Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 6287 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 6287 پوائنٹس کی کمی

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے حالیہ تجارتی ٹیرف کے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز سرمایہ کاروں کو غیر معمولی مندی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 6287 پوائنٹس کی کمی آئی۔

    اس شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 504 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا، جو کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں سب سے کم سطح پر پہنچا ہے۔ اس دوران سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت شروع کر دی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں کمی آئی۔

    امریکی صدر کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف نے نہ صرف پاکستان، بلکہ ایشیا اور خلیج کی اسٹاک مارکیٹس کو بھی متاثر کیا ہے۔ امریکی اسٹاک ایکسچینج میں صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر کے قریب نقصان ہوا تھا۔ آج ایشیائی مارکیٹوں میں بھی شدید مندی دیکھی گئی، جاپان کا نکئی انڈیکس 9 فیصد نیچے آیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 8 فیصد گراوٹ ہوئی۔جنوبی کوریا میں شدید مندی کے باعث ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔ آسٹریلین اسٹاک مارکیٹ میں بھی 160 ارب ڈالرز کا خسارہ ہوا اور ٹریڈنگ شروع ہونے کے صرف 15 منٹ بعد بینچ مارک ایس اینڈ پی انڈیکس میں 6 فیصد کی کمی دیکھنے کو ملی۔ سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کے 500 ارب ریال کے قریب نقصان ہوا۔ قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کے اثرات مرتب ہوئے اور اس کے نتیجے میں مارکیٹ میں کاروبار عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ سرمایہ کاروں کی بے چینی اور مارکیٹ کے بحران نے پاکستان کے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متزلزل کر دیا ہے۔یہ صورتحال سرمایہ کاری کے ماحول پر منفی اثرات ڈال رہی ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق اگلے چند دنوں میں مارکیٹ کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ اس وقت عالمی مارکیٹوں میں مندی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

  • کورنگی  سے فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    پاکستان رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشتگرد انعام اللہ عرف لالا ، نعیم اللہ عرف عمر زالی اورمحمد طائب عرف محمد کو گرفتار کر لیا ۔

    گرفتار دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھما کہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم نعیم اللہ عرف عمر زالی 2014 میں فتنہ الخوارج میں شامل ہو ااور فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ کا انتہائی اہم کارکن ہے۔ ملزم کا والد مومن خان اور چچا سلیم اللہ فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر تھے جو کہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور دوران آپریشن ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملزم عسکری تربیت یافتہ ہے اور وزیرستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ملزم کراچی میں آکر اپنانیٹ ورک منتظم کرنے میں سرگرم تھا۔

    ملزم انعام اللہ عرف لالا 2017 میں فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں کمانڈر عبدالحمید عرف فکر مند کے گروپ کے ساتھ وزیرستان کے علاقہ جانی خیل میں انتہائی متحرک رہا اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کا بھائی ہدایت اللہ ( حافظ گل بہادر گروپ ) وزیرستان میں انتہائی متحرک ہے۔ملزم کچھ عرصہ قبل کراچی میں فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک منظم کرنے میں سر گرم اور سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔

    ملزم محمد طائب عرف محمد 2023 میں فتنہ الخوارج (عبد الحمید عرف فکر مند گروپ) میں شامل ہوا ۔ ملزم اپنے بھائی عبد الرزاق کی ہلاکت کے بعد فتنہ الخوارج میں شامل ہوا اور کراچی کے اندر سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔ تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ گرفتار کر لیے گئے

  • سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی 13ویں برسی، قوم کا عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت

    سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی 13ویں برسی، قوم کا عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت

    آج ملک بھر میں سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی 13ویں برسی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے۔ سیاچن کا محاذ، جو دنیا کا بلند ترین اور سب سے مشکل ترین میدان جنگ مانا جاتا ہے، آج بھی وطن کے ان عظیم سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی گواہی دے رہا ہے جنہوں نے دفاعِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    7 اپریل 2012 کو سیاچن کے محاذ پر گیاری سیکٹر میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جب ایک بڑا برفانی تودہ اچانک بٹالین ہیڈ کوارٹر پر آن گرا۔ اس سانحے میں پاک فوج کے 129 جوان اور افسران شہید ہوئے، جو وطن عزیز کے دفاع پر مامور تھے۔ برفانی تودے کے نتیجے میں ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر برف تلے دب گیا اور اس دردناک واقعے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔حادثے کے بعد ملکی اور غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے اس مشن کو ناممکن قرار دیا، لیکن پاکستانی قوم کی عظمت اور پاک فوج کے جذبہ حب الوطنی نے ناممکن کو ممکن بنایا۔ پاکستان آرمی کی انجینئرز کور نے انتہائی مشکل حالات میں ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ برف، سردی، آکسیجن کی کمی اور مسلسل خطرات کے باوجود، پاک فوج کے بہادر جوانوں نے عزم و ہمت کے ساتھ یہ آپریشن مکمل کیا۔

