Baaghi TV

Author: News Editor

  • نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی،جانبحق افراد کی تعداد 16سے تجاوزکرگئی

    نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی،جانبحق افراد کی تعداد 16سے تجاوزکرگئی

    حیدر آباد: جامشورو کے قریب ایم نائن موٹر وے پر کراچی سے واپس گھروں کو جانے والے سیلاب متاثرین کی کوچ میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 16 مسافروں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی سیلاب متاثرین کی مسافر کوچ کے پچھلے حصے میں کوٹری کے قریب ہائی وے پر اچانک آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی پچاس فیصد سے زائد جل کر راکھ ہوگئی جبکہ ابھی بھی آگ پر قابو نہیں پایا گیا، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، جس پر مسافروں نے چلتی کوچ کا دروازہ کھول کو چھلانگیں لگائیں۔
    ڈرائیور نے کوچ کو روک کر مسافروں کو باہر نکالا، مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ایس ایچ او نوری آباد ہاشم بروہی نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا ابھی کچھ پتا نہیں چل رہا ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

    بس میں سوار تمام مسافر مغیری برادری سے تعلق رکھتے تھے جو اپنے آبائی گاؤں واپس جارہے تھے۔

    دوسری طرف صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے نوری آباد کے قریب کوچ کو آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے اور تین روز میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کس کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں ؟ کیا بس میں حفاظتی اقدامات مکمل تھے ؟ ایمرجنسی درازوں کے ذریعے مسافروں کو کیوں نہیں نکالا گیا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حادثہ میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اکثر ٹرانسپوٹرز حفاظتی اقدامات میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں تو اُن کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ جامشورو اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر برائے جامشورو فرحان احمد نے بتایا کہ بس میں سوار تمام مسافر سیلاب متاثرین تھے، جو کراچی کے ریلیف کیمپ واپس کے این شاہ جارہے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے، جاں بحق مسافروں کی لاشیں تاحال کوچ کے اندر موجود ہیں۔ مسافر کوچ کے ایمرجنسی ایگزیکٹ کام کرنے کی وجہ سے کم جانیں ضائع ہوئیں، کوچ کے اے سی سسٹم میں آگ بھڑکنے سے بس مکمل جل چکی اور اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

  • یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام سمینار ہال میں ایک لیکچر سیشن کا انعقاد

    یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام سمینار ہال میں ایک لیکچر سیشن کا انعقاد

    گوادر:سی پیک سٹڈی سینٹر یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام سمینار ہال میں ایک لیکچر سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹٹدیز اسلام آباد فارن افیئرز اعزاز احمد چوہدری نے گوادر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کو سی پیک کی عالمی اور علاقائی اہمیت کے موضوع پر خطاب کیا۔

    لیکچر سیشن کے دیگر مہمانان میں ام نغمانہ ہاشمی سابقہ پاکستانی سفیر براۓ چین، ڈاکٹر زاہد انور پرو وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ، فرخ پتافی کالم نگار، راجہ عامر اقبال سابق چیئرمین راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ صنعت، زاہد لطیف خان، صدر اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج، شکیل منیر، سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ صنعت، ڈاکٹر طلعت شبیر، ڈائریکٹر چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر سمیت جامعہ گوادر کے رجسٹرار دولت خان، دائریکٹر فنانس شفع محمد شامل تھے۔

    پرو وائس چانسلر یونیورسٹی اف گوادر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے اپنے افتتاحی کلمات میں معززمہمانان کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دی۔ پرو وائس چانسلر نے مزید کہا کہ گوادر یونیورسٹی تمام متعلقہ اداروں بشمول چمبر آف کامرس اینڈ صنعت راولپنڈی ، اسلام آباد، اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ، پشاور یونیورسٹی اور چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر سے تدریسی علمی اور تحقیقی شعبوں میں تعاون کے منتظر ہیں۔

    اس موقع پر سابق سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد فارن افیئرز اعزاز احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر یونیورسٹی میں آکر بہت خوشی ہوئی ۔ یونیورسٹیاں کسی بھی شہر کی دل ہوتی ہیں۔ پاکستان کا مستقبل اس شہر گوادر سے جڑا ہوا ہے اور گوادر کا دل گوادر یونیورسٹی ہے۔ علم اور حکمت سے ہی ملک کی بہتر خدمت کی جاسکتی ہے اور تعلیم سے ہی مستقبل بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے ثمرات سے بلوچستان میں ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی جس سے یہاں اس خطے کے لوگوں خاطر خواہ فائدہ ملے گا۔

