Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اڑیسہ میں دس دن کے دوران پانچ خواتین زیادتی کا شکار

    اڑیسہ میں دس دن کے دوران پانچ خواتین زیادتی کا شکار

    نئی دہلی ،اڑیسہ میں خواتین کے خلاف جرائم کی سنگینی ایک بار پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں صرف دس دنوں کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں پانچ الگ الگ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان واقعات نے نہ صرف عوامی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے بلکہ ریاستی حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    25 جون – کرنجئی، ضلع مایوربھنج،پولیس کے مطابق، ایک نوجوان خاتون مقامی مندر سے واپسی پر مبینہ طور پر تین افراد کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی۔ تینوں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے راستے میں روکا، قریبی جنگل میں لے جا کر زیادتی کی۔پولیس نے ایک ملزم بکاش پاترا کو گرفتار کرلیا ہے، جو مالرپاڑا گاؤں کا رہائشی ہے، جبکہ دو دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    1۔ 17 جون – گوپال پور بیچ، ضلع گنجام،ایک خاتون اپنے مرد دوست کے ہمراہ گوپال پور بیچ گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، دس ملزمان نے ان دونوں پر حملہ کیا، مرد کو باندھ دیا اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تمام دس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    2۔ 18 جون – ٹینتلاپاشی گاؤں، ضلع کیونجھر،ایک 17 سالہ لڑکی کی لاش اُس کے گھر کے قریب دھان کے کھیت میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ لڑکی گزشتہ شام سے لاپتہ تھی۔ لاش پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی اور پھر اسے قتل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    3۔ 19 جون – باری پادا، ضلع مایوربھنج،ایک 31 سالہ خاتون کے شوہر نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ چار افراد، جو خاندان کو جانتے تھے، گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کے ساتھ اس وقت زیادتی کی جب گھر کے دیگر افراد موجود نہیں تھے۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

    4۔ 25 جون – برہم پور، ضلع گنجام،ایک 17 سالہ لڑکی نے الزام لگایا کہ ایک کلینک کے مالک نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق، ملزم نے بی ایس سی (نرسنگ) کی تعلیم اور مفت رہائش دینے کا وعدہ کیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ان واقعات نے ریاستی حکومت پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔ کانگریس کی رکنِ اسمبلی صوفیہ فردوس نے کہا "یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک صورتحال ہے۔ خواتین کے خلاف جرائم میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے، وہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نہ حکومت افسوس کا اظہار کر رہی ہے اور نہ ہی کوئی ٹھوس کارروائی ہو رہی ہے۔””ریاست میں قانون و انصاف کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ مجرموں کو کسی کا خوف نہیں، نہ پولیس کا، نہ قانون کا۔ جب تک سخت کارروائی نہیں ہوگی، عوام کے دل میں خوف پیدا نہیں ہوگا۔”

    اڑیسہ پولیس کے مطابق گوپال پور اور کرنجئی کے واقعات میں ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ باقی کیسز کی تفتیش تیزی سے جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کیلئے مکمل سنجیدگی سے کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • آپریشن سندور کے دوران پاکستان کیلئے جاسوسی کاالزام ،بھارتی نیوی ہیڈ کوارٹر سے کلرک گرفتار

    آپریشن سندور کے دوران پاکستان کیلئے جاسوسی کاالزام ،بھارتی نیوی ہیڈ کوارٹر سے کلرک گرفتار

    نئی دہلی: بھارتی نیوی کے ہیڈکوارٹر سے ایک شخص کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ شخص مبینہ طور پر کئی سالوں سے خفیہ معلومات فراہم کر رہا تھا، یہاں تک کہ حساس ملٹری آپریشن "سندور” کے دوران بھی معلومات کا تبادلہ کرتا رہا۔

    گرفتار ہونے والا شخص وشال یادو ہے جو نیوی کے ہیڈکوارٹر دہلی میں کلرک کی حیثیت سے تعینات تھا۔ وہ ہریانہ کا رہائشی ہے اور اس کی گرفتاری راجستھان پولیس کے انٹیلیجنس ونگ نے عمل میں لائی۔ وشال یادو کو جے پور میں واقع سنٹرل انٹروگیشن سینٹر میں مختلف خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر تفتیش کا سامنا ہے۔راجستھان پولیس کے سینئر افسر وشنوکانت گپتا کے مطابق، سی آئی ڈی انٹیلیجنس یونٹ کافی عرصے سے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ اس دوران وشال یادو کی نگرانی کی گئی تو پتا چلا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک خاتون ایجنٹ سے مسلسل رابطے میں ہے۔یہ خاتون، جو اپنے آپ کو "پریا شرما” کہتی ہے، درحقیقت پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی کی ہینڈلر تھی اور وہ وشال یادو کو حساس معلومات کے عوض رقم فراہم کر رہی تھی۔ ان معلومات میں بھارتی نیوی اور دیگر دفاعی یونٹس کی خفیہ تفصیلات شامل تھیں۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ وشال یادو کو آن لائن گیمز کھیلنے کی لت تھی اور وہ مالی طور پر مسائل کا شکار تھا۔ اپنی نقصانات پورے کرنے کے لیے اس نے خفیہ معلومات کا تبادلہ شروع کیا۔ پولیس کے مطابق، وہ رقم کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس اور براہ راست بینک ٹرانسفر کے ذریعے وصول کرتا تھا۔سیکیورٹی ادارے اب اس بات کی کھوج لگا رہے ہیں کہ آیا اس نیٹ ورک میں مزید کون لوگ شامل ہیں اور کس قدر حساس معلومات پاکستان کو فراہم کی گئی ہیں۔ اس واقعے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کی خطرناک نوعیت کو نمایاں کیا ہے، جو جدید دور میں جاسوسی نیٹ ورکس کا اہم ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔

  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، بلیک باکس سے ڈیٹا کامیابی سے حاصل

    ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، بلیک باکس سے ڈیٹا کامیابی سے حاصل

    نئی دہلی:ایئر انڈیا کی پرواز AI 171 کے 12 جون کو پیش آنے والے المناک حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ حادثے کے مقام سے ملنے والے بلیک باکسز کا ڈیٹا کامیابی سے نکال لیا گیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔

    حادثے میں شدید نقصان پہنچنے کے باوجود، ماہرین نے دونوں بلیک باکسز ، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر سے محفوظ طریقے سے کراس پروٹیکشن ماڈیول اور میموری ماڈیول نکال کر تمام تر ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے۔ایک بلیک باکس حادثے میں متاثرہ ہاسٹل کی چھت سے ملا جبکہ دوسرا ملبے میں سے نکالا گیا۔ دونوں ریکارڈرز کو منگل کے روز سخت سیکیورٹی کے تحت دہلی میں واقع ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی لیبارٹری منتقل کیا گیا۔ پہلا بلیک باکس دوپہر 2 بجے، جبکہ دوسرا شام 5 بج کر 15 منٹ پر لیب پہنچا۔ ڈیٹا نکالنے کا عمل اسی روز شروع ہوا اور بدھ کو مکمل کرلیا گیا۔

    بلیک باکس ڈیٹا میں کیا موجود ہے؟
    CVR (کاک پٹ وائس ریکارڈر): پائلٹ اور معاون پائلٹ کی گفتگو، الارمز، اور اردگرد کے ماحولیاتی آوازیں
    FDR (فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر): طیارے کی رفتار، بلندی، انجن کارکردگی، اور پرواز کے کنٹرول سے متعلق اہم ڈیٹا۔

    حکومت نے بیان میں کہا "CVR اور FDR ڈیٹا کی جانچ جاری ہے۔ ان کوششوں کا مقصد حادثے کے تسلسل کو سمجھنا اور وجوہات کی شناخت کرنا ہے تاکہ ہوابازی کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔”

    ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر، پرواز AI 171، احمد آباد ایئرپورٹ سے 1:39 بجے دن روانہ ہوا اور صرف 36 سیکنڈ بعد ہاسٹل عمارت سے ٹکرا گیا۔حادثے میں 241 مسافر ہلاک ہوئے، جبکہ زمین پر موجود 34 افراد بھی جان سے گئے۔ صرف ایک شخص، 11A سیٹ پر موجود مسافر، بچ پایا

    اہم سوالات جو بلیک باکس کا ڈیٹا واضح کرے گا
    1. کیا پائلٹ نے آخری لمحوں میں کوئی الارم دیا؟سول ایوی ایشن منسٹری کے مطابق، کیپٹن سبروال نے حادثے سے لمحے پہلے "مے ڈے، مے ڈے…” کا پیغام دیا۔CVR ڈیٹا سے معلوم ہوگا کہ کیا کیپٹن نے واقعی "…نو پاور… نو تھرسٹ…” بھی کہا تھا، جو اس امکان کو تقویت دے گا کہ انجن کی ناکامی ہی حادثے کی بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔ پیغام کس وقت بھیجا گیا؟جہاز نے 1:39 پر ٹیک آف کیا اور 36 سیکنڈ بعد زمین بوس ہوگیا۔CVR کا ڈیٹا اس بات کا تعین کرے گا کہ distress call کس ملی سیکنڈ پر دی گئی، اور اس سے اندازہ ہوگا کہ کیپٹن سبروال اور فرسٹ آفیسر کلائیو کُنڈر کے پاس جہاز بچانے کے لیے کتنا وقت تھا۔3. کیا Ram Air Turbine (RAT) فعال ہوا تھا؟حادثے کی ویڈیوز اور آڈیوز کے مطابق، جہاز سے RAT یعنی ریم ایئر ٹربائن کا اخراج دیکھا گیا، جو عام طور پر بجلی یا ہائیڈرالک نظام کی مکمل ناکامی پر فعال ہوتا ہے۔

    ایئر انڈیا نے بتایا کہ حادثے سے تقریباً چار ماہ قبل جہاز کے دائیں انجن کو تبدیل کیا گیا تھا، جبکہ بائیں انجن کی اپریل میں جانچ کی گئی تھی۔اس کے باوجود تکنیکی ماہرین یہ بھی جانچ رہے ہیں کہ کیا انجن یا سسٹم کی ناکامی حادثے کی وجہ بنی۔

    ذرائع کے مطابق، ایک پارلیمانی کمیٹی آئندہ ہفتے ایوی ایشن سیکٹر کی سیکیورٹی صورتحال، خاص طور پر طیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال کے معاملات پر اجلاس کرے گی۔ اس میں حکومت کے نمائندے،ایئرلائنز کے افسرانماور بوئنگ کمپنی کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے، جن سے ممکنہ غفلت پر سخت سوالات کیے جائیں گے۔

  • بلوچستان میں منشیات کی روک تھام کے لیے پرعزم ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں منشیات کی روک تھام کے لیے پرعزم ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    انسداد منشیات کا عالمی دن، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےعوام کیلیئے پیغام جاری کیا ہے

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسداد منشیات کے دن کی مناسبت سے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے، اس ناسور کے خاتمے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ منشیات کا خاتمہ نوجوان نسل کا تحفظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں منشیات کی روک تھام کے لیئے پرعزم ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اینٹی نارکوٹیکس آپریشن کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ موثر کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران پانچ ہزار ایکڑ اراضی پر کاشت پوست کی فصلیں تلف کی گئیں۔ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے تمام اضلاع میں بحالی مراکز قائم کر رہے ہیں۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران ،بشریٰ کی سزا معطلی درخواست،سماعت ملتوی

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران ،بشریٰ کی سزا معطلی درخواست،سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت ہوئی،

    سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف خان نے کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد اور پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان، نورین خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود رہے۔سماعت کے دوران نیب نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ سماعت کی نئی تاریخ آرڈر میں درج کر دی جائے گی۔

    سماعت ملتوی ہونے پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے شکوہ کیا کہ آج کافی دنوں بعد کیس لگا ہے، پیر کو کیس مقرر کر لیں اور مجھے سنا جائے۔ انہوں نے پراسیکیوشن کو کہا، کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟جس پر نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے جواب دیا، بالکل کھیلیں گے،اس کیس میں 14 سال کی سزا ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اسے عام کیس کی طرح ڈیل کیا جائے

  • راولپنڈی،جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت بنا کاروائی 3 جولائی تک ملتوی

    راولپنڈی،جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت بنا کاروائی 3 جولائی تک ملتوی

    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی، جیل ٹرائل نہ ہوسکا

    راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت سانحہ 9 مئی سے متعلق دیگر مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی، تاہم جیل ٹرائل نہ ہونے کے باعث تمام کیسز کی کارروائی بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کر دی گئی۔ جہاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 11 دیگر مقدمات کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا۔ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔آج کی سماعت کے موقع پر شیخ رشید احمد، زرتاج گل، راجہ بشارت اور ایمان طاہر عدالت میں پیش ہوئے،

    واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد درج کیے گئے درجنوں مقدمات میں متعدد سیاسی شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے، اور ان مقدمات کی کارروائیاں مختلف مراحل میں ہیں۔ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر جیل ٹرائل ممکن ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • خطرناک شاہ گینگ کے 4 سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    خطرناک شاہ گینگ کے 4 سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    خطرناک شاہ گینگ کے 4 سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے

    سی سی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ضلع بھکر کے علاقے دلے والی میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ، شاہ گینگ کے اشتہاریوں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا، پولیس مقابلے میں شاہ گینگ کے چار خطرناک اشتہاری ہلاک ہو گئے،اشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، سی سی ڈی کا اشتہاریوں کے خلاف پولیس مقابلہ دو گھنٹے تک جاری رہا، اشتہاری پولیس کو قتل ڈاکے، راہزنی بھتہ سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، ہلاک ملزمان میں گلفام شاہ، عمر شاہ ،حسن شاہ، اور بلال شاہ شامل ہیں ،چاروں ہلاک ملزمان فیصل اباد کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے. ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شاہ گینگ کے دیگر مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں. فیصل آباد ایس پی سی سی ڈی ملک طارق کی قیادت میں سی سی ڈی کی ٹیم نے کاروائی کی

  • محرم،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز موادکیخلاف فوری کاروائی کا فیصلہ

    محرم،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز موادکیخلاف فوری کاروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں ملک بھر کے تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔ اس حوالے سے الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی۔محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش کے حوالے سے فیصلہ سکیورٹی خدشات اور متعلقہ صوبوں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں تمام فیصلے زمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ تمام ضروری اقدامات باہمی مشاورت سے لیے جائیں گے اور وفاقی حکومت صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی جبکہ جلوسوں اور مجالس کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے آئی جیز پولیس اور سیکرٹریز داخلہ نے محرم الحرام سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، قائمقام چیئرمین سی ڈی اے، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ڈی سی اسلام آباد، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے آئی جیز پولیس، سیکرٹریز داخلہ، ڈی جیز رینجرز پنجاب، ڈی جی رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

  • بجٹ پاس کرنے کے لئے حکومت کو ووٹ کرنے جارہے ہیں، بلاول

    بجٹ پاس کرنے کے لئے حکومت کو ووٹ کرنے جارہے ہیں، بلاول

    پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں بجٹ کی منظوری میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بجٹ میں ووٹ دینے جارہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی،اجلاس میں اراکین اسمبلی بھی موجود تھے،بلاول نےا راکین کو بجٹ پر ووٹ دینے کی ہدایت کی

    قبل ازیں بلاول نے چند روز قبل اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان کو جنگ کی تیاری کرنا ہے اس لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ کا شکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو انگیج کیا، ہم چاہتے تھے کہ تنخواہ اور پنشن میں مزید اضافہ کیا جائے، یہ اچھا اقدام ہے کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا،پیپلز پارٹی کی خواہشات تھیں جو ہم بجٹ میں حاصل نہیں کر سکے، چاہتے تھے کہ پی ایس ڈی پی میں جنوبی پنجاب کو پنجاب کا 30 فیصد حصہ دلایا جائے، وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے بجٹ میں ہم بیٹھ کر کوشش کریں گے.

  • وفاقی کابینہ نے بجٹ ترامیم کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے بجٹ ترامیم کی منظوری دے دی

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں پر کابینہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا.

    وزیر خزانہ نے فائنانس بل میں مجوزہ ترامیم اور تجاویز پر کابینہ کو بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ نے بجٹ ترامیم کی منظوری دے دی، وزیراعظم نے تمام ارکانِ پارلیمنٹ کو بجٹ منظوری کے وقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی ،ذرائع نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی۔