Baaghi TV

Author: News Editor

  • گورنر پنجاب نے اسپیکر کی رولنگ مستر د کردی

    گورنر پنجاب نے اسپیکر کی رولنگ مستر د کردی

    لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا جواب دیتے ہوئے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کردیا۔گورنر پنجاب کی جانب سے اسپیکر کی رولنگ مسترد کرنے سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے اسپیکر سبطین خان کی رولنگ کے جواب میں 3 صفحات پر مشتمل جواب دیا جس میں گورنر کی جانب سے اسپیکر کی کل کی رولنگ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
    گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ نے آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے آپ اس سے انحراف نہیں کرسکتے جب کہ آئین کا دفاع اور قانون کی پاسداری اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔

    بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اسپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کیلئے ذاتی پسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں کیوں کہ آئین کے مطابق اسپیکر، ایمانداری اور غیر جانبداری سے آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہیں۔

    خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان گورنر پنجاب کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر پاکستان کو گورنر کی تبدیلی کیلئے خط لکھنے کا کہا تھا۔ذرائع کے مطابق خط میں استدعا کی جائے گی کہ گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس کل تک معطل کردیا گیا تھا جب کہ گورنر بلیغ الرحمٰن کی جانب اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے آج اجلاس طلب کیا تھا۔

  • وفاقی حکومت کا پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق سرکاری آفیسر آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے،اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ تازہ ترین سیاسی صورتحال کے پیش نظروفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اقدام کے تحت وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان اور صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو امن وامان قائم رکھنے، عوام کے جان ومال کی حفاظت اور اپنے فرائض آئین اور قانون کیمطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو مراسلہ لکھ کر کہا ہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب کی حفاظت کےلئے رینجرز تعینات کی جائے۔

  • پنجاب میں سیاسی ہلچل: پاکستان تحریک انصاف کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کا فیصلہ

    پنجاب میں سیاسی ہلچل: پاکستان تحریک انصاف کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کا فیصلہ

    پنجاب میں سیاسی ہلچل: پاکستان تحریک انصاف کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق پنجاب کی سیاست میں ہلچل پر پی ٹی آئی بھی متحرک ہوگئی، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل (جمعرات کو) طلب کرلیا۔ گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا جائے گا جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کیلئے پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی جس کے بعد گورنر پنجاب نے بھی چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا۔

    پنجاب کی سیاسی صورتحال پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی پتے شو کر دیے، پی ٹی آئی گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرے گی ساتھ ہیاسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کو ہٹانے کیلئے صدر مملکت کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ فواد چوہدری کہتے ہیں صدر گورنر کو ہٹا سکتے ہیں۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو شام 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر اکٹھے ہونے کی ہدایت کردی۔

    پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا صوبے کی سیاسی صورتحال پر اجلاس جمعرات کو ہوگا۔

  • پنجاب کا آئنی بحران:گورنر پنجاب کی طرف سے12بج کرایک منٹ کے بعد اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ

    پنجاب کا آئنی بحران:گورنر پنجاب کی طرف سے12بج کرایک منٹ کے بعد اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ

    لاہور:گورنر پنجاب کی ايڈوائس نظر انداز کردی گئی۔ پنجاب اجلاس ہوا نہ وزیراعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ لیا پرويزالہٰی وزيراعليٰ ہيں يا نہيں؟ آئيني اور قانونی سوال اٹھ گئے۔دوسری طرف وزير داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہيں پرويزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ تو لينا ہی پڑے گا۔ غیرآئینی اقدام پر پرویزالہٰی چیف منسٹرنہیں رہیں گے۔ گورنر ڈیکلریشن میں کہہ سکتے ہیں کہ آپ منتخب وزیراعلیٰ نہیں رہے۔

    ٹھٹھہ : 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں -منظور احمد خشک

    دوسری جانب گورنرہاؤس لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کاووٹ نہ لینے کے معاملے پر مختلف قانونی نکات پرمشاورت کی گئی۔پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق رات 12 بج کر ایک منٹ کے بعد گورنر پنجاب کسی بھی وقت وزیراعلی پنجاب پرویزالہیٰ کوڈی نوٹی فائی کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ مقررہ وقت گزرتا جارہا ہے لیکن ایوان کا اجلاس نہ ہو سکا، پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟ تمام نظریں گورنر ہاؤس پر مرکوز ہیں، ایوان وزیر اعلیٰ لاہور کے باہر کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

    رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو اعلان کردہ ہدف سے3 یا 4فیصد سے کم رہے گی.رپورٹ

    دریں اثنا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کہتے ہیں کہ گورنر پنجاب کے فیصلے کا انتظار ہے، اس کے بعد اگلا لائحہ عمل دینگے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس قانونی آپشن موجود ہیں۔

    اس سے قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا خط مسترد کر دیا، گورنر کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کیلئے دوبارہ ایڈوائس جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاﺅس میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس جاری ہے، گورنر بلیغ الرحمن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا خط مسترد کر دیا، گورنر کی جانب سے دوبارہ ایڈوائس جاری کئے جانے کا امکان ہے جبکہ اجلاس میں تمام قانونی اور آئینی نکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو آج شام 4 بجے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر بلیغ الرحمن کی ایڈوائس کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

  • ایف آئی اے نے اعظم خان کیخلاف کارروائی کیلئے خط کیوں لکھا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    ایف آئی اے نے اعظم خان کیخلاف کارروائی کیلئے خط کیوں لکھا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر کیس کی تحقیقات میں سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عدم پیشی پراعظم خان کے خلاف کارروائی کیلئے خط اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھا۔

    ننکانہ : باباگورونانک یونیورسٹی میں کلاسز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

    ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے اعظم خان کو پیشی کیلئے کم و بیش دو بار خط لکھا لیکن اعظم خان نے ایف آئی اے مراسلوں کے باوجود تفتیش کا حصہ بننے سے گریز کیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان بیرون ملک چھٹی پر گئے مگر ابھی تک واپس نہیں آئے۔

    کہ وزیراعظم آفس سے غائب ہونے والا سائفر آخری مرتبہ عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے وزیراعظم کو دکھانے کے لئے وصول کیا تھا اور پھر ان تک پہنچا بھی دیا تھا۔ لیکن اس کے بعد وہ غائب ہو گیا اور اب تک اس کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔

    ٹھٹھہ : 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں -منظور احمد خشک

    عمران خان کی وزارت عظمٰی کے آخری دنوں میں پراسرار طور پر غائب کر دیئے جانے والے سائفر بارے میں کی جانے والی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے سائفر کی کاپیاں پانچ اہم حکومتی اور ریاستیں شخصیات کو بھیجی گئی تھیں لیکن سوائے وزیراعظم آفس کے دیگر تمام لوگوں نے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے مطابق ایک ماہ کے اندر دستاویز فارن آفس کو واپس کر دی تھیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر کے نامزد جوائنٹ سیکرٹری کو، جو کہ ایسی حساس دستاویزات وزیر اعظم کو دکھانے کے بعد انہیں واپس اپنی تحویل میں رکھنے کا مجاز ہے، اسے سائفر کی کاپی واپس نہیں کی گئی تھی۔ پی ایم آفس کی فائلوں میں بھی اس سائفر کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں جسے تب کے وزیراعظم عمران خان کو انکے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے دیا تھا۔

    واضح رہےکہ ایف آئی اے عمران خان کی اعظم خان سے سائفر پر گفتگو سے متعلق انکوائری کررہی ہے۔ عمران خان کے دور میں اعظم خان ان کے سیکرٹری کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔

  • پاکستان کی معاشی صورت حال کوبہتر کرنےکےلیے کوششیں جاری رکھیں‌گے:چینی سفیر

    پاکستان کی معاشی صورت حال کوبہتر کرنےکےلیے کوششیں جاری رکھیں‌گے:چینی سفیر

    اسلام آباد: چین نےپاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔اطلاعات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سفیر رونگ نونگ نے بدھ کووفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی،وزیر خزانہ نے جمہوریہ چین کے سفیر کا خیرمقدم کیا،اس موقع پر دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں مزید وسعت دینے کے دستیاب مواقعوں پر غور کیا گیا۔

     

    صدرمملکت عارف علوی سےاوآئی سی کے نمائندہ برائےسائنسی تکنیکی تعاون کی ملاقات

    چینی سفیر نے حکومت کی جانب سے مالیاتی اور اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے کیے جانے والے پالیسی اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل تعاون کا یقین دلایا اور مزید کہا کہ چین کی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

     

     

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کے اختتام پر چینی سفیر کے مسلسل تعاون اور معاونت پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو سراہا۔

    ننکانہ : باباگورونانک یونیورسٹی میں کلاسز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

     

    دوسری طرف ینک دولت پاکستان نے مالی سال 2021-22ء کے لیے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر اپنی سالانہ رپورٹ آج جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 22ء میں پاکستان کی معیشت نے مسلسل دوسرے سال لگ بھگ 6 فیصد کی حقیقی جی ڈی پی نمو حاصل کی۔ یہ نمو وسیع البنیاد تھی کیونکہ زراعت اور صنعت دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا جس کے اثرات شعبہ خدمات تک پھیل گئے۔ تاہم نمو کا منبع چونکہ بدستور صَرف پر انحصار رہا اور پیداواریت میں بہتری سست رہی اس لیے پاکستان عالمی معیشت کے منفی حالات سے اثر پذیر رہا۔ لہٰذا مالی سال 22ء کے دوران منفی عالمی اور ملکی حالات کے نتیجے میں معاشی عدم توازن دوبارہ نمودار ہوا۔

  • آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بنوں آپریشن میں زخمی جوانوں کی عیادت کی

    آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بنوں آپریشن میں زخمی جوانوں کی عیادت کی

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں عیادت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی خیریت دریافت بھی کی، اس موقع پر انہوں نے ان کے بلند جذبے اور حوصلے کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔

  • فون پردوستی،وہ بھی خاتون سے:سندھ پولیس نے وارننگ جاری کردی

    فون پردوستی،وہ بھی خاتون سے:سندھ پولیس نے وارننگ جاری کردی

    سندھ پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ وہ فون پر دوستی کے لیے کسی خاتون کی آواز کے جھانسے میں نہ آئیں اور خود کو اغوا ہونے سے بچائیں۔سندھ پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ مہم زور و شور سے چلائی جا رہی ہے جس میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہےکہ وہ واٹس ایپ، فیس بک یا فون پر کسی خاتون کی آواز کے جھانسے میں آکر اس سے ہرگز دوستی نہ کریں۔

    کراچی:پولیس پر ڈاکووں کی فائرنگ،کانسٹیبل شہید،ایس ایچ او بن قاسم زخمی

    شہریوں کو خبردار اور ہوشیار کرتے ہوئے آگاہی مہم میں کہا گیا ہےکہ عورت کی آواز میں فون یا سوشل میڈیا کال پر اگر وہ کسی عورت سے دوستی کرتے ہیں اور وہ انہیں ملنے کے لیے سندھ کے علاقوں سکھر،گھوٹکی، شکارپور یا کشمور آنےکا کہے تو ایسا ہرگز نہ کریں اور خود کو اغوا ہونے سے بچائیں۔

    کندھ کوٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل

    سندھ پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ اگر کوئی شخص کسی شہری سے فون، فیس بک یا سوشل میڈیا کال پر دوستی کرتا ہے یا کسی کاروباری سلسلے میں گاڑی، ٹریکٹر، ٹرک، موٹرکار یا تیتر اور دیگر پرکشش جانور وغیرہ کی خرید و فروخت کے سلسلے میں بات کرتا ہے اور اسے سکھر، گھوٹکی، شکارپور یا کشمور بلائے تو ہرگز نہ جائیں۔

     

    پوسٹ میں ملک بھر کے شہریوں کو یہ بھی آگاہی دی گئی ہے کہ وہ مختلف طریقوں سے سندھ کے ان شہروں کا بلاوجہ رخ نہ کریں اور خود کو اغوا ہونے سے بچائیں۔

  • کراچی:دو ہائی پروفائل کیسز کے ماسٹر مائنڈ نے عدالت میں  سرنڈر کردیا

    کراچی:دو ہائی پروفائل کیسز کے ماسٹر مائنڈ نے عدالت میں سرنڈر کردیا

    کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں اغواء کی 2 ہائی پروفائل وارداتوں کے ماسٹر مائنڈ نے کراچی کی مقامی عدالت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے آغا منصور حسین کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ جس نے پیر کی صبح ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوکر رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کردی۔

     

    کراچی:پولیس پر ڈاکووں کی فائرنگ،کانسٹیبل شہید،ایس ایچ او بن قاسم زخمی

    کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے ایک بلاگر بسمہ سلیم اور قانون کی طالبہ دعا منگی کو بالترتیب 12 مئی 2019ء اور 30 نومبر 2019ء کو اغواء کیا گیا تھا۔دعا منگی کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ اپنے دوست حارث سومرو کے ساتھ کھانے کیلئے ریسٹورنٹ گئی تھیں جبکہ بسمہ سلیم کو ان کے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا۔

    کندھ کوٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل

    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (ایڈیشنل آئی جی پی) کراچی رینج اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے 18 مارچ 2020ء کو ایک پریس کانفرنس میں دعا منگی اور بسمہ سلیم کے ہائی پروفائل اغواء میں ملوث 2 ملزمان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت ٹو نے 30 جولائی 2020ء کو دعا منگی اور بسمہ سلیم کے اغوا برائے تاوان کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ہونے کے الزام میں آغا منصور حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔اے ٹی سی ٹو نے 23 جنوری 2021ء کو دو اغواء کاروں سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور آغا منصور حسین کو اشتہاری مجرم قرار دیا تھا۔

    کراچی پولیس کے سابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر آغا منصور کو دعا منگی اور بسمہ سلیم کے اغواء کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تاہم منصور حسین کو مجرمانہ سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے پہلے ہی ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آغا منصور حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

  • کراچی میں معروف چینی کمپنی سے بھتہ طلب،سنگین نتائج کی دھمکیاں

    کراچی میں معروف چینی کمپنی سے بھتہ طلب،سنگین نتائج کی دھمکیاں

    کراچی میں معروف چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک سے نامعلوم ملزمان کی جانب سے بھتہ طلب کرلیا گیا ہے۔ بھتہ نہ دینے کی صورت میں شنگھائی الیکٹرک کوسنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہے۔کمپنی کا وزارت داخلہ سندھ کو لکھا خط سما کو موصول ہوگیا ہے جس میں ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی ان واقعات کے بارے میں آگاہ کیا جاچکاہے کہ چند دنوں سے کچھ مسلح افراد پاور پلانٹ کی سائٹ پر آرہے ہیں۔

    کراچی:پولیس پر ڈاکووں کی فائرنگ،کانسٹیبل شہید،ایس ایچ او بن قاسم زخمی

    شنگھائی الیکٹرک کے مطابق مسلح افرادکی دھمکیوں کی وجہ سے کام متاثر ہورہاہے چینی اور پاکستانی عملے کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔کمپنی کا مؤقف ہے کہ پاورپلانٹ کی تعمیرکے سلسلے میں حکومت کے تمام متعقلہ اداروں نے این او سیز بھی حاصل کی ہوئی ہیں۔ مسلح افراد پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی عملے سے بھتے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    کندھ کوٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل

    خط میں کہا گیا ہے کہ علاقہ پولیس اور سندھ رینجرز کو بھی ان واقعات کی اطلا ع دے چکے ہیں۔ چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک بن قاسم میں کے الیکٹرک کے پاورپلانٹ پرکام کررہی ہے۔

    اوکاڑہ ڈاکوؤں کے حوالے،عوام لٹنے لگی ،پولیس صرف کاغذی کارروائی میں مصروف