    سیشن کے اختتام پر پرو وائس چانسلر نے معزز مہمانان کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی جانب سے یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ،میڈم سعدیہ نصیر لیکچر سیشن کی نطامت کے فرائض سرانجام دیئے ۔

  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف ایشیاء میں روابط اوراعتماد سازی کانفرنس میں شرکت کیلئے قازقستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم کی آسانہ میں سائیڈ لائن ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    میزبان قازقستان کے صدر کانفرنس میں شریک سربراہانِ مملکت کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف عشائیے میں شرکت کیلئے آستانہ سے اوپرا روانہ ہوچکے ہیں۔

    قازقستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی دیگر ممالک کے سربراہان سے مزید ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

  • کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں مرکزی کمیٹی کاساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا

    کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں مرکزی کمیٹی کاساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا

    بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں مرکزی کمیٹی کاساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا،اطلاعات کے مطابق آج کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 19ویں مرکزی کمیٹی کاساتواں مکمل اجلاس بیجنگ میں بدھ کواپنے اعلامیہ کے ساتھ ختم ہوگیا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکی زیر صدارت ہونے والےچار روزہ اجلاس سےکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔اعلامیہ کے مطابق، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس 16 اکتوبر سے بیجنگ میں شروع ہوگی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی طرف سے تفویض کردہ امور پرصدرشی نے اجلاس کے سامنے ورک رپورٹ پیش کی۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اجلاس میں سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی طرف سے 20ویں نیشنل کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ، سی پی سی کے 19ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ (سی سی ڈی آئی) کی کانگریس میں پیش کی جانے والی ورک رپورٹ اور سی پی سی کے آئین میں ترمیم پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کی منظوری دی گئی۔

    اعلامیہ کے مطابق تینوں دستاویزات کو جائزہ اور غور کے لیے کانگریس میں جمع کرایا جائے گا۔اجلاس کے دوران، صدر شی نے سی پی سی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی 20ویں سی پی سی قومی کانگریس میں رپورٹ کے مسودے جبکہ وانگ ہوننگ نے سی پی سی کے آئین میں ترمیم کے مسودے پروضاحت پیش کی۔

  • کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20قومی کانگریس کے لیے پریس سینٹرکھول دیا گیا

    کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20قومی کانگریس کے لیے پریس سینٹرکھول دیا گیا

    بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20قومی کانگریس کے لیے پریس سینٹرکھول دیا گیا،اطلاعات کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی آئندہ ہونے والی 20 ویں قومی کانگریس کے لیے پریس سینٹر کو بدھ کو باضابطہ طور پرکانگریس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    بیجنگ میڈیا سنٹر ہوٹل اور ہوٹل نکو نیو سنچری بیجنگ میں قائم ، پریس سنٹر ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو میڈیا انٹرویو اور ڈیٹا سپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرے گا۔پریس سنٹرکے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کوویڈ-19 کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے موثر اقدامات کی بنیاد پر پریس سنٹر آن سائٹ انٹرویوز، ویڈیو لنک انٹرویوز اور تحریری انٹرویوز کے لیے صحافیوں کو سہولت فراہم کرے گا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ڈائریکٹر کے مطابق، کانگریس کے دوران، صحافی کانگریس ایجنڈے کی اہم سرگرمیوں، مندوبین کی مصروفیات اور پریس کانفرنسز کی کوریج کرسکیں گے۔ وہ بیجنگ میں گروپ انٹرویوز ،ملاقاتوں اور رپورٹنگ دوروں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ مندوبین کے انٹرویو کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم صحافیوں کے لیے کوآرڈینیشن اور انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

  • "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنہ” کے آئس لینڈ ایڈیشن کا اجراکردیا گیا

    "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنہ” کے آئس لینڈ ایڈیشن کا اجراکردیا گیا

    شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنہ” کتاب کی پہلی جلد کے آئس لینڈ ایڈیشن جاری ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق آئس لینڈ کے سابق صدر لوفر راگنار گریمسن نے ہارپا کانفرنس اورکنسرٹ سنٹرمیں ہونے والی تقریب رونمائی میں شرکت کی ۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ اس سے پہلے ہونے والی بات چیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ شی جن پھنگ کے طرز حکمرانی کے فلسفے سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کتاب کے آئس لینڈکے ایڈیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے چین اور آئس لینڈ اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستانہ تبادلوں کو مزید فروغ ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ چینی کے علاوہ دیگر زبانوں میں اس کتاب کی اشاعت تمام اقوام کے ساتھ مکالمے کی ایک کوشش ہے۔ اگر ہم اپنے مستقبل کو سمجھنا چاہتے ہیں، اپنے مستقبل کو نیویگیشن کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں چین کوسمجھنا ہوگا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    چائنہ انٹرنیشنل کمیونیکیشنز گروپ کے صدردوژان یوآن نے تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنہ” میں چین کی قومی حکمرانی اور عالمی نظم و نسق سے متعلق امور پرصدر شی کی گہری سوچ کا اظہارکیاگیا ہے،جس میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل اور ایک بہتر دنیا کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام کو فروغ دینے کے لیے چین کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

  • الیکشن کمیشن کی طرف سے ضلع گوادر میں ون ونڈو سینٹر کا قیام کر دیا گیا

    الیکشن کمیشن کی طرف سے ضلع گوادر میں ون ونڈو سینٹر کا قیام کر دیا گیا

    گوادر:ضلعی الیکشن کمشنر گوادر ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع گوادر میں ون ونڈو سینٹر کا قیام کر دیا گیا جہاں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت پورے ملک کی طرح ضلع گوادر میں بھی حتمی انتخابی لسٹیں عام عوام کے لیے رکھ دی گئی ہیں اور ضلعی الیکشن کمشنر آفس میں ‘ون ونڈو سینٹر ‘ کا قیا م عمل میں لایا جا چکا ھے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے مختلف اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر (اے-آر-او ) کے دفاتر میں بھی ‘فارم سبمیشن سینٹر’ کا قیام عمل میں لایا گیا ھے۔ جہاں تمام شہری اپنا فارم بآسانی جمع کرواسکتے ہیں ان سنیٹرز پرمناسب تعداد میں فارم نمبر 21 برائے ووٹ اندرج و تبدیلی، فارم 22 برائے ووٹ اخراج و اعتراض اور فارم نمبر 23 برائے درستگی کوائف ووٹران رکھوا دیے گئے ہیں۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    تمام شہری ووٹر لسٹوں میں اپنا ووٹ چیک کرنے کے بعد اپنے ووٹ کا اخراج، تصحیح اور نیا اندراج بھی کروا سکتے ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    اس ضمن میں تمام شہریوں سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ *ضلعی الیکشن کمشنر گوادر کی طرف سے قائم شدہ اپنے گھر کے قریب ترین واقع مندرجہ بالا سینٹرز پر اپنے ووٹ کے اندراج، تصحیح و اخراج کیےفارمز جمع کروائیں اور اپنے بروقت ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں .کیونکہ ووٹ ھمارا حق بھی ھے اور ھماری قومی ذمہ داری بھی۔

  • کراچی:تھانےسے2 کروڑ7لاکھ روپےکی رقم چوری

    کراچی:تھانےسے2 کروڑ7لاکھ روپےکی رقم چوری

    کراچی: شہرقائد میں تھانے بھی محفوظ نہ رہ سکے،آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے 2 کروڑ 7لاکھ روپے سے زائد رقم چوری کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال فروری میں ڈاکو داؤد پوتا روڈ پر سنار سے ساڑھے 3 کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوئے تھے۔ پولیس نے واردات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے رقم برآمد کی تھی۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے مال خانے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو 7 روزمیں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہوگی ۔

    چوری کی جانے والی رقم کیس پراپرٹی تھی اور گزشتہ 4 ماہ سے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں موجود تھی۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    پولیس حکام کے مطابق رواں سال فروری میں داؤد پوتہ روڈ پرسنارسے ساڑھے 3 کروڑروپے لوٹے گئے تھے پولیس نے واردات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتارکرکے رقم برآمد کی تھی اورمال خانے میں بطور کیس پراپرٹی رکھی تھی۔

    ڈی آئی جی شرجیل کھرل نے ایکسپریس کو بتایا کہ مال خانے سے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کریں گے جبکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زاہدہ پروین اور ایس پی صدرعلی مردان شاہ شامل ہیں۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    انھوں نے بتایاکہ تفتیشی افسر کی غفلت سامنے آئی ہے ۔ دس اکتوبر کو کیس کی سماعت پر تفتیشی افسر رقم کے ساتھ پیش نہیں ہوا ،11 اکتوبر کو آئی او نے بتایا کہ رقم مال خانے سے غائب ہے ۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    انھوں نے بتایا کہ مال خانے میں کیس پراپرٹی کی حفاظت کے ذمہ دار4 پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جن میں ہیڈ محررعبداللہ ، تفتیشی افسرمحمود اور مال خانے کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس گارڈ شامل ہے ۔

  • اسلام محبت اور امن کا دین ہے:فرقہ واریت، نسلی امتیاز اور نفرت کی گنجائش نہیں "قرۃ العین رضوی”

    اسلام محبت اور امن کا دین ہے:فرقہ واریت، نسلی امتیاز اور نفرت کی گنجائش نہیں "قرۃ العین رضوی”

    اسلام آباد:اسلام محبت اور امن کا دین ہے:فرقہ واریت، نسلی امتیاز اور نفرت کی گنجائش نہیں "قرۃ العین رضوی” نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو تمام دُنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ انسان دوستی دین اسلام کا بنیادی اصول ہی اسلام محبت اور امن کا دین ہے اوریہ انسانیت کی ترقی اور تعظیم پر یقین رکھتا ہے۔ آج دُنیا میں پائی جانے والی بے چینی کا سبب صرف اور صرف اسلامی تعلیمات سے دور ی اور نا واقفیت ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اِن خیالات کا اظہار خواتین دانشوروں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام 12 ربیع الاوّل کے حوالے سے منعقدہ محفل میلاد کے موقع پر کیا۔ اِسلام میں فرقہ واریت اور نسلی امتیاز کی کوئی گنجائش نہیں۔ دوسروں کی کوتائیوں کو معاف کرنا اسلام کا بنیادی اصول ہے جس سے معاشرے میں محبت اور رواداری کو فروغ ملتا ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام دوسروں کے حقوق کا تحفظ اور دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح دینے کا درس دیتا ہے۔ حقوق العباد کو اولین درجہ حاصل ہے۔معروف نعت خواں محترمہ ریحانہ خان، محترمہ محمودہ غازیہ، محترمہ عترہ محسن، محترمہ شمع عادل اور انیلہ خان نے ہدیہ درود سلام پیش کیا۔ خواتین اور طلباء کی کثیر تعداد نے محفل میلاد میں شرکت کی اور پی این سی اے کی اِس کاوش کو سراہا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • کے الیکٹرک کا سخت احتساب کیا جائے:علامہ صادق جعفری

    کے الیکٹرک کا سخت احتساب کیا جائے:علامہ صادق جعفری

    کراچی :کے الیکٹرک کی نجکاری سے ملک و قوم کم و پیش اتنا ہی نقصان پہنچاہے جتنی تکفیری دہشتگردی سے ملک و قوم کو پہنچا ہے کے الیکڑک حکومت کی چھتری تلے کراچی کے عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے،لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رنگ رہی اب بھی وقت ہے کہ ملک اور وقوم کو مزید  تباہی سے بچانے کے لیے کے الیکڑک کا سخت سے سخت احتساب کیا جائے  امپورٹڈ حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوئے دھرے کے دھرے رہے گئے،

    ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر شیخ مولانا صادق جعفری  نے وحدت میڈیا سیل کے نمائندگان کی تربیتی نشت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صارفین سے زائد بلنگ کے زریعے بھاری رقوم بٹورنا کارخانوں کی بجلی منقطع کر کے عوام کو بے روزگار کرنے کا کے الیکٹرک کا وتیرہ ہے

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے حساس شہر میں کے الیکڑک  نے  طبقاتی کنکشن میں نہایت خاموشی سے خطرناک حد تک اضافہ کردیا ہے جس کے تحت پوش علاقوں میں بجلی چوری  کی وارداتوں کے باوجود لوڑشیڈنگ نہیں کی جاتی جبکہ وقت پر بجلی کا بل ادا کرنے والے مڈل کلاس صارفین کو کئی گھنٹے لوڈشیدنگ کے آذاب سے گزرنا پڑتا ہے