Baaghi TV

Author: News Editor

  • لڑکیوں کے ساتھ بےحد عزت اور پیار سے بات کرنی چاہیے:شاہ رُخ خان

    لڑکیوں کے ساتھ بےحد عزت اور پیار سے بات کرنی چاہیے:شاہ رُخ خان

    ممبئی: لڑکیوں کے ساتھ بےحد عزت اور پیار سے بات کرنی چاہیے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ خواتین سے تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے نرمی اور پیار سے بات کرنی چاہیے۔وہی ہماری عزت اور شان ہیں

    سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے ساتھ ساتھی اداکارہ کاجول بھی موجود ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ ’میں آج کل دیکھتا ہوں کہ لڑکے لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح ہی ٹریٹ کرتے ہیں جوکہ مجھے لگتا ہے کہ بہت غلط ہے، لڑکوں کے انداز میں جملہ دہراتے ہوئے شاہ رُخ نے کہا کہ’ ہاں یار تو آجانا پھر، ایسے میں کبھی اپنی گرل فرینڈ سے بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘۔

    شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ میں کبھی کسی لڑکی سے یا کسی دوست سے تُو تڑاق سے بات نہیں کر سکتا، اگر مجھے کاجول کو گھر بُلانا ہوگا تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ تم شام 6 بجے گھر آجانا۔بلکہ میں بہت عام انداز میں بھی یہی کہہ سکوں گا کہ ’کاجول پلیز کوشش کر کے شام 6 بجے گھر آجانا‘۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    انٹرویو کے دوران کنگ خان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو عورتوں کی طرح ٹریٹ کرنا چاہیے ان سے بےحد عزت، نرمی اور پیار سے بات کرنی چاہیے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    یاد رہے کہ یہ ویڈیو کلپ شاہ رُخ اور کاجول کے ایک پُرانے انٹرویو کی ہے جو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ پاکستانی اداکار عمران اشرف نے بھی بالی ووڈ اداکار کی اس ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا ہے۔

  • ملک بھر کے حساس اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا فیصلہ

    ملک بھر کے حساس اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے انسداد پولیو کے لیے ملک بھر کے حساس اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 24 تا 28 اکتوبر تمام صوبوں میں چلائی جائے گی، ذیلی انسداد پولیو مہم تین روزہ ہوگی جس میں دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔

    وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم 83 مخصوص اضلاع میں ہوگی یہ مہم 19 اضلاع میں مکمل طور پر جب کہ 64 اضلاع میں جزوی طور پر ہوگی جس میں دو کروڑ 51 لاکھ 53 ہزار 816 بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
    ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے 28، سندھ کے 21، بلوچستان کے 19 اور پنجاب کے 14 اضلاع سمیت اسلام آباد میں مہم چلائی جائے گی، پاک افغان سرحد پر واقع 13 اضلاع میں بھی یہ مہم تین روز جاری رہے گی۔

    ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں 44 لاکھ 59 ہزار 01، سندھ میں 67 لاکھ 45 ہزار 198، بلوچستان میں 17 لاکھ 85 ہزار 59، پنجاب میں ایک کروڑ 81 لاکھ 611 اور اسلام آباد میں چار لاکھ 7 ہزار 47 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے شمالی وزیرستان کی یونین کونسل غلام خان کے 10 ماہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کیس کی تصدیق کے بعد بچہ فوت ہوگیا ہے۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق بچے کی معذوری 15 ستمبر کو رپورٹ کی گئی تھی بچے کے دائیں بازو اور گردن مفلوج ہوگئے تھے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    یونین کونسل غلام خان سے مجموعی طور پر تین کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے مذکورہ کیس سے شمالی وزیرستان میں پولیو کیسز کی تعداد سترہ ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

    گذشتہ دن عالمی سطح پر پولیو کے خاتمہ کے لئے کام کرنے والے شراکت داروں اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے ایک اجلاس میں پولیو وائرس کے خاتمہ کے سلسلے میں درپیش چیلنجز اور ائندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی بچوں کو پہلے سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے موجودہ وقت میں سیلاب کی تباہ کاری کے بعد پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے” انہوں نے مزید کہا کہ ” بچوں کو درپیش صحت مسائل کے پیش نظر پولیو کے خاتمہ کی کوششوں میں تعاون کی اشد ضرورت ہے”

    جنوبی خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع کے علاوہ ملک کے دوسرے اضلاع سے بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ابھی تک ملک کے دوسرے حصوں سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    کوارڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ "بلاشبہ رواں برس پولیو کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم پولیو کیسز کا دائرہ کار ایک مخصوص علاقے تک محدود ہے ” انہوں نے مزید کہا کہ "اگر ہم جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس سے مقا بلہ کرسکتے ہیں تو بلاشبہ ہم پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا ہدف بھی حاصل کرسکتے ہیں۔”

  • دہشتگردی کا خطرہ،بلوچستان میں تھریٹ الرٹ جاری

    دہشتگردی کا خطرہ،بلوچستان میں تھریٹ الرٹ جاری

    کوئٹہ :پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرہ کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے دفتر سے جاری تھریٹ الرٹ کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں حملوں کی دھمکی دی گئی ہے، تاہم ٹارگٹ کنفرم نہیں ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    اطلاعات کے مطابق ضلع ژوب ، قلعہ سیف اللہ ، زیارت اور لورالائی میں ممکنہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمنٹے کیلئے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو چوکس اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    مراسلے میں متعلقہ اضلاع اور شعبوں کے پولیس سربراہان کو سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

     

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ادھرسمیت سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد شہر آج بروز جمعرات 13 اکتوبر کی صبح اچانک بجلی کی سپلائی سے محروم ہوگئے۔ پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے جنوبی حصے بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی سے متاثر ہوئے ہیں۔بعض ذرائع اسے بھی شرپسندوں کی طرف سے ایک شرارت کے طور پر قرار دے رہےہیں

    رپورٹ کے مطابق بجلی کی فراہم سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں معطل ہے۔ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی پانچ سو کے وی کی ہائیٹینشن پاور ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی بجلی سے محروم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کے باعث نمی سے ہائی پاور ایکسٹینشن لائن ٹرپ ہوگئی ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

     

    کوئٹہ، جیکب آباد، شکارپور، سبی، دادؤ، راجن پور، رحیم یار خان، گھوٹکی، چمن سمیت بلوچستان بھر کو بجلی کی فراہمی بند ہے۔ کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

  • پچھترسالہ تاریخ کا انوکھا تھیٹرشروع،گندی سیاست سے گندی ویڈیوز کا سفر، عمران خان، توتو گیا

    پچھترسالہ تاریخ کا انوکھا تھیٹرشروع،گندی سیاست سے گندی ویڈیوز کا سفر، عمران خان، توتو گیا

    لاہور:پچھتر سالہ تاریخ کا انوکھا تھیٹرشروع کیا جاچکا ہے اور اس ملک میں گندی سیاست سے گندی ویڈیوز کا سفر بھی شروع کردیا گیا ہے جس کی پوری کہانی مبشرلقمان اپنی زبانی بتارہے ہیں،سینئرصحافی کا کہنا تھا کہ پہلے عمران‌ خان کی آڈیو لیکس ہوئیں اور اب گندی ویڈیوز لیک ہورہی ہیں ، ان کے پیچھے کچھ بیگانے ہیں تو کچھ اپنے بھی حصہ ڈال رہےہیں

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ گرفتار ہوچکے ہیں ، حامد زمان ، سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کےبعد عمران خان کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں آرہی ہیں کہ کسی وقت بھی گرفتاری ہوسکتی ہے،اس سلسلے میں بنی گالہ کے ارد گرد سیکورٹی سخت کردی گئی ہےاور اطلاعات ہیں کہ عمران خان کے خلاف جو نیا کیس درج ہوا ہے اس کے تحت عمران خان کو بہت جلد گرفتارکرلیا جائے گا

    مبشرلقمان کہتےہیں کہ اتنے بہادر ہیں کہ پولیس کی اطلاع ملتے ہی عدالت پہنچ جاتے ہیں اور فقط پانچ ہزار میں ضمانت کروا لیتے ہیں کہاں ہے انکا یہ جہاد اور کہاں ہے وہ بہادری کی داستانیں، کہتے ہیں کہ جیل بھروتحریک شروع کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا کیوںکہ جب اس پر ایکش لیا جائے گا تو کوئی بھی نظر نہیں آئے گا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف جو مقدمات تیار کیے جارہےہیں ان میں ان کا بچنا بہت مشکل ہے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میری گندی گندی ویڈیوز آرہی ہیں یہ کیسے پتہ چل گیا ، عمران خان نے کس طرح ارسلان بیٹے کو استعمال کیا ، ان کا کہنا تھاکہ گندی ویڈیوز کا جو شور ڈالا جارہا ہے وہ بہت جلدی ائیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹائیگر فورس ناکام ہوئی ہے اور اب انصآف فورس کواس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا کہ یہ ثابت کیا جائے گا کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں ،

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں گالی کلچر کو پروان چڑھایا گیا ، جو بھی عمران خان کی پسند ہے ، عمران خان کے خلاف کیسز تیار کیے جارہے ہیں، پنجاب میں کچھ ایسے ہی ہورہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہاشم ڈوگر کے استعفے کے بعد جو وزیرداخلہ ان کا غلام ہو، ملک کی بجائے عمران خان کا نوکر ہو، ان کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کو وفاق کے خلاف کھڑا ہو،انکا کہنا تھا کہ عمران خان اس وزیرداخلہ سے چوہدری پرویز الٰہی پر نظر رکھے ،

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کے غنڈے اور باجیاں تیار، مبشر لقمان پر کسی وقت بھی حملہ ہو سکتا

  • بابراعظم تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے

    بابراعظم تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے

    کرائسسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بلےباز ہونے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    27 سالہ کپتان بابراعظم نے 251 ویں ان نگز میں یہ سنگ میل عبور کیا اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی بیٹر کو اس اعزاز تک پہنچنے میں 261 اننگز صَرف کی تھیں۔سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے یہی کارنامہ 262 اننگز جبکہ جاوید میانداد نے 266 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    بابراعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 40 گیندوں پر 55 رنز بناکر اعزاز اپنے نام کیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے 11ویں پاکستانی بلے باز ہیں، انہوں نے 42 ٹیسٹ کی 75 اننگز میں 3 ہزار 122، 92 ون ڈے کی 90 اننگز میں 4 ہزار 664 جبکہ 91 ٹی20 میچز کی 86 اننگز میں 3 ہزار 216 رنز بنارکھے ہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    دوسری طرف سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

    بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے جب کہ شکیب الحسن 68 رنز کی باری کھیلی۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر نے 2،2 اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

    174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دونوں نے 101 رنز کی شراکت قائم کی۔اسی دوران بابر اعظم نے اپنی ایک اور نصف سنچری بنائی۔101 رنز پر پاکستان کو ایک ساتھ دو جھٹکے بابر اعظم اور حیدر علی کی صورت میں لگے، دونوں کو حسن محمود نے ایک ہی اوور میں پویلین بھیجا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    بابر اعظم 55 جب کہ حیدر علی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔محمد نواز ایک مرتبہ پھر چوتھے نمبر پر میدان میں اترے اور دھواں دھار بیٹنگ کی۔165 رنز پر بنگلا دیش کو تیسرای کامیابی محمد رضوان کی صورت میں ملی تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

    محمد نواز اور آصف علی نے ایک گیند پہلے ہی پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔محمد رضوان کو 69 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

  • میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف

    میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور:میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ اس حوالے سے طیبہ گل نے انکشاف کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ اس کے پاس دکھانے کو بہت کچھ ہے

    اس حوالے سے جب سینیئر اینکرطلعت حسین نے سوال کیا کہ کیا واقعی بہت کچھ ہے تو انہوں نےکہا جی میرے پاس ایسی ویڈیوز ہیں کہ جو دکھانے کے قابل نہیں ، ان کا کہنا تھاکہ جو کچھ نہیں ہونا چاہیے تھا وہ ہوتا رہا

    یاد رہے کہ چند ہفتے قبل پاکستان میں وفاقی حکومت نے طیبہ گل نامی خاتون کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین نیب پر عائد کیے گئے الزامات کی تحقیقات کرانے کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نےوفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’کابینہ نے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت تحقیقات کی منظوری دی ہے۔ ‘

     

     

    وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں کابینہ ممبران کے ساتھ مل کر کمیشن کے ٹرم آف ریفرنسز تیارکرنے کی ہدایت کی گئی تھی

    انہوں نے کہا کہ ’طیبہ گل کے معاملے پر کوئی سیاسی رنگ نہیں دیا جائے گا اس کیس میں جو مجرم ہوگا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔‘مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’طیبہ گل نے پی ایم پورٹل پر شکایت کی۔ طیبہ گل کے مطابق انہیں 18 دن اغوا کر کے رکھا گیا۔‘

    مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا کہ ’طیبہ گل سے شواہد لے کر چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا۔ ان شواہد کو استعمال کرکے وزیراعظم ہاؤس نے نیب کے ادارے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔‘

    مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ لاپتہ افراد کمیشن سے آنے والی شکایات کو بھی یہ کمیشن دیکھے گا اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

    برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ برطانیہ سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہم منصب نے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    برطانوی ہم منصب نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیرخارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ برطانوی ہم منصب سے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کی تفصیل معلوم کی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ برطانیہ سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

  • پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

    پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

    پاکستان کے فیٹف گرے لسٹ سے باضابطہ نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی طرف سے 11 شرائط پر معمولی وضاحتوں کا جواب بھی تیار کرلیا گیا ہے، جن پر مستقبل میں تسلسل سے عملدرآمد کی یقین دہانی 18 سے 21 اکتوبر کے اجلاس میں کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    بول نیو ز اسلام آباد کے کانٹینٹ سیل کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 18 سے 21 اکتوبر تک پیرس میں اجلاس ہوگا، پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ کی 11 شرائط پر مستقبل میں پائیدار عملدرآمد نہ ہو پانے سے متعلق فیٹف اعتراضات کا جواب جمع کرائے گا۔ 11 شرائط پر فیٹف کو مطمئن کرکے پاکستان گرے لسٹ سے باضابطہ طور پرنکل جائے گا۔

    ان شرائط میں پہلی شرط وفاق پاکستان کی تمام اکائیوں میں منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے بہترین اشتراک عمل یقینی بنانا ہے۔ دوسری شرط ہر دور میں منی لانڈرنگ کی مسلسل نگرانی کرکے سزا کا تعین کرنا اور قصور واروں کو سزائیں دلوانا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    تیسری شرط کالعدم تنظیموں کے سربراہان کے اثاثوں کی نشاندہی کرکے باحق سرکار تحویل میں لینا ہے۔ چوتھی شرط ٹیررازم فنانسنگ کے سدباب کیلئے اس کا مستقل بند و بست کرنا ہے۔

    پانچویں شرط منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ میں ملوث بینکوں اور مالیاتی اداروں کیخلاف اقتصادی پابندیاں یقینی بنانا ہے۔ چھٹی شرط منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے مسلسل نئی قانون سازی اور اقدامات کرنا ہے۔

    ساتویں شرط غیر قانونی طور پر چندہ اکٹھا کرنے کی روک تھام کرنا ہے۔ آٹھویں شرط زرمبادلہ کی غیر قانونی ٹرانزیکشن کی معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کرنا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    نویں شرط بینکوں، مالیاتی اداروں اور انشورنس کمپنیوں ، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے کے بارے میں مکمل معلومات جمع کرنا ہے اور دسویں شرط مالیاتی ادارے نامعلوم (گمنام) اکاؤنٹس نہیں کھلیں گے، مالیاتی ادارے لین دین کے دوران حلف دیں گے کہ وہ صارف کی مکمل تحقیق کریں گے۔

    گیارویں شرط مالیاتی ادارے کم ازکم 5 سال تک ملک کے اندر اور بیرون ملک سے ہونے والی ترسیلات کا ریکارڈ رکھیں گے۔

  • لندن میں حسن نواز کے دفترکے باہر بدنظمی، پولیس طلب

    لندن میں حسن نواز کے دفترکے باہر بدنظمی، پولیس طلب

    لندن:لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر بدنظمی کا واقعہ پیش آیاہے,پولیس کے مطابق عوام بہت مشتعل دکھائی دیئے اور انہوں نے سابق وزیراعظم پرکرپٹ ہونے کیے الزامات بھی لگائے

     

    اطلاعات ہیں کہ مریم نواز کی برطانیہ آمد پر احتجاج کے لیے آئے پی ٹی آئی کے حامیوں نے جنید صفدر کو روک لیا۔

     

     

    جنید صفدر اورپی ٹی آئی حامیوں کی بات چیت کےدوران نواز شریف کی سکیورٹی والے بھی پہنچ گئے، سکیورٹی گارڈز نے پی ٹی آئی سپورٹرکو جنید سے دور کرنےکی کوشش کی۔ واقعہ پر پولیس بھی طلب کرلی گئی، احتجاج کرنے والے بدستور حسن نواز کے دفتر کے باہر موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی لندن میں کچھ ایسے مظآہرے دیکھنے کو ملے جب لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے حامیوں نے احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف نعرے لگائے، شرکا کی طرف سے امپورٹڈ حکومت نامنظور، این آر او ٹو نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے۔احتجاج کے شرکاء کا سوال تھا کہ جس وقت ملک سیلاب میں ڈوبا ہے مریم نواز لندن میں کیا کر رہی ہیں۔

  • ساہیوال شہر میں آج دن دیہاڑے ایک معصوم شہری کو قتل کرنے والا ملزم کانسٹیبل بلال پسٹل سمیت گرفتار

    ساہیوال شہر میں آج دن دیہاڑے ایک معصوم شہری کو قتل کرنے والا ملزم کانسٹیبل بلال پسٹل سمیت گرفتار

    ساہیوال:ساہیوال شہر میں آج دن دیہاڑے ایک معصوم شہری کو قتل کرنے والا ملزم کانسٹیبل بلال پسٹل سمیت گرفتار ہوچکا ہے ،ادھر اس سلسلے میں عوامی احتجاج کے دوران ڈی پی او ساہیوال نے روڈ کھولنے کیلیۓ شرط کے مطابق رات بارہ بجے سے پہلے ملزم کو گرفتار کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔

    ایس ایچ او غلہ منڈی ساہیوال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نامزد ایف آئی آر قاتل کانسٹیبل بلال کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر کے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ملزم نے دورانِ حراست اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ملزم کو معطل کر دیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری کیلۓ چارج شیٹ جاری کر کے ڈی ایس پی صدر ساہیوال کو انکوئری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

    ڈی پی او ساہیوال نے اس گرفتاری پر ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوۓ کہا کہ اگر عوام نےروڈ بلاک کر کے پولیس کو مصروف نہ کیا ہوتا تو ملزم دن میں ہی گرفتار کیا جا سکتا تھا۔ڈی پی او ساہیوال نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے جو مقدمہ کے تمام شواہد جمع کر کے چودہ یوم کے اندر چالان مکمل کرے گی۔

    پولیس عوام کے جان ومال کی ضامن ہے۔قانون سب کیلیۓ برابر ہے لہذا روڈ بلاک کر کے شریف شہریوں کی گاڑیوں کو توڑنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جاۓ گا لیکن اس مقدمہ میں صرف وہ لوگ گرفتار ہونگے جنہوں نے پرتشدد احتجاج کیا اور خوف و ہراس پھیلایا۔