Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے بجٹ کی حمایت کی۔ بلاول

    حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے بجٹ کی حمایت کی۔ بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوشی ہے اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے ہم نے بجٹ کی حمایت کی۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا،پی ٹی آئی دور میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مد میں رقم کم کی گئی،حکومت نے سولر سے متعلق ہمارے مطالبات کو مانا اس لیے ہم نے سپورٹ کیا،سولر کے ٹیکس میں کمی کی گئی،کل ہمارے حکومت نے مطالبات مانے، ہم حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہمارے مطالبات مانے گئے، ایف بی آر کی گرفتاری کو قابل ضمانت قرار دیا، جو ترامیم پیپلز پارٹی بجٹ میں چاہ رہی تھی وہ حکومت نے مان لئے ہیں ،اس لئے ہم اس بجٹ کو منظور کریں گے

  • کراچی سے گرفتار ’را‘ کے 4 مبینہ ایجنٹس جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی سے گرفتار ’را‘ کے 4 مبینہ ایجنٹس جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ ایجنٹس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر، جو کہ 2 جولائی 2025 کو مقرر کی گئی ہے، پیشرفت رپورٹ کے ہمراہ ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد خان، اختر علی، امید علی تھہیم اور جمین ملاح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق، چاروں افراد بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے تربیت یافتہ ایجنٹس ہیں اور انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازش کی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے قائدآباد سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چاروں دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق، گرفتار ملزمان سال 2024 میں سجاول کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت گئے جہاں انہوں نے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد بھارت میں ایک بھارتی کرنل کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور ان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد بھی برآمد ہوا ہے، جس سے ان کے ’را‘ سے رابطے کی تصدیق ہوتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کارروائی کو کراچی میں بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

  • نوجوان نسل کو نشے کے زہر سے بچانا قومی ذمے داری ہے،ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام

    نوجوان نسل کو نشے کے زہر سے بچانا قومی ذمے داری ہے،ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام

    وزارتِ صحت کے تمباکو کنٹرول سیل کے سابق تکنیکی سربراہ، ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام نے انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر منشیات کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشہ آور اشیاء خصوصاً تمباکو اور دیگر منشیات کا زہر ہمارے معاشرے میں خطرناک حد تک پھیلتا جا رہا ہے، جو بالخصوص تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو متاثر کر رہا ہے۔

    ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اور اگر وہ نشے جیسی لعنت میں مبتلا ہو گئے تو ملک کی ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا،یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم طلبا کو تمباکو نوشی اور منشیات کے طویل المدتی مضر اثرات سے آگاہ کریں، تاکہ وہ ذہنی دباؤ یا کسی اور پریشانی میں مبتلا ہوکر غلط فیصلے نہ کریں۔ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام نے زور دیا کہ نوجوانوں کو مثبت، تعمیری اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے والدین، اساتذہ، پالیسی سازوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ ایک مشترکہ قومی حکمتِ عملی کے تحت اس سماجی ناسور کے خلاف متحد ہو جائیں،انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر ہم سب مل کر اپنا کردار ادا کریں تو تمباکو نوشی اور منشیات کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے اور ہم ایک صحت مند، باوقار اور باشعور معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمباکو مصنوعات پر ٹیکس مزید بڑھائے تاکہ نوجوانوں کی رسائی ان تک محدود ہو جائے۔انسدادِ تمباکو و منشیات قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، خاص طور پر تعلیمی اداروں کے ارد گرد تمباکو مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور ہر ضلع میں ٹاسک فورس تشکیل دی جائے جو منشیات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

  • منشیات کا استعمال،فراہمی کو ہر صورت روکنے کا عزم غیر متزلزل ہے: مریم نواز

    منشیات کا استعمال،فراہمی کو ہر صورت روکنے کا عزم غیر متزلزل ہے: مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے منشیات سے پاک پنجاب کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کے لئے پرعزم ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسدادِ منشیات کا عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسداد منشیات کے عالمی دن کو منانے کا مقصد انسداد منشیات سے آگاہی اور شعور فراہم کرنا ہے۔ بچوں کے لیے منشیات کے خطرات سے پاک محفوظ ماحول پیدا کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نشے کی روک تھام میں کردار ادا کرنے والی تمام تنظیموں اور باشعور شہریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نشہ کرنے کے عادی افراد پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ پنجاب میں اینٹی نارکوٹکس فورس کو از سرنو فعال اور متحرک کیا جارہا ہے۔ منشیات کا استعمال اور فراہمی کو ہر صورت روکنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منشیات کی روک تھام کی کاوشوں میں والدین بھی بھرپور ساتھ دیں اور بچوں پر نظر رکھیں۔ تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آگاہی پھیلائیں اور نشے کے خلاف لڑنے والوں کی مدد کریں۔

  • یکم جولائی سے لاہور ایئر پورٹ مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ

    یکم جولائی سے لاہور ایئر پورٹ مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی غیر معمولی بھرمار کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس سے پروازوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رکھا جائے گا، اور یہ بندش یکم جولائی سے 15 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق مون سون کے دنوں میں شدید بارشوں کے باعث قریبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے پرندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، جو فضائی آپریشنز کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔لاہور ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام نے اس صورت حال پر غور کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں رن وے کی بندش، پرندوں کی موجودگی اور پروازوں کی بحفاظت روانگی جیسے نکات زیر غور آئے۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ایئرلائنز کو اپنی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کرنی ہوگی تاکہ رن وے بندش کے دوران فضائی آپریشن متاثر نہ ہو۔

    متعلقہ ایئرپورٹ حکام نے مسافروں سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے نئے شیڈول سے باخبر رہیں اور روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے تصدیق ضرور کریں۔ توقع ہے کہ یہ اقدامات پروازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے گا۔

    یاد رہے کہ لاہور ایئرپورٹ ماضی میں بھی پرندوں سے ٹکرانے کے متعدد واقعات کا سامنا کر چکا ہے، جس کے باعث ایئرلائنز کو مالی نقصان اور پروازوں میں تاخیر جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس بار پیشگی اقدامات سے امید ہے کہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام ممکن ہوگی۔

  • اگر امریکہ مداخلت نہ کرتا تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جاتا، ایرانی سپریم لیڈر

    اگر امریکہ مداخلت نہ کرتا تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جاتا، ایرانی سپریم لیڈر

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔

    اپنے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا اس جنگ میں اس لیے داخل ہوا کہ اسے لگا اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اسرائیل مکمل تباہ ہوجاتا، امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی،صہیونی ریاست کے خلاف فتح پر ایرانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، بلند بانگ دعوؤں کے باوجود ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی،اسرائیل کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، 9 کروڑ نفوس پر مشتمل قوم متحد، ایک آواز، شانہ بشانہ کھڑی ہو کر افواج کی حمایت میں پیش پیش رہی، ایرانی قوم نے اپنے ممتاز کردار کا مظاہرہ کیا، ایرانی قوم نے دنیا کو دکھا دیا کہ جب وقت آئے تو یہ قوم ایک آواز بن کر اُبھر سکتی ہے،ایرانی افواج اسرائیل کے کثیر سطح کے دفاعی نظام کو توڑنے میں کامیاب رہی،ہم نے قطر میں امریکی بیس کو نشانہ بناکر بڑا نقصان پہنچایا ،ایرانی فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،امریکا نے اس صیہونی حکومت کو بچانے کے لیے جنگ میں شمولیت اختیار کی، مگر کچھ حاصل نہ کر سکا، ایران کے دشمن میزائل یا ایٹمی پروگرام جیسے بہانوں کا سہارا لیتے ہیں، لیکن ان کا اصل مقصد ہمیں جھکانا اور ہماری خودمختاری ختم کرنا ہے،ایران کے عوام نے متحدہوکر فوج کاساتھ دیا،ایران نے امریکہ کے منہ پر زوردارطمانچہ رسیدکیا

    آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن وہ کچھ زیادہ حاصل نہیں کرسکا، امریکی صدر ٹرمپ شومین شپ چاہتے تھے، ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو آگے بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی،اگر امریکہ مداخلت نہ کرتا تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جاتا،

  • بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہوجاتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہوجاتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا ہے کیونکہ مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے اگر وہ مطمئن ہیں مگر کوئی اور نہیں تو میں ذمہ دار نہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کے دوران صحافی نے وزیراعلیٰ کے پی سے سوال کیا کہ علیمہ خان سے آمنا سامنا ہوا،کیا گلے شکوے دور ہوئے، اس پر علی امین نے کہا کہ کون سے گلے شکوے، میں بانی پی ٹی آئی کو جواب دہ ہوں، وہ میرے لیڈر ہیں،میں نے بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا ہے، مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے، اگر وہ مطمئن ہیں مگر کوئی اور نہیں ہے تو میں ذمہ دار نہیں، میں نے اور پارلیمانی پارٹی نے درست طریقے سے بانی پی ٹی آئی کی سوچ کی عکاسی کی ہے،بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ اور حکومت میرے پاس ان کی امانت ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا رہے تھے، حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی، بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہوجاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت نہیں تھی اس حد تک جانا ہے کہ حکومت چلی جائے، عمران خان کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے۔

  • ہم ان کا احتساب چاہتے ہیں جو دہشتگردی کی معاونت اور سرپرستی کرتے ہیں،خواجہ آصف

    ہم ان کا احتساب چاہتے ہیں جو دہشتگردی کی معاونت اور سرپرستی کرتے ہیں،خواجہ آصف

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے علاقائی امن، سیکیورٹی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا اور خطے کو درپیش بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ مشترکہ کوششوں کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور ایس سی او کے چارٹرز میں دیے گئے اصولوں عدم جارحیت، پرامن تنازعات کا حل، باہمی احترام اور ریاستوں کی علاقائی سالمیت کی مکمل پاسداری کی یقین دہانی کروائی۔وزیر دفاع نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تمام فریقین کو ضبط، مذاکرات اور سفارت کاری کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مستقل جنگ بندی اور امدادی رسائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

    وزیردفاع خواجہ آصف کا مزیدکہنا تھا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ خطرہ ہے۔ پاکستان عالمی برادری کی اس مشترکہ کوشش کو سیاست کی نذر کرنے کی مخالفت کرتا ہے، ہم دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم ان ریاستوں کا احتساب چاہتے ہیں جو دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی، مالی معاونت اور سرپرستی کرتے ہیں، جیسے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ۔ پاکستان کے پاس بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو موجود ہے، جس نے پاکستان میں کئی دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی، مالی اعانت اور عملدرآمد کا اعتراف کیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن و ترقی کے لیے ایک پرامن اور مستحکم افغانستان ناگزیر ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات کے پرامن اور سفارتی حل پر بھی زور دیا۔

    انہوں نے ایس سی او کی دہشتگردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے سائبر سیکیورٹی، انسداد منشیات اور شدت پسند نظریات کے خلاف تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔خطاب کے اختتام پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر پائیدار امن، اجتماعی سیکیورٹی اور علاقائی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے فعال اور تعمیری کردار کے تسلسل کا اعادہ کیا۔

  • قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ  کی شق وار منظوری کا عمل جاری

    قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری

    قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 26-2025ء کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اراکین اسمبلی شریک ہیں، دوران اجلاس کاربن لیوی سے متعلق اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئی ہیں جبکہ وزیر خزانہ کی ترمیم منظور کرلی گئی،قومی اسمبلی میں بیرسٹر گوہر، عالیہ کامران، نثار جٹ، زرتاج گل، شاہدہ اختر کی طرف سے ایوان میں بجٹ پر ترامیم پیش کی گئیں تاہم انہیں مسترد کردیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نےاپوزیشن بینچز میں جاکر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مصافحہ کیا،

    قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی راجا اسامہ سرور، احسان الحق باجوہ، وسیم قادر، شیخ آفتاب احمد، اظہر خان لغاری اور تہمینہ دولتانہ کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں شرکاء نے وزیراعظم کو آئندہ سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کی منظوری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا،ملاقات میں وزیر برائے پارلیمانی امور یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شامل تھے۔

  • امریکی صدر بھی جنرل عاصم منیر کی قیادت اور صلاحیتوں کے معترف ہیں،وزیراعظم

    امریکی صدر بھی جنرل عاصم منیر کی قیادت اور صلاحیتوں کے معترف ہیں،وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں پاکستان نے مستقل، دو ٹوک اور بھرپور انداز میں ایران کا ساتھ دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کی جرات مندی اور دفاعی حکمت عملی قابل تعریف ہے، اور پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

    وزیر اعظم نے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "بجٹ کی تیاری میں بڑی محنت کی گئی، جس پر وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ نائب وزیر اعظم اور اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی تشکیل میں جس سنجیدگی اور تعاون کا مظاہرہ کیا، وہ قابل ستائش ہے۔”انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بجٹ کی تیاری اور منظوری کے عمل میں بھرپور کردار ادا کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ "ایرانی قوم نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ مثالی ہے۔ ایران نے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور یہ جنگ باوقار انداز میں بند ہوئی۔” انہوں نے انکشاف کیا کہ ایرانی قیادت نے صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ "امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی کھلے دل سے تعریف کی، جب کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جنرل عاصم منیر کی قیادت اور صلاحیتوں کے معترف ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے کہ اس کی عسکری قیادت کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