Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مستونگ میں دہشت گردوں کا لیویز لائن پر حملہ،جوابی کاروائی میں دہشتگرد ہلاک

    مستونگ میں دہشت گردوں کا لیویز لائن پر حملہ،جوابی کاروائی میں دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں نے لیویز لائنز پر ایک مسلح حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ حملے کے دوران مسلح افراد نے تحصیل آفس کے ریکارڈ اور متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے فورسز پر فائرنگ کی اور زخمیوں کو لے کر موقع سے فرار ہوگئے، تاہم سیکورٹی فورسز نے آماچ پہاڑی سلسلے میں ان کا پیچھا کیا۔ وہاں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر منظم کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ باقی حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔ سکیورٹی ادارے نہ صرف حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں بلکہ ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب، بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے بینک، تحصیل آفس اور دیگر سرکاری دفاتر پر بھی حملے کیے، جنہیں فورسز نے بروقت ردعمل دے کر پسپا کیا۔شاہد رند نے کہا کہ ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز فورسز نے علاقے میں محاصرہ کر کے دہشت گردوں کو ناکام بنا دیا اور سیکورٹی صورتحال کو قابو میں لے لیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت اور سکیورٹی ادارے اس واقعے کے پس پردہ عوامل کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئندہ بھی ایسے واقعات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • ٹرمپ کا ایلون مسک کو ڈی پورٹ کرنے پر غور

    ٹرمپ کا ایلون مسک کو ڈی پورٹ کرنے پر غور

    امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے سابق اتحادی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو امریکا سے ڈیپورٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

    فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ٹیکس بل کی مخالفت پر ایلون مسک کو ڈیپورٹ کریں گے جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتا، ہم اسے دیکھیں گے،ایلون مسک پریشان ہیں کہ انہوں نے الیکٹرک وہیکل مینڈیٹ کھودیا، ایلون مسک مزید بھی بہت کچھ کھوسکتے ہیں، امید ہے اخراجات کابل ہم پاس کروالیں گے۔

    خیال رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا کی ہے، ایلون مسک ری پبلکن ٹیکس بل کے کھلے عام مخالف ہیں، ری پبلکن ٹیکس بل کی بدولت الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پرکنزیومر کریڈٹ ختم ہوجائے گا،امریکی اخبار کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی فروخت کی بڑی وجہ کنزیومر کریڈٹ کی دستیابی ہے

  • اخوت کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کی بڑھتی وارداتیں، عوام کو خبردار رہنے کی ہدایت

    اخوت کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کی بڑھتی وارداتیں، عوام کو خبردار رہنے کی ہدایت

    ملک بھر میں اخوت فاؤنڈیشن کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کی متعدد شکایات سامنے آنے کے بعد ادارے نے عوام الناس کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی نام نہاد اسکیم یا جعلی پلیٹ فارم کے جھانسے میں نہ آئیں۔

    بعض جعلساز گروہ سادہ لوح عوام کو "بلاسود قرض” دینے کا جھانسہ دے کر ان سے ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے فیسوں کی مد میں رقم وصول کر رہے ہیں۔ یہ گروہ سوشل میڈیا، یوٹیوب چینلز، فیس بک پیجز، اور جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے اخوت کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔اخوت انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اخوت فاؤنڈیشن کبھی بھی آن لائن قرض کی درخواست وصول نہیں کرتا۔قرض صرف اخوت کے دفاتر کے ذریعے ہی دیا جاتا ہے۔ادارے کی کوئی بھی فیس یا رقم ایزی پیسہ/جاز کیش کے ذریعے وصول نہیں کی جاتی۔کسی کو اخوت کے نام پر پیسے ٹرانسفر نہ کریں، چاہے وہ کتنا ہی معتبر دکھائی دے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف اور صرف اخوت کی آفیشل ویب سائٹ www.akhuwat.org.pk سے ہی معلومات حاصل کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا پیغام کو نظرانداز کریں۔

  • فیک نیوز کی مانیٹرنگ، روک تھام کیلئے سپیشل کنٹرول روم قائم

    فیک نیوز کی مانیٹرنگ، روک تھام کیلئے سپیشل کنٹرول روم قائم

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور روک تھام کے لئے پہلی مرتبہ خصوصی اقدامات،نیا سسٹم نافذ اورسپیشل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محرم کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متنازع مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ کا آغاز کر دیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پنجاب میں سپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں پہلی مرتبہ سائبر پٹرولنگ یونٹ ذمہ داریاں سرانجام دے گا۔قابل اعتراض سوشل میڈیا موادکی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے لئے پی آئی ٹی بی کا خصوصی پورٹل بھی فعال کر دیا گیا۔ سپیشل سیل میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پر مشتمل سوشل میڈیا مواد کی 24/7 مانیٹرنگ کی جائیگی۔ پورٹل پر متنازع مواد کی رپورٹنگ کے بعد اکاؤنٹ کی بندش اوراکاؤنٹ ہولڈر کو ٹریس کیا جاتا ہے۔ مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی تشہیر و اشاعت اور تقاریر پر مکمل پابندی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کومحفوظ بنانے کے لئے کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کا حکم دیا۔جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے لئے چاروں اطراف آہنی پائپ کی تنصیب کیے جائیں گے۔ عشرہ محرم کے ہر جلوس کے داخلی گیٹ پر خصوصی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ آنے والوں کو چہروں سے شناخت کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مجالس اور جلوسوں میں خواتین عزاداروں کی سیکورٹی کے لئے خواتین پولیس افسر اور اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدام کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں عشرہ محرم الحرام حساس ہے، کوتاہی کی قطعاً گنجائش نہیں۔

  • آل  پارٹیز حریت کانفرنس وفد کی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات

    آل پارٹیز حریت کانفرنس وفد کی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات

    آل پارٹیز حریت کانفرنس وفد کی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات ہوئی ہے

    مسلہ کشمیر پر ہر دور میں آواز اٹھانے پر آل پارٹیز حریت وفد نے پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیا ،وفد نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے مسائل پر قومی اور بین الااقوامی سطح پر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سپورٹ کیا ، وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اراکین کو شاندار عالمی سفارتی کامیابی سمیٹنے پر مبارکباد پیش کی ، وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بیانیے کی جنگ میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بھارت کو شکست دی،ووفد نے کشمیر کے حوالے سے اپنی سیاسی جہدوجہد کے بارے میں سینیٹر شیری رحمان کو آگاہ کیا،وفد اراکین نے کہا کہ جب بھی مسلہ کشمیر کو کسی بھی سطح پر اٹھانا ہو تو ڈائسپورہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے طرف دیکھتی ہے ،

  • وزیر اعظم کا ایرانی سفارتخارنے کا دورہ، اظہار تعزیت

    وزیر اعظم کا ایرانی سفارتخارنے کا دورہ، اظہار تعزیت

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفارت خانے کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے ۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔سفارت خانے آمد پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت کے سینئر ارکان نے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایرانی قوم کی استقامت اور حوصلے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    ایران کو پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے، وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر عزت مآب آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • چلاس میں لاپتا پشاور کے سیاحوں کا ڈراپ سین، پوری انتظامیہ کو دو دن دوڑاتے رہے

    چلاس میں لاپتا پشاور کے سیاحوں کا ڈراپ سین، پوری انتظامیہ کو دو دن دوڑاتے رہے

    گلگت بلتستان کے خوبصورت مگر دشوار گزار علاقے چلاس میں لاپتا ہونے والے پشاور کے سیاحوں کا ڈراپ سین خوشگوار انجام کے ساتھ ہوگیا۔ دو روز سے لاپتا سیاح خاندان کے افراد میں والدین، بیٹا اور بہو شامل تھے، جن کی تلاش کے لیے انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دن رات سرگرم رہیں۔

