Baaghi TV

Author: News Editor

  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اراکین کا عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار

    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اراکین کا عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار

    لاہور:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اراکین کا عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کل 176 اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی، ایک خاتون رکن صوبائی اسمبلی اپنے بیٹے کی بیماری کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہو سکیں۔

    اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کے تمام فیصلے تسلیم کرنے کا بھی اعلان کیا۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے پنجاب میں چودھری پرویز الہٰی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اراکین پرویز الہٰی کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

    اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم نے اپنی پاور شو کر دی ہے اب ن لیگ کی پریشانی کی باری ہے، اراکین کا اپنے لیڈر پر اعتماد اس امر کا اظہار ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے۔

  • عمران خان ہمارے لیڈر، ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے: چودھری پرویز الہٰی

    عمران خان ہمارے لیڈر، ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے: چودھری پرویز الہٰی

    لاہور: یوزوزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 7واں اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    کابینہ کے اجلاس کے موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں دراڑیں ڈالنے کی ہر کوشش ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی، کوئی بھی سازش ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی، سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

    اس سے پہلے سینیئرصحافی مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئےسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد ہی اسمبلی تحلیل ہوگی۔

    سپیکر سبطین خان نے مزید کہا کہ یہ جو گنجل ڈلے ہیں ان کو نکالنا ہے، ابھی تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی، ابھی نوٹس ہونے ہیں، معاملہ جنوری کے پہلے ہفتے تک جائے گا، تحریک عدم اعتماد آچکی ہے، کل اسمبلی نہیں ٹوٹ سکتی، گورنرصاحب چاہتے ہیں ہم عوام کے پاس نہ جائیں، ہمارے چیئرمین چاہتے ہیں کہ ہم عوام کے پاس جائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیشن چل رہا ہو یا نہ چل رہا ہو، گورنرسپیشل سیشن بلاسکتے ہیں، ڈی نوٹی فائیڈ نہیں کرسکتے، اگر وہ ڈی نوٹی فائیڈ کی طرف جاتے تو ہم صدر مملکت کو لیٹر لکھتے، فی الحال صدر مملکت والا لیٹر روک لیا ہے، آج پھر گورنر صاحب کو لیٹر بھیج رہا ہوں، میں نے آئین و قانون کی پاسداری کرنی ہے، گورنرصاحب کو کہوں گا ان لیگل آرڈر پاس نہ کریں۔

    سپیکر نے کہا کہ گورنر ایک آئینی ادارے کی نمائندگی اور میں بھی کر رہا ہوں، اس طرح کلیش نہیں کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ آفس سیل اور کینٹینر لگانے والی بچوں والی باتیں نہ کریں، سپیکرکی ہدایت پربلایا گیا سیشن اس وقت چل رہا ہے، مسلم لیگ (ق) کے دس اراکین نے پرویز الہیٰ پراعتماد کا اظہارکیا، پرویز الہیٰ پر الزامات کا تعلق گورنر سے نہیں ہے۔

  • 57 سالہ شخص مبینہ طور پر اغواء، اغواء کاروں کا 01 کروڑ تاوان کا مطالبہ

    57 سالہ شخص مبینہ طور پر اغواء، اغواء کاروں کا 01 کروڑ تاوان کا مطالبہ

    کلرسیداں:کلرسیداں سے 57 سالہ شخص مبینہ طور پر اغواء، اغواء کاروں کا 01 کروڑ تاوان کا مطالبہ،عدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی دھمکی۔مغوی کے بھائی کی مدعیت میں کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق کلرسیداں کے علاقے میرگالہ منگرال سر صوبہ شاہ کے رہائشی سلطان محمد داؤد نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ17 دسمبر بروز ہفتہ میرا چھوٹا بھائی چنگیز اختر بعمر 57 سال نے مجھے بتایا کہ خرم ولد ارشاد ساکن ڈھوک مغلاں میرگالہ منگرال کلرسیداں کے پاس جارہا ہوں۔

     

     

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کے پاس ہماری زمین کا ٹھیکہ ہے۔کہ ٹھیکہ مکمل ہونے والا ہے وہ ہماری زمین واپس کردے۔پہلے بھی 2/3 مرتبہ اس کو کہہ چکا ہوں مگر وہ نہ مان رہا ہے۔اگر آج بھی نہ مانا تو اسکو وکیل کے ذریعے نوٹس بھجواوں گا۔جو دن گیارہ بجے گیا اور آج تک واپس نہ آیا ہے۔آج 20 دسمبر کو بھائی کے موبائل سے میرےموبائل پر ایک نامعلوم شخص نے میرے بھائی چنگیز اختر کی بات کروائی،تو اس نے بتایا کہ مجھے اغواء کر لیا گیا ہے۔اور یہ لوگ "01 کروڑ” روپیہ مانگ رہے ہیں،نہیں تو مجھے گولی مارکر جان سے مار دیں گے۔پھر موبائل بند ہوگیا۔کچھ دیر بعد دوبارہ بھائی نے کال کی اور کہا کہ میرے دوسرے نمبر پر 500 روپے کا لوڈ کروا دو۔ جو میں نے لوڈ کروا دیا۔پھر موبائل بند ہوگیا۔جو اب تک بند مل رہا ہے۔

     

     

    میرے بھائی چنگیز اختر کو تاوان لینے کی نیت سے اغواء کرلیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھائی کو بازیاب کروایا جائے۔کلرسیداں پولیس نے کیس کے حالات واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ ادھر کلرسیداں پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مغوی کے موبائل سم سی ڈی آر کے لیے آئی ٹی لیب راولپنڈی پولیس سے معاونت طلب کرلی گئی ہے۔جبکہ مغوی کی زمین ٹھیکے پر لینے والے خرم ولد ارشاد نامی شخص کو دائرہ تفتیش میں لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں جو تاحال دستیاب نہ ہوا۔ کلر سیداں پولیس مغوی کی بازیابی کیلئے تمام جدید ٹیکنالوجی اور ہرممکن وسائل کو بروئے کار لاکر مغوی چنگیز اختر کی محفوظ بازیابی کو یقینی بنائے گی۔

  • پولینڈ سےبغیراجازت پاکستان منتقل کیےگئےبچے بازیاب

    پولینڈ سےبغیراجازت پاکستان منتقل کیےگئےبچے بازیاب

    اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے پولینڈ سے پولش ماؤں کی رضامندی کے بغیر پاکستان منتقل کیے گئے دو بچوں کو بازیاب کرلیا۔اسلام آباد سے ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں بچوں کو ان کا والد محمد سلیم ماؤں کی رضا مندی کے بغیر ساتھ لیکر پاکستان منتقل ہو گیا تھا جس پر بچوں کی ماؤں نے بچوں کو ٹریس کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

     

     

    پولش خواتین کی درخواست پر عدالت نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) محسن بٹ کو احکامات جاری کیے تھے۔عدالتی احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اسلام آباد زون کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارکر محمد سلیم کو تحویل میں لیکر بچوں کو بازیاب کرالیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم و بچوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن وحید کیانی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے بچوں کی بازیابی پر ایف آئی اے کے کردار کو سراہا اور بچوں کی ماؤں کے پہنچنے تک بچوں کو حفاظتی کیئرہوم میں رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلی پولینڈ کے سفیر کی جانب سے بھی ان بچوں کی بازیابی کے حوالے سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا تھا ، جس پر وزارت داخلہ نے احکامات دیتے ہوئے ان بچوں کی حوالگی کےلیے کوششیں‌کی تھیں‌

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • زیارت اور کوئٹہ میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

    زیارت اور کوئٹہ میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری اور زیارت میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسی طرح قلات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری، گوادر اور جیوانی میں گیارہ، پسنی میں 13، دالبندین میں 1، نوکنڈی میں پانچ، خضدار اور لسبیلہ میں بالترتیب 7 اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں آئندہ چند روز صبح اور شام کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    ادھر آج بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کے باعث قومی ایئر لائن کی پراوزوں میں تاخیر کا امکان ہے، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی رات کی بین الاقوامی آپریٹ پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منتقلی مسافروں کو طویل انتظار سے بچانے کے لیے کی گئی ہے، منتقلی عارضی ہے، دھند کم ہونے پر صورتحال معمول پر آجائے گی۔ترجمان کے مطابق پروازوں کی منتقلی پر عمل درآمد آج رات سے کردیا جائے گا، مسافر پروازوں کی معلومات کے لیے کال سینٹر سے رجوع کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند دن سے شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی تھیں، لاہور ایئرپورٹ پر صبح کے اوقات میں پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی جارہی تھی۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

     

  • اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز  ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی

    اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی

    اسلام آباد:پاکستان کی معاشی صورت حال دن بدن بگڑتی جارہی ہے اور عالمی معاشی ادارے پاکستان کی معاشی صورت حال پر بہت ہی پریشان دکھائی دیتے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ کچھ عالمی ادارے روزانہ کی بیناد پر پاکستانی معاشی صورت حال پر اپنے تحفظات بیان کررہےہیں،

    پاکستان کی معاشی صورت حال کو مانیٹر کرنے والے عالمی ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی۔ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ منفی بی سے کم کرکے سی سی سی پلس کردی ہے، پاکستان کی ریٹنگ میں کمی معاشی حالات کی وجہ سے ہوئی۔

    ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور مہنگائی سے بھی پاکستان کے اقتصادی حالات خراب ہوئے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ برقرار رہے گا۔

    ادھر دوسری طرف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کےحوالےسے کچھ اچھی خبریں نہیں ہیں،پاکستان کے ریاستی بینک اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے۔ڈالر کی یہ کمی 8 دسمبر سے 16دسمبر کے ہفتے کے دوران ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی غیرملکی قرض کی ادائیگی کےسبب ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16دسمبر کو 12 ارب ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک کے پاس 16دسمبر کو 6ارب 11کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 16 دسمبر کو 5ارب 88کروڑ 39لاکھ ڈالر تھے۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • کراچی:حکمران جماعت کا بجلی و گیس کی بندش پراحتجاج

    کراچی:حکمران جماعت کا بجلی و گیس کی بندش پراحتجاج

    کراچی:حکمران جماعت کا بجلی و گیس کی بندش پراحتجاج ،اطلاعات کے مطابق ملک کے بڑے تجارتی اور عوامی شہر کراچی کے علاقے لیاری میں بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا جس کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    لیاری میں بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف پیپلزپارٹی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج کے باعث شاہین کمپلیکس پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، حقانی چوک، شاہین کمپلیکس و اطراف پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق احتجاج اور ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وہ حکومت پر برس پڑے۔

    ٹریفک جام میں پھنسے متاثرین کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے سے زائد ہوگئے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔

    دوسری طرف لیاری میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کی جانب سے شاہین کمپلیکس پر احتجاج سے متعلق کے الیکٹرک کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لیاری پر بجلی کے واجبات 8 ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، لیاری کے مختلف علاقوں میں عوام بل ادا نہیں کرتے، بجلی کی سپلائی بلوں کی بروقت ادائیگی کے بغیر ممکن نہیں۔

    کے الیکٹرک نے لیاری کے علاقے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کردی۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • ہالی ووڈ میں خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ٹام کروز نے دنیا کوحیران کردیا

    ہالی ووڈ میں خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ٹام کروز نے دنیا کوحیران کردیا

    واشنگٹن :ٹام کروز نے سب سے خطرناک اسٹنٹ کرکے سب کو حیران کردیااطلاعات کے مطابق ہالی ووڈ کی فلموں میں پر خطر اسٹنٹ خود کرنے میں Tom Cruise کا کوئی ثانی نہیں۔ 60 سالہ اداکار اپنی آنے والی فلم Mission Impossible – Dead Reckoning Part One میں انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے خطرناک اسٹنٹ کرتے دکھائی دیں گے۔

    ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم مشن امپاسبل۔ڈیڈ ریکوننگ کی بی ہائنڈ دی سین (بی ٹی ایس) ویڈیو شئیر کی ہے۔ویڈیو کے ساتھ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایکشن اسٹار نے لکھا کہ ہم جو کام کر رہے ہیں اسے شئیر کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔

    ویڈیو میں ٹام کروز اور ان کی ٹیم کو خطرناک اسٹنٹ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں ٹام کروز اس بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایک خطرناک عمل ہے جو شاید ہی ہم نے کبھی کرنے کی کوشش کی ہو، اس میں پہاڑی چٹان سے موٹرسائیکل کو اڑا کر چھلانگ لگانی ہے۔

    معروف اداکار نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی ایسا کرنا چاہتے تھے۔فلم کے ہدایت کارChristopher McQuarrie کا کہنا تھا کہ ٹام نے ایسا کرنے کیلئے تمام شعبے کے ماہرین کو اکھٹا کرنے کا ماسٹر پلان تیار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹام کروز نے 500 سے زائد فضائی کرتب اور 13,000 بار موٹر سائیکل سے چھلانگیں لگانے کا مظاہرہ کیا ہے تاہم یہ ایک مشکل مرحلہ تھا پھر اسے ٹھیک زاویہ سے شوٹ کرنے کیلئے کیمرہ لگانا بھی ایک اور چیلنج تھا۔

    اداکار کے ٹیم ممبر نے بتایا کہ فائنل شوٹ کے دوران ٹام نے اس کلپ کو چھ بار چھوڑا۔Mission Impossible Dead Reckoning کا پہلا حصہ اگلے برس جبکہ دوسرا حصہ 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا سپاہی شہیدہوگیا

    سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا سپاہی شہیدہوگیا

    راولپنڈی:شدید زخمی سپاہی حلیم خان نے دوران علاج جام شہادت نوش کرلیا،اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے کہا گیاہے کہ سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے باعث آج سی ایم ایچ راولپنڈی میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق 29 سالہ سالہ سپاہی حلیم ہجیرہ، ضلع پونچھ کے رہائشی اور 3بچوں کے والد تھے۔

    اس سے قبل زیراعظم نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کرکے بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی اور فوجیوں کی جرات اوربہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔اِس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی بےمثال قربانیوں کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گردوں اور اُن کے ہمدردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے بھی پُرعزم ہیں۔

    یادرہےکہ اتوار کے روز بنوں میں کاؤنٹر ٹیررز ازم ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں قید دہشت گردوں نے عملے کو یرغمال بنالیا تھا۔عمارت میں موجود دہشتگردوں سے 2 روز تک مذاکرات ہوئے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، جس کے بعد عمارت میں آپریشن کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز کو تفویض کی گئی۔

    منگل کی صبغ سیکیورٹی آپریشن نے عمارت اور اس کے اندر موجود سی ٹی ڈی اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن کیا۔ چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلی۔فورسز کے آپریشن کے دوران تمام دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے جب کہ اس دوران 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

  • ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پرلیونل میسی کی تصویرہوگی

    ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پرلیونل میسی کی تصویرہوگی

    ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پر لیونل میسی کی تصویر ہوگی ،اطلاعات کے مطابق دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کی تصویر اب ارجنٹائن کے کرنسی نوٹ پر بھی نظر آئے گی۔

    لیونل میسی جو ارجنٹائن میں پہلے ہی انتہائی پسندیدہ شخصیت ہیں، اپنے ملک کو 36 سال بعد ورلڈ کپ جتوانے کے بعد مزید مقبول ہوگئے ہیں، اتوار کو دوحہ میں فرانس کو شکست دینے کے بعد سے ارجنٹائنی قوم کا جشن تا حال جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کا مرکزی بینک قومی ہیرو کو انکے شایان شان شاندار قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی تصویر کو کرنسی نوٹوں پر چھاپنے پر غور کررہا ہے۔

    میسی کی تصویر والے ایک ہزار پیسوبل مالیت کے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم ارجنٹائن کی حکومت یا مرکزی بینک نے لیونل میسی کی تصویر والے نوٹ کو جاری کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔خیال رہے ارجنٹائن کی ٹیم نے قطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے ہرایا تھا۔

    35 سالہ لیونل میسی نے نہ صرف میگا ایونٹ میں سات گول کیے بلکہ فائنل جیسے اہم میچ میں بھی انہوں نے دو گول اور پینالٹی کک پر ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، میسی نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے طور پر گولڈن بال کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی