Baaghi TV

Author: News Editor

  • بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

    بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

    کراچی :بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیربھٹو شہید کی استاد، آئرش راہبہ اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل سسٹر برکمینز کونوے برطانیہ میں انتقال کرگئیں۔سسٹربرکمینز کونوے نے جیسز اینڈ میری اسکول کراچی،لاہور اور مری میں خدمات انجام دیں، ان کاانتقال 92 برس کی عمر میں برطانیہ میں ہوا۔

    سسٹربرکمینز 1951 سے پاکستان میں تدریس کے شعبے سے وابستہ تھیں، سسٹر برکمینز کو ان کی خدمات پر 2012 میں ستارہ قائداعظم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔2020 میں کراچی کے علاقےکلفٹن کی ایک شاہراہ کو بھی سسٹربرکمینز کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔

    بینظیربھٹو سمیت مریم نواز، شیریں مزاری، عاصمہ جہانگیر اور حناجیلانی بھی سسٹر برکمینز کی شاگرد رہی ہیں۔پاکستانی نژادامریکی ماہرفلکیات نرگس ماول والابھی سسٹربرکمینزکی شاگرد رہی ہیں۔

    سسٹربرکمینز 1930 میں آئرلینڈ میں پیدا ہوئیں اور 1951میں وہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔سسٹربرکمینز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فادر رابرٹ میکولک نے بتایا کہ سسٹر برکمینزکی ساری زندگی تعلیم کےفروغ اور کردارسازی کے لیے وقف رہی۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • گوروں کولذیذ ترین کھانوں کا چسکا دینے والےپاکستانی نژاد ’موجد‘ علی احمد وفات پاگئے

    گوروں کولذیذ ترین کھانوں کا چسکا دینے والےپاکستانی نژاد ’موجد‘ علی احمد وفات پاگئے

    برطانیہ: چکن تکہ مصالحہ نامی ڈش کے پاکستانی نژاد ’موجد‘ علی احمد چل بسے،برطانیہ کے شہر گلاسگو میں رہنے والے پاکستانی نژاد شیف جنھیں چکن تکہ مصالحہ کا مؤجد کہا جاتا ہے 77 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔علی احمد اسلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے یہ ڈش 1970 کی دہائی میں تیار کی تھی جب انھیں ایک گاہک نے کہا تھا کہ کیا کوئی ایسا کوئی طریقہ ہو سکتا ہے کہ جس سے ان کا چکن تکہ کم خشک ہو۔

    انھوں نے اس کا حل ٹماٹر ساس کی مدد سے نکالا۔ انھوں نے ٹماٹر سوپ کے کین کی مدد سے بھی یہ ڈش مختلف انداز میں تیار کی، جسے بہت پسند کیا گیا۔اُن کی موت کی خبر شیش محل نامی اس ریسٹورنٹ نے دی ہے جہاں وہ کام کرتے تھے۔ ان کی موت کے سوگ میں شیش محل ہوٹل کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    دوستوں اور گاہکوں میں ’مسٹر علی‘ کے نام سے پہچان رکھنے والے علی احمد اسلم پاکستان میں پیدا ہوئے تھے مگر اپنے نوجوانی کے دنوں میں اپنے خاندان کے ہمراہ برطانیہ چلے گئے تھے، جہاں انھوں گلاسگو کے مغربی کنارے پر سنہ 1964 میں ’شیش محل‘ کے نام سے ریسٹورنٹ کھولا۔

    اس سے پہلے انہوں اے ایف پی کو ایک انٹریو بھی دیا تھا ، جس میںانھوں نے اس لمحے کی تفصیلات بتائیں جب انھوں نے گلاسکو کی پسندیدہ ترین ڈشز میں سے ایک متعارف کرائی۔انھوں نے چکن تکہ مصالحہ بنانے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ چکن تکہ مصالحہ کی ڈش اُن کے ریستوران میں ایجاد ہوئی تھی۔ ان کے مطابق ہم یہاں چکن تکہ بناتے تھے اور ایک دن ایک گاہک آئے اور کہا کہ وہ اس کے ساتھ کچھ ساس حاصل کرنا چاہیں گے کیونکہ یہ کچھ ڈرائی یعنی خشک ہے۔

    ان کے مطابق ہم نے یہ سوچا کہ ہم چکن ساس کے ساتھ بہتر تیار کر سکتے ہیں۔ یہاں سے ہی پھر ہم نے چکن تکہ ساس کے ساتھ بنانا شروع کر دیا جس میں دہی، کریم اور مصالحے موجود تھے۔ان کے مطابق یہ ایک ایسی ڈش تھی جو ہمارے گاہکوں کے ذائقے کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی۔ ان کے مطابق عموماً وہ ’ہاٹ کری‘ کو ترجیح نہیں دیتے لہٰذا ہم نے اس ڈش کو دہی اور کریم کے ساتھ تیار کرنا شروع کیا۔

    گلاسگو سے سابق رکن پارلیمان محمد سرور ایک بار ہاؤس آف کامنز میں یہ قرارداد بھی لائے تھے کہ اس ڈش کو ’گلاسویگین ڈیلیکیسی‘ یعنی گلاسگو کی خاص ڈش قرار دیا جائے۔سوشل میڈیا پر سینکڑوں صارفین نے مسٹر علی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان صارفین نے وہ وقت یاد کیا جب وہ اس ریستوران کا رخ کرتے تھے۔ انھوں نے مسٹر علی کو ایک انتہائی انسان دوست شخصیت قرار دیا۔سرویز میں اکثر چکن تکہ مصالحہ کو برطانیہ کی ایک بہترین ڈش قرار دیا اگرچہ چکن قورمہ نے بھی اس معیار پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔

  • کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان اسمبلی توڑنے سے گریزاں،عمران خان ناراض

    کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان اسمبلی توڑنے سے گریزاں،عمران خان ناراض

    پشاور:کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان اسمبلی توڑنے سے گریزاں،عمران خان ناراض ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی دو صوبائی حکومتوں کی تحلیل ایک مسئلہ بن گئی ہے ، اطلاعات ہیں‌ کہ وزیراعلیٰ‌ کے پی محمود خان نے جمعہ کے روز اسمبلی کی تحلیل سے گریزا‌ں ہیں اور یہ شرط عائد کردی ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی اس وقت تک کے پی اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جائے گا

     

    اعظم سواتی نے ضمانت پر رہائی کے باوجود اسی جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا،تفصیلی فیصلہ

     

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عمران خان محمود خان کے اس فیصلے پر کچھ خوش دکھائی نہیں دیتے، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ عمران خان بہت جلد کے پی کے وزیراعلیٰ‌ کو لاہوربلا رہے ہیں‌، تاکہ ان کے ساتھ اسمبلی کی تحلیل کو حتمی شکل دی جاسکے

    اس سے پہلے آج خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے اور پنجاب اسمبلی کی صورت حال واضح ہونے کے بعد پارٹی قیادت کی ہدایت پر عمل کروں گا۔حیات آباد سپورٹس کمپلکس پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے پنجاب اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی پنجاب اسمبلی کے معاملے پر غور جاری ہے، پارٹی قیادت اور عمران خان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ کریں گے اور اس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر بات ہوگی تو فیصلہ ہوگا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہوں لیکن ابھی تک عمران خان نے مجھے اسمبلی تحلیل سے متعلق کوئی ہدایت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان سے رابطہ ہوگا مگر پہلے پنجاب اسمبلی کے معاملات دیکھے جائیں گے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل عمران خان کے حکم کے مطابق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس امپورٹڈ حکومت کو الیکشن کے لیے مجبور کرنا ہے۔

  • اسپیکرقومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو قومی اسمبلی آکر کردار ادا کرنیکی دعوت

    اسپیکرقومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو قومی اسمبلی آکر کردار ادا کرنیکی دعوت

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آکرکردار ادا کرے۔اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں جمہوریت کے سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیے،

     

    تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہیے،ترجمان دفتر خارجہ

    پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کو استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے بلالیا۔شاہ محمود قریشی کے خط کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خط میں کہا کہ شیڈول کےاندرکوئی رکن استعفےکی تصدیق کے لیے نہیں آیا۔

    اعظم سواتی نے ضمانت پر رہائی کے باوجود اسی جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا،تفصیلی فیصلہ

