Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سیلاب،بیماریوں کا خطرہ،قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری جاری

    سیلاب،بیماریوں کا خطرہ،قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری جاری

    2025 کے غیر معمولی سیلاب کے بعد قومی ادارہ صحت نے بیماریوں کے پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کی ہیں۔ پانی کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر آلودگی اور بیماری پھیلانے والے کیڑوں کے پھیلاؤ سے عوامی تحفظ کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

    سیلاب نے خوراک اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے تیزی سے پھیلاؤ کے لیے ایک غیر محفوظ ماحول پیدا کیا ہے۔ سیلاب کے آلودہ پانی کی وجہ سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور دیگر اسہال کی بیماریوں میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری کر ذریعے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں۔
    اس کے علاوہ، سیلاب سے کھڑے پانی کی وجہ سےمچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، اور مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر ڈینگی بخار اور چکن گونیا، جو ایڈیس مچھروں سے پھیلتے ہیں، اور ملیریا، جو اینوفیلز مچھروں سے پھیلتا ہے، تشویش کا باعث ہیں۔یہ مشاورتی گائیڈ لائنز کمیونٹیز اور افراد کو اپنی حفاظت اور سنگین بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کرنے کے لیے اہم رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

    قومی ادارہ صحت نے مندرجہ ذیل ایڈوائزریز جاری کی ہیں
    – ویکٹر (مچھر، مکھی، چیچڑ) سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری
    – خوراک اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری
    – ویکسین سے روکی جانے والی بیماریوں کے لیے ایڈوائزری-
    – آشوب چشم کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری-
    قومی ادارہ صحت صورتحال پر نظر رکھے گا اور سیلاب سے بحالی کی کوششوں میں پیش رفت کے ساتھ اپ ڈیٹس فراہم کرتا رہے گا۔

  • گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سینکڑوں افراد بیمار

    گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سینکڑوں افراد بیمار

    گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی کی فراہمی کے باعث صحت عامہ کو شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جہاں سیکڑوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر اسپتالوں میں داخل ہو گئے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر استور نے اس سنگین صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تقریباً 400 متاثرین کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ڈی سی استور کے مطابق متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال عیدگاہ اور گوریکورت کے اسپتالوں میں طبی علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جو اس آلودہ پانی کے استعمال سے مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طبی کیمپ بھی لگائے گئے تاکہ بیماریوں کی روک تھام اور متاثرین کی فوری طبی سہولت یقینی بنائی جا سکے۔

    ضلعی انتظامیہ نے اس وبائی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے علاوہ کل بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاکہ بچے اس آلودہ پانی سے بچ سکیں اور وباء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ڈی سی استور نے بتایا کہ راما واٹر سپلائی لائن میں لیکیج کی وجہ سے پانی میں گندگی شامل ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پانی مضر صحت ہو چکا ہے۔ راما واٹر سپلائی اسکیم سے ضلع استور کے چھ شہری علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، جس میں ضلع ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر پانی کی سپلائی لائن کی مرمت اور صفائی کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ اس آلودہ پانی کی فراہمی کو جلد از جلد روک کر عوام کو محفوظ پانی فراہم کیا جا سکے۔

  • کالا باغ ڈیم  پر علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی ہے، اسد قیصر

    کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی ہے، اسد قیصر

    تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کالا باغ ڈیم پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی قرار دے دیا۔

    ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں، ہم نہیں سمجھتے اس وقت کالا باغ ڈیم کی کوئی ضرورت ہے،اس وقت اور بھی چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائے جاسکتے ہیں، علی امین کے اپنے علاقے میں چشمہ رائٹ بینک کینال کا ایک پراجیکٹ ہے، اس سے ان کے علاقےکی پانی کی ضرورت پوری ہو جائےگی، متنازع چیزوں کو غیر ضروری طور پر چھیڑنا اچھا نہیں ہے۔

    خیال رہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے،اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نےکہا کہ کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملےگا، سندھ کو کالا باغ ڈیم پر ایشوز ہیں، میز پر بیٹھیں بات کریں،کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت ہے لیکن سیاست کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا ہواہے، ایسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

  • پنجاب سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا ریسکیو و ریلیف آپریشن وسیع،عفت سعید کا خیمہ بستی کا دورہ

    پنجاب سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا ریسکیو و ریلیف آپریشن وسیع،عفت سعید کا خیمہ بستی کا دورہ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید وسیع کر دیا،مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید موہلنوال خیمہ بستی پہنچ گئیں،متاثرہ اضلاع میں کشتیوں‌کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو،پکی پکائی خؤراک کی تقسیم جاری ہے، قصور سمیت دیگر شہروں میں جانوروں کے لئے چارے کی تقسیم کی عمل بھی جاری ہے، لاہور،سیالکوٹ،ننکانہ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ سمیت دیگر متاثرہ اضلاع میں پکی پکائی خوارک کی تقسیم ،مفت علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کی جانب سے بچوں کے لئے دودھ اور خشک راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ 25 اضلاع ،خیبر پختونخوا ،گلگت میں امدادی سرگرمیاں‌جاری ہیں،سندھ میں بھی ریسکیو و ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں،موہلنوال کی خیمہ بستی میں‌3000 سے زائد سیلاب متاثرین مقیم ہیں مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید نے خیمہ بستی کا دورہ کیا متاثرین میں کھانا تقسیم کیا اور ملاقات کی، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی نے عفت سعید کی سیلاب متاثرین کے لئے خدمات کو سراہا،مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کیلئے چارے کی تقسیم بھی شروع کر دی ،چئیرمین شعبہ خدمت خلق شفیق الرحمان وڑائچ، صدر وسطی پنجاب حمید الحسن گجر، رانا اشفاق ودیگر نے گنڈا سنگھ تلوار چیک پوسٹ کے علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ دو ہزار جانوروں کیلئے سیلج مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی ریلیف کیمپ تلوار پوسٹ پر پہنچ چکا ہے،سیلاب متاثرین کیساتھ ان کے مال مویشیوں کیلئے خوراک کو بھی یقینی بنا رہے ہیں،مرکزی مسلم لیگ قصور کے ضلعی سیکرٹری جنرل رانا محمد اشفاق نے موٹیویشنل اسپیکر شیخ عاطف، شفیق الرحمن وڑائچ اور حمید الحسن کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں جانوروں کے لیے سائلج تقسیم کیا۔مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے،تابش قیوم نے تلوار پوسٹ کے اطراف سیلاب سے ڈوبے 22 گاؤں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرین میں کھانابھی تقسیم کیا ،قصور دورے کے دوران تابش قیوم نے مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو و ریلیف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی. مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری نے ساہیوال میں سیلاب متاثرین کے امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور ریسکیو و ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا، مرکزی مسلم لیگ ننکانہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل ثاقب مجید نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں جگ دا چک ،جانی دا ٹھٹ،قلعہ قمر سنگھ ،نمراں دی ڈھاری ،نواں پنڈ کا دورہ کیا ،اس موقع پر 250 افراد میں خشک راشن تقسیم کیا گیا،متاثرین میں پکا پکایا کھانا تقسیم کرنے کے علاوہ خواتین کے ملبوسات اور جوتے تقسیم کیے، تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے دریائے راوی میں سیلاب متاثرین میں پکا پکایا کھانا اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپشن (ر) ندیم ناصر، اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ، سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصٌل آباد محمد احسن تارڑ و دیگر بھی موجود تھے، شعبہ خدمت خلق کی ٹیموں نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کر کشتی سروس کے ذریعے متاثرین تک امداد پہنچائی اور کھانے سمیت روزمرہ ضروریات کی اشیاء فراہم کیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام نارووال،تاندلیانوالہ، اوکاڑہ، احمد پور شرقیہ،بہاولنگر،مظفر گڑھ، ملتان،بوریوالا، پاکپتن ، وہاڑی ، تاندلیانوالہ ، جھنگ ،بہاولپور سمیت دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر،باجوڑ، مینگورہ سوات،گلگت ،سکردو میں بھی مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.
    خیبرپختونخوا کی متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،بونیر میں مرکزی مسلم لیگ مالاکنڈ ڈویژن کے صدر عبدالغفار منصور نے متاثرین سیلاب میں خشک راشن تقسیم کیا ،سوات مینگورہ کے ڈاگ میلہ گراؤنڈ میں سینکڑوں بیوہ خواتین میں گھر کا سامان اور خشک راشن تقسیم کیا گیا اسی طرح صوابی، باجوڑ اور شانگلہ میں بھی مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے متاثرین سیلاب کی امداد کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے اور متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن، بستر اور برتن کی تقسیم کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔

  • پی ٹی آئی کا سرگرم حمایتی جنسی ہراسانی میں ملوث

    پی ٹی آئی کا سرگرم حمایتی جنسی ہراسانی میں ملوث

    نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق’’پی ٹی آئی کےسرگرم حمایتی امریکی ریاست مشی گن میں مقیم اسد ملک پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا ہے

    اسد ملک، جو Amerilodge Group” کا سی ای او ہے امریکا میں پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتا ہے،اسد ملک پر الزام ہے کہ اس نے کمپنی ایونٹ کے دوران سٹرلنگ نامہ خاتون ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا،یہ معاملہ اب امریکی عدالت میں زیر سماعت ہے اور ایف بی آئی بھی اس کیس کی نگرانی کر رہی ہے،یہ واقعہ محض ایک اخلاقی گراوٹ کا کیس نہیں، بلکہ ایک بہت بڑی منافقت اور تضاد کی نشاندہی کرتا ہے،اسد ملک پی ٹی آئی کے ان فنڈنگ کرنے والوں میں شامل ہے جو پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا کرتے ہیں،اسد ملک نہ صرف پاکستان کیخلاف لابنگ کرتا ہے بلکہ عسکری اداروں اور شخصیات کیخلاف زہر اگلاتا ہے

    اسد ملک کا کیس اس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ پارٹی کے مالی معاونین نہ صرف اخلاقیات سے محروم ہیں بلکہ خواتین کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی بن چکے ہیں، اسد ملک کا سکینڈل پی ٹی آئی کی سوچ اور بیانیے کا تضاد ہے جو خود کو "اصول پسندی” اور "انقلاب” کا علمبردار قرار دیتی ہے

  • شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی بیوی سمیت دو ملزمان گرفتار

    شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی بیوی سمیت دو ملزمان گرفتار

    اسلام آباد کے تھانہ سمبل کی حدود میں ایک خوفناک قتل کے کیس میں پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں مقتول کی اپنی ہی بیوی بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، مقتول تنویر انجم کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کی خبر ملتے ہی ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کیے۔ اس سلسلے میں ایس پی صدر زون کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی طریقہ کار کے ذریعے تفتیش کا آغاز کیا۔تحقیقات کے دوران پولیس نے نہ صرف مقتول کی بیوی بلکہ اس کے آشنا کو بھی اس قتل میں ملوث ہونے کے ثبوت کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لئے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ پولیس کسی بھی قیمت پر قانون شکنی کو برداشت نہیں کرے گی اور ایسے سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس نے بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامیاں عیاں کردیں

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس نے بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامیاں عیاں کردیں

    حال ہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی باڈی لینگوئج نے بھارت کی سفارتی اور سیاسی ناکامیوں کی بھرپور عکاسی کی ہے۔ اجلاس کے دوران اور اس کے بعد مودی کے چہرے پر مایوسی، سفارتی تنہائی اور شکست کے واضح آثار نظر آئے، جو بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    مودی کی مصنوعی مسکراہٹیں اور دکھاوے کی سفارتی تعلقات بنانے کی کوششیں اجلاس کے دوران بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی پر پردہ ڈالنے میں مکمل طور پر ناکام رہیں۔ عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے نے نہ صرف بھارتی وزیراعظم کی ذاتی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے بلکہ بھارت کی عالمی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کا چین اور روس کے صدور کے ساتھ دکھاوے کے مصافحے اور تعلقات کے مصنوعی مظاہرے نے زمینی حقائق کو بدلنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت چین کے ساتھ سرحدی تنازعات، عسکری محاذ پر شکست، اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ جیسے مسائل میں گھرا ہوا ہے، جسے مودی حکومت چھپانے میں ناکام رہی۔