    سیاحوں کی گمشدگی کی خبر پر مقامی انتظامیہ حرکت میں آئی، پولیس نے وائرلیس کے ذریعے پیغامات نشر کیے، جبکہ میڈیا نے خبر کو اجاگر کر کے معاملے کی سنگینی کو نمایاں کیا۔ نتیجتاً ریسکیو ٹیموں نے دریاؤں، پہاڑوں اور دشوار گزار راستوں کی چھان بین شروع کر دی۔ تاہم، تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ سیاحوں کی گاڑی راستے میں خراب ہو گئی تھی اور علاقے میں موبائل سگنلز نہ ہونے کے باعث وہ بیرونی دنیا سے رابطہ نہ کر سکے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ سیاحوں نے خود بھی کسی چیک پوسٹ یا قریبی پولیس اہلکار کو اطلاع دینا ضروری نہ سمجھا، جس سے ان کے اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے اور انتظامیہ کو بھی غیر معمولی متحرک ہونا پڑا۔

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق یہ خاندان بابوسر ٹاپ کے قریب گاڑی خراب ہونے کے باعث رک گیا تھا۔ ان سے دو دن سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا تھا، جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج اور مقامی اطلاعات کی مدد سے ان تک رسائی ممکن ہوئی۔ بالآخر، ریسکیو ٹیموں نے انہیں بابوسر ٹاپ کے قریب تلاش کیا اور ان کی خیریت کی تصدیق کی۔واقعے کے بعد جب پشاور کے سیاح عثمان سے گلگت بلتستان پولیس نے استفسار کیا تو وہ مسکرا کر بولے: "سگنل نہیں تھے، اس لیے کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا۔” انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پولیس قریب ہی موجود تھی، مگر انہوں نے اطلاع دینا مناسب نہیں سمجھا۔

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں کا سفر کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو چیک پوسٹوں پر لازمی رجسٹر کرائیں اور اپنے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتِ حال میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

  • جوڈیشل کمیشن اجلاس،ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس صاحبان کی منظوری

    جوڈیشل کمیشن اجلاس،ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس صاحبان کی منظوری

    جوڈیشل کمیشن نے پشاور، بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس صاحبان کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

    چار ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تقرری کے لیے ہر ہائی کورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگرکے نام کی منظوری دی گئی،جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس روزی خان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے سینیئر ترین جج جسٹس جنید غفار کے نام کی منظوری دی۔

    جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی تقرری سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے۔ سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل 175 اے کی ذیلی شق 8 کے تحت ججز کے تقرر کی کارروائی مکمل کریں۔

    واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے13مستقل اراکین ہیں تاہم ہائی کورٹ کےچیف جسٹس کے لیے کمیشن کے ممبران کی تعداد 16 ہوتی ہے جب کہ کم ازکم 9 ممبران کی اکثریت سے چیف جسٹس کا تقرر ہوتا ہے،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ کے 4 ججز، اٹارنی جنرل، 2 حکومتی اراکین اور 2 اپوزیشن اراکین شریک ہوئے۔ ہر صوبے کے چیف جسٹس کے لیے صوبائی وزیر قانون، ہائی کورٹ بار نمائندہ اور سابق جج شریک ہوا،جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کی نمائندگی احسن بھون نے کی اور اسپیکر قومی اسمبلی کی نامزد روشن خورشید بھروچہ بھی شریک ہوئیں۔

  • حافظ طلحہ سعید کی سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے گھر آمد،  لواحقین سے ملاقات،اظہار افسوس

    حافظ طلحہ سعید کی سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے گھر آمد، لواحقین سے ملاقات،اظہار افسوس

    آنکھوں کے سامنے اپنوں کا بہہ جانا،کربناک لمحات،عافیت کی دعاکرنی چاہئے،حافظ طلحہ سعید
    دریائے سوات کنارے مرکزی مسلم لیگ واٹر ریسکیو سنٹر بنائے گی،حافظ طلحہ سعید کا اعلان

