Baaghi TV

Author: News Editor

  • پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ:کون جیتے گا؟ دونوں ٹیموں نے امیدیں لگالیں

    پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ:کون جیتے گا؟ دونوں ٹیموں نے امیدیں لگالیں

    کراچی :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی پاک انگلینڈ مقابلہ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔

     

    پاک انگلینڈ ٹی 20 میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 7 میچز شیڈول ہیں۔ پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان کے نام رہا۔

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی پاک انگلینڈ مقابلہ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔عارف علوی اور ان کے اہل خانہ کے لیے وی آئی پی گیلری میں جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

    اسٹیڈیم میں صدر مملکت کی آمد کے حوالے سےسیکیورٹی انتظامات سخت کئےگئے ہیں۔پاکستان انگلینڈ کا تیسرا ٹی 20 میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    جس کے لیے ابھی تھوڑی دیربعد ٹاس کے ذریعے بیٹنگ اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جائے گا

  • لاہور:پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان میچ کےلیےزبردست انتظامات کیےگئے ہیں:ملک تیمورمسعود

    لاہور:پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان میچ کےلیےزبردست انتظامات کیےگئے ہیں:ملک تیمورمسعود

    لاہور:صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹی 20کرکٹ سیریز کے لاہور میں 28ستمبر سے 2اکتوبر تک ہونیوالے میچزکے لئے بہترین انتظامات کررہے ہیں، جمعۃ المبارک کوا پنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان آئی ہے،

    صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹی 20کرکٹ سیریز میں بہت دلچسپ میچز ہورہے ہیں، لاہور میں ہونیوالے تین میچز کی بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،

    صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے مزیدکہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہیں جس سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے کونے کونے کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی،

    انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 30بستروں کا عارضی ہسپتال بھی بنایا جائے گا جس میں تمام سہولیات میسر ہوں گی، تمام محکموں کا کوآرڈینیشن سنٹر بھی قائم کیا جائیگا جس میں ہر محکمے کے افسران میچز کے دوران موجود رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ ٹی 20کرکٹ سیریز میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج دباؤ سےنہ نکل سکی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج دباؤ سےنہ نکل سکی

    کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی دباؤ سے نہ نکل سکی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 500 پوائنٹس کی ریکوری بھی آج مارکیٹ کو نہ سنبھال سکی۔جمعہ کو 100 انڈیکس 307 پوائنٹس کم ہوکر 40620 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال میں بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ری باؤنڈ ہوسکتی ہے۔سیلاب کے باعث عالمی اداروں کا مثبت تعاون اسٹاک مارکیٹ کیلئے اہم ہوگا۔یہ بھی کہا گیا کہ شیئرز کی قیمتیں بہت نیچے ہیں،اس لئے لانگ ٹرم سرمایہ کاری فائدہ دے گی۔

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی ہوئی ہے۔جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 53 ہزار 850 روپے ہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت 728 روپے کی کمی سے 1لاکھ 32 ہزار 630 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں 24 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1645 ڈالر پر آگیا ہے۔

    ادھر دوسری طرف انٹر بینک میں 15 روز سے مسلسل مہنگے ہوتے ڈالر کی قدر میں پہلی بار کمی آگئی۔جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 239 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 244 روپے پر آگئی۔

    اس سے قبل جمعرات کوانٹر بینک میں دن کے اختتام پر ڈالر239.71 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 244 روپے پر بند ہوا تھا۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور آئی ایم ایف شرائط نرم ہونے کی توقع پر روپے کو سہارا ملا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابلِ ذکر کمی کا بھی روپے پر مثبت اثر پڑا۔

    ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے تھے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی۔

  • بلوچستان میں80 فیصدگیس چوری:سالانہ 14ارب روپےکانقصان

    بلوچستان میں80 فیصدگیس چوری:سالانہ 14ارب روپےکانقصان

    کوئٹہ :بلوچستان میں 80 فیصد گیس چوری:سالانہ 14 ارب روپے کا نقصان ،اطلاعات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں گیس چوری کی شرح 80 فیصد اور اس کے نقصانات 51 فیصد ہیں۔

    سینیٹرعبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا، جس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے سردیوں میں بلوچستان میں گیس لوڈشیڈنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مقامی گیس سپلائی میں 400ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئی، اور بلوچستان میں گیس کا 14ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔

    حکام سوئی سدرن نے انکشاف کیا کہ سب سے زیادہ بلوچستان میں 80 فیصد گیس چوری ہو رہی ہے، سندھ میں گیس چوری کے نقصانات 10 فیصد ہیں، جب کہ بلوچستان میں گیس چوری اور نقصانات51 فیصد ہیں۔

    ممبر کمیٹی سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سردیوں میں بلوچستان میں مائنس ٹمپریچر والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیئے، گارنٹی دیں کہ ان علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔کمیٹی نے وزارت پیٹرولیم سے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا پلان مانگ لیا۔

    چیئرمین اوگرا مسرور خان نے پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فرنس آئل اور ایچ او بی سی کو پہلے ڈی ریگولیٹ کیا جاچکا، ہرملک میں صارفین کو دیکھتے ہوئے ڈی ریگولیشن کی گئی، ہماری کوشش ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی جلد ازجلد ڈی ریگولیشن کی طرف جائیں۔

    سینیٹر دنیش کمار نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم اجلاس کیوں نہیں آئےَ، کمیٹیوں کی کوئی افادیت اور اوقات نہیں۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ملک بحران سے گزر رہا ہے، اور ہم اس میں مگن ہیں کہ وزیراعظم کون بنے گا، ملک اس وقت ڈوب رہا ہے۔

    محسن عزیز نے مزید کہا کہ ہمارا مسابقتی کمیشن سویا ہوا ادارہ ہے،مختلف سیکٹرز پرجرمانوں کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوئی، ہمیں اس وقت ڈی ریگولیشن کا سوچنا بھی نہیں چاہیئے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ کمپنیوں کے درمیان مقابلے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔سینیٹر فدا محمد نے اعتراض کیا کہ ڈی ریگولیشن کے بعد اوگرا کی کیا ضرورت رہ جائے گیَ۔ جس پر چئیرمین اوگرا نے جواب دیا کہ ڈی ریگولیشن کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے ادارے کا کنٹرول نہیں رہے گا۔

    محسن عزیز نے کہا کہ ایس ای سی پی نے سیمنٹ، اسٹیل، کاریں، فارماسیوٹیکل اور یوریا سیکٹر سمیت کس شعبے میں ایکشن لیا، ہم اس اسٹیج پر پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیوں کرنے جارہے ہیں۔سیکرٹری پٹرولیم علی رضا بھٹہ نے کہا کہ پاکستان میں آئل مارکیٹ کا 55 فیصد شئیر پی ایس او کا ہے، کم شیئر کے باعث دیگر کمپنیاں کارٹلائزیشن نہیں کرسکیں گی۔

    سینیٹر محسن عزیز نے پیٹرولیم مصنوعات ڈی ریگولیٹ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں گٹھ جوڑ کر کے نرخ بڑھا دیں گی، مارکیٹ میں ہر دوسرے پیٹرول پمپ پر قیمت مختلف ہے، ناجائز منافع خوری بڑھے گی، ایک اور مافیا کا اضافہ ہوگا۔

  • افغانستان:کابل میں مسجدمیں نمازجمعہ کےدوران دھماکہ،فائرنگ،بڑے پیمانےپرہلاکتوں کاخدشہ

    افغانستان:کابل میں مسجدمیں نمازجمعہ کےدوران دھماکہ،فائرنگ،بڑے پیمانےپرہلاکتوں کاخدشہ

    کابل :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجدمیں نمازجمعہ کے دوران دھماکہ،فائرنگ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کا خدشہ ہے اور ابتدائی طورپر14 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ، حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز افغان دارالحکومت میں ایک مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جب لوگ نماز ظہر سے باہر نکل رہے تھے، تاہم ابھی تک درست ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

     

     

