Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • عمران خان سے جیل میں سوشل میڈیا بارے دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ

    عمران خان سے جیل میں سوشل میڈیا بارے دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ

    این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بالخصوص ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ کے حوالے سے دوبارہ تفتیش کا فیصلہ کرلیا۔

    نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےبانی سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا،اس مرتبہ پوچھ گچھ تحریری سوالنامے کےجوابات کی روشنی میں کی جائے گی،نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نےبتایاکہ این سی سی آئی اےکی جانب سےبانی پی ٹی آئی کو 21 سوالات پرمشتمل سوالنامہ فراہم کیاجا چکا ہے، سوالنامے میں پوچھا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹراکاؤنٹ کہاں سےآپریٹ ہوتا ہےاور اس کو کون استعمال کرتا ہے،ٹوئٹر سےکی جانےوالی ٹوئٹس کو بانی پی ٹی آئی ذاتی طور پر اوون کرتے ہیں یا نہیں،ادارے نےاس بات پربھی سوال اٹھایا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس سےملک مخالف ٹوئٹس بھی کی جارہی ہیں،جس کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    این سی سی آئی اے کا مؤقف ہےکہ تفتیش کا مقصد سوشل میڈیا پرملک مخالف مواد اور اس کے ذرائع کی نشاندہی کرنا ہے۔

  • عمران خان کو اڈیالہ سے منتقل کرنے کی خبر  بارے میں ہمیں کچھ علم نہیں ،علیمہ

    عمران خان کو اڈیالہ سے منتقل کرنے کی خبر بارے میں ہمیں کچھ علم نہیں ،علیمہ

    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران خان اب پیش نہیں ہوں گے،عمران خان کے لیے نئی نئی غیر قانونی چیزیں ایجاد کر رہے ہیں ، ججز اور پراسیکیوشن کو ایسا نہیں کرنا چاہیے،عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی خبر کے بارے میں ہمیں کچھ علم نہیں

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کو غلط بیانی سے ایک کمرے میں لے جاکر ویڈیو لنک میں ان کی حاضری لگوائی گئی ، ویڈیو لنک میں 3 بار پیش کیا گیا مگر مجھے کوئی آواز نہیں آئی کہ کیا ہو رہا ہے،عمران خان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے سیل سے بالکل باہر نہیں نکلیں گے، نہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے، یہ غیر قانونی ٹرائل ہے، جس میں وکلا کے بغیر میں پیش نہیں ہوں گا عمران خان کے لیے نئی نئی غیر قانونی چیزیں ایجاد کر رہے ہیں ۔ یہ ججز اور پراسیکیوشن کو نہیں کرنی چاہیے ۔ ہم امید کرتے ہیں عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق ملے گا۔ یا وہ کورٹ میں پیش ہوں گے یا کورٹ ان کے پاس اڈیالہ جیل جائے گی،عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی خبر کے بارے ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ نہ ہمارے پاس ایسی کوئی خبر ہے نہ ہمارے وکلا کو کچھ پتا ہے۔

    اس موقع پر علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان پر جعلی اور بوگس مقدمہ بنایا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 8 اکتوبر کو چارج فریم کرنے کیلئے فکس کی گئی ہے۔ چالان کی نقول عدالت نے تقسیم کیں، وہ آج وصول کر لی گئی ہیں ، علیمہ خان پر چارج لگایا گیا کہ وہ عمران خان سے ملیں اور ان سے ملنے کے بعد میڈیا پر آکر گفتگو کی ، علیمہ خان نے جو بھی میڈیا سے گفتگو کی وہ قانونی تھی اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی عمران خان کا ویڈیو لنک سے ٹرائل آئینی و قانونی حقوق کے خلاف ہے، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں ۔ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کے خلاف پٹیشن ہائیکورٹ میں پیر کو لگی ہوئی ہے۔

  • ،پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم  ناراض ہوجائیں گی، مرتضیٰ وہاب

    ،پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم ناراض ہوجائیں گی، مرتضیٰ وہاب

    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر وہ پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو وزیراعلیٰ مریم نواز ناراض ہوجائیں گی۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزمیں 2 ماہ میں فری لیبارٹری شروع کریں گے، اسپتال میں 2 ماہ میں ٹیسٹ مفت ہوں گے، کراچی کے لیے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کے لیے 200 ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ بھی ناکافی ہیں، کراچی کے لیے آپ کمپنی بنادیتے ہیں اس پر اعتراض ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرے شہر کو حقوق ملیں،پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہوجائیں گی، مریم بی بی نے پانی کے مسئلے پر بات کی،کینال پر بات کی، پنجاب کے عوام اس وقت تکلیف میں ہیں، ہمارافرض ہے ان کی تکالیف دور کریں۔

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو الیکٹرک بس نہیں حالات میں بہتری چاہیے، پنجاب میں موٹروے بن گئی مگرکراچی میں موٹر وے نہیں بن پائی، بندرگاہ والا شہر کراچی آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، 15 سال کا پی ایس ڈی پی ریکارڈ نکال لیں، سب واضح ہو جائے گا۔

  • وزٹ ویزے کی آڑ میں  مسافر کی غیر قانونی طور پر بوسنیا جانے کی کوشش ناکام

    وزٹ ویزے کی آڑ میں مسافر کی غیر قانونی طور پر بوسنیا جانے کی کوشش ناکام

    ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ہے

    وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر بوسنیا جانے کی کوشش ناکام – مسافر آف لوڈ کر دیا گیا،مسافر واصف علی فلائٹ نمبر FZ356 کے ذریعے آذربائیجان جا رہا تھا،مسافر کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ایجنٹ سے رابطے میں تھا، مسافر نے آذربائیجان سے غیر قانونی طور پر بوسنیا جانا تھاممسافر نے ایجنٹ کو مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے ادا کئے،مسافر کو آف لوڈ کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا،مزید تحقیقات جاری ہیں

  • سندھ کے ضلع خیرپورمیں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت

    سندھ کے ضلع خیرپورمیں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت

    سندھ کے ضلع خیرپورمیں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1کنویں سے یومیہ2کروڑ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جب کہ دریافت سے یومیہ 690 بیرل خام تیل حاصل ہوگا،ترجمان نے بتایا کہ بترسِم ایسٹ-1 کنویں کی کھدائی 30جون 2025 کو شروع کی تھی، کنواں 3800 میٹر گہرائی تک کھودا گیا جس کے بعد ذخائر ملے،نئی دریافت سے ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا، مقامی وسائل سے توانائی کی طلب و رسد میں فرق کم ہوگا جب کہ ملکی تیل اور گیس کے امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔

  • بھارت کی آزاد کشمیر میں انتشار کی سازش بے نقاب

    بھارت کی آزاد کشمیر میں انتشار کی سازش بے نقاب

    بھارت کی آزاد کشمیر میں انتشار کی سازش بے نقاب ہو گئی

    آزاد کشمیر میں احتجاج کو منفی رنگ دیکر بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگا،بھارتی میڈیا مسلسل اے آئی اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا ہے،پرانی فوٹیجز اور جعلی ویڈیوز سے کشمیری عوام کے جذبات کو بھڑکانے کی سازش کھل کر سامنے آگئی،بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے،بھارتی میڈیا آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج کو یکسر حقائق کے برعکس پیش کر رہا ہے،جھوٹے بیانیے اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے بھارتی میڈیا پہلے ہی اپنی ساکھ کھو چکا ہے،کشمیری عوام بارہا جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کر چکے ہیں،بے بنیاد پروپیگنڈے سے کشمیری عوام کے دل سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کی جا سکتی

  • غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب

    غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب

    غزہ کے لیے امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے لیے قابض صیہونی قوتوں کا ایک گھناؤنا اور منظم منصوبہ سامنے آ گیا ہے۔

    بیڑے کی دو مرکزی کشتیوں کو بحری جہازوں نے گھیر لیا اور ان کے کمیونیکیشن آلات کو جام کر دیا گیا تاکہ بیڑے کے کمانڈ اور کنٹرول کو برخاست کیا جا سکے۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے بھی اس کارروائی کی تصدیق کر رہے ہیں اور وہاں سے مخبرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کے اقدامات بھی زیرِ غور رکھ رہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کے مقصد سے روانہ ہوئی تھی۔ جب بیڑا ہائی رسک زون میں داخل ہوا تو اسرائیلی بحریہ نے فوری طور پر سرگرمی دکھائی، بیڑے کی مرکزی کشتیوں کا محاصرہ کیا اور ان کے سیٹلائٹ و ریڈیو ابلاغ کو ناکارہ بنا دیا تاکہ امدادی کمانڈ اور ربطِ کار معطل ہو جائے۔ امدادی کارکنوں اور بحری جہازوں کے درمیان تناؤ بڑھنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ بیڑے کے کچھ رکن عملے کی جانب سے رابطے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر کسی پُرامن امدادی مشن پر حملہ ہوا تو یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرم تصور کیا جائے گا۔ صدر پیٹرو نے عالمی برادری سے مل کر اس طرح کے اقدام کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات لینے کا کہا ہے۔

    ماہرینِ بین الاقوامی قانون کے مطابق پُرامن امدادی مشنوں کو بین الاقوامی انسانی حقوق اور جنگی قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ امدادی کشتیوں کے خلاف طاقت کے استعمال، خصوصاً وہ اقدامات جو جان و مال کے لیے خطرہ بنیں، بین الاقوامی انسانی قانون اور سمندری قوانین کے تحت سوالات پیدا کرتے ہیں۔ اگرچہ کسی ملک کو اپنی سلامتی کے حق کا دعویٰ حاصل ہے، مگر اس کا اطلاق متناسب اور غیر امتیازی اصولوں کے تحت ہونا چاہیے۔اس بیڑے میں موجود امدادی سامان میں خوراک، طبی کِٹس اور ضروری طبی ساز و سامان شامل ہونے کی اطلاعات ہیں ، اشیاء جن کی اشد ضرورت غزہ میں رہنے والے عوام کو درپیش ہے۔ اگر بیڑے کو روکا گیا یا سامان تک رسائی روکی گئی تو انسانی بحران اور بھی سنگین ہو سکتا ہے۔ اس کے برعکس، بیڑے کی محفوظ رہنمائی غزہ تک امداد پہنچانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے اور بین الاقوامی دباؤ کو فعال کر سکتی ہے۔

  • پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، لڑکی جاں بحق، لڑکا زخمی

    پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، لڑکی جاں بحق، لڑکا زخمی

    رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر نامعلوم افراد نے گھس کر فائرنگ کردی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ملزمان جوڑے کے گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ اور اس کا شوہر آٹھ ماہ قبل کراچی میں پسند کی شادی کرکے رحیم یار خان منتقل ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کا محرک "پسند کی شادی” معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ تعین کیا جا رہا ہے کہ ملزمان کا مقتولہ اور زخمی نوجوان سے کیا تعلق ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ادھر اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے اور اسے طبی امداد دی جا رہی ہے

  • کامیڈین ولی شیخ کے گھر کے باہر سے  گاڑی چوری

    کامیڈین ولی شیخ کے گھر کے باہر سے گاڑی چوری

    پاکستان کے معروف کامیڈین ولی شیخ کے گھر کے باہر سے ان کی گاڑی چوری ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری ویڈیو بیان میں ولی شیخ نے بتایا کہ 30 ستمبر بروز منگل دوپہر 3:30 سے 4 بجے کے درمیان ملیر معین آباد فیز 3 میں موجود میرے گھر کے باہر سے میری سفید اور سیاہ رنگ کی گاڑی چوری ہوگئی ہے، گاڑی چوری کی شکایت کیلئے میں نے 15 پر کال کی تو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مجھے کوئی رسپانس نہیں دیا گیا جس کے بعد میں نے خود تھانے جاکر شکایت درج کروائی تاہم، تھانے کی پولیس نے مجھے بہت اچھا رسپانس دیا،

    ولی شیخ نے اپنے بیان میں سندھ حکومت سمیت دیگر قانونی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بہت چھوٹا سا آرٹسٹ ہوں اور پیسے جمع کرکے گاڑی خریدی تھی لہٰذا اس گاڑی کو تلاش کرکے میرے سپرد کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے ،

  • ایک ماں، بہن یا بیٹی کو بچانا دراصل آنے والی نسلوں کو بچانا ہے.آصفہ بھٹو

    ایک ماں، بہن یا بیٹی کو بچانا دراصل آنے والی نسلوں کو بچانا ہے.آصفہ بھٹو

    چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی ماہ کے آغاز پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کو اس خطرناک مرض کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے صحت کے بارے میں اہم پیغام دیا ہے

    آصفہ بھٹوکا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنی صحت کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور چھاتی کے سرطان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، پاکستان میں ہر نویں خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ ہو سکتا ہے، اگر بیماری کا پتہ ابتدائی مرحلے میں چل جائے تو صحتیابی کی شرح نوے فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ خود اپنا معائنہ کریں اور اگر کسی بھی غیر معمولی علامت کا سامنا ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

    خاتون اول نے اپنی عمر کے مختلف حصوں میں خواتین کے لئے مخصوص چیک اپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تیس سال کی عمر کے بعد خواتین کو کلینکل چیک اپ اور چالیس سال کی عمر کے بعد میموگرافی کرانی چاہیے تاکہ چھاتی کے سرطان کا بروقت علاج ممکن ہو سکے، صحت مند طرز زندگی اختیار کر کے چھاتی کے سرطان کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے معاشرے اور خاندان کا کردار بھی اہم ہے۔ خاتون اول نے ڈاکٹروں، نرسوں، رضاکاروں اور دیگر تنظیموں کی خدمات کو سراہا ہے ایک ماں، بہن یا بیٹی کو بچانا دراصل آنے والی نسلوں کو بچانا ہے.