردست کھلبلی مچی ہوئی ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں‌مسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں‌ کے اراکین کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہو جائے گی. یہ سلسلہ اگرچہ شروع ہو گیا ہے تاہم آئندہ چند دنوں‌ میں اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے.