Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حجاب پر پابندی کے خاتمے پر انتہا پسندہندو تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگیں

    حجاب پر پابندی کے خاتمے پر انتہا پسندہندو تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگیں

    بھارتی ریاست میں کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خاتمے پر انتہا پسندہندو تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگیں

    بھارتی جریدہ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق کرناٹک میں مسلم دشمنی میں اندھی انتہا پسند ہندو تنظیموں نے حجاب کے خلاف متنازع "سیفرون شال” مہم کا آغاز کر دیا۔شری رام سینا اور دیگر ہندو تنظیموں کے اراکین نے "سیفرون شال” مہم کے تحت طلباء میں چادریں تقسیم کیں۔ انڈیا ٹو ڈے کےمطابق کانگریس حکومت کے فیصلے نے2022 میں بی جے پی حکومت کی تعلیمی اداروں میں حجاب پرعائد پابندی کو ختم کر دیا تھا۔ مسلم دشمنی پر قائم بی جے پی نے کانگریس حکومت پر ووٹ بینک اور خوشنودی کا روایتی الزام عائد کر دیا۔ 2022 میں بھی کرناٹک میں مسلم طالبہ کے حجاب پہننے پر ہندوتوا غنڈوں کی جانب سے نفرت انگیز نعرے لگائے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار نے سرکاری تقریب میں مسلم خاتون کا نقاب کھینچ کر مذہبی آزادی پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا

  • افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب، امن کے وعدوں کے برعکس دہشتگردی جار ی

    افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب، امن کے وعدوں کے برعکس دہشتگردی جار ی

    افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب، امن کے وعدوں کے برعکس دہشتگردی جار ی ہے

    امریکی جریدے یوریشیا ریویو کے مطابق افغانستان دہشتگردتنظیموں کاگڑھ اورطالبان فتنہ الخوارج، القاعدہ اوردیگرجہادی گروہوں کی میزبانی اورسرپرستی کررہےہیں۔طالبان رجیم دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کے بجائے خطے کو غیرمستحکم کرنےوالےشرپسندوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں۔طالبان کی دہشتگردوں اورعسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچےکو ختم نہ کرنےکی ضدنےافغانستان کودہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا دیا۔روسی اورامریکی انٹیلی جنس اداروں کےمطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج، القاعدہ اوردیگر تنظیموں سےوابستہ ہزاروں غیرملکی جنگجوموجودہیں ۔امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ القاعدہ پاکستان کیخلاف حملوں کیلئےفتنہ الخوارج کو تربیت، مشاورت اور جنگی معاونت فراہم کر کے خطے کے امن کو داو پر لگا رہی ہے

  • پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے بڑھتی سرگرمیاں

    پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے بڑھتی سرگرمیاں

    اسلام آباد: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے اربوں روپے کی معاشی سرگرمی متوقع ہے، جبکہ چمڑے کی صنعت ملکی برآمدات میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں قربانی کیے جانے والے تقریباً 75 لاکھ جانوروں کی کھالوں سے 8.7 ارب روپے (31 ملین ڈالر) کی معاشی سرگرمی پیدا ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی تعداد میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے چمڑے کی صنعت کو خام مال کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ماہرین کے مطابق گزشتہ نو برسوں کے دوران پاکستان کی چمڑے کی صنعت کا رجحان صرف خام کھالوں کی فروخت سے ہٹ کر زیادہ منافع بخش تیار شدہ مصنوعات کی تیاری کی جانب منتقل ہوا ہے، جس سے صنعت کی مجموعی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں چمڑے سے تیار کردہ مصنوعات اور جوتوں کا حجم بڑھ کر 694.20 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو اس شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کھالوں کی بروقت وصولی، محفوظ ذخیرہ اور جدید پراسیسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تو چمڑے کی صنعت نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے بلکہ برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دوران حاصل ہونے والی کھالیں اس صنعت کے لیے سال بھر کے خام مال کا ایک اہم حصہ فراہم کرتی ہیں، جس سے ہزاروں افراد کے روزگار اور ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

  • بھارتی ریاست منی پور میں بےرحم بی جے پی سرکار کی سفاکیت

    بھارتی ریاست منی پور میں بےرحم بی جے پی سرکار کی سفاکیت

    بھارتی ریاست منی پور بےرحم بی جے پی سرکار کی سفاکیت ۔بے گناہ عوام کےگھروں کو نذر آتش کر دیا

    بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع کانگپوکپی کے گاؤں کھارام وائپھیئی میں لگنے والی آگ سے پانچ مکانات مکمل تباہ ہو گئے ہیں۔منی پور کے علیحدگی پسند گروہوں کے سامنے بے بس بھارتی فوج اب نہتے شہریوں پر طاقت آزمانے لگی ۔۔ تنظیموں نے واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے تعین کا مطالبہ کر دیا۔واقعہ چرچ رہنماؤں کے قتل میں انصاف اور 14 یرغمال افراد کی رہائی کیلئے جاری کوکی زو تنظیموں کی احتجاجی ریلیوں کے دوران پیش آیا۔منی پور کے مزاحمتی گروہ کے ٹوئٹ کے مطابق بھارتی عسکری گروہ آسام رائفلز نے منی پور کے علاقہ اُکھرول میں بے گناہ لوگوں پر فائرنگ کر کے گھروں کو آگ لگا دی

    عالمی ماہرین کے مطابق منی پورمیں اندرونی خلفشار کے باعث بدامنی عروج پر اور امن و امان کی صورتحال بے قابو ہو چکی ہے

  • وفاقی آئینی عدالت ، پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار

    وفاقی آئینی عدالت ، پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار

    وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دیدی

    وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا اور قرار دیا کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔فیصلہ کے مطابق حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا، اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا۔فیصلہ میں مزید بتایا گیا کہ قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں، قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے مطابق رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی۔آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا، پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

    نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

    وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی راہنمائوں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا ،محمد نواز شریف پارٹی راہنمائوں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے

    قبل ازین سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گلگت بلتستان کی انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئیمالیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں نواز شریف کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ سے کمرشل فلا ئٹس آپریشن کے لیے گورنر خیبرپختونخوا متحرک

    ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ سے کمرشل فلا ئٹس آپریشن کے لیے گورنر خیبرپختونخوا متحرک

    ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ سے کمرشل فلا ئٹس آپریشن کے لیئے گورنر خیبرپختونخوا متحرک ہو گئے

    ساؤتھ ایئر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا، ساؤتھ ایئر کے وفد کی کنور محمد طارق کی سربراھی میں گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ہوئی،گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان اور چترال پروازوں کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں ساؤتھ ایئر کو خوش آمدید کہتے ہیں، ساؤتھ ایئر کی پروازیں خیبر پختونخوا میں کامیاب ثابت ہوں گی،صوبے میں سیاحت اور کاروبار کے فروغ کے لیے فضائی رابطے ناگزیر ہیں،خیبر پختونخوا پاکستان کی سیاحت کا مرکز ہے،خیبر پختونخوا کے کئی اہم علاقے اب بھی فضائی سہولیات سے محروم ہیں، پشاور سے کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی پروازیں صوبے میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے، نئی ایئرلائنز کے فلائٹس سے خیبر پختونخواہ میں روزگار، سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا،

  • سیاسی حمایت کے بغیر کوئی معاشی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا،شاہ محمود قریشی

    سیاسی حمایت کے بغیر کوئی معاشی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا،شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نےجیل سے وکیل رانا مدثر کے زریعے بیان میں کہا ہے کہ بجٹ 2026-27 اپوزیشن کی شرکت یا عدم شرکت کے باوجود منظور ہو جائے گا،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاسی تقسیم کے ماحول میں آئی ایم ایف کی شرائط سے نجات مشکل دکھائی دیتی ہے، پاکستان کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے قومی اتفاقِ رائے ناگزیر ہے، سیاسی قیادت اور معاشی ماہرین کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر مشترکہ ایجنڈا اپنانا ہوگا ،سیاسی حمایت کے بغیر کوئی معاشی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا،بجٹ تو منظور ہو جائے گا لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ایک بار پھر ناکامی ہوگی، بجٹ 2026-27 آئی ایم ایف کی شرائط، مشاورت اور مقررہ اہداف کے تحت تیار کیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ بجٹ دستاویز پر محض ربڑ اسٹیمپ کا کردار ادا کرے گی،

  • دبئی کی جعلی شہزادی نے تاجر کے ساتھ کیا گھناؤنا دھندہ

    دبئی کی جعلی شہزادی نے تاجر کے ساتھ کیا گھناؤنا دھندہ

    دبئی پولیس نے خود کو شہزادی ظاہر کرکے شاہی پروٹوکول کے ذریعے نایاب عود چوری کرنے والے گروہ کی چال ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مرکزی خاتون ملزمہ سمیت مزید 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق 8 رکنی گروہ نے ایک عود کے تاجر کو یہ یقین دلایا کہ ایک اہم اور بااثر شخصیت قیمتی عود خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اس مقصد کے لیے تاجر کو ایک عالیشان محل میں مدعو کیا گیا جہاں شاہی طرز کے استقبال، خصوصی سکیورٹی انتظامات اور پروٹوکول کے ذریعے اس کا اعتماد حاصل کیا گیا،تحقیقات کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت تقریباً 12 ملین درہم (91 کروڑ روپے سے زائد) مالیت کا نایاب عود حاصل کیا اور انتہائی مہارت سے اصل عود کی جگہ عام لکڑیاں بیگوں میں رکھ کر تاجر کو واپس کردیں۔ تاجر کو اگلے روز اس وقت دھوکے کا علم ہوا جب اس نے خریداروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر تمام فون نمبر بند ملے۔

    متاثرہ تاجر کی شکایت پر دبئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صرف 12 گھنٹوں کے اندر چوری شدہ عود برآمد کرلیا اور گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو شہزادی ظاہر کرنے والی خاتون سمیت 4 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں،دبئی پولیس نے اس کارروائی کو اپنی تیز رفتار تفتیشی صلاحیتوں اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کی ایک اہم مثال قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مفرور افراد کی تلاش کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • شادی کے چند گھنٹے بعد بھارتی نژاد امریکی نوجوان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

    شادی کے چند گھنٹے بعد بھارتی نژاد امریکی نوجوان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

    اٹلانٹا: امریکی ریاست جارجیا میں ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے نے شادی کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ اٹلانٹا کے رہائشی بھارتی نژاد 25 سالہ دیو فجی اپنی شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیو فجی اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ شادی کی تقریب کے اختتام پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایئرپورٹ جا رہے تھے۔ تاہم ڈاسن کاؤنٹی کے قریب دورانِ پرواز ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات کا شکار ہو گیا اور گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں دیو فجی اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ دیو کی اہلیہ زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیو فجی کے والدین، جارج اور فیبا فجی، کئی برس قبل بھارتی ریاست کیرالہ سے امریکہ منتقل ہوئے تھے اور اٹلانٹا میں مقیم تھے۔ دیو فجی کی اچانک موت کی خبر نے اہل خانہ، دوستوں اور مقامی بھارتی برادری کو سوگوار کر دیا ہے۔واقعے کے بعد متعلقہ امریکی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ہیلی کاپٹر گرنے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسمی حالات حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، تاہم حتمی رپورٹ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