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ڈسکہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

    مرکزی مسلم لیگ کے وفد نےڈسکہ میں متاثرہ اہلخانہ سے ملاقات کی اور سیلابی ریلے میں ڈوب کر اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی،وفدمیں مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم و دیگر بھی شامل تھے.اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ انتہائی تکلیف دہ کیفیت ہے ،آنکھوں کے سامنے خاندان کے افراد سیلاب میں بہہ رہے تھے، یہ کربناک،المناک لمحات ہم سب کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہیں، ہمیں اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگنی چاہئے،یہ ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے کہ ہم اپنے بچھڑنے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہوں، حکومت کو چاہیے تھا کہ پیشگی حفاظتی اقدامات کرتی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور خدمت کی سیاست ہمارا مشن ہے،مرکزی مسلم لیگ دریائے سوات کنارے ریسکیو سنٹر قائم کر رہی ہے جہاں چوبیس گھنٹے تربیت یافتہ عملہ موجود ہو گا، آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لئےمرکزی مسلم لیگ کردار ادا کرے گی، سانحہ سوات پر سیاست کی بجائے حکمران ایسے سانحات کو روکنے کے لئے کردار ادا کریں،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ سانحہ سوات کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، حکومت کی مجرمانہ غفلت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا.

    حافظ طلحہ سعید کا مزید کہنا تھا کہ سوات میں جو افراد ڈوبے ان میں ڈاکٹر عبدالرحمان کے خاندان کے 10 افراد شہید ہوئے، ہم تعزیت کے لئے حاضر ہوئے، دکھ کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل دے،یہ بہت بڑی آزمائش ہے،آنکھوں کے سامنے پیاروں کا ڈوبنا ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہے، خاندان کو بچانے کی کافی کوشش کی گئی،ہم اللہ تعالیٰ سے عافیت کی دعا کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ پاکستان کو محفوظ فرمائے، بے حسی سے سب کو بچائے، حکومت کو ماننا چاہئے کہ مجرمانہ غفلت ہوئی، رب سے معافی مانگنی چاہئے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات ہونے چاہیے

  • محکمہ آبپاشی  نے سانحہ  سوات سے متعلق   رپورٹ تیار کر لی

    محکمہ آبپاشی نے سانحہ سوات سے متعلق رپورٹ تیار کر لی

    پشاور، محکمہ آبپاشی نے سانحہ سوات سے متعلق رپورٹ تیار کر لی
    27جون کو دریائے سوات میں پانی کابہاؤ 77ہزار782 کیوسک ہو ا ، رپورٹ کےمطابق سیلابی ریلے سے متعلق 27جون کی صبح 8بجکر 41منٹ پر وارننگ جاری کی ، سیلابی ریلے سے متعلق ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی اطلاع دی گئی تھی، واٹس ایپ پر حکام کو دریا سوات میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل اپڈیٹس دیتے رہے ،محکمہ آبپاشی کی جانب سے واقعے کے روز ساڑھے 10بجے سیلابی انتباہ جاری کیا گیا ڈی سی سوات، پی ڈی ایم اے اور اے ڈی سی ریلیف کو بار بار الرٹس بھیجے گئے، ریکارڈ سے واضح ہے کہ محکمہ آبپاشی نے بروقت ایمرجنسی کی اطلاع دی، سیاح دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے پھنس گئے ،

    محکمہ آبپاشی نے سیاحتی علاقوں میں داخلہ محدود کرنے اور ہوٹل مالکان کو پابند بنانے کی سفارش کی، رپورٹ میں مقامی انتظامیہ کو سیاحوں کو محفوظ مقام تک محدود رکھنے کیلئے پالیسی بنانے کی تجویز دی گئی ہے،مدین اور کالام میں اضافی گیجز لگانے کی بھی سفارش کی گئی،