Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • امریکا میں پاکستانی سفیر کی سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل

    امریکا میں پاکستانی سفیر کی سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل

    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

    اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کی فلاحی تنظیم نے سیلاب زدگان کےلیے ڈیڑھ ارب روپےکےعطیات دینےکا اعلان کیا ہے۔ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکاکی فلاحی تنظیم کےزیراہتمام ایونٹ سے خطاب میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان آبادی کے اعتبا ر سے موسمی تغیرات سےمتاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےباعث ہونے والے نقصانات کی شدت پہلےکے مقابلےمیں کہیں زیادہ ہے۔ رضوان سعید شیخ کاکہنا تھا کہ مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستانی کمیونٹی اورمخیرحضرات نےفلاحی سرگرمیوں میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔

  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تسلسل سے جاری

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تسلسل سے جاری

    جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، سول انتظامیہ و دیگر اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،

    دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے،دریائے ستلج کے نزدیک مصافاتی علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کے 12 ریلیف کیمپ قائم ہیں، ساہیوال میں 49 دیہات متاثر، پاک فوج اور سول انتظامیہ کے 30 ریلیف کیمپ قائم ہیں،تحصیل کبیروالا میں ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب، تلمبہ، میاں چنوں اور اقبال نگر میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،ہزاروں افراد، مویشی اور گندم محفوظ مقامات پر منتقل کی جا چکی ہے ،اوکاڑہ کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے مفت بھی امداد کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں ،رنگ پور اور ہیڈ محمد والا سمیت ممکنہ متاثرہ علاقوں میں بھی فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں، تحصیل مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،ہیڈ محمد والا پر ممکنہ خطرے سے بروقت بچاؤ کے لیے بریچنگ پوائنٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں

    پنجاب میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن، سینکڑوں متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے،کھولڑہ پوائنٹ ، ہسو والی ،بدھوانہ ، جھنگ اور ضلع چنیوٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں افراد اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کیا،پاک فوج نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کر دیے، کپڑے،راشن اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے، سیلاب متاثرین کے لیے ان علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کر دیے،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف، سیلاب متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس میں خدمات انجام دے رہے ہیں،اب تک سینکڑوں بزرگ، خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ،سیلاب متاثرین نے پاک فوج کے کردار کو بے حد سراہا ہے

  • شادی پر رضامند تھی مگر..ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا نیا انکشاف

    شادی پر رضامند تھی مگر..ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا نیا انکشاف

    رواں برس جون میں اپنے گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست سامعہ حجاب نے اپنے اغوا اور بعدازاں واپس گھر پہنچنے کے بعد سے متعلق سارے معاملا ت سے پردہ اٹھا دیا۔