    یہ دھماکہ حالیہ مہینوں میں نماز جمعہ کے دوران مساجد میں ہونے والے مہلک سلسلے کا تازہ ترین واقعہ تھا، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری عسکریت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی تھی۔

     

     

    کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ نماز کے بعد جب لوگ مسجد سے باہر نکلنا چاہتے تھے تو دھماکہ ہوا۔تمام ہلاکتیں عام شہری ہیں، ابھی تک صحیح تعداد واضح نہیں ہے۔

    یہ دھماکہ وزیر اکبر خان میں ہوا، جو پہلے شہر کے ‘گرین زون’ کا گھر تھا، بہت سے غیر ملکی سفارت خانے اور نیٹو کا مقام تھا، لیکن اب حکمران طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔

    5 ستمبر کو کابل میں روسی سفارت خانے کے دو عملے سمیت چھ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک خودکش بمبار نے سفارت خانے کے داخلی دروازے کے قریب دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، اس دھماکے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے۔

    حالیہ مہینوں میں نماز جمعہ کے دوران مساجد میں کئی مہلک دھماکے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری شدت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ نے قبول کی ہے۔تاہم، گزشتہ سال طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد تشدد میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔

  • پاکستان اورچین مخالف ہزاروں ٹوئٹراکاؤنٹس کوبھارت کی طرف سےآپریشنل کرنےکا انکشاف

    پاکستان اورچین مخالف ہزاروں ٹوئٹراکاؤنٹس کوبھارت کی طرف سےآپریشنل کرنےکا انکشاف

    اسلام آباد: بھارتی شرپسندی کا پردہ فاش؛ پاکستان اور چین مخالف ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے۔ پاکستان اور چین کو نشانہ بنانے والے ہزاروں بھارتی اکاؤنٹ پکڑے گئے۔

    بھارت کی پاکستان اور چین خلاف مکروہ کارروائیاں ایک بار پھر پکڑی گئیں۔ ٹوئٹر نے پاکستان اورچین پر حملہ کرنے والے ہزاروں بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹس کا پتا لگا کر انہیں بند کردیا۔

    خود کو کشمیری ظاہر کرنے والے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس اصل میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے چلائے جارہے تھے اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ ٹوئٹر نے 24 اگست کو ان اکاؤنٹس کو پکڑا اور بند کردیا۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے بھی بھارت سے چلائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی اور اب امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے بھی بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ملک کے دوسرے حصوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    ملک کے دوسرے حصوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    کراچی:کراچی سمیت سندھ کے دیگرشہروں سے موٹرسائیکل سمیت دیگراہم قیمتی گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان پہنچائی جانے لگی ہیں ، پولیس بھی ان مجرموں کے پیچھے تھی اور یہی وجہ ہے کہ بڑی کوشش کے بعد بعد شہر قائد سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرنےو الا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے 5 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا، جس کے ارکان بلوچستان سے کراچی آکر موٹر سائیکل چوری کرتے اور چھینتے تھے۔ ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلیں ساکران میں فروخت کرتے تھے۔

    ملزمان کے قبضے سے کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ملزم کو کراچی میں سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا۔ ملزم چند سیکنڈز میں موٹر سائیکل چوری کرنے کا ماہر ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ بین الصوبائی گروہ ملک کے دوسرے حصوں سے بھی چوری کی وارداتیں کرتا ہے اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موجود بڑے بڑے سرغنوں کے ہاتھوں فروخت کردیا جاتا ہے ،پولیس کے مطابق بڑی بڑی قیمتی گاڑیاں بھی بلوچستان چوری کرکے بھیجی جارہی ہیں ، جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ گاڑیوں کوکھول کران کے پارٹس مارکیٹوں میں بھیجے جاتے ہیں جس کے بدلے میں بھاری قیمت وصول کی جاتی ہے

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • بلوچستان:خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان:خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    خضدار:بلوچستان میں ایک طرف سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے تو دوسری طرف اس دوران دہشت گردوں نے محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرنی شروع کردی ہیں ، اس سلسلے میں سیکورٹی ادارے بھی بڑے متحرک نظرآتے ہیں ، بلوچستان کے علاقے خضدار میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن خضدار کے علاقے سورگز میں خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گرد اور اس کے ساتھیوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے، اس دوران دیگر تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلےمیں مارے گئے دو مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہداد کوٹ سندھ سے خضدار میں حساس تنصیب پر حملہ کرنے کے لیے داخل ہو رہے تھے۔

    ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگرد کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ مارے گئے دہشت گردوں کے زیر استعمال جدید اسلحہ اور حساس دستاویزات بھی قبضے میں لے لیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے چند روز قبل لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکا آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے تھے۔دہشت گرد پولیس پر ہونے والے حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ایران: مظاہروں میں 17 افراد جاں بحق، امریکی پابندیاں لگ گئیں

    ایران: مظاہروں میں 17 افراد جاں بحق، امریکی پابندیاں لگ گئیں

    تہران :ایران میں مظاہروں کے دوران 17 افراد جاں بحق ہوگئے، امریکا نے ایران کی اخلاقی پولیس پر پابندی کا اعلان کردیا۔امریکا نے مہسا امینی کے مبینہ قتل اور پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر ایران کی اخلاقی پولیس اور سات اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہسا امینی کی موت المناک اور سفاکانہ ہے جس کی امریکا پر زور مذمت کرتا ہے۔

    انٹونی بلنکن نے کہا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر امریکا ایران کی اخلاقی پولیس اور اعلیٰ سیکیورٹی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کررہا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

    امریکی اسٹیٹ سیکریٹری انٹونی بلنکن نے کہا ایرانی حکومت خواتین پر مظالم کو ختم اور پرامن احتجاج کا حق دے، امریکا ایران میں انسانی حقوق کی حمایت جاری رکھے گا اور اسکی خلاف ورزی کرنے والوں کا محاسبہ کرے گا۔

    22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا، اخلاقی پولیس کی حراست کے دوران مہسا امینی مبینہ تشدد سے کوما میں چلی گئی تھیں اور تین دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی تھیں۔

    مہسا امینی کی موت کی خبر آتے ہی ایران میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور اب تک پرتشدد مظاہروں میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    جن ایرانی سیکیورٹی افسران پر امریکا نے پابندی عائد کی ہے ان میں اخلاقی پولیس کے سربراہ محمد رستمی، اخلاقی پولیس تہران کے سربراہ احمد مرزائی، ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خاطب، غیر مسلح مظاہرین کو کنٹرول کرنے والی باسج فورس کے ڈپٹی کمانڈر سالار ابنوش، لاء انفورسمنٹ فورس کے ڈپٹی کمانڈر قاسم رضائی، ایل ای ایف کے چہار محل اور بختیاری صوبوں کے کمانڈر منوچہر امان االلہ اور ایرانی فوج کی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر کیومرس حیدری شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران کی اخلاقی پولیس اسلامی اخلاقیات کے احترام کو یقینی بنانے اور غیر مناسب لباس پہنے ہوئے افراد کو حراست میں لینے کا کام کرتی ہے، ایرانی قانون کے تحت خواتین کا حجاب پہننا لازمی اور چست لباس پہننے پر پابندی ہے۔

  • ‏سابق  چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کے کوہاٹ میں آبائی گھر پر گرینیڈ حملہ

    ‏سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کے کوہاٹ میں آبائی گھر پر گرینیڈ حملہ

    کوہاٹ:‏سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کے کوہاٹ میں آبائی گھر پر گرینیڈ حملے کی اطلاعات ہیں ، یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس حملے کی سی سی ٹی وی فوتیجزبھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں ،

    تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے گرینیڈ شہریار آفریدی کے گھر پر پھینکا تاہم وہ گھر کے گیٹ کے قریب گر کر پھٹ گیا
    گرینیڈ حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرینیڈ کو پھٹتے دیکھا جا سکتا ہے

     

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہریارآفریدی اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے ،

     

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے شہریار آفریدی کے گھر پر ہونے والے حملے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر میں کریکر بم سے حملہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کریم ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