Baaghi TV

Author: News Editor

  • آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 29 اکتوبر کوپاکستان پہنچ کر 4 نومبرکوپہلا میچ کھیلےگی

    آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 29 اکتوبر کوپاکستان پہنچ کر 4 نومبرکوپہلا میچ کھیلےگی

    لاہور:آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چمپیئن شپ 2022-25 کے تحت میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ کے آخر میں لاہور پہنچے گی جو ان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ آئرلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 6 میچ کھیلے جائیں گے۔آئرلینڈ کی تیم اپنے پہلے دورے پر پاکستان پہنچے گی جبکہ رواں برس پاکستان کا دورہ کرنے والی چوتھی غیرملکی ٹیم ہوگی۔رواں براس کے اوائل میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

     

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    میچوں کا شیڈول
    29 اکتوبر: آئرلینڈ کی ٹیم لاہور پہنچے گی
    31 اکتوبر سے 3 نومبر: ٹریننگ
    4 نومبر: پہلا ایک روزہ میچ
    6 نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ
    9 نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ
    12 نومبر: پہلا ٹی20 میچ
    14 نومبر: دوسرا ٹی20 میچ
    16 نومبر: تیسرا ٹی20 میچ
    پی سی بی نے بتایا کہ مہمان ٹیم 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی اور ایک روزہ سیریز کے آغاز سے قبل 4 روز تک ٹریننگ کرے گی۔

    بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور آئرلینڈ دونوں ٹیموں کی آئی سی سی ویمنز چمپیئن شپ کی مسلسل دوسری سیریز ہے، اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو کراچی میں 1-2 سے شکست دی تھی۔آئر لینڈ کی ٹیم کو رواں برس جون میں ڈبلن میں کھیلی گئی سیریز میں جنوبی افریقہ سے 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نے آئرلینڈ کے دورے سے متعلق کہا کہ ہمارے پاس رواں برس کے شروع میں سری لنکا کی میزبانی کی اور اب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئرلینڈ کی میزبانی کے لیے پرجوش ہے۔انہوں نےکہا کہ ویمنز کرکٹ میں یہ نئے دور کا آغاز ہے، آئرلینڈ کی میزبانی کےبعد ہم جلد ہی ویمنز لیگ کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مداح میدان میں آئیں اور ویمنز کرکٹ کی حمایت کریں، لاہور میں زبردست 6 میچ کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کے بیان کے مطابق قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پرجوش ہیں اور اس سیریز سے ویمنز کرکٹ کے شائقین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    بسمہ معروف نے کہا کہ سیریز سے نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی سطح کے مطابق اپنی صلاحتیں نکھارنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے تماشائیوں کے سامنےکارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں اور آئی سی سی ویمنز چمپیئن شپ کی اہم سیریز میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس حاصل کرکے اگلے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔پی سی بی کے بیان کے مطابق ایک روزہ اور ٹی20 میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے اور ساڑھے 9 بجے ٹاس ہوگا۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    بیان میں کہا گیا کہ انگلینڈ کی مینز ٹیم نومبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرگے اور دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے کہا نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر کے تیسرے ہفتےپاکستان آئے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے اور سیریز کا پہلا میچ 27 دسمبر سے 31 دسمبر تک کراچی میں شیڈول ہے۔

  • ٹیکسوں کی بھرمار؛استعمال شدہ کاروں کےدرآمد کنندگان پھنس گئے:اربوں روپےڈوبنے کااندیشہ

    ٹیکسوں کی بھرمار؛استعمال شدہ کاروں کےدرآمد کنندگان پھنس گئے:اربوں روپےڈوبنے کااندیشہ

    کراچی:ٹیکسوں کی بھرمار؛ استعمال شدہ کاروں کے درآمد کنندگان پھنس گئےاطلاعات کےمطابق حکومتی پالیسیوں اور ٹیکسوں میں تبدیلی کی وجہ سے درآمد کی گئی سیکڑوں گاڑیاں بندرگاہوں پر کھڑی کھڑی خراب ہورہی ہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    حکومت کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کے اسٹرکچر میں متعدد بار تبدیلی کی ہے جس کے نتیجے میں پرانی کاروں پر ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی شرح میں اس حد تک غیر معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے کہ باہر سے پرانی کاریں منگوانے والے بندرگاہوں پر کاریں پہنچنے کے باجود اپنی کاریں کلیر نہیں کر پارہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    باہر سے استعمال شدہ گاڑیوں کے درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ بندگاہوں پر ایک ہزار سے زائد کاریں پھنس گئی ہیں جو کھڑی خراب ہورہی ہیں یہ گاڑیاں گزشتہ چار ماہ کے عرصے میں پہنچی ہیں۔اس ضمن میں آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک لیٹر بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں اس مسئلے کے حل میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کی جانب سے ارسال کئے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے درآمدات کی حوصلہ شکنی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اس میں استعمال شدہ گاڑیوں کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ پرانی گاڑیوں کی ضمن میں ملک سے قیمتی زر مبادلہ باہر نہیں جاتا بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے رشتہ داروں کو گاڑیاں گفٹ کے طور پر بھیجتے ہیں اور اس پر ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی ادائیگی بھی باہر سے ہی ڈالر میں کی جاتی ہے جس سے ڈالر باہر نہیں جاتے بلکہ ملک کے اندر آتے ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    موٹر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے19اگست کو 800سی سی اور اس سے اوپر کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 100فیصد سرچارج لگایا۔ 22 اگست کو 1800سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 70 فیصد سے بڑھا کر 100فیصد کی گئی اور 600 سی سی سے 1500سی سی تک کی کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی جو پہلے صفر تھی اسے 100 فیصد کردی گئی اسی طرح ہائبرڈ اور الیکٹرک کاروں پر بھی 100 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی۔ اسی طرح ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی شرح بھی 7فیصد سے بڑھا کر 35فیصد تک کردی گئی ہے۔

     

     

    وفاقی وزیر خزانہ کو بھیجے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پہلے سے 90فیصد تا 375 فیصد ٹیکسزعائد ہیں حالیہ سرچارج،ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اس کے اوپرلگائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق ملک میں نئی گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں پرانی گاڑیوں سے کسی حد تک صارفین کو کم قیمت گاڑیاں مل رہی ہیں لیکن جس طرح ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے ا س سے آٹواسمبلرز کو من مانی کے لئے کھلا میدان مل گیا ہے جب کہ شہری بھی کم قیمت گاڑیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

  • والدین کو سندھ ہائیکورٹ سے32 سال بعد بالاآخر انصاف مل گیا

    والدین کو سندھ ہائیکورٹ سے32 سال بعد بالاآخر انصاف مل گیا

    کراچی :دیرآئید درست آئید،والدین کو 23 سال بعد انصاف مل گیا،اطلاعات ہیں کہ پولیس کی زیرحراست نوجوان کی ہلاکت سے متعلق کیس میں والدین کو سندھ ہائیکورٹ سے بالاآخر انصاف مل گیا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    تفصیلات کے مطابق 32 سال پہلے پولیس کی زیر حراست نوجوان کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نےاسٹیٹ بینک کو سندھ حکومت کے اکاوئنٹ سے 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد کی رقم کاٹنے کا حکم دے دیا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے مقتول کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔اسٹیٹ بینک نے سندھ حکومت کے اکاؤنٹس سے دو کروڑ کی رقم کاٹ کر چیک ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرادی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے جنرل اسٹورچلانے والے 24 سالہ نوجوان کو کھوڑی گارڈن سے حراست میں لیا تھا۔ عینی شاہد کے مطابق مقتول شکیل کو 24 اپریل 1990 کو گرفتار کرکہ سی آئی اے سینٹر لایا گیا تھا۔

    درخواست گزارکا کہنا تھا کہ مقتول کو چھت سے لٹکا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایس ایس پی سی آئی اے سینٹر سمیع اللہ مروت و دیگر کو میرے بیٹے پر تشدد کیا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    واقعے کی جوڈیشل انکوائری میں پولیس اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے کہا کہ 24 سالہ شکیل کی پولیس حراست میں ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کرائی گئی تھی۔بدنام زمانہ سی آئی اے سینٹرمیں پولیس تشدد سے زیر حراست24 سالہ نوجوان کی ہلاکت ہوگیا تھا۔

  • ریاستی قوت کے استعمال کے باوجود سرخرو ہوئے،شہباز شریف کا بریت پر ردعمل،ٹویٹ کردی

    ریاستی قوت کے استعمال کے باوجود سرخرو ہوئے،شہباز شریف کا بریت پر ردعمل،ٹویٹ کردی

    اسلام آباد:لاہور کی اسپیشل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کردیا۔ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ریاستی قوت کے استعمال کے باوجود سرخرو ہوئے

     

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    عدالت سے بریت کے بعد اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا اور منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا جس پر اللہ تعالیٰ کا جتناشکر اداکریں، کم ہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    یاد رہے کہ لاہور کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزداے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواستیں منظور کرتے انہیں مقدمےمیں بری کردیا۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    خصوصی عدالت کے جج اعجاز اعوان نے سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کیا اور کہا کہ عدالت نے بریت کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔

    لاہور کی خصوصی عدالت کی جانب سے صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد کارکنانِ نے جشن منانا شروع کردیا اور ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کیا اوربھنگڑے ڈالے۔

  • آج شہزاد اکبرکہاں چھپے ہیں،کہاں ہیں ثبوت؟ عطا تارڑ

    آج شہزاد اکبرکہاں چھپے ہیں،کہاں ہیں ثبوت؟ عطا تارڑ

    اسلام آباد:آج شہزاد اکبر کہاں چھپے ہیں،کہاں ہیں ثبوت؟ عطا تارڑنے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں رہا ،جو کچھ عمران خان کی حکومت نے کیا اس سے قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کیا گیا، اگر ہوتا تو آج پیش کرتے

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    عطا اللہ تارڑ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے حوالے سے کہا کہ شہزاداکبرسے کہتا ہوں واپس ملک آئیں اور ثبوت جمع کرائیں،ان کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم شہزاد اکبر کس ملک میں قیام پذیر ہیں،

    عطا اللہ تارڑنے منی لانڈرنگ کے کیس کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ اس کیس میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیاگیا،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے حق میں آنے کے بعد عمران خان نے جج کے دائرہ اختیار پر سوالات اٹھائے،

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا عمران خان نے کہا کہ بینکنگ کورٹ یہ کیس سننے کی مجاز نہیں ، عطا اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ پہلے 4ماہ میں ہی یہ ثابت ہو گیا کہ پراسیکیوشن کے پاس ثبوت ہیں نا گواہ،انہوں نے اس کیس کے متعلق کہا کہ یہ کیس سب سے پہلے بینکنگ کورٹ میں گیا، 16ارب روپے کے الزامات لگا کر کہا گیا یہ کرپشن کا پیسہ ہے،

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    عطا اللہ تارڑنے مزید کہا کہ کیس میں16ارب کابےبنیادالزام لگایاگیا،آج شہزاداکبرکہاں چھپےہیں،کہاں ہیں ثبوت؟معاون خصوصی عطاتارڑنے عمران خان پر سخت نتقید کرتے ہوئے کہا کہ آج عمرانی دورکاانتقامی احتساب کابیانیہ دفن ہوگیا،

    معاون خصوصی عطاتارڑنے کہا کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکوعدالت نےبری کردیاہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کےفیصلےسےحقیقت سامنےآگئی،

  • عمر سرفراز چیمہ کو مشیرداخلہ پنجاب بنانےکا فیصلہ

    عمر سرفراز چیمہ کو مشیرداخلہ پنجاب بنانےکا فیصلہ

    لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ لگایا جائے گا۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کو پنجاب کا مشیرداخلہ بنانےکا فیصلہ کیا ہےاوراس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب میں وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    گزشتہ روز سابق وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے ذاتی وجوہات کی بنا وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے ایک ٹوئٹ میں ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھی شیئر کیا۔

    ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ آج میں نے چند ناگزیراورذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت سے استعفیٰ دیا ہے تاہم میں آگے بھی پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کی اہم شخصیت کی اہم ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کی اہم شخصیت کی اہم ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کی اہم شخصیت کی اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق آج جی ایچ کیو میںاقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس کیپنگ آپریشنز (یو ایس جی ڈی پی او) مسٹر جین پیئر اور لیکروکس کی قیادت میں وفد  نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس کیپنگ آپریشنز کی آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحرانوں کے دوران ان کی قیادت میں انڈر سیکرٹری کے دفتر کے کردار کو سراہا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے معززین نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔

    اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

  • روس یوکرین سےجنگ ہاررہا ہے،نیٹوسربراہ کادعویٰ:تیسری عالمی جنگ کہ ذمہ دارمغرب ہوگا:روس

    روس یوکرین سےجنگ ہاررہا ہے،نیٹوسربراہ کادعویٰ:تیسری عالمی جنگ کہ ذمہ دارمغرب ہوگا:روس

    پیرس:نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ نے یوکرین مزید حملوں کو روس کی کمزور قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ درحقیقت روس یوکرین جنگ ہارنے لگا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو چیف اسٹولٹن برگ نے یوکرین پر روسی حملوں کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیوٹن یوکرین میں ناکام ہوگئے ہیں، روس تیزی سے یوکرینی شہریوں اور اہم انفراسٹرکچر پر خوفناک اور اندھا دھند حملے کر رہا ہے لیکن درحقیقت روس یوکرین جنگ ہارنے لگا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    دوسری جانب روس کے یوکرین پر دوسرے روز میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ادھر یوکرینی صدر زیلنسکی نے جی سیون ممالک سے فضائی دفاعی نظام اور بیلا روس کی سرحد پر مبصر مشن کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    زیلنسکی نے پیوٹن سے مذاکرات سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے ایک بار پھر ماسکو کے خلاف مزید سخت نئی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    ادھر روس نے بھی امریکا اور مغرب کو جنگ کو بڑھاوا نہ دینے کی وارننگ دے دی ہے، امریکا میں روسی سفیر ناطولی انتونوف نے کہا کہ صدر پیوٹن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ میزائل حملے کریمیا کے پُل پر یوکرینی حملے کا جواب ہیں لیکن مغرب کی پُشت پناہی سے تیسری جنگ عظیم کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

  • جعلی بھرتیوں کی وجہ سےاسٹریٹ کرائم بڑھے:حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی

    جعلی بھرتیوں کی وجہ سےاسٹریٹ کرائم بڑھے:حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس میں جعلی بھرتیوں کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

    ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں جعلی بھرتیاں کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔ آپ خود کچھ نہیں کرتے اور کراچی کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الیکشن کو صاف شفاف بنانے کے لیے رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے۔ میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے۔ آج خبریں پھر سن رہے ہیں،پی پی پی کا کہنا ہے کہ دو مراحل میں کراچی میں الیکشن کروائے جائیں۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    امیر جماعت کا کہنا تھا کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 120 دن میں ہونے چاہییں۔ الیکشن کمیشن کو بھی اس بات کا نوٹس لینا چاہیے۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو بڑھا چڑھا کر بتاتے ہیں، اگر لوگ کچرا نہ پھینکیں تو ہمیں اُٹھانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ سعید غنی یہ بتائیں آپ نے 14 سال میں کراچی کو کیا دیا؟۔ اب اندرون سندھ بھی آپ سے الگ ہوگا۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں 5 ہزار ارب روپے کے بجٹ کا حساب چاہیے۔ آپ نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کراچی کو تقصان پہنچایا۔ کسی ملک کا شہر جو 54فیصد ایکسپورٹ کرتا ہو،اس کا یہ حال ہو سکتا ہے کیا؟۔ ہمیں بتائیں کہ آپ نے اس شہر کو تباہ برباد کیوں کیا ہے؟۔

  • خیبرپختونخوا میں اراضی کے تنازع پر جھڑپ، 4 افراد جاں بحق

    خیبرپختونخوا میں اراضی کے تنازع پر جھڑپ، 4 افراد جاں بحق

    پشاور: خیبرپختوانخوا کے ضلع کرم میں اراضی کے تنازع پردوخاندانوں میں جھڑپ سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع کرم کے علاقہ بوشہرہ میں اراضی کے تنازع پردو خاندانوں میں جھڑپ کے دوران 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    فائرنگ اور راکٹ حملے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ پارا چنار شہر پربھی راکٹ فائر کیے گئے۔ فریقین نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ ،فورسز اور پارلیمنٹیرینز کے جرگے میں فائر بندی پر رضامند ظاہر کی تھی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پھر فائرنگ کی گئی۔سماجی رہنماؤں اور نوجوانوں نے علاقے میں امن کی بحالی کے لئے دھرنا دے دیا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ادھر ایک اور واقعہ میں آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔امدادی ٹیموں کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گری۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ گاڑی میں آٹھ مسافر سوار تھے۔ مرنے والوں میں دو بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    ریسکیو اہل کاروں کے مطابق علاقے میں موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔امدادی اہل کاروں نے یہ بھی بتایا کہ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حادثے کے بعد فوری طور پر مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں سے میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