Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ویتنام، ایئر پورٹ پر دو طیاروں کے ٹکراؤ کے بعد 4 پائلٹس معطل

    ویتنام، ایئر پورٹ پر دو طیاروں کے ٹکراؤ کے بعد 4 پائلٹس معطل

    ہنوئی: ویتنام کی ایئر لائنز نے 27 جون کو دارالحکومت ہنوئی کے نوئی بائی ایئر پورٹ پر پیش آنے والے ایک سنگین حادثے کے بعد اپنی چار پائلٹس کو معطل کر دیا ہے۔

    یہ واقعہ تب پیش آیا جب ایک بوئنگ 787 طیارے کو ہوچی منہ سٹی کی فلائٹ کے لیے رن وے پر ٹیک آف کے دوران ٹیکسیئنگ کی جا رہی تھی۔حادثہ دن دو بجے پیش آیا جب ایک بوئنگ 787 طیارہ رن وے پر اپنی جگہ پر حرکت کر رہا تھا کہ اچانک اس کی دُم دوسرے طیارے کے پر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے نے مسافروں اور عملے کے درمیان شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ایئرلائن کے حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر چار پائلٹس کو معطل کر دیا گیا ہے تاکہ ذمہ داروں کی نشاندہی کی جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

    ویتنام ایئر لائنز نے مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی اور فلائٹ آپریشنز کے معیارات کو مزید سخت کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔یہ واقعہ گزشتہ جمعہ کو پیش آیا، جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ حادثہ ہوابازی کے معیار اور ایئرپورٹ کے آپریشنز میں احتیاط کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ویتنام کی ایئر لائنز کے حکام نے وعدہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آئندہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

  • مخصوص نشستیں نظر ثانی فیصلہ،پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ رجسٹرار کو خط،سنی اتحاد کونسل کی درخواست

    مخصوص نشستیں نظر ثانی فیصلہ،پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ رجسٹرار کو خط،سنی اتحاد کونسل کی درخواست

    مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کے فیصلہ کے حوالے سے تحریک انصاف نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔

    پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کے مختصر فیصلے کا 12 ججز کا دستخط شدہ آرڈر آف دی کورٹ جاری کیا جائے، پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کے توسط سے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھا،خط کے مطابق 27 جون کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظر ثانی کیس کا مختصر فیصلہ دیا، فیصلے کے آرڈر آف دی کورٹ میں صرف 10 ججز کے دستخط شامل ہیں،خط کے مطابق جسٹس صلاح الدین پنہور کے بنچ سے علیحدہ ہونے کے بعد 12 ججز کے دستخط ہونا لازم ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے الگ رائے دی اور جسٹس مظہر اور جسٹس حسن اظہر کی رائے بھی الگ ہے، تمام جج صاحبان کے الگ الگ فیصلوں کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں۔

    دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کا 12 ججز کے دستخط کے ساتھ عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا کردی،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے درخواست حامد خان نے دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل ہوگی، درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں، یہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے، 12 ججز کے دستخط کے ساتھ جاری فیصلہ زیادہ مؤثر تصور ہوگا، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل کے دستخط کے ساتھ آرڈر آف دا کورٹ ویب سائٹ پر دیا جائے۔

    یاد رہے کہ 27 جون کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی درخواستیں منظور کی تھیں، فیصلے کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی،عدالت عظمیٰ کے آئینی فل بینچ نے نظرِ ثانی درخواستوں پر فیصلہ دیا اور جسٹس امین الدین خان نے مختصر فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق مخصوص نشستیں ن لیگ، پی پی اور دیگر جماعتوں کو ملیں گی۔

  • پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد رکن اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات،ن لیگ میں شامل

    پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد رکن اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات،ن لیگ میں شامل

    وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے اہم ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشیں ملکی ترقی اور استحکام کے لیے بہت مثبت ہیں۔چوہدری عثمان علی نے آئندہ سال قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد بھی دی اور کہا کہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات شامل ہیں جو ملک کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔

    ملاقات میں ساہیوال کے حلقے سے متعلق عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ چوہدری عثمان علی نے وزیراعظم کو ساہیوال کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔واضح رہے کہ چوہدری عثمان علی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-142 ساہیوال سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے اور وہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ حیثیت رکھتے ہیں۔

  • شہادتوں کا جذبہ زندہ قوموں کی تاریخ کا روشن باب ہے ، حافظ مسعود اظہر

    شہادتوں کا جذبہ زندہ قوموں کی تاریخ کا روشن باب ہے ، حافظ مسعود اظہر

    لاہور ( )پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین، جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل اور امن کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے آج یہاں ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 13جوانوں کے ایک ایک قطرے کا دہشت گردوں سے حساب لیا جائے گا ۔ پاک فوج کا ہر جوان ہماری جان ہے ۔ شمالی وزیر ستان میں 13فوجی جوانوں کی شہادت قومی المیہ ہے ۔ دشمنوں کا مقابلہ کرنے اور اپنی جانوں پر کھیل کر وطن کا دفاع کرنے والے جوانوں پر قوم کو فخر ہے ۔فوجی جوانوں کی شہادت میں قوم کی حیات ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی تمام تر دہشت گردی اور تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے ۔ بھارت کی صورت میں ہمیں ایک نہایت ہی کمینے اور گھٹیا دشمن کا سامنا ہے جس نے اول دن سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا اور آج بھی وطن عزیز کے خلاف دشمنی اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں مصروف ہے ۔ قوم وطن کے دفاع اور دشمنوں کے ساتھ مقابلہ کرنے والی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔افواج کو کمزور کرنا وطن کو کمزور کرنے کرنے کے مترادف ہے ، وطن کے دفاع کےلئے جانیں قربان کرنے والے غازی اور شہید ہمارے لئے باعث فخر ہیں ، مضبوط فوج ہی پاکستان کے دفاع اور استحکام کی ضامن ہے ۔ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے امن وامان کو برقرار رکھنے اور دہشت گردوں دشمنوں کا مقابلہ کرنے والے شہدا نے ناقابل فراموش جرا ت وبہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانیں مادر وطن پر نچھاور کی ہیں ۔ قوم اپنے ان بیٹیوں کی قربانیوں کو کبھی بھی بھلا نہیں پائے گی ۔ پوری پاکستانی قوم شہدا اور غازیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے ۔ ہمیں شہدااور غازیوں کے خاندانوں پر ناز ہے ۔ شہادتوں کا جذبہ زندہ قوموں کی تاریخ کا روشن باب ہے ، سرحدوں پر مامور جوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ملک کے محافظ ہیں ۔ اسلام اور پاکستان کی تاریخ شہدا اور غازیوں کے تذکروں سے روشن ہے ، جذبہ شہادت کے بغیرپاکستان اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتا ہے، جذبہ شہادت کے ساتھ ہی ملک کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

  • پاک بھارت جنگ میں میرا واٹس ایپ اڑا دیا گیا،پلوشہ خان

    پاک بھارت جنگ میں میرا واٹس ایپ اڑا دیا گیا،پلوشہ خان

    پیپلز پارٹی کہ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں میرا واٹس ایپ اڑا دیا گیا، مجھے کوئی سائبر سیکیورٹی الرٹ نہیں ملا۔

    پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ڈی پی سال 25-2024ء فنڈز کے استعمال سے متعلق ایجنڈا زیرِ بحث آیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے پی ایس ڈی پی فنڈز کے استعمال اور پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی بجٹ میں تضاد ہے، سینیٹ کی پلاننگ کمیٹی سے جو خط ملا، اس میں اور آپ کے بریف پیپرز میں فرق ہے،وزارت آئی ٹی کے حکام نے کہا کہ پلاننگ کمیشن سے منصوبوں کی منظوری بھی تاخیر سے ہوئی ہے۔

    سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ گزشتہ سال وزارت آئی ٹی کو 21 ارب روپے مختص ہوئے، اس سال 16 ارب مختص کیے گئے، اس کی وجہ کیا ہے،وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ اس بار مجموعی طور پر پی ایس ڈی پی فنڈز سے متعلق کٹوتیاں کی گئی ہیں، ایک سال پہلے قومی سطح پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم بنی تھی، اب صوبائی سطح پر بھی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تیار ہیں، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی فراہم کرتا ہے۔

  • خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطلی کیخلاف درخواست،سماعت ملتوی

    خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطلی کیخلاف درخواست،سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ،خلیل الرّحمٰان قمر کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرمہ آمنہ عروج کی سزا معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    خلیل الرّحمٰان قمر کے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ،وکیل خلیل الرحمان قمر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت دلائل کے لیے مہلت فراہم کرے ،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ،آمنہ عروج نے سزا کی معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے، آمنہ عروج سمیت دیگر نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،آمنہ عروج ،ذیشان قیوم اور ممنون حیدر نے سات سات سال قید کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ،اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔سزا معطل کی جائے

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ ،ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ ،عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ،جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ،صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کررکھا ہے

  • پاکستان کو ایک ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے،وزیراعظم

    پاکستان کو ایک ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے،شمالی علاقوں میں برف پوش پہاڑ، جنگلات، دریا، حتی کہ میدان اور ریگستانی علاقے اور ایسے دیگر قدرتی وسائل کی بدولت ہمارا ملک دنیا میں کسی بھی ملک سے سیاحت کے ضمن میں کم نہیں، پاکستان کو ایک ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے. صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات لیے جائیں، ملکی ترقی کے ویژن کے تحت پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹورزم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی) کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی ٹورزم زون بنائے جائیں. بین الاقوامی سیاحوں کی پاکستان کے سیاحتی مقام پر آمدورفت کو سہل بنانے کے لئے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر مل کر کام کریں۔ اندرون ملک سیاحت اور ملکی سیاحوں کی تفریحی مقامات پر آمد کے لیئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔ٹورزم سیکٹر میں مستقل سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے.

    اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں شعبہ سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں،بریفنگ میں‌بتایا گیا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شمالی علاقوں جیسے سیاحتی مقامات کی تشہیر، میڈیکل ٹورزم اور دیگر اقدامات لیے جا سکتے ہیں،اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان انجنئیر امیر مقام، وزیر قومی ورثہ اورنگزیب کھچی، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، معاون خصوصی حذیفہ رحمان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔

  • تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے کیس کی تفتیش جاری

    تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے کیس کی تفتیش جاری

    اسلام آباد: پولیس اور حساس ادارے معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان بٹ کی نگرانی میں اس کیس کی تحقیقات کو انتہائی سنجیدگی سے چلایا جا رہا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ فہیم سردار کے قتل میں کوئی مشکوک سرگرمی ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔ اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور سی ڈی آر ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے جو تحقیقات کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ مزید برآں، موقع واردات سے ملنے والے شواہد اور نمونے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھجوائے جا چکے ہیں تاکہ ماہرین ان کا باریک بینی سے جائزہ لے سکیں۔ذرائع کے مطابق، جیو فینسنگ کے ذریعے بھی تفتیش جاری ہے تاکہ فہیم سردار کی سرگرمیوں اور ان کے آخری لمحات کی مکمل تفصیل حاصل کی جا سکے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ فہیم سردار کی موت تیز دھار آلے کے وار سے ہوئی ہے۔ گھر سے کوئی قیمتی اشیاء غائب نہیں ہوئیں اور چوری کے کسی پہلو کو بھی مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ فہیم سردار کو اسلام آباد میں ان کے گھر میں زخمی حالت میں پایا گیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ فہیم سردار حکومت سے منسلک ایک معروف تھنک ٹینک کے رکن تھے اور ملکی دفاع و معیشت سے متعلق اہم مشورے اور تجزیے کرتے رہے ہیں۔پولیس اور حساس ادارے اس کیس کی ہر پہلو سے تحقیق کر رہے ہیں اور جلد ہی تفتیشی ٹیم حقائق کی بنیاد پر مزید تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرے گی۔

  • تاج محل کے گیٹ پر فائرنگ،پولیس کی دوڑیں

    تاج محل کے گیٹ پر فائرنگ،پولیس کی دوڑیں

    آگرہ کے عالمی شہرت یافتہ تاریخی مقام تاج محل کے مغربی گیٹ پر پیر کی صبح اچانک اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نامعلوم کار سوار دو نوجوانوں نے تابڑ توڑ فائرنگ کر دی۔ یہ واقعہ صبح قریب 9 بجے پیش آیا، جس نے موقع پر موجود سیاحوں اور سیکیورٹی اداروں کو شدید خوفزدہ کر دیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق یوپی نمبر 85 کی ایک کار میں سوار دو نوجوان تاج محل کے مغربی دروازے کی پارکنگ سے امرودی ٹیلہ کی جانب بڑھے اور سیکیورٹی بیریئر کو زبردستی عبور کرنے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو نوجوانوں نے بحث و تکرار شروع کر دی۔اسی دوران انہوں نے گاڑی کو گھمایا اور پستول نکال کر 3 راؤنڈ فائرنگ کر دی۔ گولیوں کی آواز سے ارد گرد موجود سیاح اور شہری خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ فائرنگ کے بعد دونوں نوجوان موقع سے فرار ہو گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی سی پی سٹی سونم کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "ہم اس واقعہ کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ جائے وقوعہ کے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لیے گئے ہیں اور گاڑی کا نمبر ٹریس کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق کار کا تعلق ضلع متھرا سے ہے، جس کے تحت متعلقہ تھانوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔”

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز (اتوار) آگرہ ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ایک نامعلوم ای میل کے ذریعے دعویٰ کیا گیا کہ ایئرپورٹ کے اطراف دھماکہ خیز مواد سے بھرے بیگ رکھے گئے ہیں۔ اس دھمکی کے بعد سیکیورٹی ایجنسیوں نے پورے علاقے میں تلاشی مہم چلائی اور تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی۔تازہ فائرنگ کے واقعہ نے پولیس و انتظامیہ کو مزید الرٹ کر دیا ہے۔ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور تمام سیاحتی مقامات پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

  • آپریشن سندور میں  ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے

    آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے

    آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اورمودی سرکار کے درمیان تناؤ بڑھ گیا

    معرکۂ حق میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے آ گئے،حالیہ پاک بھارت جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی افسران نے شکست کا الزام سیاسی قیادت پر ڈال دیا،انڈونیشیا میں "انڈیا پاکستان ائیر بیٹل” سیمینار کے دوران بھارتی اتاشی نیوی آفیسر کیپٹن شیو کمار نےبھی بھارتی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ "پاکستان کے خلاف کارروائی میں بھارتی فضائیہ کو طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا”، کیپٹین شیو کمارنے کہاکہ مودی حکومت کے سخت سیاسی احکامات نے بھارتی فضائیہ کی کارروائیاں محدود کیں، بھارتی افواج خودمختار نہیں بلکہ سیاسی احکامات کی پابند ہیں،مودی حکومت کی سیاسی مداخلت کے باعث بھارتی فضائیہ پاکستانی فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنا سکی

    کیپٹن شیو کمار کے انکشافات کے بعد کانگریس نے بھی مودی سرکار پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اس سے قبل چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان بھی آپریشن سندور کے دوران بھارتی طیاروں کے گرنے کا اعتراف کر چکے ہیں،مودی سرکار آل پارٹیز اجلاس بلانے سے گریز کر کے اپوزیشن اور قوم دونوں سے حقائق کیوں چھپا رہی ہے،اس حساس قومی مسئلے پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیوں مسترد کر دیا گیا؟

    آپریشن سندور مودی سرکار کی عسکری ناکامی، سیاسی جھوٹ اور نااہل قیادت کی شرمناک علامت بن چکا ہے، مودی سرکار میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ صرف گودی میڈیا پر بیانیہ کی جنگ لڑ رہی ہے،فوجی نقصانات چھپانے کی کوشش، مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے اور عوام دشمن پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہے،بھارتی فوج نے عملی شکست تسلیم کر لی مگر مودی سرکار اب بھی قوم کو اندھیرے میں رکھ رہی ہے،فوج اور مودی سرکار کے درمیان بڑھتے اختلافات بھارت کے اندرونی تضادات کا پیش خیمہ ہیں