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ 11 اپریل کو جمع کرائےگئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 23 مئی کو خط لکھا گیا تھا اور 6 سے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق کی مہلت دی گئی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے مدعو کرتے ہوئے خط میں استعفوں کی تصدیق سے متعلق قواعد کا حوالہ بھی دیا ہے۔

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کے لیے تمام ارکان کو خطوط لکھے تھے، قواعد یہ کہتے ہیں کہ آپ نے اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھنا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے، شاہ محمود قریشی نےکہا ہم اکھٹے آنا چاہتے ہیں، اکھٹے ہوکر آنا اسپیکرکے اطمینان کے لیےکافی نہیں ہے، اس سے ایک دوسرے پر پریشر ہوگا۔

    اسپیکر کا کہنا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے سب کو وقت دوں گا اور ہر رکن کو سننا بھی چاہوں گا۔

  • ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا:وزیراعظم شہباز شریف

    ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا:وزیراعظم شہباز شریف

    لاہور:ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کوہر صورت قائم رکھا جائے گا ، ان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں ریاست کی رٹ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا

    ·
    اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ ہرقسم کی دہشتگردی کا سامنا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء اور ان کے اہلخانہ نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں،

    وزیراعظم شہبازشریف نے بنوں آپریشن میں زخمی جوانوں کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور اور نوجوانوں کی عیادت بھی کی اس موقع پر شہبازشریف نے ان نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قوم آپ کی قربانیوں کو کبھی نہیں‌بھول سکتی

     

    وزیراعظم شہباز شریف نے وطن عزیز کی خاطرقربانی دینے والے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری کی تعریف کی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ،وزیراعظم نے جوانوں کی بہادری، عزم و بلند حوصلے کو سراہا،

    یاد رہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد اصف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں زخمی ہونے واہلکاروں اور افسروں کی عیادت کی

  • امریکی پولیس کے سات افسران نشہ کی حالت میں دوران ڈرائیونگ گرفتار

    امریکی پولیس کے سات افسران نشہ کی حالت میں دوران ڈرائیونگ گرفتار

    لاس اینجلس:امریکی شہر لاس اینجلس پولیس  کے سات افسران کو صرف پچھلے دو ہفتوں میں دوران سفر نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے سمیت دیگر واقعات کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، جن میں کم از کم تین افسران بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر زیادہ حد سے زیادہ شراب پینے پر گرفتارکیے گئےہیں ،

     

     

    امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ  کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اب قانونی کاروائی ہوگی.یہ ملازمین دوران ڈیوٹی نشہ کرتے تھے

    واضح رہے کہ کچھ گرفتاریاں ٹریفک تصادم کے بعد ہوئیں ان واقعات میں کئی لوگ زخمی ہوئے،جس پر کیمرے کی مدد سے ان پولیس اہلکاروں کی طرف سے ڈرائیونگ کے دوران غلطی ہونے کے واقعات کی تصدیق ہوئی ،

     

    ایک طرف تو امریکی پولیس کی طرف سے ان واقعات کی تصدیق کی گئی مگرنشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے ہونے والے حادثےسے زخمی ہونے والوں کی تفصیلات نہیں بتائی جارہیں، اور نہ ہی ان کی جسمانی صحت کےبارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے آئی ہے

     

     

    امریکن پولیس افسران اور دیگر اہلکاروں کی طرف سے ان غلطیوں کے ارتکاب کے بعد ان کواس بات کی وارننگ دی گئی ہے کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ اپنی زندگی یا اپنے کیریئر کو خطرے میں مت ڈالو!”

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاس اینجلس پولیس چیف کی طرف سے وارننگ دی گئی ہے کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ سے احتراز کیا جائے اور ائندہ ایسی کسی غلطی کی صورت میں سخت سزا دی جاسکتی ہے

  • سوٹ کیسز کے ہینڈل راڈز اور گتوں میں چھپائی ڈیڑھ کروڑ روپے کی منشیات پکڑی گئی

    سوٹ کیسز کے ہینڈل راڈز اور گتوں میں چھپائی ڈیڑھ کروڑ روپے کی منشیات پکڑی گئی

    کراچی ایئرپورٹ پر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔اطلاعات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    حکام حکام کے مطابق جدہ جانے والے دو مسافروں نے منشیات سوٹ کیسز کے ہینڈل راڈز اور اندرونی گتے کی تہہ میں چھپائی ہوئی تھی۔کسٹم حکام کے مطابق دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور ان کے خلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    اعظم سواتی نے ضمانت پر رہائی کے باوجود اسی جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا،تفصیلی فیصلہ

    ادھرنیویارک کے بعد کراچی دنیا میں سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والا شہر ہے، جہاں چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل سمیت ہر نشہ دستیاب ہے۔سڑکیں ہوں یا انڈر پاس، جگہ جگہ نشے میں دھت افراد مل جاتے ہیں، پوش علاقوں کے طالب علم بھی نشے کی لعنت کا شکار ہیں۔

    پولیس کی ناک کے نیچے کالا دھندہ جاری ہے، اینٹی نارکوٹکس نے بھی اس معاملے میں خاموشی سادھ رکھی ہے۔

    فون پردوستی،وہ بھی خاتون سے:سندھ پولیس نے وارننگ جاری کردی

    شہر میں نشہ بیچنے اور خریدنے والوں کا اتا پتا معلوم ہے مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔علاوہ ازیں حکومت سندھ نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  • لڑکیوں کے خطرناک سیریل کلر چارلس سوبھراج 19 سال بعد رہا

    لڑکیوں کے خطرناک سیریل کلر چارلس سوبھراج 19 سال بعد رہا

    کٹھمنڈو: نیپال میں عدالت نے سیاح لڑکیوں اور لڑکوں کے خطرناک سیریل کلر چارلس سوبھراج کو 19 سال بعد رہا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیپال کی سپریم کورٹ نے سیریل کِلر چارلس سوبھراج نامی فرانسیسی شہری کی رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیدی کو مسلسل جیل میں رکھنا انسانی حقوق کے خلاف ہے۔عدالت نے کہا کہ چارلس سوبھراج کے خلاف کوئی اور کیس زیر التویٰ نہیں ہے تو یہ عدالت اس کی رہائی اور 15 دنوں کے اندر اس کی ملک واپسی کا حکم دیتی ہے۔

    واردات کر کے پیسے منشیات میں اڑانے والا ملزم گرفتار

    چارلس سوبھراج کو دنیا بھر میں ’سانپ‘ اور ’بکنی کِلر‘ کے ناموں سے جانا جاتا ہے، اس پر ہالی ووڈ میں فلم اور نیٹ فلیکس سیریز بھی بنی، اس پر ایشیا میں 20 سے زیادہ نوجوان سیاحوں کو قتل کرنے کا الزام تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ سوبھراج نے 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں سیاحوں کے مسلسل قتل کیے، آج جمعرات کو اسے کھٹمنڈو کی سینٹرل جیل سے رہا کیا جانا ہے۔

    بدنام زمانہ 78 سالہ قاتل کو نیپال کے دارالحکومت میں ایک امریکی خاتون کونی جو برونزیچ اور اس کے کینیڈین سیاح دوست لارینٹ کیریری کے قتل کے جرم میں 20،20 سال کی دو عمر قیدوں کی سزا ہوئی تھی، خیال رہے کہ نیپال میں عمر قید کی سزا 20 سال ہے۔

    غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیکا کیس،عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ کی درخواست پر…

    چارلس سوبھراج نے پورے ایشیا میں کم از کم 20 نوجوان مغربی سیاحوں کو ان کے کھانے پینے کی چیزوں میں نشہ آور چیز دے کر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، تاہم نیپال میں 2004 میں پہلی بار وہ عدالت میں مجرم پایا گیا۔تھائی لینڈ نے سب سے پہلے 1970 کی دہائی کے وسط میں پٹایا کے ساحل پر 6 خواتین کو منشیات دینے اور قتل کرنے کے الزام میں اس کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔

    عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    سوبھراج کو ’دی سرپنٹ‘ (سانپ) کے نام سے اس لیے جانا جاتا تھا کیوں کہ وہ پکڑ سے بچنے کے لیے اپنا بھیس بدلنے، جیل سے فرار ہونے، دوسری شناختیں اختیار کرنے، اور نوجوان خواتین کو اپنی جانب راغب کرنے میں بہت ماہر تھا۔ وہ 1980 کی دہائی کے وسط میں بھارت کی ایک جیل سے محافظوں کو نشہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔ بعد میں اسے پکڑا گیا اور 1997 تک نئی دہلی کی سب سے زیادہ حفاظت والی تہاڑ جیل میں قید رکھا گیا، جہاں اس نے 20 سال قید کاٹی۔ اس کے بعد وہ ستمبر 2003 میں کھٹمنڈو کے ایک کیسینو میں دوبارہ سامنے آیا۔

  • ٹیم میں کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں: شاہد آفریدی

    ٹیم میں کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں: شاہد آفریدی

    لاہور:ٹیم میں کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں:اطلاعات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں بابر اعظم کی بطور کپتان تبدیلی حل نہیں بلکہ کپتان کے مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔

    لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

    انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست پر نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئےسابق کپتان نے کہا کہ کپتانوں کو ہٹانا مسائل کا حل نہیں ہے، اصل مسئلہ کپتانوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے اور کپتانوں کا مائنڈ سیٹ ہماری مینجمنٹ تبدیل کرے گی کہ تاکہ واضح ہوجائے کہ ہم اپنے کپتان سے کیسا مائنڈ چاہتے ہیں۔

    رونالڈو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل

    شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر مینجمنٹ کو ٹیم کو ٹاپ پر لے کر جانا ہے تو ٹیم کو بابر اعظم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگاکیوں کہ میرے نزدیک یہ صرف بابر اعظم کی ہی غلطی نہیں یہ کھلانے والی مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑی جو اس وقت ٹیم میں موجود ہیں ان کی بھی ہے۔

    شمالی کوریا کی بڑھتی فوجی قوت،امریکہ اورجنوبی کوریا کی جنگی مشقیں،امریکہ نے بی 52…

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جنہوں نےاس ٹیم کو کھلانا ہے انہوں نے اس حوالے سے پلان بنانا ہے، ایک ایسا پلان جو کپتان کو یہ بتائے کہ ہمیں کس لیول کی کرکٹ کھلاڑیوں سے چاہیے لہٰذا اگر بابر کو اکیلے اس چیز کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جائے تو میرے نزدیک غلط ہے۔

  • یوکرین کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا، یوکرینی صدر کا امریکی کانگریس سے خطاب

    یوکرین کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا، یوکرینی صدر کا امریکی کانگریس سے خطاب

    واشنگٹن:یوکرینی صدر نےحملوں کے بعد پہلی بار امریکا کا دورہ کیا ہے اور اس اہم دورے پر یوکرینی صدر نے کہ ہے کہ امریکا کی یوکرین کو جنگی امداد خیرات نہیں ”سرمایہ کاری“ ہے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واشنگٹن ڈی سی میں نے امریکی کانگریس سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ یوکرین کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا اور روس کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

    یوکرینی صدر زیلنسکی کا اہم امریکی دورہ، امریکا کا یوکرین کو 1.8 ارب ڈالر کی فوجی…

    زیلنسکی نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کرنے پر امریکا کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یاد دلایا ہے کہ یوکرین کے لیے فوجی امداد ”خیرات“ نہیں بلکہ دنیا میں جمہوریت اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ”سرمایہ کاری“ ہے۔

    افغان طالبان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 2 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا

    زیلنسکی نے کہا کہ سکیورٹی کی صورت حال میں بہتری کی بدولت ہی میں آج یہاں واشنگٹن میں ہوں۔ انہوں نے کہا جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور یوکرین کیلئے مسلسل امریکی حمایت قابل تعریف ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے خلاف جنگ میں امریکا یوکرین کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

    دفاعی بجٹ میں اضافے پرشمالی کوریا کی جاپان کو کارروائی کی دھمکی دیدی

    یوکرینی صدر اور اسپیکر نینسی پلوسی کے درمیان جھنڈوں کا تبادلہ بھی ہوا، دوسری جانب برسلزمیں یورپی یونین نے اپنی عمارت کی لائٹیں بند کرکے یوکرین سے اظہار یکہجتی کیا۔قبل ازیں مریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کا وائٹ ہاؤس کے داخلی دروازے پر استقبال کیا، دونوں صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس سے قبل دو طرفہ بات چیت کی۔