Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان نے 500 ملین ڈالر   یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی

    پاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی

    پاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی۔

    مشیرخزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ 2015 میں جاری کردہ 10 سالہ یوروبانڈ 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا جس کے بعد پاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی، قرضوں کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالی نظم و ضبط کا ثبوت ہے، لیکویڈیٹی میں بہتری آئی ہے، عالمی اداروں نے پاکستان کی خودمختار ریٹنگ میں بہتری کی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، بانڈز پریمیئم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں، قرض کا جی ڈی پی تناسب 77 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، کُل سرکاری قرض میں بیرونی قرض کا حصہ 38 سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گیا ہے مالی سال 2025 میں قرض کے بڑھنے کی رفتار نمایاں طور پر کم رہی، عالمی سطح پر قرض لینے کی لاگت میں کمی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

  • نکاح رجسٹراروں کو پابند کیا جائے کہ وہ 18 سال سے کم عمر کی شادی نہ کریں،عدالت

    نکاح رجسٹراروں کو پابند کیا جائے کہ وہ 18 سال سے کم عمر کی شادی نہ کریں،عدالت

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 سال کی لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے،عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کم عمری کی شادی شریعت میں باطل نہیں، مگر قانون کے تحت جرم ہے، مدیحہ بی بی نے عدالت میں دیے گئے بیان میں والدین کے پاس نہ جانے اور شوہر کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی، کرائسز سینٹر میں قیام کے دوران بھی لڑکی نے اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کا کہا، اگرچہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے، اسلام آباد چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025 کے تحت 18 سال سے کم عمر میں شادی جرم ہے، نکاح نامے میں دلہن کی عمر تقریباً 18 سال درج کی گئی، نادرا ریکارڈ میں عمر 15 سال ہے۔

    عدالتی فیصلے میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 1929 اور مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے حوالہ جات شامل کیے گئے ہیں،عدالت نے فیصلے میں سفارشات دیتے ہوئے اس کی کاپی تمام متعلقہ وزارتوں اور فیملی کورٹس کے ججز کو بھجوانے کی ہدایت کی،اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلے میں سفارش کی گئی ہے کہ شادی، نابالغی اور فوجداری قوانین میں ہم آہنگی پیدا کی جائے، نکاح رجسٹراروں کو پابند کیا جائے کہ وہ 18 سال سے کم عمر کی شادی نہ کریں، نادرا کے سسٹم کو اس طرح بہتر بنایا جائے کہ عمر کی تصدیق کے بغیر نکاح نامہ جاری نہ ہو،عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ کم عمری کی شادی کے نقصانات سے بچا جا سکے، فیصلے کی کاپی لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان، وزارت قانون اور وزارت انسانی حقوق کو بھجوائی جائے۔ وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی جی نادرا اور سیکریٹری اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے،

  • امریکی معاہدہ سے فلسطینیوں کی لازوال قربانیاں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے،خالد مسعود سندھو

    امریکی معاہدہ سے فلسطینیوں کی لازوال قربانیاں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ فلسطین کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار صرف فلسطینی عوام کو ہے،اسرائیل ماضی میں بھی کبھی معاہدوں کا پابند نہیں رہا، اس مرتبہ بھی وہ وقت حاصل کر کے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ، امریکی معاہدہ سے فلسطینیوں کی لازوال قربانیوں کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے،حماس کو فلسطین کے لوگوں نے منتخب کیا ہے، انہیں امت دہشت گرد نہیں سمجھتی.

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ جنگ بندی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے تا کہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی کو روکا جائے،ٹرمپ کے پیش کردہ معاہدے سے آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا کہ کس حد تک یہ امن قائم کرنے میں مؤثر ثابت ہوگا،بظاہر یہ محسوس ہوتا ہے کہ اس معاہدے کی آڑ میں اسرائیل صرف وقت کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے،اور اپنی شکست کے داغ مٹانا چاہتا ہے،حماس اس مسئلے کی فریق ہے، اسکا ردعمل آنا باقی ہے،اسرائیل اور اسکی تمام تر انتظامیہ بشمول نیتن یاہو جنگی مجرم ہیں جن کا احتساب ہونا چاہئے،

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات بالکل واضح ہونی چاہیے کہ جب فلسطین و کشمیر کی تحریکیں دہشتگردی نہیں تو کشمیری و فلسطینی دہشتگرد کیسے ہو گئے،اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اس پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مؤقف واضح ہے ،پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، فلسطینیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، انہیں اپنی زمین کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے،مسلمان افواج کو بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے لئے بھر پور جدوجہدکرنی چاہئے.

  • سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

    وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق ولی عہد دسمبر کے اختتام سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا، جہاں ریاض میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم دفاعی معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے مطابق اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی جاتی ہے تو اُسے دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ اس اقدام کو خطے میں امن و استحکام اور باہمی اعتماد کی مضبوطی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے آئندہ دورۂ پاکستان کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید معاہدے متوقع ہیں جن میں توانائی، سرمایہ کاری، اور سیکیورٹی امور سرفہرست ہوں گے۔ حکومتی حلقے اس دورے کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں، کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔سیاسی ماہرین کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا یہ دفاعی معاہدہ خطے میں ایک نئے اسٹریٹجک توازن کو جنم دے سکتا ہے۔ اس معاہدے کے بعد نہ صرف پاکستان کی دفاعی پوزیشن مستحکم ہوگی بلکہ سعودی عرب کو بھی جنوبی ایشیا میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار میسر آئے گا۔

    محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس اور مشترکہ اعلامیہ بھی متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے مستقبل کے تعاون کے خدوخال واضح کیے جائیں گے۔

  • جنگ بندی منصوبہ،ٹرمپ کا حماس کو الی میٹم

    جنگ بندی منصوبہ،ٹرمپ کا حماس کو الی میٹم

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیش کیے گئے غزہ جنگ بندی منصوبے پر جواب دینے کے لیے حماس کو ’تین یا چار دن” کا الٹی میٹم دیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق منصوبے میں جنگ بندی، 72 گھنٹوں کے اندر حماس کی جانب سے تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا غیر مسلح ہونا اور اسرائیلی افواج کا بتدریج غزہ سے انخلا شامل ہے، جس کے بعد ایک عبوری انتظامیہ قائم کی جائے گی،ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس تین یا چار دن ہیں، ہم صرف حماس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں، اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو بہت افسوسناک انجام ہوگا۔

    خیال رہے کہ ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

  • بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، عوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا

    بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، عوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا

    بنوں کی تحصیل جانی خیل میں خوارج نے دھماکہ خیز مواد سے رابطہ پل تباہ کر دیا،

    جانی خیل کے عوام نے خوارج کی جانب سے پل کی تباہی پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے،بنوں کی تحصیل جانی خیل کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،خوارج نے رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا، واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا،اہلِ علاقہ نے اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت اور اسے علاقے کے امن و ترقی پر کھلا حملہ قرار دیا اور کہا کہ تمام سڑکیں، مساجد اور مدارس عوامی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں،خوارج کے یہ بزدلانہ حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے،یہ خوارج چاہے افغانی ہوں یا کسی اور شناخت سے تعلق رکھتے ہوں، ان کا یہ عمل سراسر غلط ہے، خوارج کی یہ حرکات صرف عوام کو تکلیف دینے اور نقصان پہنچانے کے مترداف ہیں،یہ تمام حملے اسلام کے قطعی منافی ہیں خوارج اگر واقعی مسلمان ہوتے تو ایسا ہرگز نہ کرتے،پل کی تباہی کے بعد کئی بیمار اور ضعیف افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،خوارج اگر اتنا ہی طاقتور ہیں تو بزدلانہ حملوں کی بجائے سامنے آکر مقابلہ کریں،

  • ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ،مرکزی مسلم لیگ کی مذمت،سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ،مرکزی مسلم لیگ کی مذمت،سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

    پاکستان مخالف شرپسند قوتوں کے ناپاک منصوبے ہمیشہ ناکام ہوں گے،قاری یعقوب شیخ،حافظ خالد ولید

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جان پر کھیل کر حملہ ناکام بنایا جس پر سیکورٹی فورسز خراج تحسین کی مستحق ہیں، بھارت نواز گروہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے،سیکورٹی فورسز کے جوان وطن عزیز کے دفاع کے لئے بیدا ر ہیں،

    مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے ناکام بنانا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ دشمن جتنی بھی سازشیں کر لے ،سیکورٹی فورسز قربانیاں دے کر ملک کا دفاع یقینی بنائیں گی،دہشت گردانہ حملے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں جبکہ حملے میں‌جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان مخالف شرپسند قوتوں کے ناپاک منصوبے ہمیشہ ناکام ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم اور افواج پاکستان متحد اور ایک پیج پر ہیں، دہشت گردی کو ملکر شکست دیں گے.

  • پاک فوج کا 750 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک فوج کا 750 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان آرمی نے آج ملکی سطح پر تیار کردہ جدید ترین فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا۔ اس میزائل کا دائرہ کار 750 کلومیٹر ہے اور یہ جدید ترین ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، فتح-4 میں زمینی سطح کے قریب پرواز کرنے کی خصوصیت موجود ہے جس کی بدولت یہ دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو باآسانی چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے، جس سے پاکستان آرمی کی روایتی میزائل فورس کی پہنچ، تباہ کن صلاحیت اور بقا مزید بڑھ گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق یہ میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے اور اس کی شمولیت پاکستان کی دفاعی طاقت کو مزید مستحکم کرے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل لانچنگ کو چیف آف جنرل اسٹاف، مسلح افواج کے سینئر افسران، اور اس منصوبے پر کام کرنے والے محب وطن سائنسدانوں اور انجینئرز نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

    صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے فتح-4 کے کامیاب تربیتی تجربے پر افواجِ پاکستان، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی اور ان کی محنت اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ذرائع کے مطابق فتح-4 کی شمولیت سے پاکستان کا روایتی دفاعی ڈھانچہ مزید مضبوط اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فتح 4 کروزمیزائل کے کامیاب تجربہ پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ فتح 4 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، اگر کسی نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو بہت جلد وہ اپنے انجام سے واقف ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس شاندار کامیابی پر پاک فورسز، انجینئرز اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • اتحادیوں کا یہ رویہ رہے گا تو پیپلز پارٹی کا حکومت کا ساتھ دینے کا کیا فائدہ؟شیری رحمان

    اتحادیوں کا یہ رویہ رہے گا تو پیپلز پارٹی کا حکومت کا ساتھ دینے کا کیا فائدہ؟شیری رحمان

    نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی پر تنقید پر ردعمل دیا ہے

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر اہم مسلے پر ایوان کے اندر اور باہر ضرور احتجاج کرے گی،جب کبھی سیلاب آیا یا ہمارے کینال کا ایشو ہو یا آبی ذخائر کا ،،ہم نے پنجاب سے کبھی ایسا رویہ نہیں رکھا جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں سے تمیز کے دائرے میں رہ کر بات کی ہے ، بہتر راستہ یہ ہی ہوتا ہے کہ صوبے اپنے مسائل ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں ،سیلاب زدگان اس وقت بہت تکلیف سے گزر رہے ہیں، تمام صوبے پاکستان کے ہیں نہ کے کسی کی جاگیر ، بہتری اس میں ہے کہ ہم ایک دوسرے کی بات کو سن لیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دنیا کا بہترین پروگرام ہے جس کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ،اگر سیلاب زدگان تک بی آئی ایس پی کے تحت امداد پہنچا دی جاتی تو ان کی مشکل کافی حد تک کم ہو جاتی اتحادیوں کے درمیان ایسا نہیں ہوتا کہ آپ کے دل میں جو آئے بولتے رہیں، اگر اتحادیوں کا یہ رویہ رہے گا تو پیپلز پارٹی کا حکومت کا ساتھ دینے کا کیا فائدہ ہے ، ٹی وی یا جلسوں پر بیٹھ کر الفاظ کی جنگ چھیڑنا ٹھیک نہیں ہے عوام ہم سب کو دیکھ رہی ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی واضح پیغام ہے کہ سیلاب متاثرین کو موثر اور فوری امداد کی فراہمی کی جائے تو اس میں برا منانے والی کیا بات ہے اگر صورتحال ایسی ہی رہتی ہے تو ہمارے لیے مشکل ہو جا تا ہے کہ ہم حکومت کا مستقل مزاجی سے ساتھ دیں جو ہم نے دیا ہے،

  • خضدار میں آپریشن،7 دہشتگرد جہنم واصل،10 زخمی،اسلحہ برآمد

    خضدار میں آپریشن،7 دہشتگرد جہنم واصل،10 زخمی،اسلحہ برآمد

    ضلع خضدار کے علاقے زہری میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر آپریشن کیا

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں، دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا،بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،آپریشن میں بڑی تعداد میں گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، آپریشن کے نتیجے میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں ،10 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے تیار شدہ آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، گرینڈ، گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں،سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی طرف سے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب کی گئی بڑی آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا، سیکیورٹی فورسز زہری اور بلوچستان میں انڈیا کی ایماء پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں،