Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اراکین اسمبلی اے آئی بارے کچھ نہیں جانتے،ملک احمد خان

    اراکین اسمبلی اے آئی بارے کچھ نہیں جانتے،ملک احمد خان

    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز، جو قانون سازی کرتے ہیں، انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتا۔

    انہوں نے ایک نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی اب وقت کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے، اور ہمیں اپنی کامیابی کے لئے اس کا ایجنڈا طے کرنا ہوگا۔ملک احمد خان نے مزید کہا کہ اگر ہم نے اے آئی کو اپنی زندگیوں میں شامل نہ کیا تو ہم دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئی ٹیکنالوجی کے فوائد کو سمجھنا اور اسے صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہماری ترقی کے لیے ضروری ہے۔

    انہوں نے اس موقع پر یہ بھی ذکر کیا کہ حالیہ تحقیقوں سے پتہ چلا ہے کہ انسانوں نے ایسی ٹیکنالوجی بھی تیار کی ہے جسے اب کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا۔ اس تناظر میں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اے آئی کے استعمال کے حوالے سے آگاہی اور شعور پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ ہم اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور اس کے خطرات سے بچ سکیں۔ملک احمد خان نے اختتاماً کہا کہ اس وقت ہمیں اے آئی اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں جلد سے جلد آگاہی حاصل کرنی ہوگی تاکہ ہم عالمی سطح پر کامیاب رہ سکیں۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار 20 اپریل سے شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، 20 سے 23 اپریل کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جس کے باعث درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اس گرمی کی لہر کا سبب ہواؤں کے رخ میں تبدیلی ہے، جو شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ کراچی کے شہریوں کو اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ گرمی کی شدت سے بچ سکیں۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی 24 اپریل سے ایک بار پھر ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جس کا اثر شہروں اور دیہاتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔

    شہریوں کو زیادہ پانی پینے اور دھوپ سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔بچوں اور بزرگ افراد کو زیادہ وقت باہر نہ نکلنے کی نصیحت کی گئی ہے۔گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے ٹھنڈے مقامات پر وقت گزارنے اور ایئر کنڈیشنڈ جگہوں کا استعمال کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ موسمی پیشگوئی پر نظر رکھیں اور اپنے روزمرہ کے معمولات میں احتیاط برتیں تاکہ گرمی کی لہر کے دوران کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

  • کرکٹ کی دنیا عدم تحفظ ، گندی مردانہ ذہنیت سے بھری ہوئی ، عنایہ

    کرکٹ کی دنیا عدم تحفظ ، گندی مردانہ ذہنیت سے بھری ہوئی ، عنایہ

    سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے، جنہوں نے اپنی جنس تبدیل کرانے کے بعد عنایہ کا نام اپنایا، نے حالیہ دنوں میں بھارتی کرکٹرز کی جانب سے انہیں فحش تصاویر بھیجے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

    گذشتہ برس نومبر میں، سنجے بانگر کا 23 سالہ بیٹا آریان اپنی جنس کی تبدیلی کے بعد عنایہ بن گیا تھا۔ عنایہ نے سوشل میڈیا پر ہارمونل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے اپنی جنس کی تبدیلی کا سفر شیئر کیا تھا، جس کے بعد وہ خاصی توجہ کا مرکز بنی۔ اس کے بعد وہ مختلف انٹرویوز میں اپنے تجربات اور احساسات کا اظہار کرتی رہیں۔حال ہی میں، برطانیہ میں مقیم عنایہ نے ایک انٹرویو میں بھارتی کرکٹرز سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا۔ دوران انٹرویو، عنایہ نے جنس میں تبدیلی کی خواہش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "جب میں 8 یا 9 سال کی تھی تو میں اپنی والدہ کی الماری سے کپڑے نکال کر پہن لیتی تھی اور آئینے میں دیکھ کر کہتی تھی کہ میں لڑکی ہوں اور لڑکی بننا چاہتی ہوں”۔

    عنایہ نے یہ بھی بتایا کہ "میں اب تک کئی مشہور کرکٹرز جیسے مشیر خان، سرفراز خان، اور یاشاسوی جیسوال کے ساتھ کھیل چکی ہوں، لیکن اپنی ذاتی زندگی کو رازداری میں رکھنا پڑا کیونکہ میرے والد ایک معروف شخصیت ہیں۔ تاہم، یہ حقیقت ہے کہ کرکٹ کی دنیا عدم تحفظ اور گندی مردانہ ذہنیت سے بھری ہوئی ہے”۔جنسی ہراسانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عنایہ نے کہا کہ "کچھ کرکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے مجھے اپنی فحش تصاویر بھیجیں”۔ اس کے علاوہ، جنس تبدیلی کے بعد پیش آنے والے رویے پر بات کرتے ہوئے عنایہ نے مزید کہا کہ "ایک شخص ایسا بھی تھا جو مجھے سب کے سامنے گالی دیتا تھا، لیکن وہی شخص بعد میں میرے پاس آکر بیٹھا کرتا اور میری تصویریں مانگتا تھا”۔

