Baaghi TV

Author: News Editor

  • مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

    مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

    راولپنڈی: مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں اقوام امن و استحکام اور امت کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتی رہیں گی۔
    اس موقع پر ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام ہے اور وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کا عہد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔

    پاک فوج کے سربراہ نے ملاقات میں کہا کہ ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستان علاقائی معاملات میں برطانیہ کے متوازن کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

  • پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں:آئی ایم ایف

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں:آئی ایم ایف

    اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٹ لُک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں کرنٹ اکاؤنٹس خسارے میں کمی اور اس سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال میں 6 فیصد رہی تھی۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق اس سال بیروزگاری 6.2 سے بڑھ کر 6.4 فیصد تک جا سکتی ہے جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ 4.6 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد تک محدود رہے گا۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    دوسری طرف وزارت غذائی تحفظ نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔

    سینیٹ کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت غذائی تحفظ نے سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں ہونے والے نقصان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دیا۔وزارت غذائی تحفظ نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں 631 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے: وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سیلاب سے ملک میں فصلوں کو 40 فیصد نقصان ہوا، سندھ میں 79،بلوچستان 53، آزاد کشمیر کی 25 فیصد پنجاب کی 15 اور خیبرپختونخوا کی 14 فیصد فصلیں تباہ ہوئیں۔

    وزارت غذائی تحفظ نے بتایا کہ سیلاب سے 50 لاکھ 98 ہزار 963 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، جس سے 529 ارب روپے کا نقصان پہنچا، سندھ میں فصلوں کو 394 ارب ، پنجاب میں 82 ارب، بلوچستان میں 63 ارب، خیبر پختونخوا میں 17 ارب اور آزاد کشمیر میں ایک ارب روپے کی فصلیں تباہ ہوئیں۔

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    تحریری جواب میں بتایا گیا کہ کپاس کی فصل تباہ ہونے سے 2 کھرب 29 ارب روپے، چاول کی سٖل خراب ہونے سے 73 ارب، 35 ارب روپے کی پیاز ، 13 ارب روپے کی ٹماٹر ، 16 ارب کی مرچ جب کہ 23، 23 ارب کی کھجور اور گنے کی فصلیں تباہ ہوئیں۔

    وزارت غذائی تحفظ نے بتایا کہ سیلاب سے اب تک 11 لاکھ 58 ہزار مویشی ہلاک ہوچکے ہیں، جس سے لائیو اسٹاک کے شعبے کو 102 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

  • سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں کمی ریکارڈ

    سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں کمی ریکارڈ

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی ترسیلات زر میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ستمبر 2022 میں دنیا بھر میں آباد پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کے مساوی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

     

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ستمبر 2022 کے دوران سعودی عرب سے 61 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز، متحدہ عرب امارات سے 47 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز ، برطانیہ سے 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز اور امریکا سے 26 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کے مساوی رقم بھجوائی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2022 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 10.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد کمی ہوئی۔

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران مجموعی طور پر 7.7 ارب ڈالر آئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2022 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 10.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد کمی ہوئی۔

    رواں مالی سال کی پہلی شش ماہی میں جولائی تا ستمبر مالی سال 23ء کے دوران مجموعی طور پر 7.7 ارب ڈالر آئے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہیں۔

    ادھرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کی رفتار سست پڑنے لگی ہے۔اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا تھا اور ہر روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گر رہی تھی تاہم اب اس کی رفتار میں کمی ہوگئی ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    منگل کے روز کاروباری لین کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 217 روپے 97 پیسے تھی تاہم چند ہی گھنٹوں میں ڈالر مزید ایک روپے 48 پیسے سستا ہوکر 216 روپے 49 پیسے پر آگیا لیکن کاروباری اوقات ختم ہونے تک یہ کمی صرف 17 پیسے پر سمٹ گئی۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 18 پیسے کمی کے بعد 217 روپے 79 پیسے ہوگئی۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 219 روپے ہوگئی۔

  • ’عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے‘ مریم اورنگزیب کا ردعمل

    ’عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے‘ مریم اورنگزیب کا ردعمل

    اسلام آباد:’عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے‘ مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے کی گمراہی سے بچیں، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے نے ملک کا آئین توڑا ہوا ہے،

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان یہ وقت عدالت جانے کا نہیں جیل جانے کا ہے،عمران خان پہلے جے آئی ٹی میں جائیں،عمران خان بتائیں کس منہ سے عدالت جارہےہیں،عمران خان کہہ رہے کہ میں عدالت جاوں گا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیاہےعمران خان خود کہہ رہے ہیں کہ میں نے 5ایم این ایز خرید لیے ہیں،عمران خان پاکستان کا پہلا وزیراعظم ہے جو ریکارڈنگ کو جائز قرار دیتاہے،

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کل سے کہہ رہا ہے وزیراعظم ہاوس کی آڈیو لیک کے خلاف میں عدالت جا رہا ہوں، عدالت جانے کا کیا مقصد ہے،جے آئی ٹی بن چکی ہے، اب آپ نے وہاں پیش ہونا ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی آڈیو میں وہ خود کہہ رہے ہیں سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے، انہوں نے ملکی مفاد کو داؤ پر لگایا، جب خود وزیراعظم تھے تو کہتے ریکارڈنگ ہونی چاہئے اور اب کہہ رہے میں عدالت جاؤں گا۔

    لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان پہلے جے آئی ٹی میں جائیں کیونکہ یہ وقت عدالت جانے کا نہیں بلکہ جیل جانے کا ہے، البتہ اگر ہمارا مقصد سیاسی انتقام ہی ہوتا تو یہ 13 اپریل کو گرفتار ہو جاتے۔

  • پنجاب کے اگلے وزیرداخلہ کون ہوں گے:مشاورت شروع

    پنجاب کے اگلے وزیرداخلہ کون ہوں گے:مشاورت شروع

    لاہور:وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر داخلہ پنجاب کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہاتھ سے لکھے گئے استعفیٰ کی کاپی شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’’آج میں نے چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت سے استعفیٰ دیا ہے تاہم میں آگے بھی پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

     

    دوسری جانب پنجاب کے وزیرداخلہ کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیرداخلہ کیلئے پی ٹی آئی کے اہم رہنماوں کے نام زیرغور ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کے لیے میاں اسلم اقبال، عمرسرفرازچیمہ اور شہباز گل کا نام زیر غور ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دورہ لاہور پر ہوگا۔

  • اپنے بھائی اور دیرینہ ساتھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:وزیراعظم شہبازشریف

    اپنے بھائی اور دیرینہ ساتھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:وزیراعظم شہبازشریف

    اسلام آباد:اپنے بھائی اور دیرینہ ساتھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:اطلاعات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرے بھائی اور دیرینہ ساتھی پرویز ملک کو ہم سے بچھڑے آج ایک سال بیت گیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پرویز ملک نہایت قابل بھروسہ، معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے۔

    میرے بھائی اور دیرینہ ساتھی پرویز ملک کو ہم سےبچھڑے آج ایک سال بیت گیا۔ وہ نہایت قابل بھروسہ، معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے۔انہوں نےجس طرح پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا وہ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور وفا کی انمول داستان ہے۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پرویز ملک نےجس طرح پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا وہ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور وفا کی انمول داستان ہے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیری رہنما اور سید علی گیلانی کے داماد الطاف شاہ کے بھارت کی قید میں انتقال پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے معروف کشمیر رہنما کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے کینسر کامریض ہونے کے باوجود انہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ مودی کے بھارت میں حراستی قتل معمول بن چکا ہے، الطاف شاہ سید علی گیلانی کے داماد تھے۔

  • متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی روسی صدر سے ملاقات

    متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی روسی صدر سے ملاقات

    سینٹ پیٹرزبرگ:متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے منگل کو سینٹ پیٹرزبرگ کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔

     

    منگل کو سینٹ پیٹرزبرگ کے دورے میں ملاقات کے دوران شیخ محمد نے کہا کہ ان کا ملک دنیا میں امن اور استحکام کی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے، اور وہ تناؤ کو کم کرنے اور بحرانوں کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    شیخ محمد نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے روس کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو دوگنا کر کے پانچ ارب ڈالر تک پہنچا دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ صدر کے دورہ روس کا مقصد یوکرائنی بحران کے "موثر سیاسی حل” تک پہنچنے میں مدد کرنا ہے۔متحدہ عرب امارات نے سفارت کاری، بات چیت اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے احترام پر زور دیا۔

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    وزارت نے کہا کہ عرب امارات خطے میں "فوجی کشیدگی کو کم کرنے، انسانی ہمدردی کے اثرات کو کم کرنے اور عالمی امن اور سلامتی کے حصول کے لیے سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کے لیے مثبت نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔”

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    دریں اثنا، روس کے پیوٹن نے عرب امارات کے صدر کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے خطے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو چاہتا ہے کہ توانائی کی منڈیاں طلب اور رسد کے درمیان متوازن رہیں اور اس کے اقدامات کا مقصد توانائی کے شعبے میں استحکام پیدا کرنا ہے۔

  • ویمنز ٹی20 ایشیاکپ:پاکستان نےسری لنکا کو5وکٹوں سےشکست دیدی۔

    ویمنز ٹی20 ایشیاکپ:پاکستان نےسری لنکا کو5وکٹوں سےشکست دیدی۔

    ویمنز ٹی20 ایشیاکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آئی لینڈرز کی ٹیم 18.5 اوورز میں محض 112 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

    پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل نے 4 اوورز میں 13 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ توبہ حسن نے دو اور ندا ڈار نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑائی تاہم ندا ڈار کے 26 رنز نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دیگر بیٹرز میں منیبہ علی 10، سدرا امین 13، کپتان بسمہ معروف 13، عمیمہ سہیل 7، عالیہ ریاض 20 اور عائشہ نسیم 16 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    قومی ٹیم نے ایشیاکپ میں اپ تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 5 میچز جیت کر قومی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہے جبکہ بھارت کی 10 پوائٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے۔

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ویمنز ایشیاکپ میں‌ پاکستان 6 سال بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہا ،بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے، ندا ڈار نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

     

    دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بسمہ معروف نے 32، منیبہ علی 17، سدرا امین 12، عالیہ ریاض 7 جبکہ عائشہ نسیم 9 رنز بناسکیں تھی۔ بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 3، پوجا 2 اور رینوکا سنگھ ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر محض 124 رنز بناسکی تھی، ابتداء میں بھارتی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی بالرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں لیں جس کے باعث میچ میں کامیابی یقینی ہوئی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز تھائی لینڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 4 وکٹوں کی اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔واضح رہے کہ سال 2016 کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

  • بہاولنگر:لڑکیوں سےزیادتی کےواقعات میں مسلسل اضافہ:حوا کی ایک اوربیٹی درندگی کی شکار

    بہاولنگر:لڑکیوں سےزیادتی کےواقعات میں مسلسل اضافہ:حوا کی ایک اوربیٹی درندگی کی شکار

    بہاولنگر : بہاولنگر:لڑکیوں سےزیادتی کےواقعات میں مسلسل اضافہ:حوا کی ایک اوربیٹی درندگی کی شکارہوگئی ہے، بہاولنگرسے آمدہ اطلاعات مین بتایا گیا ہے کہ علاقے کی غریب محنت کش کی 14 سالہ بیٹی کو اوباش نوجوان نے گھر میں گھس کر درنگی کا نشانہ بناڈالا

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    پولیس کے مطابق غریب کی بے بس بیٹی کی حالت بگڑنے پر برہنہ حالت میں چھوڑ کر اوباش نوجوان موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق لڑکی کی چیخ و پکار کر اہل علاقہ جمع ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی

    بہاولنگر سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکی کو میڈیکل رپورٹ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، میڈیکل رپورٹ کے بعد صورت حال واضح ہونے پرمجرم کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونےکا امکان ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ لڑکی کی حالت سنبھل چکی ہے اوروہ اب ہسپتال سے اپنے گھر پہنچ چکی ہے ،

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    مقامی ذرائع کی طرف سے یہ بھی خبریں وائرل ہورہی ہیں‌کہ مقامی پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، لیکن دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتارکرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    متاثرہ بچی کی بہن نے وزیراعلیٰ‌ پنجاب ،آئی جی پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ میری بہن کو ملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم کوگرفتارکرکے اس کو سخت سےسخت سزا دی جائے

  • جنرل ہسپتال سے طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین

    جنرل ہسپتال سے طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین

    لاہور: جنرل ہسپتال سے جامعہ پنجاب کی طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کی نااہلی سامنے آگئی۔

    22 سالہ طالبہ گرین ٹاؤن ایدھی ہومز میں موجود تھی۔ مسلم ٹاؤن پولیس نے رات 8 بجے لڑکی کو لاوارث سمجھ کر ایدھی ہومز میں پہنچا دیا۔ دوسری جانب کوٹ لکھپت پولیس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

    خبر نشر ہونے کے بعد مسلم ٹاؤن پولیس کو ہوش آیا۔ پولیس نے لڑکی کو ایدھی ہومز سے لیکر ورثا کے حوالے کر دیا۔ گرین ٹاؤن کی رہائشی 22 سالہ طالبہ گزشتہ روز یونیورسٹی جاتے ہوئے بس میں بے ہوش ہوگئی تھی جسے ریسکیو 1122 نے جنرل ہسپتال منتقل کیا تھا۔ علاج کے بعد لڑکی ہسپتال سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    یاد رہے کہ اس واقعہ میں‌ گھر سے یونیورسٹی کیلئے نکلنے والی 22 سالہ لڑکی جنرل اسپتال میں علاج کی غرض سے پہنچی اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی ۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیش آیا جہاں گرین ٹاؤن کی رہاٸشی 22 سالہ عاٸشہ صبح گھر سے یونیورسٹی جانے کے لیے نکلی اور چونگی امرسدھو کے قریب میٹرو بس میں بے ہوش ہوگئی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ریسکیو اہلکاروں نے لڑکی کو میٹرو سے جنرل اسپتال منتقل کیا جہاں سے 22 سالہ عائشہ پُراسرار طور پر غائب ہوگئی۔پولیس نے عائشہ کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف اغواء مقدمہ درج کرلیا اور لڑکی کی بازیابی کےلیے ٹیم تشکیل دے دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال کے سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج بھی دیکھی جا رہی ہے۔