    مودی کی جنگی پالیسیاں اور دہشت گردی کی سہولت کاری نے بھارت کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ سرحد پر بھارتی فوجیوں کی لاشیں اور بھاری عسکری نقصانات بھارت اور چین کے تعلقات کی اصل حقیقت ہیں۔ ان حالات میں بھارت کو چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونا پڑا ہے جو بھارتی قیادت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا ہے۔مودی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں اور بے بنیاد بیانات اب عالمی برادری میں بھارتی حکومت کے خلاف شک و شبہات کو بڑھا چکے ہیں۔ دنیا اب بھارتی حکومت کے کھوکھلے دعووں اور مبالغہ آمیز بیانات پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، اور اس کے سفارتی محاذ پر ہزیمت کی علامت بن چکے ہیں۔

  • پنجاب،سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا فوری ریسکیو آپریشن جاری

    پنجاب،سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا فوری ریسکیو آپریشن جاری

    پنجاب،سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا فوری ریسکیو آپریشن جاری ہے

    پاک فوج نے سیالکوٹ ،نارروال ،ظفروال، وزیرآباد سمیت مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں کیں، سیالکوٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے راشن کی تقسیم اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ،پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ میں 108 مرد، 126 خواتین اور 98 بچوں کا مفت علاج کیا گیا، نارووال اور ظفروال میں بھی سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا،78مرد، 108 خواتین اور 84 بچوں سمیت 270 مریضوں کا مفت طبی معائنہ، ادویات فراہم کی گئیں،پاک فوج نےوزیر آباد اور گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے بھی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا،وزیر آباد میں بچوں اور خواتین سمیت کل 270 مریضوں کا علاج کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں،پتوکی، بہرام ،تاہلی والا اور رام گڑھ میں بھی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کیے گئے

    مانگا منڈی کے قریب سیلابی پانی میں لاپتہ 3 افراد کو بچانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا،پاک فوج کی جانب سے مظفرگڑھ اور دوآبہ میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کی گئی،دوآبہ (دریائے چناب ) بریچنگ سائٹ اور دیگر مقامات پر سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ ریلیف ٹیموں کی عملی تربیت اور ہنگامی انخلاء کے انتظامات کا معائنہ کیا ،

    پاک فوج اور سول انتظامیہ کا سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری ہے،
    سیلاب کے دوران دربار صاحب کرتارپور کو شدید نقصان پہنچا تھا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دربار صاحب کرتارپور کے دورے کے دوران جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی تھی ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کا کام شروع کیا گیا،پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی فوری نکاسی کی گئی،دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی نکاسی کے بعد صفائی کے عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ،دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ اور سکھ برادری نےپاک فوج اور سول انتظامیہ کی بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے

  • لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت کے علاقے مچن خیل اڈہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دونوں اہلکار گاؤں بیگو خیل سے ڈیوٹی پر جانے کے دوران نشانہ بنے۔

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں شہید اہلکار اپنی ڈیوٹی کے سلسلے میں روانہ ہوئے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ حملے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آوروں نے بعد ازاں فرار اختیار کرلیا، جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمان نے سخت حفاظتی انتظامات کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ لاشوں کو فوری طور پر سٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے لواحقین کو اطلاع دی گئی ہے۔

  • نوبیاہتا دلہن پر جنسی تشدد،ہلاکت،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    نوبیاہتا دلہن پر جنسی تشدد،ہلاکت،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    عدالت نے نوبیاہتا دلہن پر جنسی تشدد اور ہلاکت کے کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت کی درخواست مستردکردی۔

    کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لیاری میں نوبیاہتا دلہن پر جنسی تشدد اور ہلاکت کے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ پر شدید جنسی تشدد کیا جس کے بعد خاتون چند دن کومہ میں رہیں اور پھر دم توڑ گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم اپنے جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے اور ملزم کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج ہے۔ بعد ازاں سیشن عدالت نے ملزم اشوک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