    سانحہ گیاری کے شہداء کی یاد کو ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھنے کے لیے سیاچن کے محاذ پر یادگارِ شہداء تعمیر کی گئی ہے، جو ان کی لازوال قربانیوں کا نشان بن چکی ہے۔ ہر سال 7 اپریل کو ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جن میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔آج، 13 برس گزر جانے کے بعد بھی قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے خون سے وطن کی مٹی کو سینچا۔ ان کی قربانی پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا۔

  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی شہید، سات زخمی

    اسرائیلی فوج کا غزہ میں صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی شہید، سات زخمی

    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کے قریب صحافیوں کے خیموں پر وحشیانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک صحافی زندہ جل گیا، جبکہ سات دیگر صحافی جھلس کر زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ غزہ کی موجودہ صورت حال میں ایک اور سنگین اضافہ ہے، جہاں اسرائیلی بمباری نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے علاقوں میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب بے گھر افراد کے خیمے بھی شامل ہیں، جہاں ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے شمار عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور بے شمار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔18 مارچ کو جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بڑھ چکی ہیں، جس کے نتیجے میں غزہ میں شدید انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی نسل کشی مہم میں مسلسل بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    غزہ کی موجودہ صورتحال میں بچوں کا بچپن شدید خطرے میں ہے، کیونکہ وہ بمباری کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دفن ہو رہے ہیں۔ بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات اور ان کی حالت زار عالمی برادری کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث ہے۔ غزہ میں صحت کی سہولتیں ناکافی ہیں اور وہاں کے اسپتالوں پر مسلسل حملوں کے باعث علاج معالجہ کا عمل شدید متاثر ہو چکا ہے۔ان حملوں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے باوجود عالمی برادری کی جانب سے کوئی موثر ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جس سے فلسطینی عوام میں مزید مایوسی اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ غزہ کے عوام عالمی مدد اور انسانی حقوق کے تحفظ کی امید میں ہیں، تاکہ ان کی جان و مال کو تحفظ مل سکے۔

  • سواں گارڈن میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں دو خواتین قتل، ایک زخمی

    سواں گارڈن میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں دو خواتین قتل، ایک زخمی

    اسلام آباد کے علاقے سواں گارڈن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھریلو ملازم نے گھر کی دو خواتین کو بے دردی سے قتل جبکہ ایک اور خاتون کو شدید زخمی کر دیا۔

    واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واقعہ تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں پیش آیا۔ ایف آئی آر مدعیہ سائرہ روہی کی جانب سے درج کرائی گئی، جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں۔ جب واپس آئیں تو انہیں گھر کے اندر سے غیر معمولی شور سنائی دیا۔مدعیہ نے بتایا کہ ملزم، جو کہ نیچے والے پورشن میں رہائش پذیر تھا، نے ان پر حملہ کیا، لیکن ان کے چیخنے چلانے پر وہ فرار ہو گیا۔ بعد ازاں گھر کا جائزہ لینے پر انکشاف ہوا کہ ان کی والدہ اور ایک کزن کو بیڈروم میں قتل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے، جس میں ملزم کو قتل کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ملزم کو قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس افسوسناک سانحے کے پیچھے محرکات کا پتا چلایا جا سکے۔

  • نعیم بخاری عمران خان پر برس پڑے،بولےعمران”مردم شناس” نہیں

    نعیم بخاری عمران خان پر برس پڑے،بولےعمران”مردم شناس” نہیں

    سینئر وکیل اور معروف قانونی ماہر، نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ اگر وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مشیر ہوتے، تو انہیں یہ مشورہ دیتے کہ وہ کبھی بھی القادر ٹرسٹ کی زمین کو ہاتھ نہ لگائیں۔یہ زمین ایسی چیز نہیں ہے جسے بانی پی ٹی آئی کو چھونا بھی چاہیے تھا۔نعیم بخاری نے عمران خان کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نے فواد چوہدری کو کیسے منتخب کیا اور بابر اعوان کو مشیر کے طور پر کیوں مقرر کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے ان کی سیاسی بصیرت پر سوالیہ نشان ہیں۔