  • افغان طالبان نے لاکھوں کی تعداد میں امریکی اسلحہ دہشتگردوں کو بیچ دیا

    افغان طالبان نے لاکھوں کی تعداد میں امریکی اسلحہ دہشتگردوں کو بیچ دیا

    برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشت گردوں کو فروخت کر دیئے ہیں

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے، افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی گیا، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے،طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز و سامان میں سے کم از کم نصف کا حساب نہیں دے سکتے،سلامتی کونسل کی کمیٹی کے اہلکار کا کہنا ہے افغانستان میں پانچ لاکھ کے قریب فوجی ساز و سامان کا کچھ پتا نہیں ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے 2021 میں افغانستان میں ٹیک اوورکے بعد تقریباً 10 لاکھ ہتھیار، فوجی ساز و سامان اپنے قبضے میں لیے تھے،افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کے تحفظ اور ذخیرہ کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، تمام ہلکے اور بھاری ہتھیار پورے طریقے سے محفوظ ہیں، اسمگلنگ یا نقصان کے دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے مقامی کمانڈروں کو امریکی ہتھیاروں کا 20 فیصد رکھنے کا حکم دیا، جس سے بلیک مارکیٹ کو فروغ ملا،افغانستان کے شہر قندھار میں صحافی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد تقریباً ایک سال تک امریکی ہتھیاروں کی فروخت کھلی مارکیٹ میں ہوتی رہی، اب امریکی ہتھیاروں کی تجارت انڈرگراؤنڈ ہو رہی ہے۔

    افغانستان کی تعمیر نو پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے سیگار نے ہتھیاروں کی کم تعداد کی اطلاع دی، امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے 85 ارب ڈالر کے جدید امریکی ہتھیار افغانستان میں چھوڑےگئے۔

  • کھلاڑیوں کو سکیورٹی دیں،شہر بند نہ کریں، تاثر جاتا  کہ ملک غیرمحفوظ ہے،عدالت

    کھلاڑیوں کو سکیورٹی دیں،شہر بند نہ کریں، تاثر جاتا کہ ملک غیرمحفوظ ہے،عدالت

    سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ موٹر سائیکل رکشوں کوروکنا ضروری ہے ورنہ پورے شہر میں پھیل جائیں گے،موٹر سائیکل رکشے بنانے والی کمپنیوں کو بند کردینا چاہئے،موٹر سائیکل رکشہ کمپنیوں کو 3ماہ میں ریگولیٹ ہونے کا وقت دیں۔

    لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں عدالت نے استفسار کیا کہ مال روڈ پر بیٹھے مظاہرین کا کیا ایشو ہے؟عدالت نے وکیل پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ مظاہرین کا معاملہ دیکھیں اور کسی اور جگہ بٹھائیں،عدالت نے کہاکہ مظاہرین کے باعث ٹریفک مسائل بڑھ گئے،لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ پی ایس ایل کی وجہ سے بھی ٹریفک بند کردی گئی،دنیا کو سکیورٹی مسائل کا تاثر نہ دیں،10سال سے یہی ہو رہا ہے سکیورٹی بہتر نہیں ہوئی،کھلاڑیوں کو سکیورٹی دیں، پورا شہر بند نہ کریں،پورا شہر بند ہونے سے دنیا کو تاثر جاتا ہے کہ ملک غیرمحفوظ ہے،10منٹ ٹریفک رکنے سے آلودگی کئی گنا بڑھ جاتی ہے،آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت بڑھے گی،سی ٹی او لاہور نے کہاکہ اس سے پہلے بھی اہم ایونٹس پر سڑکیں بند نہیں کیں،غیرملکیوں کو ایسی سکیورٹی پر کوئی اچھا تاثر نہیں جاتا، ایسی صورتحال میں غیرملکی بھی واپس جا کر شکر ادا کرتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ ہمیں علم ہے آپ کے ہاتھ بندھے ہیں،سی ٹی او لاہور نے کہاکہ بھکاریوں کیخلاف کارروائی جاری ہے،موٹر سائیکل رکشوں پر پابندی کیلئے سمری بھجوا دی ہے،عدالت نے کہاکہ موٹر سائیکل رکشوں کوروکنا ضروری ہے ورنہ پورے شہر میں پھیل جائیں گے،موٹر سائیکل رکشے بنانے والی کمپنیوں کو بند کردینا چاہئے،موٹر سائیکل رکشہ کمپنیوں کو 3ماہ میں ریگولیٹ ہونے کا وقت دیں،سی ٹی او لاہور نے کہاکہ موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشوں کو اجازت دینا جرم ہے،موٹر سائیکل رکشہ کے حادثے میں 10افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،عدالت نے کہا کہ موٹر سائیکل رکشوں کو کنترول کرنا ضروری ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری کی رپورٹ طلب کرلی۔

  • سپریم کورٹ ، سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل، وزارت دفاع وکیل کےدلائل مکمل

    سپریم کورٹ ، سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل، وزارت دفاع وکیل کےدلائل مکمل

    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرا ردینے کیخلاف کیس جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل8/3میں کیا ہے؟کیا سویلینز اس کے زمرے میں آتے ہیں؟

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ ملٹری ٹرائل میں پہلے اپیل کا تصور نہیں تھا، وفاقی شرعی عدالت میں معاملہ گیا تو اس نے حکم دیا شرعی اپیل ہونی چاہئے،سپریم کورٹ نےشریعت کورٹ کے اس فیصلےکو بحال رکھا، عدالتی فیصلے کی وجہ سے فیلڈکورٹ مارشل کارروائی میں اپیل کا حق دیا گیا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ 9مئی ملزمان میں ملٹری ٹرائل کیلئے پک اینڈ چوز کیسے کیا گیا؟خواجہ حارث نے کہاکہ پک اینڈ چوز والی بات نہیں ، جو جرم ہوں اس کے مطابق دیکھا جاتا ہے،کیس نوعیت کے مطابق اے ٹی سی یا ملٹری کورٹ میں بھیجا جاتا ہے۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل8/3میں کیا ہے؟کیا سویلینز اس کے زمرے میں آتے ہیں؟یہاں پر بات صرف فورسز کے ممبرز کو ڈسپلن میں رکھنے کیلئے ہے،جہاں واضح ہو کہ یہ قانون صرف ممبرز کیلئے ہے، وہاں پر مزید کیا ہونا ہے؟جسٹس حسن اظہر نے استفسار کیا کہ کوئی سویلین آرمی تنصیبات پر حملہ کرتا ہے تو اس کا اس سےکیا تعلق ہے؟جسٹس نعیم اختر نے کہاکہ یہ صرف ممبرز کیلئے ہے، اس میں سویلین کو لانا ہوتا تو پھر الگ سے لکھا جاتا،1973کے آئین میں بہت سی شقیں پہلے والے 2آئین سے لی گئی تھیں،مارشل لا ادوارکی 1973کے آئین میں بہت سی چیزیں شامل کی گئیں،آئینی ترمیم کرکے چیزیں تبدیل کرکے 73کا آئین اصل شکل میں واپس لایا گیا، لیکن اس میں بھی آرمی ایکٹ سے متعلق چیزوں کو نہیں چھیڑا گیا.

    فوجی عدالتوں سے متعلق کیس، سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 54ویں سماعت کے بعد سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل بلآخر مکمل ہو گئے،اٹارنی جنرل 28 اپریل کو دلائل دیں گے جس کے بعد فیصلے کا امکان ہے۔

  • جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ،جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

    جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ،جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ،جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کے قیام کی مرکزی درخواست آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے صحافی شاکر عباسی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون عدالت میں پیش ہوئے،اور کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کو جامع تحفظ فراہم کراہم کرتا ہے، جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کی بغیر مداخلت فرائض کی سرانجام دہی کو یقینی بناتا ہے،
    یہ قانون صحافیوں کی دھمکیوں، تشدد اور جبر سے حفاظت کو یقینی بناتا ہے، جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کے تحفظ کیلئے آزادانہ کمیشن کے قیام کی بات کرتا ہے، جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط ہوئے ڈھائی سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، آج تک حکومت کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کوئی کمیشن قائم نہیں کیا گیا،قانون عملدرآمد کیلئے بنائے جاتے ہیں، جی ایس پی اسٹیٹس حاصل کرنے، دنیا کو دکھانے کیلئے نہیں،عدالت فریقین کو جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کمیشن کے قیام کے احکامات جاری کرے، عدالت فریقین کو مقررہ وقت میں کمیشن کے قیام کیلئے پابند کرے، درخواست میں سیکرٹری کابینہ، وزارت اطلاعات اور وزارت انسانی حقوق کو فریقین بنایا گیا ہے،عدالت نے جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی

  • فیصل آباد، پیٹرول پمپ پر  آتشزدگی، آئل ٹینکر اور دو کوسٹر بسیں جل کر خاکستر

    فیصل آباد، پیٹرول پمپ پر آتشزدگی، آئل ٹینکر اور دو کوسٹر بسیں جل کر خاکستر

    – فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے قریب واقع ایک پیٹرول پمپ پر اس وقت خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جب تیل سے بھرے ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں قریب کھڑی دو کوسٹر بسیں اور ایک دیگر گاڑی مکمل طور پر جل گئیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر پیٹرول سپلائی کے لیے پمپ پر پہنچا ہی تھا کہ اس دوران اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث گاڑی کی وائرنگ میں آگ لگ گئی، جس نے پلک جھپکتے ہی ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پھیل کر قریب کھڑی دو کوسٹر بسوں اور ایک دوسری گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ممکنہ جانی نقصان سے بچاؤ کو یقینی بنایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم تین گاڑیاں مکمل طور پر جل کر تباہ ہو چکی ہیں، جس سے لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آتشزدگی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • جناح ہسپتال میں‌مریض کی موت،ڈاکٹر پر حملہ،طبی عملے کا اوپی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان

    جناح ہسپتال میں‌مریض کی موت،ڈاکٹر پر حملہ،طبی عملے کا اوپی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان

    کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج او پی ڈی (اوپن ایئر پیشنٹس ڈپارٹمنٹ) کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈاکٹر شیوا رام پر حملے کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جناح اسپتال کے ڈاکٹر شیوا رام پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ میڈیکل آئی سی یو وارڈ میں مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطابق 10 سے 15 افراد نے ڈاکٹر شیوا رام پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہوا۔اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے اور حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

    اس حملے کی وجہ جناح اسپتال میں ایک اور واقعہ ہے جس میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ایک مریض کی موت واقع ہو گئی تھی۔ مریض کے لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا تھا اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی یو میں ڈاکٹروں پر تشدد بھی کیا تھا۔جناح اسپتال میں ہونے والے ان واقعات نے ڈاکٹرز اور مریضوں کے لواحقین کے درمیان تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس صورتحال میں ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے تاکہ اسپتال میں پیش آنے والے ایسے واقعات کا تدارک کیا جا سکے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • وزیر صحت سے مصری سفیر کی ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

    وزیر صحت سے مصری سفیر کی ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

    پاکستان اور مصر میں صحت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کی تجویز سامنے آئی ہے

    وزیر صحت مصطفی کمال اور مصری سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران تکنیکی تعاون اور طبی سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ مصری ماہرین کا وفد پاکستان آئے گا، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے میں مدد فراہم کرے گا ،ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس سی وائرس کے خاتمے کے سلسلے میں مصر کی نمایاں کامیابی قابل ستائش ہے،مصطفی کمال نے پاکستان میں وزیرِ اعظم کے خاتمے کا پروگرام برائے ہیپاٹائٹس سی کی کامیاب پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا ،مصری سفیر نے مصر کے ماڈل کو اپنانے پر پاکستان کی تعریف کی ،سفیر کی جانب سے پاکستان کو تکنیکی معاونت، تربیت اور آگاہی مہمات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تکنیکی تعاون کی ضرورت کے پیش نظر مصر کا ماہرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا ،وزیر صحت نے مصری ماہرین کے ایک وفد کی پاکستان آمد کی تجویز کو سراہا اور کہا کہ پاکستان مصر کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کرے گا

    ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے اور موثر تعاون کیلیے باضابطہ تکنیکی چینل قائم کرنے کی تجویز دی گئی،وزیر صحت کی جانب سے میڈیکل ٹورازم کے فروغ کیلیے پاکستان اور مصر کے درمیان طبی سیاحت پر تعاون کی تجویز دی گئی،سفیر کی درخواست پر فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور مصری سفیر کے درمیان ایک ملاقات کے انعقاد کی تجویز دی گئی،ملاقات کا مقصد پاکستانی ادویات برآمد کرنے والے اداروں کو مصر کا دورہ کرنے کی ترغیب دیناھے وزیرصحت کا کہنا تھا کہ مصر میں دواسازی کی تیاری کے عمل کو بہتر بنانے میں رہنمائی فراہم کرنا ہے ،ہیلتھ ڈپلومیسی سے پاکستان مصر تعاون سے صحت و دواسازی کے شعبے میں نئی راہیں کھلیں گی