Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • باجوڑ،آپریشن کے بعد گاؤں ترخو کلیئر قرار،رہائشیوں کو گھرواپس جانے کی ہدایت

    باجوڑ،آپریشن کے بعد گاؤں ترخو کلیئر قرار،رہائشیوں کو گھرواپس جانے کی ہدایت

    سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے گاؤں ترخو کو کلیئر کر کے رہائشیوں کو واپس اپنے گھروں کو جانے کی ہدایت کر دی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ماموند تحصیل کے گاؤں ترخو کو کلیئر کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گاؤں ترخو میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ترخو کے عوام نے علاقہ کلیئر کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ترخو کے رہائشیوں کو گھروں کو واپس جانےکی ہدایت کی گئی ہے، ہجرت کرنے والے خاندانوں کی محفوظ اور باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ باجوڑ کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں سے بےگھر افراد کی مرحلہ وار واپسی کا عمل جلد شروع کیا جائےگا۔

    خیال رہے کہ باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر کر دیا گیا ہے،

  • پٹاخوں کے گوادم میں دھماکا،اموات 5 ہو گئیں، مقدمہ درج

    پٹاخوں کے گوادم میں دھماکا،اموات 5 ہو گئیں، مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد عمارت کے ملبے سے ایک اور نعش مل گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں اقدام قتل اور قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا، مقدمے میں گودام کے مالک حنیف اور محمد ایوب کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم حنیف زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے

    واضح رہے گزشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی 32 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے،دھماکا تاج کمپلیکس کے قریب الآمنہ پلازہ کی بیسمنٹ میں قائم پٹاخوں کے گودام میں سہ پہر کے وقت پیش آیا، آگ اتنی شدید تھی کہ قریبی سکول اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ ایک نوجوان کی نعش ملبے سے نکالی گئی،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اسد شاہ کے نام سے ہوئی تھی، جو پٹیل پاڑہ کا رہائشی اور مدرسے کا طالبعلم تھا، اسد کے چچا جمال شاہ کے مطابق وہ اپنے بھائی افسر شاہ سے ملاقات کیلئے عمارت میں آیا تھا کہ دھماکے کی زد میں آ گیا۔

  • علیمہ خان  کے بیٹے کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    علیمہ خان کے بیٹے کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    قبل ازیں انسدا دہشتگردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں گرفتار بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا

    بانی پی ٹی آئی کے گرفتار بھانجے شاہ ریز خان کوعدالت پیش کردیاگیا،پولیس کی جانب سے شاہ ریز خان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی ہے۔اے ٹی سی جج منظر علی گل نےکیس کی سماعت کی،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں کہاکہ شاہ ریزخان جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو کب نامزد کیاگیا؟تفتیشی افسر نے کہاکہ 23ستمبر 2023سے شاہ ریز خان مقدمے میں نامزد ہے،ملزم کو ضمنی بیانات کی روشنی میں نامزدکیاگیا، عدالت نے ملزم شاہ ریز خان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا جو اب سنا دیا گیا ہے

  • پاکستان کی  پہلی ڈیجیٹل اقتصادی شماری کا ڈیٹا جاری

    پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل اقتصادی شماری کا ڈیٹا جاری

    پلاننگ کمیشن نے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل اقتصادی شماری کا ڈیٹا جاری کردیا۔

    ڈیجیٹل اقتصادی شماری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کل 71 لاکھ 4 ہزار کاروبار ہیں اور ان اداروں میں برسر روزگار افراد کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 121 ہے۔ ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں 43 لاکھ کاروبار اور ایک کروڑ 36 لاکھ ورک فورس ہے، سندھ میں 13 لاکھ کاروبار اور 57 لاکھ ورک فورس ہے، خیبر پختونخوا میں 10 لاکھ کاروبار اور 39 لاکھ ورک فورس ہے، بلوچستان میں 3 لاکھ کاروبار اور13 لاکھ ورک فورس ہے جب کہ اسلام آباد میں 86 ہزار کاروبار،6 لاکھ ورک فورس ہے، پاکستان میں 27لاکھ 79ہزار899 ریٹیل دکانیں ، ایک لاکھ 88 ہزار 843 ہول سیل دکانیں، 8 لاکھ 25 ہزار 254 سروسز کی دکانیں ، 2 لاکھ 56 ہزار 926 ہوٹلز اورایک لاکھ 19ہزار 789ہسپتال ہیں جن میں سے 13ہزار 883 سرکاری اور ایک لاکھ 5 ہزار 956 نجی اسپتال ہیں۔

    ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں رہائشی اور معاشی اکٹھے عمارات کی تعداد 11 لاکھ ہے، 3 کروڑ 4 لاکھ رہائشی عمارتیں ہیں اور 51 لاکھ معاشی عمارات ہیں جب کہ ملک میں 5 لاکھ 30 ہزار جھگی ، خیمے یا غاروں میں رہائشیں ہیں، پاکستان میں 2 لاکھ 42 ہزار 616 اسکولز ہیں جن میں سے ایک لاکھ43ہزار 599 سرکاری اور 99 ہزار 17 نجی اسکولز ہیں، پاکستان میں 11 ہزار 568 کالجز ہیں جن میں سے 4 ہزار 26 سرکاری اور6 ہزار 942 نجی کالجز ہیں جب کہ ملک میں 214 یونیورسٹیاں ہیں جن میں سے123سرکاری اور 91 پرائیویٹ یونیورسٹیاں ہیں، اس کے علاوہ 36 ہزار 331 مدارس بھی ہیں۔

    اقتصادی شماری کے نتائج کا اعلان وزارت منصوبہ بندی میں کیا گیا جو پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل اور ساتویں خانہ و مردم شماری 2023 کے ساتھ ملا کر کی گئی ہے جو ایک اہم اقدام ہے۔

  • مودی کا جنگی جنون،بھارتی مشرقی کمانڈ کی بڑے پیمانے پر ڈرونز آپریشن مشقیں

    مودی کا جنگی جنون،بھارتی مشرقی کمانڈ کی بڑے پیمانے پر ڈرونز آپریشن مشقیں

    مودی سرکار کا جنگی جنون بےقابو ، بھارتی مشرقی کمانڈ کی بڑے پیمانے پر ڈرونز آپریشن مشقیں کی گئیں

    بھارتی فوج نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا جارحانہ استعمال کیا.مودی سرکار نے آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے بڑے ہتھیاروں کے بعد عسکری ڈرونز پر انحصارشروع کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق "بھارتی فوج کی مشرقی کمانڈ نے اگرتلا میں 18 اگست کو ڈرون پَرہار دوم فوجی مشق کا انعقاد کیا،مشق میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے انضمام اور دشمن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا گیا,ڈرون پرہار دوم مشق کا مقصد فوجی فارمیشنز کے درمیان ہم آہنگی اور بہترین حربی تیاری کو فروغ دینا ہے,فوجی مشقوں میں جدید ٹیکنالوجی اور جنگی ڈرلز کا مظاہرہ کیا گیا، بھارتی فوج نے ڈرونز کے ذریعے انٹیلی جنس، نگرانی اور معلومات اکٹھی کرنے کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا

    ٹیکنالوجی پر مبنی ڈرون وارفیئر کے ذریعے مودی سرکار جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سبوتاژ کر رہی ہےمبھارت کی ڈرون پالیسی مستقبل میں خطے میں بدامنی اور ایل او سی پر دہشتگردی کا پیش خیمہ ثابت ہوگیمپاکستان بارہا عالمی سطح پر بھارت کے سرحد پار دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد پیش کر چکا ہے،بھارتی فوجی افسران ڈرونز کے ذریعے آئی ای ڈیز اور رقوم پہنچانے، اور دیگر ذرائع کے ذریعے دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں ملوث پائے گئے،بھارت کی یہ جارحانہ ڈرون پالیسی اور پراکسی کارروائیاں خطے کے امن کو تباہ کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کی بڑی سازش ہیں

  • معروف پنجابی مزاحیہ  اداکار جسوندر سنگھ بھلا کی موت

    معروف پنجابی مزاحیہ اداکار جسوندر سنگھ بھلا کی موت

    بھارتی پنجابی فلموں کے مقبول ترین کامیڈین اور اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحیہ اداکار کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعے کی صبح چل بسے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسوندر سنگھ بھلا کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی، جس میں پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ان کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے انتقال سے پنجابی فلم انڈسٹری ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز سے کامیڈی کو ایک نئی پہچان دی۔

    جسوندر سنگھ بھلا کی موت پر بھارتی سیاسی رہنماؤں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

    واضح رہے لپ جسوندر سنگھ بھلا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم ’چھنکاتا 88‘ سے کیا۔ انہوں نے درجنوں سپرہٹ پنجابی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کی یادگار فلموں میں کیری آن جٹا، بھاجی ان پرابلم، منجھے بسسراں دے، سجن سنگھ رنگروٹ اور جٹ اینڈ جولیٹ جیسی فلمیں شامل ہیں

  • گلگت،گلیشیئر پھٹنے پر پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

    گلگت،گلیشیئر پھٹنے پر پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

    گلگت بلتستان کی تحصیل گوپس میں گلیشیئر پھٹنے پر پاک فوج نےفوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا

    گلگت بلتستان کی تحصیل گوپس کے علاقے تلی داس کے گاؤں روشان میں گلیشیئر جھیل پھٹنے سے شدید سیلابی صورتحال ہے،شدید سیلاب نے مقامی آبادی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے،گلیشئر پھٹنے سے دریائی پانی کا بہاؤ رک گیا جس سے قریبی آبادی محصور ہو چکی ہے ،زمینی کٹاؤ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے،زمینی راستے متاثر ہونے سے مقامی افراد تک رسائی محدود ہو چکی جبکہ متاثرین فوری ریسکیو کے منتظر ہیں،جی بی سکاؤٹس کوئیک ری ایکشن فورس(QRF) کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ ک دی گئی،جی بی سکاؤٹس کو فوری روانہ کرنے کا مقصد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہے

    دوسری جانب سول انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے بھی فوری طور پر تمام وسائل کو متحرک کردیا ہے،فرنٹیئر کور ناردرن ایریاز (FCNA) کی جانب سے بھی ریسکیو مشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے،یہ مشن ہیلی کاپٹر کے ذریعے انجام دیا جائے گااس کا مقصد دشوار گزار علاقوں میں پھنسے افراد کو فوری نکالنا ہے،متاترین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اقدامات کرکے قیمتی جانوں کو بچایا جائے

  • پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن،سڑک کھول دی

    پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن،سڑک کھول دی

    خیبرپختونخوا آرمی فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،پاک فوج کی کوششوں سے بونیر میں قادر نگر سے بھٹائی دارا جانے والی سڑک کھول دی گئی

    اس کے علاوہ پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے سے لاشیں ڈھونڈنے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے،پاک فوج کا بونیر، سوات ، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے،پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے،پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں کیمپس لگا کے مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں،پاک فوج سیلاب سمیت تمام قدرتی آفات میں اپنی عوام کی خدمت میں پیش پیش، سیلاب زدگان کی بحالی اور مکمل ریسیکیو تک پاک فوج کا ریسیکیو مشن جاری رہے گا

  • خیبر پختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا حکومت نے چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی جگہ نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکریٹری کے پی شہاب علی شاہ نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قدرتی آفات سمیت دیگر کاموں میں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔شہاب علی شاہ نے کہا کہ مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد حکومت کے پاس ایک ہیلی کاپٹر رہ گیا تھا اس لیے دوسرا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر عملے نے دوسروں کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانی سنہرے حروف میں لکھی جائےگی۔علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین کو خصوصی پیکج دینے کی منظوری دی، صوبائی حکومت شہداء کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین کو پولیس کے برابر کا شہدا پیکج دیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کےپانچوں افراد کنٹریکٹ ملازمین تھے، ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کے ورثا کو اسکیل 19 پولیس افسرکے شہدا پیکج کے برابر پیکج دیا جائے گا، دونوں پائلٹس کے لواحقین کو 2، 2 کروڑ روپےکا پیکج دیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پائلٹس میں کرنل ریٹائرڈ شاہد سلطان اور آفتاب شامل ہیں جبکہ فلائٹ انجنیئر سلیم کے ورثا کو ڈیڑھ کروڑ روپے دیے جائیں گے اور دو کریو چیفس کے لواحقین کو ایک، ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ 15 اگست کو باجوڑ ریلیف آپریشن کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • ریکوڈک منصوبہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا 41 کروڑ ڈالر کا مالیاتی پیکج منظور

    ریکوڈک منصوبہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا 41 کروڑ ڈالر کا مالیاتی پیکج منظور

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر سے متعلق بڑے منصوبے "ریکوڈک” کے لیے 41 کروڑ ڈالر مالیت کا مالیاتی پیکج منظور کر لیا ہے۔ اس پیکج کا مقصد منصوبے کی مالی معاونت کو یقینی بنانا اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

    جیو نیوز کے مطابق، منظور شدہ پیکج میں سے 30 کروڑ ڈالر کا قرض براہِ راست کینیڈا کی معروف مائننگ کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کو فراہم کیا جائے گا، جو ریکوڈک منصوبے کی مرکزی سرمایہ کار ہے۔ بقیہ 11 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت پاکستان کے لیے فنانسنگ گارنٹی کی صورت میں رکھی گئی ہے، تاکہ منصوبے کے مالیاتی استحکام کو مزید تقویت دی جا سکے۔

    ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ہے، جہاں سونے اور تانبے کے دنیا کے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں۔ یہ منصوبہ کئی سالوں سے قانونی، مالیاتی اور انتظامی رکاوٹوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا، تاہم رواں سال اپریل میں بیرک گولڈ نے اس پر کام شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ریکوڈک منصوبے میں بیرک گولڈ کا حصہ 50 فیصد ہوگا، جبکہ باقی 50 فیصد حصہ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے درمیان تقسیم ہوگا۔ اس شراکت داری سے نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ بلوچستان میں روزگار اور ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

    بیرک گولڈ کے مطابق، منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام رواں برس کے اختتام تک شروع ہو جائے گا، جبکہ 2028 میں منصوبے کی پہلی پروڈکشن متوقع ہے۔ کمپنی کے سربراہان نے منصوبے کو عالمی سطح پر معدنیات کی صنعت میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