    گزشتہ روز سامعہ حجاب نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ حسن زاہد نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، انکار پر وہ ہراساں کرتا رہا اور میرے گھر تک پہنچ گیا، حسن زاہد نے واضح دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے شادی سے انکار کیا تو وہ مجھے قتل کر دے گا، حسن نے میرے گھر کی گھنٹی بجائی اور دروازہ کھلنے پر مجھے زبردستی ساتھ چلنے کو کہا، اس دوران حسن میرا فون چھین کر گاڑی میں بیٹھ گیا، میں فون واپس لینے کے لیے بھاگی تو حسن نے مجھے ہراساں کیا اور اغوا کی کوشش بھی کی بعد ازاں اسلام آباد پولیس کی جانب سے ملزم حسن زاہد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    اب ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ک 6 ماہ قبل حسن سے میری پہلی ملاقات ایک دوست کی سالگرہ پر ہوئی تھی جس کے بعد حسن نے مجھے پروپوزل بھیجا، پہلے میں نے اس پروپوزل کو اگنور کیا لیکن جب اس نے والدہ کے ہاتھ رشتہ بھیجا تو میں اس رشتے پر سوچنے کیلئے رضامند ہوگئی لیکن میں حسن کو بتاچکی تھی کہ میں 4 سے 5 سال بعد اس سے شادی کروں گی، تاہم گزشتہ 3 ماہ سے حسن مجھ سے شادی کیلئے زبردستی کر رہا تھا، میرے انکار پر کبھی وہ مجھ پر ہاتھ اٹھاتا تو کبھی گالیاں دیتا تھا جس کے بعد میں نے اسے شادی کیلئے انکار کردیا میں اس کے 28 نمبرز بلاک کرچکی ہوں .ٹک ٹاکر کے مطابق حسن مجھے کئی ماہ سے ہراساں کر رہا تھا، میں دوستوں کی محفلوں میں موجود ہوتی تو مجھے آکر مارتا ، قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا، میری اپنے والد کو چھوڑنے کی بھی یہی وجہ تھی کیونکہ وہ میری والدہ پر ہاتھ اٹھاتے تھے، اغوا کے واقعے کے روز حسن صبح سے میری گاڑی کے اردگرد چکر کاٹ رہا تھا، اسی شام اس نے مجھ سے گھر آکر پروپوزل رنگ مانگی تو میں نے پولیس کو کال کردی، اس کے بعد میں اسے رنگ واپس دینے گئی اور ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھی کہ اسی دوران یہ موبائل لے کر بھاگ گیا، اس کے بعد اس کے دوست نے میرے ہاتھ پکڑے اور اس نے پیروں سے اٹھاکر مجھے گاڑی میں ڈال دیا، راستے میں بھی یہ مجھے شادی نہ کرنے کی صورت تیزاب پھینکنے کی دھمکی دیتا رہا، یہ مجھے اپنے گھر لے جانے کی دھمکی دے رہا تھا ، جس طرح سے وہ مجھے لے کر گیا تھا اس نے مجھے واپس نہیں چھوڑنا تھا، لیکن جب میرے نمبر پر 15 کی کال آئی تو اس کے دوست نے ہی اسے سمجھایا کہ جگہ جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں اسے واپس گھر چھوڑ کر آؤ تو حسن نے مجھے اپنے دوست کے کہنے پر واپس میرے گھر چھوڑا

  • دھشتگرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں. وزیرِ اعظم

    دھشتگرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں. وزیرِ اعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے

    وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے،وزیرِ اعظم نےزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیرِ اعظم نے دھماکے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دھشتگردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے. دھشتگرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں. دھشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.معصوم و نہتے شہریوں پر دھشتگرد حملے بزدلانہ اور قابل مزمت ہیں.

  • ملتان: فلڈ ریلیف کیمپس میں واش رومز کی عدم دستیابی، خواتین کو مشکلات کا سامنا

    ملتان: فلڈ ریلیف کیمپس میں واش رومز کی عدم دستیابی، خواتین کو مشکلات کا سامنا

    دریائے چناب میں آنے والے شدید سیلاب کے بعد بنائے گئے فلڈ ریلیف کیمپس میں بنیادی سہولیات کے فقدان نے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، خصوصاً خواتین شدید اذیت کا شکار ہیں۔ کیمپوں میں باتھ رومز اور دیگر ضروری سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو جسمانی اور ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کیمپ میں موجود خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے گئے غیر معیاری اور کھلے واش رومز مردوں کی موجودگی کے باعث استعمال کے قابل نہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ شرم و حیا کے تقاضوں کے باعث کئی کئی گھنٹے اپنی حاجات روکنے پر مجبور ہیں، جو ان کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔متاثرہ خواتین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علیحدہ اور محفوظ واش رومز کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آ سکے۔

    دوسری جانب کیمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اور آئندہ ایک سے دو روز میں پورٹ ایبل واش رومز متاثرہ کیمپوں میں پہنچا دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن میں داخل ہو چکا ہے، اور پانی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بہاؤ کے باعث درجنوں بستیاں زیر آب آ چکی ہیں۔ حکام کے مطابق صرف ضلع ملتان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ تک جا پہنچی ہے، جن میں دو لاکھ خواتین شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔عوامی اور سماجی حلقوں نے بھی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خواتین کے لیے مخصوص سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں تاکہ انسانی وقار کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

  • کچے کے  افراد محفوظ مقامات پر  نقل مکانی کر جائیں،شرجیل میمن

    کچے کے افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر جائیں،شرجیل میمن

    وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ سیلاب آنے سے پہلے نقل مکانی کر لیں۔

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے،گڈو بیراج پر بڑا سیلابی آرہا ہے، وقت کم ہے لہٰذا کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر جائیں،سیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں، جو بھی افراد دریا کے قریب رہتے ہیں علاقے سے نکل جائیں۔

    وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت کے ریلیف کیمپ موجود ہیں، پانی کے آنے سے پہلے محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

  • کالاباغ ڈیم پر سندھ اور کے پی میں بھی کچھ لوگوں کےتحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ

    کالاباغ ڈیم پر سندھ اور کے پی میں بھی کچھ لوگوں کےتحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ

    پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی کے برعکس قرار دےد یا۔

    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم نے کہاکہ میرےخلاف درج مقدمات میں کچھ نہیں یہ سارےجھوٹےمقدمے ہیں، ہر دفعہ تاریخ پڑجاتی ہے لیکن انہی جھوٹے مقدمات میں یہ سزا بھی دینگے، عدالتوں سے امید تو نہیں لیکن کبھی کبھار ریلیف دیناعدالت کی مجبوری بن جاتی ہے، جہاں کوئی شہادت گواہی نہ ہو پھر بھی سزائیں دی جائیں توکیا امید رکھیں، ہمیں اس قسم کا ریلیف ملتا ہےجہاں عدالت بے بس ہوجاتی ہے، لاہور میں ایم پی ایز، ایم این ایز کو عمران خان کا پیغام پہنچایا ہے، تمام پارٹی رہنماوں کو بتایا گیا ہے سیلاب زدگان کی جیب سےمدد کریں، کالاباغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،کالاباغ ڈیم پر سندھ اور کے پی میں بھی کچھ لوگوں کےتحفظات ہیں، سیاسی ہم آہنگی اور اطمینان نہ ہو تب تک کوئی منصوبہ نہیں لگنا چاہیے، دو صوبوں کے درمیان تنازع سے وفاق کو بھی نقصان ہوگا، جو بھی بات ہوئی ہے وہ ذاتی رائے ہوسکتی ہے پارٹی پالیسی نہیں، صدارتی نظام بھی پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی نہیں، موجودہ پارلیمنٹ فارم 47 کی پارلیمنٹ ہے، پارلیمنٹ کا استحقاق نہیں آئینی ترمیم کرکے صدارتی نظام رائج کرے۔

  • سرکاری خرچ پر شاہانہ کھانے، کرویشیا کی سابق وزیر کو سزا

    سرکاری خرچ پر شاہانہ کھانے، کرویشیا کی سابق وزیر کو سزا

    کرویشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو یورپی یونین کے فنڈز سے ہزاروں یورو ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانوں پر خرچ کرنے کے جرم میں سزا سنادی گئی ہے۔

    یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ زالچ کو اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں سات ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔گبریئیلا زالچ 2019 کے وسط میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں۔ ای پی پی او کے مطابق انہوں نے کم از کم 9 مواقع پر ریسٹورنٹس میں یورپی یونین یا کروشیا کی حکومت کے خرچ پر شاہانہ اخراجات کیے، جن کی مجموعی رقم تقریباً 10 ہزار یورو (11 ہزار 700 ڈالر) بنتی ہے۔مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سابق وزیر نے اپنی 40 ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی یورپی یونین کے فنڈز سے ادا کیے، تاہم ای پی پی او نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے الزامات تسلیم کرلیے اور مکمل رقم واپس کردی ہے۔

    یہ پہلا موقع نہیں کہ زالچ پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہوں۔ انہیں پہلی بار 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، رواں برس جون میں ایک اور مقدمے میں بدعنوانی اور اثر و رسوخ کے غلط استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی، جس میں انہوں نے 2 لاکھ یورو بطور جزوی معاوضہ ادا کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی تھی۔

  • وزیراعلی پنجاب  کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس،  وضاحت طلب

    وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس، وضاحت طلب

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی ہے۔مسجد پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم دے دیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرزکو سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانا ت کاسروے کرانے کاحکم دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فلڈریلیف کیمپوں اورہر ٹینٹ سٹی میں ”فیومیگیشن“مچھر مار اورجراثیم خشک سپرے کرنے کی ہدایت ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ کوجنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ سے ریسکیو اورریلیف کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ریلیف کیمپ میں مقیم متاثرہ خاندانوں بالخصوص خواتین اوربچوں کوجوتے،کپڑے اورضروری اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لوگ بے سروسامانی کی حالت میں گھروں سے نکلے ہیں،تنہاء نہیں چھوڑ سکتے۔پانی اترنے کے بعد بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے،اس چیلنج کیلئے پیشگی اقدامات کرنے ہوں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتال کی تعداد کو بڑھانے اوردوردراز علاقوں تک رسائی یقینی بنانے کا حکم دیا اورہدایت کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں وزٹ کیلئے گائنی،گیسٹرواورسکن سپیشلسٹ کی موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹر ز،پیرا میڈکل سٹاف اوردیگر عملے کیلئے خصوصی الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیلاب متاثرین کو ان کی ضرورت اورسہولت کے مطابق رہنے کیلئے ٹینٹ اورجگہ فراہم کرنے کی ہدایت ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کیلئے ایگری کلچر انٹرنز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کیلئے بھرپور چارے اورویکسی نیشن کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن اوردیگر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔سیلاب زدہ علاقوں میں لائیوسٹاک انٹرنز کو مویشیوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری تفویض کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ڈپٹی کمشنرز کو متاثرہ علاقوں میں بجلی،سوئی گیس جلد بحال کرنے کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی ہے۔پانی کے انخلاء کے بعد بجلی،گیس اوردیگر کنکشن کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے اورسیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر محکمے کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں انتظامات میں مزیدبہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی فلڈ ریلیف کیمپوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فلڈریلیف کیمپوں میں تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فلڈریلیف کیمپوں میں کوڑا دان اورڈسٹ بن وغیرہ نصب کرنے اورفلڈریلیف کیمپوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے کورڈ کنٹرینر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔متعدی امرا ض سے بچاؤ کیلئے ناگزیر انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔فلڈر یلیف کیمپوں میں مقیم افراد کو ملیریا وغیرہ سے بچانے کیلئے مچھر مار سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلڈریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کو ضرورت کی ہر چیز میسر ہونے چاہیے۔فلڈ ریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کی صحت پہلی ترجیح ہے۔فلڈ ریلیف کیمپوں کی صفائی اوردیگر امور پر خصوصی توجہ دی جائے۔

  • قومی اسمبلی ،نام لئے بغیر حنیف عباسی خواجہ آصف پر برس پڑے

    قومی اسمبلی ،نام لئے بغیر حنیف عباسی خواجہ آصف پر برس پڑے

    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں نام لیے بغیر وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کی ہے

    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں شوق ہوتا ہےکبھی بیوروکریسی کو گالی دیتے ہیں کبھی سیاستدان کو، کبھی اپنے نظام کو ہائبرڈ کہہ دیتے ہیں، اگریہی کہنا ہے تو حکومت سے اٹھ کر اپوزیشن میں چلے جائیں، یہ کیسےممکن ہے کہ پنڈی میں تجاوزات ہیں اور میں کہوں اس میں قصور وار نہیں،آپ کہہ رہے ہیں نظام گندا ہے، آپ 40 سال اس نظام کا حصہ رہے ہیں، پاکستان کی معیشت ہو یا دفاع ہو ، یہ مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم اس ایوان کا تقدس خود پامال کرتے ہیں، اپنے وائرل ہونےکے لیے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو ڈس کریڈٹ کرتے ہیں، اپنے آدھا کلوگوشت کی خاطر پوری بھینس ذبح کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب کی صورت میں تاریخ کی بڑی آفت کا سامنا کر رہے ہیں، یہ قدرتی آفت نہیں انسان کے اپنے ہاتھ سے بنائی آفت ہے، ہم نے آبی گزرگاہوں میں گھر اور ہوٹل بنالیے، سیالکوٹ میں سیلاب گاؤں اور گھر بہا کر لےگیا، نالے کی زمین لوگوں کو بیچی گئی وہاں گھر بنائےگئے، سڑکوں کا میک اپ کرکے تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالی گئیں، عوام نے ان کی سڑکوں میں کی گئی جعل سازی بے نقاب کی، یہ دو نمبری کرنے والے بہت امیر ہیں، ایوان بالا میں پہنچے ہوئے ہیں، وہ کس طرح ایوان میں پہنچے سب کو پتہ ہے