Baaghi TV

Author: News Editor

  • ایمازون جنگلوں کی صورتحال بدترسےبدترین ہوگئی:عالمی درجہ حرارت میں مزید اضافہ

    ایمازون جنگلوں کی صورتحال بدترسےبدترین ہوگئی:عالمی درجہ حرارت میں مزید اضافہ

    برازیل :ایمازون جنگلوں میں گذشتہ نو مہینے کے دوران بہتر ہزار بار آگ لگ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق آتش زدگی کے جتنے واقعات گذشتہ نو مہینے میں دیکھے گئے ہیں اتنے حادثات گذشتہ سال کے پورے بارہ مہینے میں پیش نہیں آئے تھے۔

     

     

    ماحولیاتی کارکنوں نے موجودہ ریکارڈ کو ایک غمناک صورتحال قرار دیا ہے۔ برازیل کی خلائی ایجنسی نے بتایا ہے کہ سن دو ہزار بائیس کی ابتدا سے اب تک سیٹلائٹ سے لی جانے والی معلومات کے مطابق پچھتر ہزار پانچ سو بانوے آتش زدگی کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ سن دو ہزار اکیس میں مجموعی طور پر پچھتر ہزار نوے واقعات دیکھے گئے تھے۔

     

     

    بتایا جارہا ہے کہ گذشتہ دس سال کے دوران، ایمازون جنگلوں کی تباہی کی رفتار میں پچھتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ سال پورٹوریکو جتنے بڑے ملک یعنی نو ہزار اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل جنگلات تباہ ہوچکے ہیں ۔

     

     

    باخبر ذرائع کے مطابق، برازیل کے موجودہ صدر بولسونارو نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے، تب سے لیکر اب تک غیرقانونی زراعت اور زمین ہڑپ کرنے والے افراد کی جانب سے جنگلوں کی کٹائی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ بولسونارو کے انکار کے باوجود، برازیل میں ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں کے لئے مقررہ بجٹ کم کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایمازون جنگلوں کی حفاظت مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • چھوٹی سوچ والےقومی لیڈرکیسے؟ تجزیہ:۔شہزاد قریشی

    چھوٹی سوچ والےقومی لیڈرکیسے؟ تجزیہ:۔شہزاد قریشی

    ملک میں سیاسی بحران اور انتشار کی سیاست پر جب سیاستدان باتیں کرتے ہیں اس کے ذمہ دار بھی خود اہل سیاست ہی ہیں جو بڑی بڑی غلطیاں کرتے ہیں مسئلہ صرف اتنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے اور نہ ہی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہیں۔ ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنا پارلیمنٹ ہائوس کو جہاں قانون سازی ہوتی ہے وہاں بیٹھ کر ایک دوسرے کو غدار اور نہ جانے کیا کیا الزامات لگائے جاتے ہیں۔ ریاستی اداروں کو متنازعہ بنانے کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں۔ عوامی مفادات کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفاد اور اقتدار حاصل کرنے اقتدار کو طول دینے کی خاطر ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    الزام تراشیوں کی سیاست نے ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے ملک کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا مقروض بنادیا۔ مہنگائی، غربت، بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی لہر کی وجہ سے چوریوں، ڈکیتیوں اور دیگر معاشرتی برائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جن پولیس افسران نے ان بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانا تھا ان کو بھی متنازعہ بنا دیا گیا پولیس کے محکمہ میں سیاسی مداخلت نے تباہی پھیر دی ہے نواب آف کالاباغ کے دور اقتدار سے شروع ہونیوالی سیاسی مداخلت نے پولیس نظام کو تباہ کر دیا ہے کسی بھی حکومت میں پولیس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے اس نظام کی اصلاح کی توجہ دینے کے بجائے سیاستدانوں نے ان کو استعمال کیا۔ جب تک پولیس مداخلت سے آزاد نہیں ہوتی پولیس کا نظام ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

