Baaghi TV

Author: News Editor

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندارجیت پرقومی رہنماوں کا کھلاڑیوں کوخراج تحسین

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندارجیت پرقومی رہنماوں کا کھلاڑیوں کوخراج تحسین

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندارجیت پرقومی رہنماوں کا کھلاڑیوں کوخراج تحسین کا سلسلہ جاری ہے ، یاد رہے کہ 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیا۔

    پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

     

    پاکستان کی شاندار کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کرکے تعریف کی ہے۔
    شہباز شریف نے لکھا کہ ’150 پر صفر اور اب 203 پر صفر، رضوان اور بابر۔‘ اس کے ساتھ انہوں نے پاکستانی پرچم اور تالیوں کا ایموجی استعمال کیا۔

     

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الیہی نے بھی پاکستان کی شاندارجیت پر خوشی کا اظہارکیا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے،

    وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاباش بابر، شاباش رضوان۔۔۔

     

     

    چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے سنچری کرکے کیپٹن اننگز کھیلی ۔رضوان نے ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنی کلاس ثابت کی ۔دونوں بلے بازوں نے پاور فل ہٹنگ سے انگلینڈ کا حساب برابر کر دیا۔

     

    چودھری پرویزالٰہی کاکہنا تھا کہ پاکستانی اوپنرز نے 199 رنز کا بڑا ہدف آسانی سے پورا کیا۔بابر اور رضوان کی شاندار بلے بازی کے سامنے انگلش باولرز بے بسی کی تصویر بنے رہےقومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔یقین ہے کہ قومی کھلاڑی آئندہ میچوں میں بھی اسی جذبے سے جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

     

    سنیئرصحافی مبشرلقمان نےبھی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیاہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے جزبات کا اظہار کچھ یون کیا”بابر اور رضوان کی انتہائی دل کو گرما دینے والی پرفارمنس۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اپنی ٹیم کے ساتھیوں کو بتایا تھا کہ پاکستان یہ ہدف حاصل کرے گا”

  • صدیوں پرانا روٹ بحال، چین نے انقلاب برپا کردیا:چین کی کارگو ٹرین افغانستان پہنچ گئی

    صدیوں پرانا روٹ بحال، چین نے انقلاب برپا کردیا:چین کی کارگو ٹرین افغانستان پہنچ گئی

    افغانستان اور چین کے مابین تجارت کا اہم سنگ میل اور افغان معیشت کیلئے بڑی خبر ہے کہ چین سے تجارتی کارگو ٹرین افغانستان پہنچ گئی۔

    چین سے روانہ ہونے والی تجارتی کارگو ٹرین کرغیزستان اور ترکمانستان سے ہوتے ہوئے صدیوں پرانے سلک روٹ استعمال کرتے ہوئے جمعرات کو تجارتی سامان لے کر چین سے افغان دارالحکومت کابل پہنچی۔

    یہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔افغانستان میں چین کے سفیر، امارات اسلامیہ کے اعلیٰ حکام اور وزراء نے چین سے آنے والی تجارتی ٹرین کا استقبال کیا۔

    کرغیزستان اور ازبکستان سے سلک روٹ کو استعمال کرتی ہوئی یہ ٹرین 10 روز میں افغانستان پہنچی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے اس صدیوں پرانے روٹ کی بحالی سے معیشت میں بہتری کی قومی امید ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ‏بابراعظم اور محمدرضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈقائم کردیا

    ‏بابراعظم اور محمدرضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈقائم کردیا

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کردی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سات میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں ہرایا۔

    اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور قومی ٹیم کے سامنے 200 رنز کا بڑا ہدف رکھ دیا۔

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے بلے سے رنز اگلے اور اگلتے ہی چلے گئے، یہاں تک کہ دونوں نے ڈبل سنچری پارٹنرشپ بناکر انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا ڈالا۔

    خیال رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی بھی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی ٹیم نے 200 یا اس سے زائد کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سب سے کم وکٹیں گنوا کر 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس تھا۔

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 204 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ گنوا کر پورا کرلیا تھا۔ اس میچ میں بھی بابر اعظم نے سنچری بنائی اور رضوان کے ساتھ مل کر 197 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی۔ قومی ٹیم نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیتا تھا، اور اُس وقت یہ سب سے کم وکٹیں گنواکر 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ تھا۔

    یاد رہے کہ آج دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست دیدی۔ گرین شرٹس نے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے 200 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا، دونوں نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 19.3 اوورز میں بغیر نقصان کے پورا کرلیا۔

    بابر اور رضوان نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ قائم کی۔

    بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، وہ 66 گیندوں پر 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے، محمد رضوان نے بھی 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • چیئرمین واپڈا کا دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ، مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

    چیئرمین واپڈا کا دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ، مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

    اسلام آباد:چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے چلاس شہر سے 40 کلو میٹرزیریں جانب دریائے سندھ پر زیر تعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا۔ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظہر بھی دورے میں اُن کے ہمراہ تھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر دیا مر بھاشا ڈیم کمپنی،، چیف ایگزیکٹو آفیسردیا مر بھاشا کنسلٹنٹس گروپ اور تعمیراتی کمپنیوں پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کے نمائندے بھی اِس موقع پر موجود تھے۔

    چیئرمین واپڈا نے ڈائی ورشن ٹنل، ڈائی ورشن کینال، مین ڈیم اور زیر تعمیر پل سمیت منصوبے کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ قبل ازیں پراجیکٹ انتظامیہ نے بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا کو دیا مر بھاشا ڈیم کے اہداف اور منصوبے پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین کو بتایا گیا کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل کے لئے 2029ء کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین نے پراجیکٹ ٹیمز پر زور دیا کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم ایک کثیرالمقاصد منصوبہ ہے۔ جس میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1ملین ایکڑ فٹ ہوگی۔ ڈیم میں ذخیرہ کئے گئے پانی سے 1.23ملین ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ پراجیکٹ کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے4ہزار میگاواٹ ہے اور اِس منصوبے سے نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً 18 ارب یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی مہیا کی جائے گی۔

    پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے 78 ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ منصوبے پر اِس وقت 4 ہزار 100 مقامی لوگوں کو روز گار فراہم کیا جا چکا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور مقامی لوگوں کو روز گار کے مزید مواقع مہیا ہوں گے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا نورد نےآئندہ سال خلائی مشن پر روانہ ہونے کا فیصلہ کرلیا

    سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا نورد نےآئندہ سال خلائی مشن پر روانہ ہونے کا فیصلہ کرلیا

    ریاض :سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا نورد آئندہ سال خلائی مشن پر روانہ ہوگی
    ،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے آئندہ برس اپنے خلاء باز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں ایک خاتون بھی شامل ہوں گی۔

    سعودی خلاء بازوں کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجنے کیلئے ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس سے معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی نجی اسپیس کمپنیوں اور سعودی عرب کے درمیان وسیع تعاون ہوگا جبکہ پہلی سعودی خاتون کا اسپیس اسٹیشن میں بھیجنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے، جس کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

    عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی خلائی مشن کی مزید تفصیلات اگلے ماہ جاری کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات بھی اپنا خلائی پروگرام بڑھا رہا ہے، جس کیلئے وہ آج کل ایک خاتون خلا باز نور المتروشی کو مریخ پر بھیجنے کی تیاری کررہا ہے۔

    سعودی عرب نے اپنا پہلا خلائی مشن 1985ء میں (37 سال قبل) بھیجا تھا، اس مشن کے تحت خلا میں جانیوالے سعودی شاہی خاندان کے شہزادہ سلطان بن سلمان پہلے عرب، پہلے مسلمان اور سعودی شاہی خاندان کے پہلے فرد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

    شہزادہ سلطان بن سلمان نے جون میں ’العربیہ ’ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی خلائی کمیشن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030ء کا حصہ ہے۔

  • 15مارچ کواسلاموفوبیاسےمقابلےکاعالمی دن منایاجائےگا۔بلاول بھٹوکاوزرائےخارجہ کانفرنس سےخطاب

    15مارچ کواسلاموفوبیاسےمقابلےکاعالمی دن منایاجائےگا۔بلاول بھٹوکاوزرائےخارجہ کانفرنس سےخطاب

    نیویارک :15 مارچ کو اسلاموفوبیا سےمقابلےکاعالمی دن منایاجائےگاوزیر خارجہ بلاول بھٹونے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر تاریخی، جغرافیائی اور ثقافتی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تنظیم تعاون اسلامی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت کی۔بلاول بھٹو نے تنظیم تعاون اسلامی کے سالانہ کوآرڈینیشن اجلاس کی سربراہی کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

     

    اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم تاریخ کے ایک نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں، کورونا وائرس، ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافہ، موسمیاتی تبدیلی اور ناہموار عالمی معیشت نے ترقی پذیر ممالک میں خوشحالی کے اہداف کی تکمیل کے عمل کو روک دیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف مسائل کی وجہ سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور مختلف اسلامی ملکوں میں عدم مساوات بڑھ رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کو سیاسی، معاشی اور موسمیاتی سمیت دیگر چیلنجز پر عالمی برادری کے سامنے اپنے جامع اور متفقہ ردعمل لانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جب اقوام متحدہ کا چارٹر تیار ہوا تو ہم میں سے بیشتر مسلم ممالک نے اس کی تیاری میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کا یہ نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی مسلم ملک ویٹو کے حق کے ساتھ سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں۔

    وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ دنیا ایک تبدیلی کے عمل سے گزررہی ہے، اسلامی دنیا کو ابھرتی ہوئی سچائیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس عمل میں اپنی بھرپور دلچسپی اور رائے کا اظہار کرنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کو یقینی بنانا ہوگا کہ مسلم ممالک کی قومی سلامتی، وقار اور سرحدی مفادات محفوظ رہیں جبکہ مسلم ممالک کو اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ دنیا میں جو بھی تنازعات ہیں، ہم ان کے حوالے سے صرف امن کی بات کریں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم دنیا کو القدس کی آزادی اور اہلیان مقبوضہ فلسطین کے لئے امن کے فروغ کے اپنے مقصد کو کبھی فراموش نہیں کرنا ہوگا۔

    وزیر خارجہ نےکہا کہ پاکستان فلسطین کاز کے حوالے سے اپنے روایتی مؤقف پر قائم ہے، مسئلہ کشمیر بھی مسلم دنیا کا ایک متفقہ معاملہ ہے، یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کشمیر کا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور کشمیر نہ صرف تاریخی، جغرافیائی اور ثقافتی طور پر جڑے ہوئے ہیں بلکہ ہمارا ایمان کا رشتہ بھی ہے،پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے تاہم یہ مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 40 برسوں بعد دو طرفہ قیام امن کا ایک موقع ملا ہے، اب وہاں کوئی خانہ جنگی نہیں اور ملک کو ایک حکومت چلارہی ہے تنظیم تعاون اسلامی اور افغانستان کے پڑوسی افغان حکام کو دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنازعات نے مسلم دنیا کا گھیراؤ کیا ہوا ہے اور اس وقت 70 فیصد سے زائد عالمی تنازعات ایسے ہیں جو تنظیم تعاون اسلامی کے رکن ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، : تنظیم تعاون اسلامی کو مسلم دنیا کے تنازعات کے حل کے لئے ایک لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ تنظیم تعاون اسلامی کے رکن ممالک کو وہ عالمی مدد بھی حاصل کرنا ہوگی کہ جس کے تحت او آئی سی کے رکن ممالک کو قرضوں سے ریلیف مل سکے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران تنظیم تعاون اسلامی کے تمام مسلم ممالک کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب سے آنے والی تباہی انسانیت کیلئے خطرہ ہے اور ہم بحالی کے لئے اسلامی دنیا کی امداد کے شکرگزار ہیں، جس طرح ہم اپنی سلامتی کی حفاظت کرتے ہیں، ہمیں اپنے ایمان کی بھی حفاظت کرنا ہوگی اور اسلاموفوبیا ایک حقیقت ہے جس سے مسلمانوں کا تاثر مسخ ہورہا ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی کوششوں سے اقوام متحدہ کی اس قرار داد کو خوش آئند کہتے ہیں کہ جس کے تحت 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے مقابلے کا عالمی دن منایا جائے گا۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ورلڈ بنک کامحکمہ صحت کو180ملین ڈالر قرضہ وگرانٹ دینے کا اعلان

    ورلڈ بنک کامحکمہ صحت کو180ملین ڈالر قرضہ وگرانٹ دینے کا اعلان

    اسلام آباد:ورلڈ بنک کامحکمہ صحت کو180ملین ڈالر قرضہ وگرانٹ دینے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کے لئے ورلڈ بنک محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو 180 ملین ڈالر کی گرانٹ و قرضہ دے گا۔

    یہ بات سیکرٹری ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں ورلڈ بنک کے دو رکنی وفد مسٹر علی حماندی اور ڈاکٹر غزنہ نے شرکت کی۔اس موقع سپیشل سیکرٹری فاطمہ شیخ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیومن انوسٹمنٹ کیپٹل پروگرام ڈاکٹر اختر رشید، یونیورسل ہیلتھ کوریج کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سعید اور ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر نعیم بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ فاطمہ شیخ اور ڈاکٹر اختر رشید کی جانب سے NHSP پر ورلڈ بنک کے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ صحت کی سہولیات میں بہتری کے لئے ورلڈ بنک محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو 158.4 ملین ڈالر قرضہ اور 22.4 ملین ڈالر گرانٹ دے گا۔ورلڈ بنک نے اپنے بورڈ کے اجلاس میں پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔

    سیکرٹری صحت نے کہا کہ NHSP کے تحت تمام بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپگریڈیشن، نئے طبی آلات کی فراہمی، سٹاف کی ٹریننگ دی جائے گی۔ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا کہ اس پروگرام کے تحت زچہ بچہ کی صحت، وبائی و متعدی امراض کی روک تھام کی جائے گی۔یہ پروگرام پنجاب بھر میں نومبر سے شروع ہوگا اور 4 سال کی مدت میں یہ پروگرام مکمل ہوجائے گا۔اجلاس میں ورلڈ بنک نے این ایچ ایس پی پر پیش رفت کو قابل تعریف قرار دیا ہے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • فیفا ورلڈ کپ :پاکستانی محنت کشوں کو قطر جانے میں مشکلات کا سامنا

    فیفا ورلڈ کپ :پاکستانی محنت کشوں کو قطر جانے میں مشکلات کا سامنا

    فیفا ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی محنت کشوں کو قطر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فیفا ورلڈ کپ نومبر میں قطر میں منعقد ہوگا اس عالمی ایونٹ کی تیاریوں اور انتظامات کے لئے ترقی پزیر ممالک سے محنت کش قطر پہنچ رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مختلف ممالک کو دئے گئے کوٹہ کے تحت پاکستان سے بھی اس ایونٹ کے لئے 10ہزار سے زائد افراد قطر جارہے ہیں تاہم اس سے قبل قطر جانے والے پاکستانیوں کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کا عمل تاخیر سے دوچار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ پاکستانی محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کے اس موقع سے محروم رہ جائیں گے۔

    قطر جانے کے خواہش مند افراد کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ نجی کمپنی “جیریز” ویزہ نمبر جاری ہونے کے باوجود میڈیکل کے لئے اپائمنٹ نہیں دے رہی۔پاکستانی محنت کشوں کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ نومبر میں ہے جبکہ جیریز میڈیکل کا وقت جنوری کا دے رہا ہے۔

    پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پرموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عدنان پراچہ نے بھی اس سلسلے میں حکومت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر قطر حکومت سے بات کر کے پاکستانیوں کے قطر کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کے عمل کو تیز کرائے۔

    عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے لئے 10 ہزار سے زائد پاکستانی قطر جانے کے منتظر ہیں۔ پاکستانیوں کو بروقت قطر نہ پہنچنے کی وجہ سے ملازمتوں کوٹہ نیپال بھارت اور بنگلہ دیش منتقل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

    اوور سیز ایمپلائنٹ پروموٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان قطر کے منظورہ شدہ دو سینٹر کراچی اور اسلام آباد میں ہیں۔ قطر ویزے کے لئے یومیہ 300 میڈیکل ہورہے ہیں جبکہ یومیہ 700 سے 800 افراد کے میڈیکل کی ضرورت ہے۔ارجنٹ میڈیکل کی فیس 4850 سے بڑھا کر 7450 روپے کردی لیکن اس کے باجود ارجنٹ فیس وصول کرنے کے باوجود میڈیکل کا وقت نہیں دیا جارہا۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • شراب کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو آگ لگا دی

    شراب کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے ماں کو آگ لگا دی

    بھارتی ریاست کیرالہ میں سفاک بیٹے نے شراب کے پیسے نہ دینے پر ماں کو آگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 75 سالہ ماں کو بیٹے نے آگ لگا دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضعیف خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کر دیا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کا جسم 70 فیصد تک جھلس چکا ہے جس کے باعث ان کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے بیٹے منوج کو گرفتار کر لیا جبکہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منوج نے شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی تھی۔

    ادھر ایک اور واقعہ میں بھارت میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی نوعیت کا معاملہ سامنے آیا ہے، انجان راہگیر نے لفٹ مانگ کر موٹر سائیکل سوار کی کمر میں زہر کا انجکشن لگا دیا۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک چونا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جو پولیس کیلئے بھی معمہ بن گیا، ملزم نے پہلے موٹر سائیکل سوار سے لفٹ مانگی اور پھر اس کی پیٹھ پر انجکشن لگا دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق48سالہ شیخ جمال نامی کسان گاؤں سے اپنی بیٹی کے گھر جارہا تھا کہ راستے میں سنسان جگہ پر دو راہ گیروں نے اس سے لفٹ مانگی۔

    ملزمان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا ہے اور اگر انہیں لفٹ مل جائے تو وہ پیٹرول لاسکیں گے۔ دو میں سے ایک شخص جمال کی موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا کچھ دور جانے کے بعد پیچھے بیٹھے شخص نے جمال کی پیٹھ پر کوئی نوکیلی چیز چبھوئی۔

    انجکشن لگتے ہی جمال کو چکر آنے لگے تو اس نے موٹر سائیکل روک دی۔ جمال نے اس شخص سے پوچھنے کی کوشش کی کہ وہ کون ہے اور اس نے ایسا کیوں کیا؟

    اسی دوران ملزم پیچھے سے دوسری موٹر سائیکل پر آنے والے ساتھی کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوگیا اور جمال زیادہ چکر آنے کی وجہ سے وہیں گرگیا۔

    اتفاق سے کچھ دیر میں آس پاس لوگ جمع ہوگئے تو جمال نے غنودگی کے عالم میں ساری تفصیل بتائی، بعد ازاں جمال کے کہنے پر اسے پانی پلایا جسے پینے کے بعد جمال کی حالت مزید خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

    جمال کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا جس کی تصدیق اسپتال کے ڈاکٹروں نے کردی۔

  • دوسرا ٹی 20: پاکستان کی شاندارفتح بغیرکسی نقصان کے میچ جیت لیا:بابراعظم کی سنچری

    دوسرا ٹی 20: پاکستان کی شاندارفتح بغیرکسی نقصان کے میچ جیت لیا:بابراعظم کی سنچری

    لاہور:دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری اور محمد رضوان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کا 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

    نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم پاکستان جبکہ معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔

    پاکستان اننگز

    200 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ڈیوڈ ویلے نے پہلا اوور کرایا۔

    محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری سکور کی جبکہ بابر اعظم نے بھی 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

    میچ میں کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 20 کیریئر میں 8 ہزار رنز بنالئے، اس طرح وہ کرس گیل کے بعد 218 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر سنچری مکمل کی، وہ بطور کپتان دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔

    انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 200 رنز کا ہدف دیا تھا ، جسے پاکستان کے اوپنربلے بازوں نے بڑی آسانی سے حاصل کرکے یہ فتح پاکستان کے نام کردی

    نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم پاکستان جبکہ معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    انگلینڈ اننگز

    مہمان ٹیم کی جانب سے الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد حسنین نے پہلا اوور کرایا۔

    46 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے دو کھلاڑی شاہنواز دھانی کی مسلسل دو گیندوں پر کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے، الیکس ہیلز 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 26 رنز بناسکے جبکہ ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، فل سالٹ 30 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 43 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے، ہیری بروک 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 31 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    اس طرح مہمان ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    دوسرے ٹی 20 کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلش پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ڈیوڈ ویلے، لیوک ووڈ، لیام ڈاسن اور عادل رشید شامل ہیں۔