    نعیم بخاری نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ملکیتی کوئی بھی چیز، چاہے وہ ہار ہو یا کوئی اور چیز، عمران خان کو نہیں لینی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ملکیت پر کسی فرد کا حق نہیں ہے، یہاں تک کہ اگر کوئی بال پین یا پینسل تحفے میں ملے تو وہ بھی ریاست کی ملکیت سمجھی جاتی ہے۔نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی توہم پرستی پر بھی سخت رائے دی، کہا کہ عمران خان توہم پرستی کی شکار ہو گئے تھے اور آج بھی ان کے ذہن میں یہ خیال تھا کہ "آج کا دن اچھا نہیں ہے”۔

  • ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خارجی جہنم واصل

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خارجی جہنم واصل

    6/7 اپریل 2025 کی رات کو تکوارہ، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی ایک آپریشن کیا گیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، نو خوارج بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ اور خوارجی ٹولے کے رہنما شیرین کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔خوارجی ٹولے کے رہنما شیرین کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سبب انتہائی مطلوب تھا۔ وہ نہ صرف بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھا بلکہ 20 مارچ 2025 کو شہید کیپٹن حسنین اختر کے شہادت میں بھی اس کا ہاتھ تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آج کے آپریشن نے اس بربریت کا بدلہ لے لیا ہے اور اس کے اہم ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر دہشت گردی کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔اس وقت علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارج کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کے ساتھ اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • بھارت،تاج محل کی سیر کو آئی غیر ملکی سیاح کوہراساں کرنے والا گرفتار

    بھارت،تاج محل کی سیر کو آئی غیر ملکی سیاح کوہراساں کرنے والا گرفتار

    بھارت میں تاج محل کی سیر کے دوران چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی سیاح سے بدسلوکی اور نامناسب طور پر چھونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ 3 اپریل کو پیش آیا اور ملزم کو تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔سیاح خاتون نے سیاح پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے شمشان گھاٹ روڈ پر دوپہر 1 بجے کے قریب چلتے ہوئے "نامناسب طور پر چھوااور ہراساں کیا گیا”۔پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے دوران متعدد ٹیموں کو ملزم کی گرفتاری کے لیے تعینات کیا گیا۔

    ایسوسی ایٹ کمشنر پولیس (تاج سیکیورٹی) سید عریب احمد نے کہا، "غیر ملکی خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم کی تلاش کے لیے کئی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ علاقے کے مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیقات کے بعد، ملزم کرن راتھور کو اتوار کو گرفتار کر لیا گیا۔”پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون نے راتھور کو ملزم کے طور پر شناخت کیا ہے اور اُسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • بھارتی کمپنی میں‌کام نہ کرنے والے ملازمین کو”کتوں”کی طرح چلنے کا حکم

    بھارتی کمپنی میں‌کام نہ کرنے والے ملازمین کو”کتوں”کی طرح چلنے کا حکم

    کیرالہ کے ایک نجی مارکیٹنگ ادارے پر اپنے ملازمین کو توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس میں انہیں زنجیروں میں بندھے کتے کی طرح گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کرنا اور فرش سے سکے چاٹنے کی ہدایت دینا شامل ہے۔

    اس واقعہ کی تشویش ناک ویڈیوز مقامی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے کے بعد ریاستی محنت و مشقت کے محکمہ نے اس پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اس معاملے کی روشنی میں، ریاستی محنت و مشقت کے وزیر وی سیوین کٹی نے اس واقعہ کی غیر متعین تاریخ پر تحقیقات کا حکم دیا اور ضلع کے افسر کو فوری طور پر واقعہ پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ویڈیوز میں ایک شخص کو زنجیر کے ذریعے گھٹنوں کے بل زمین پر رینگتے ہوئے دکھایا گیا، جیسے وہ کتا ہو۔ اس کے بعد، کچھ ملازمین نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ افراد جو اپنے اہداف حاصل نہیں کرتے، انہیں کمپنی کے انتظامیہ کی جانب سے ایسی سزائیں دی جاتی ہیں۔

    پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ایک نجی مارکیٹنگ فرم سے متعلق تھا جو کالور میں کام کر رہی تھی اور یہ جرم قریبی علاقے پیرمباور میں پیش آیا۔ پولیس نے رپورٹرز کو بتایا کہ ابھی تک کسی شکایت کا اندراج نہیں ہوا اور مالک نے الزامات کی تردید کی ہے۔پولیس نے فرم کے مالک کے حوالے سے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر پیرمباور میں واقع ایک فرم میں پیش آیا ہو گا، جو کالور میں اس ادارے کی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور فروخت کرتی تھی۔

    محنت و مشقت کے وزیر وی سیوین کٹی نے ان ویڈیوز کو "دھچکہ دینے والا اور پریشان کن” قرار دیا اور کہا کہ ایسے سلوک کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر ایسی ریاست میں جیسے کیرالہ،”میں نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ضلع کے محنت افسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ تحقیقات کے بعد اس واقعہ پر رپورٹ جمع کرائیں”، بعد میں، ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے ایک مقدمہ درج کیا جس کی بنیاد ہائی کورٹ کے وکیل کلاتھور جیسنگھ کی شکایت پر تھی۔

    اس دوران، کیرالہ اسٹیٹ یوتھ کمیشن نے بھی مداخلت کی اور اس واقعہ پر اپنے طور پر ایک مقدمہ درج کیا۔ کمیشن نے ضلع پولیس کے سربراہ کو اس معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔کمیشن کے چیئرمین ایم شجاعار نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے غیر مہذب رویوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے جو ایک مہذب اور جمہوری معاشرے میں ناقابل قبول ہیں۔ یہ واقعہ کیرالہ میں ایک نئی بحث کا آغاز کر رہا ہے جہاں افراد کو ان کے کام کی بنیاد پر اس طرح کی غیر انسانی سزائیں دینا مکمل طور پر ناقابل قبول سمجھا جاتا ہے۔

  • خاتون ٹیچر کا نوعمر طلبا کو گھر بلا کر "جنسی عمل” گرفتار

    خاتون ٹیچر کا نوعمر طلبا کو گھر بلا کر "جنسی عمل” گرفتار

    الاباما میں ایک 41 سالہ شادی شدہ خاتون، جو اسکول میں لنچ لیڈی کے طور پر کام کرتی تھی، پر نوعمر طالب علم سے جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق، ایمی نکول وگنٹن نامی اس خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 7 اور 31 مارچ کو ایک نوعمر طالب علم کو دو بار اپنے گھر بلا کر جنسی تعلقات قائم کیے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق، وگنٹن، جو فیس بک پر دستیاب معلومات کے مطابق شادی شدہ اور بچوں کی ماں ہے، نے مبینہ طور پر اس نوجوان کو اپنے گھر راجرز ویل میں جنسی تعلقات کے لیے بلایا۔ ڈیلی میل کے مطابق، جب مقامی پولیس نے وگنٹن سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا اور حراست میں لیے جانے کے دوران اپنے حقوق سے دستبردار ہو گئی۔

    حکام نے طالب علم کا نام اور عمر ظاہر نہیں کی ہے، تاہم وگنٹن پر نابالغ سے جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام نہیں ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، اس پر اسکول ملازم کی جانب سے جنسی عمل میں ملوث ہونے کے دو الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ الاباما میں وگنٹن نے جس طالب علم سے جنسی تعلق قائم کیا اسکی عمر 16 برس ہے،

    لاؤڈرڈیل کاؤنٹی اسکول سسٹم چار ہائی اسکولوں اور سات ابتدائی اور مڈل اسکولوں پر مشتمل ہے۔ اسکول ڈسٹرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ لاؤڈرڈیل کاؤنٹی بورڈ آف ایجوکیشن کو الزامات کا علم ہے، اور ملازمہ کو انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

    وگنٹن کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا اور لاؤڈرڈیل کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا۔ ڈبلیو اے ایف ایف کی رپورٹ کے مطابق، اسے 100,000 ڈالر کے ضمانتی بانڈ پر رکھا گیا ہے۔

    اس گرفتاری سے قبل الینوائے میں ایک شادی شدہ خصوصی تعلیم کی ٹیچر، کرسٹینا فورمیلا، پر 15 سالہ مرد طالب علم سے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اسے 16 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا، اور اس کی گرفتاری کی فوٹیج اس ہفتے وائرل ہوئی جب اسے اپنے خلاف الزامات سن کر روتے ہوئے دیکھا گیا۔ 30 سالہ فورمیلا نے بعد میں دعویٰ کیا کہ اسے اس کے نوجوان شکار نے پھنسایا تھا اور اس کی "خوبصورتی” کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ہزاروں فالورز،دو کروڑ کا گھر،گاڑیاں،ایک لاکھ کی گھڑی،خاتون کانسٹیبل منشیات کیس میں‌گرفتار

    خاتون استادکے نوعمر طالب علم سے مبینہ زیادتی کے شرمناک انکشافات

    اجنبی پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کو سنائی گئی سزا

    عوامی باتھ روم میں "سینٹری پیڈز” کی تجویز ، خاتون سیاستدان کو موت کی آٹھ ہزار دھمکیاں

    15 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا الزام "خوبصورتی”کی وجہ سے ،خاتون ٹیچر کا دعویٰ

    خاتون استاد کا طلبا کے والد سے "یارانہ”جنسی تعلقات،بلیک میلنگ،نازیبا ویڈیو پھر گرفتار