    میں ایسے کئی پولیس افسران کو جانتا ہوں جو اپنی زندگی اپنے اصولوں کے مطابق گزارنے پر اصرار کرتے ہیں کئی ایسے پولیس افسران پنجاب میں موجود ہیں جو نرم دل اور فرض شناس ہیں جن افسران کو فیلڈ نہیں ہونا چاہئے ان کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔ مرکز اور صوبے کی لڑائی نے پولیس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کسی طرح بھی درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پنجاب میں تعینات اعلیٰ پولیس افسران کا مورال بلند نہیں ہو رہا ملکی سیاستدان فوج سمیت ان دوسرے ریاستی اداروں کو متنازعہ بنا کر کون سا قومی فریضہ ادا کر رہے ہیں؟ آئین کے مطابق ریاستی ادارے آزاد ہوتے ہیں وہ آزادی سے اپنا فریضہ ادا کرتے ہیں

    بدقسمتی سے ہمارے سیاستدانوں کا جاہ و جلال شاید ان ہی ریاستی اداروں کے مرہون منت ہے اور اسی لئے وہ ان اداروں کو قانون کے مطابق کام کرنے نہیں دیتے۔ جو سیاستدان یہ میرا پولیس افسر یہ تیرا پولیس افسر کے گرد گھوم رہا ہے اس کو قومی لیڈر کیسے کہا جا سکتا ہے؟

  • جاپانی سفیرکی پاک فوج کےسربراہ سےملاقات:سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےمکمل تعاون کی پیشکش

    جاپانی سفیرکی پاک فوج کےسربراہ سےملاقات:سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئےمکمل تعاون کی پیشکش

    راولپنڈی:پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے جاپان نے مکمل تعاون کی پیشکش کر دی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر جاپانی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین سے اظہار تعزیت کی۔

    بیان کے مطابق جاپانی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی سلامتی کیلئے جاپان کے کردار کو سراہتا ہے،پاکستان، جاپان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے خواہاں ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کا کردار اہم ہے۔

  • ڈالرمہنگاتو دالیں مہنگی ،ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریشان کُن خبردے دی

    ڈالرمہنگاتو دالیں مہنگی ،ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریشان کُن خبردے دی

    کراچی :ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالرمہنگا ہونے سے دالیں مہنگی ہوجائیں گی۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کی جس میں ملک بھر کے امپورٹرزنے کراچی پورٹ کی پالیسیوں پرتحفظات کا اظہار کیا۔

    ہول سیلرز گروسرزایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدے دارعبد الرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک میں دالوں کی امپورٹ میں مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور ڈالرکی عدم دستیابی اور بڑھتا ہوا ریٹ امپورٹ کوشدید متاثرکرچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پرلاکھوں روپے کا مال پھنسا ہوا ہے،12 روز سے ڈالر مارکیٹ سےغائب ہے اور ایل سی بھی نہیں کھل رہی ہیں۔

    عبد الروف نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بحال ہونے سے ریٹ نیچے آجائے گا۔ بینک ڈالرفراہم نہیں کررہاہے،اجناس کی امپورٹ رک چکی ہے، اس وقت عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمت کم ہیں تاہم ہمارے ملک میں قیمت اوپرجارہی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ڈالر کی قیمت میں55 روپےکافرق آچکاہے، شپنگ کمپنیاں امپورٹرز پر کروڑوں روپے کے چارجز عائد کررہی ہیں۔

    عبد الروف نے تجویز دی کہ اگر حکومت ڈالر مہیا کردے تو دالوں کی قیمت100 روپے فی کلو کم ہوجائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ غیرضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا کر غذائی اشیاء کی درآمد کیلئے ڈالر مہیا کئے جائیں۔

     

    دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 ہفتے بعد پہلی بار کمی آئی ہے۔جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر15 پیسے سستا ہوکر 239.50 روپے پر آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر240روپے کی تاریخی حد آج عبور نہ کرسکا۔ انٹر بینک میں دن کے اختتام میں ڈالر صرف 6 پیسے کے اضافے سے 239.71 روپے پر بند ہوا.

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر1روپے سستا ہوکر 244 روپے پر بند ہوا۔ گذشتہ14 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 21روپے مہنگا ہوا تھا۔

    رواں سال کے 6 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 57 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جب کہ گذشتہ ساڑھے 3 سال میں ڈالر 58 روپے مہنگا ہوا ہے۔

     

     

    ڈالر نے 7 ہفتوں میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ آئی ایم ایف اور سعودی عرب کے سوا 4 ارب ڈالر کا ریلیف ملنے کے بعد بھی امریکی ڈالر کی قدر روکی نہیں جاسکی ہے۔ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

     

    ڈیلرز کےمطابق اگست میں 1 ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ڈیلرز کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے ہیں۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • وزارت خارجہ نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی حفاظت پرمامورسیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی پرجواب طلب کرلیا

    وزارت خارجہ نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی حفاظت پرمامورسیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی پرجواب طلب کرلیا

    کراچی : پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکاروں کی ناہلی سامنے آئی ہے جس پرپاکستان کی وزارت خارجہ نے سخت نوٹس لیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سیکیورٹی داؤ پر لگانے پر وزارت خارجہ نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    وزارت خارجہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو بھیجے گئے مراسلے میں سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورے کو خودنمائی اور تشہیر کا ذریعہ بنایا۔

    خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس ایس یو کے افسر زبردستی اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے کمرے میں بھی گھس گئے تھے، اورانتونیو گوتریس کو تحائف دیتے ہوئے تصاویر کھنچوائی گئیں۔

    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یواین جنرل سیکریٹری کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی خلاف ورزیاں کی گئیں، اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مہمانوں کے کمروں کے قریب ڈیوٹی تک نہیں دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی آمد کواور سیکورٹی کوحسب سابق وروایت معمولی گردانتے ہوئے نظراندازکردیا تھا ،

    دوسری طرف وزارت خارجہ حکام نے پولیس کی اس سستی پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اورکہا ہےکہ اگرکچھ حادثہ ہوجاتاتو اس سے تو پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی تھی ، لٰہذا ائندہ اس قسم کی کوتاہی پر قابوپانے کےلیےپولیس کے طرزعمل کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کراچی میں ڈاکووں کا راج :پولیس خاموش تماشائی

    کراچی میں ڈاکووں کا راج :پولیس خاموش تماشائی

    کراچی : گلستان جوہر میں علاقہ مکینوں نے پول پر چڑھ کر تار کاٹنے والے مبینہ چور کی درگت بنا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک14میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔علاقہ مکینوں نے تشدد کرکے چور کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا ، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مبینہ چور پی ایم ٹی کے تار کاٹ رہا تھا۔

    ملزم کے مطابق وہ رحیم یار خان سے کراچی آیا ہے ، علاقہ مکینوں نے پہلے مارا پھر ٹھنڈا پانی بھی پلایا، ملزم مختلف علاقوں سے کچرہ اٹھانے کا کام کرتا ہے۔بعد ازاں مکینوں کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔اس سے پہلے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سمن آباد میں اسٹریٹ کرائم کرنے والے تین ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

     

    ادھرشہر قائد میں پولیس والے بھی ڈاکوؤں سے نہ بچ سکے، ڈی ایس پی سے آٹھ لاکھ روپے چھین لیےگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو بھی نہ بخشا، گلشن اقبال عزیزبھٹی کے علاقے میں بینک سے رقم لے کر نکلنے  والے ڈی ایس پی سے ڈاکوؤں نے 8 لاکھ روپے چھین لیے۔

    عزیز بھٹی پولیس نے گزشتہ روز ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

     

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پشاور:لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ویران

    پشاور:لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ویران

    پشاور:لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے کے پی کا ایک بہت بڑا اسٹیڈیم اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑرہا ہے ، کہا جارہاہے کہ پشاور کا لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ویران ہوگیا ہے۔آسٹروٹرف کی ابترصورتحال کے باعث کھلاڑی پریشان ہیں۔

    پشاور کا یہ ہاکی اسٹیڈیم 56 عالمی میچوں کا میزبانی کرچکا ہے تاہم شہر کا واحد بین الاقوامی ہاکی اسٹیڈیم اب زبوں حالی کا شکار ہے۔اسٹیڈیم میں نصب پرانی آسٹروٹرف اکھاڑی جاچکی ہے اور نئی آسٹروٹرف نصب کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    اس گراؤنڈ میں گزشتہ 8 ماہ سے کوئی ٹورنامنٹ ہوا نہ ہی میچ کروایا جاسکا ہے۔ ہاکی کے کھلاڑی تباہ حال اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے پرمجبورہیں۔

    ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش اور آسٹروٹرف بچھانے میں تاخیر پرانتظامیہ نے حالیہ بارشوں کو رکاوٹ قرار دے دیا۔اس ہاکی گراؤنڈ کی تعمیرنو کے لئے حکومت 15 کروڑ روپے کا اعلان کرچکی ہے۔

    اس سے پہلے صوبائی صدر ہاکی ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ سید ظاہر شاہ نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے نئے آسٹرو ٹرف میں غیرمعمولی تاخیر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ا س بات کا بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ انکوائری کرائے جاکہ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم سے اٹھایا جانیوالا سامان کہاں پر گیا اورلالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کو کس ٹھیکیدار کے حوالے کیا گیا یہ باتیں انہوں نے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیں.

    انہوں نے کہاکہ آٹھ ماہ ہوگئے ہیں پشاور میں آسٹرو ٹرف کو ہٹا دیا گیا ہے لیکن ابھی تک اسے دوبارہ نہیں لگایا گیا ، انہوں نے واپڈا والا کام شروع کردیا ہے ٹھیکیدار کے آگے کوئی اور ٹھیکیدار ، اب سمجھ نہیں آرہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے کس ٹھیکیدار کے حوالے آسٹرو ٹرف لگانے کا کام دیا ہے

    انہوں نے کہا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل پی ایس نے اس منصوبے کو2020 میں مکمل کرنا تھا لیکن 2022 میں بھی مکمل نہیں کرسکتے ، صدر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ لگتا یہی ہے کہ اس آسٹرو ٹرف پر ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی اور چاروں صوبوں کے کھیلوں کے بورڈز کے ڈی جی کھیلیں گے. کیونکہ ہاکی تو سٹیمنا اور پریکٹس کا کھیل ہے اگر کھلاڑی کھیلے گا تو تو پھر کیسے اس کا کھیل بہتر ہوگا.ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ وزیراعظم شہباز شریف کے ناک کے نیچے ہورہاہے اور پی ایس بی کھیلوں کیساتھ کھلواڑ کرہی ہیں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخوہ کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی کو بھی افسوسناک قرار دیا..

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • مقابلے کے امتحان میں ناکامی پر30 سالہ نوجوان نے خود کُشی کرلی

    مقابلے کے امتحان میں ناکامی پر30 سالہ نوجوان نے خود کُشی کرلی

    پونے: پونے کے نوی پیٹھ پڑوس میں ایک 30 سالہ شخص کو اس کے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا،کہا جاتا ہے کہ اس نوجوان نے مقابلے کے امتحان میں فیل ہونے پر خودکُشی کی ہے ، پولیس نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہے جہاں اس نوجوان نے خودکشی کی ہے وہاں سے ایک تحریر بھی ملی ہے ،

    پونے پولیس کے سربراہ کا کہناتھا کہ اس شخص کی موت کا تعلق ریاستی اور مسابقتی سول سروسز کے امتحانات پاس کرنے میں ناکامی سے تھا۔

    مہاراشٹر کے جالنا ضلع کے رہنے والے تریگن کاولے کی شناخت وشرامباگ پولیس اسٹیشن کے افسران نے متوفی کے طور پر کی ہے۔مبینہ طور پر کاوالے نے پڑوس میں دوسرے امتحان دینے والوں کے ساتھ منگل کے روز اپنے معمول کے مطالعہ کے سیشن کو چھوڑ دیا۔ جب شام کے وقت اس کے کچھ ہم جماعت اسے چیک کرنے گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ اس کا دروازہ بند تھا اور وہ ان کی کال کا جواب نہیں دے رہا تھا۔ انہوں نے پولیس کو بلایا، جنہوں نے بعد میں زبردستی دروازہ کھولا تو اسے مردہ پایا

    وشرامباگ پولیس اسٹیشن کے انچارج سینئر انسپکٹر سنیل مانے کا کہنا تھا کہ "وہ مردہ پایا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش خودکشی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ہمیں ایک نوٹ ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے مسابقتی اور سول سروسز میں ناکام ہونے کے بعد یہ سخت قدم اٹھایا۔ ہم نے ان واقعات کے سلسلے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جن کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔”

    حکام کے مطابق، کاوالے چند سال قبل پونے چلے گئے تھے اور حال ہی میں ریاستی حکومت کی ملازمت کی بھرتی کے لیے ابتدائی امتحان میں شرکت کی تھی۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • سندھ ہائی کورٹ کا تھرپارکرکی بیٹی کے اغوا،جنسی زیادتی اورخودکشی پرڈی این اے کرانے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا تھرپارکرکی بیٹی کے اغوا،جنسی زیادتی اورخودکشی پرڈی این اے کرانے کا حکم

    کراچی:تھرپارکر میں لڑکی کے اغوا کے بعد اس کی خودکشی اس وقت لڑکی کے والدین اورحکومت سندھ کےلیے معمہ بنی ہوئی ہے،شاید یہی وجہ ہے کہ  سندھ ہائیکورٹ نے مٹھی تھر پارکر میں لڑکی کے اغوا، اجتماعی زیادتی اور خودکشی سے متعلق کیس میں ڈی این اے کرانے کی ہدایت کردی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں مٹھی تھر پارکر میں لڑکی کے اغواء، اجتماعی ذیادتی اور خود کشی کے نوٹس کی سماعت ہوئی۔ ڈی آئی جی میر پور خاص ذوالفقار مہر اور ایس ایس پی تھرپار کار حسن سردار اور دیگر پیش ہوئے۔متوفیہ کے اہلخانہ نے عدالت کو واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی میر پور خاص کی جانب سے پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار ہیں۔ مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے کیس میں ڈی این اے کرانے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مدعی مقدمہ اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ مقدمے کی مزید تفتیش کرکے 2 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جائے۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ سماعت کے بعد ڈی آئی جی میر پور خاص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیس کے مدعی اور گواہ کو تفصیل سے سنا ہے۔ چیف جسٹس نے تمام شواہد اور ڈی این اے کی بنیاد پر میرٹ پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی نے کہا کہ مدعی اور گواہ نے چیف جسٹس کے سامنے اس معاملے کو کلیئر کیا ہے کے ہم نے ہی کوئی چیز نہیں بتائی تھی۔ مدعی اور گواہ نے کہا ہے کہ ہم نے جب پولیس کو رپورٹ کیا ہے تو انہوں نے کارروائی کی ہے۔ مدعی اور گواہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہیں۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • بھارت:100مسلمانوں کوگرفتارکرلیا گیا

    بھارت:100مسلمانوں کوگرفتارکرلیا گیا

    نئی دہلی:بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جہاں ہندوانتہاپسندوں کی طرف سے جاری ہے وہاں بھارتی حکومت بھی ظلم وزیادتی کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہے ، اطلاعات ہیں کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کے شبہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) تنظیم سے تعلق رکھنے والے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے بھارت کی 10 ریاستوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ایف آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارتے ہوئے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہورہی تھی جس کے باعث گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔این آئی اے نے بنگلور اور کرناٹک کے 10 مقامات پر چھاپے مارے جن میں پی ایف آئی کے ریاستی صدر نذیر پاشا کا گھر بھی شامل تھا۔

    دوسری جانب پی ایف آئی نے چھاپوں کے ردعمل میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم اس فاشسٹ حکومت کی اس مہم کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہیں جو اختلاف رائے رکھنے والوں کی آوازیں دبانے کے لیے ہے۔

    قبل ازیں ماضی میں بھی پی ایف آئی پر انتہاپسندی میں ملوث ہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں، سال 2006 یہ پارٹی نیشنل ڈویلپمنٹ فرنٹ (این ڈی ایف) کی جانشین کے طور پر سامنے آئی تھی جس میں دیگر تنظیمیں بھی بعدازاں شامل ہوگئی تھیں۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس