Baaghi TV

Author: News Editor

  • لڑکی کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    لڑکی کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    فیصل آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

     

     

    سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

     

     

    ملزم متاثرہ بچی کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے متاثرہ بچی کی قابل اعتراض تصاویر برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

     

    پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے منصورہ میں نوسر باز خواتین نے جیولری کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات کا باکس غائب کردیا۔جیولری شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا غائب کرنے کی سی سی ٹی وی میں خاتون ملزمہ کو زیورات کا باکس اپنی چادر میں چھپاتے دیکھا جاسکتا ہے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر شرپسند عناصر کے تشدد کا مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر شرپسند عناصر کے تشدد کا مقدمہ درج

    لاہور:باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر شرپسند عناصر کے تشدد کا مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی کے رپورٹرفائزچغتائی پرتشدد کرنے والے شرپسند عناصرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی بھی شروع کردی ہے

    ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ فیروز والا ضلع شیخوپورہ میں درج کیا گیا ہے جس میں پولیس نے ان شرپسند عناصرکے خلاف سخت فعات درج کی ہیں‌

     

     

    اس ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی نے علاقے کے بااثرمافیا کی حرکات سے پردہ اٹھاتے ہوئے خبر شائع کی تھی ، اس خبرکی اشاعت کے بعد چارافراد نے مجھے راستے میں روک کرمیرے اوپر تشدد کیا ،اس ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ اس مافیا کے سرکردہ چار افراد جن میں محمد تنویر ، محمد راحیل ، عمران عرف ایمو جٹ اورعتیق الرحمن ولد امین ساکن کوٹ عبدالمالک اوران کے ساتھ دو نامعلوم افراد نے سائل کوایک موٹرسائیکل پرزبردستی بٹھا کرایک دوکان پرلے گئے اورپھروہاں پرمزاحمت پرمیرے اوپر تشدد کیا اور پھرمجھ سے موبائل اورکچھ دیگرقیمتی چیزیں بھی چھین لی ، اس دوران ملزمان نے میرے اوپر تشدد کیا اوراس تشدد کی وجہ سے میرے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی

     

    اس ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ یہ ملزمان مجھ سے زبردستی اشٹام پردستخط کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے اور زدوکوب بھی کرتے رہے اور پھراس دوران میرا موبائل اورکچھ نقدی رقم تھی وہ بھی ہتھیا لی ، اس دوران مجھے یہ بھی دھمکیاں دیتے رہے کہ آئندہ ہمارے متلعق کسی قسم کی خبرشائع نہیں کرو گے

    فائز چغتائی کی طرف سے درخواست پردرج مقدمے میں گواہان طارق بٹ اورشاہین شاہ بخاری نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واقعی اس بات کے عینی شاہد ہیں کہ مذکورہ ملزموں نے تشدد بھی کیا اور پھردھمکیاں بھی دی ہے

    یاد رہے کہ اس درخواست کے بعد تھانہ فیروز والا کی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے مجرموں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے

  • پاکستان میں سیلاب نے بہت زیادہ تباہی پھیلائی ہے، عالمی برادری بڑھ چڑھ کرتعاون کرے،:انجلینا جولی

    پاکستان میں سیلاب نے بہت زیادہ تباہی پھیلائی ہے، عالمی برادری بڑھ چڑھ کرتعاون کرے،:انجلینا جولی

    اسلام آباد:سیلاب متاثرین کیلیے پاکستان آنے والی انجلینا جولی کا نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کے دورے پرہیں ، جہاں انجلینا جولی پاکسان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پراظہارافسوس کرتی ہوئی نطرآرہیہیں ، اس اہم اجلاس مٰیں ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انسانی حقوق کی متحرک کارکن انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی صورتحال سے متعلق اپنے خیالات اورجزبات کو شیئر کررہی ہیں

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔

    انہوں نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔ انجیلینا جولی نے سیلاب سے ہونے والی تباہی، عوامی شکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔

    اس ضمن میں انجیلینا جولی نے کہا کہ جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں، آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہے۔ علاوہ ازیں انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کیا۔

    ان کہنا تھا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔

    انجیلینا جولی نے امدادی سرگرمی پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے دیکھا۔

  • اسلام آبادپولیس نےشاہ محمودقریشی کوکسان اتحاددھرنے        میں جانےسےروک دیا:بحث وتکرارتک معاملات پہنچ گئے

    اسلام آبادپولیس نےشاہ محمودقریشی کوکسان اتحاددھرنے میں جانےسےروک دیا:بحث وتکرارتک معاملات پہنچ گئے

    اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کسان اتحاد دھرنے میں جانے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی گاڑی کو پولیس نے حصار میں لے لیا۔

    شاہ محمود قریشی نے اس موقعے پر کہا کہ مجھے اریسٹ کرنا چاہتے ہیں تو اریسٹ کر لیں، ڈی آئی جی کو بلائیں آپ خواہ مخواہ ایشو بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں خود کاشت کار ہوں، کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جا رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے مجھے راستہ میں روکا ہوا ہے، پولیس والے چھوٹے اہلکار ہیں، ادھر نہ ڈی آئی جی اور نہ ڈی سی نظر آرہا ہے۔
    پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گھیرے میں لے لیاتو شاہ محمود قریشی اور پولیس افسر کےدرمیان تکرار ہوگئی جس پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے ہاتھ نہ لگائیں،

    شاہ محمود نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔تم نے جو کرنا کر لو اریسٹ کرنا وہ بھی کر لو میں ہر صورت کسانوں کے پاس جاؤں گا شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کسان اپنا مسئلہ لے کر آئے ہیں جو پورے پاکستان کا ایشو ہے۔جس پر شاہ محمود قریشی پیدل ایف نائن پارک مہران گیٹ کی طرف روانہ ہو گئے۔

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے اپنا موقف سامنے رکھا ہے کہ شاہ محمود قریشی کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کے کام میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی، پولیس افسران نے ان کے دھمکی آمیز ریمارکس کو صبر و تحمل سے سنا۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض منصبی بغیر کسی حیل و حجت کے اور بلا تفریق جاری رکھے گی، صبر و تحمل اور قانون کی پاسداری پولیس کی تربیت کے اہم اجزاء ہیں۔

    کسان اتحاد نے کھاد کی قیمتوں اور بجلی بلوں میں کمی سمیت دیگر مطالبات کیلئے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ہونیوالا احتجاج حکومت کی یقین دہانی پر ختم کردیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی، حکومت کی جانب سے مسائل حل کی یقین دہانی کے بعد کسان اتحاد نے مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    ملک کے مختلف شہروں سے کسان اسلام آباد پہنچے، پولیس نے ڈی چوک جانیوالے راستے بند کرتے ہوئے انہیں جناح ایونیو پر روک لیا، کسان اتحاد نے ایف 9 پارک میں احتجاج کیا، انتظامیہ نے کسانوں کو مذاکرات کی دعوت دی۔

    کسانوں کا کہنا تھا کہ بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کے بلوں اور کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے، گنے کا ریٹ بڑھانے اور سندھ و پنجاب میں گندم کی قیمت یکساں کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ کسانوں نے یہ بھی کہا کہ کھاد کی ہر بوری پر قیمت درج ہونی چاہئے۔

    کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کسانوں کے مسائل حل کریں گے، مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورا ملک جام کر دیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے کسان اتحاد کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر کسانوں نے احتجاج ختم کردیا۔

    خالد کھوکھر نے کہا وزیراعظم شہباز شریف سے بھی 28 ستمبر کو کسانوں کی ملاقات ہوگی۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • امریکی وزیر خارجہ نےشہباز شریف کو یقین دہانی کرادی :مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں

    امریکی وزیر خارجہ نےشہباز شریف کو یقین دہانی کرادی :مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں

    نیو یارک:ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانے والے وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہمراہ تھے۔

    اس ملاقات کے دوران انتھونی بلنکن نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

     

     

    امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوزف بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اسلام آباد کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرت کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلیاں عالمی دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، عالمی برادری کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • عوام 16 اکتوبر کو ضمیر فروشوں اور لوٹوں کو عبرتناک شکست دے گی، شاہ محمود قریشی

    عوام 16 اکتوبر کو ضمیر فروشوں اور لوٹوں کو عبرتناک شکست دے گی، شاہ محمود قریشی

    ملتان :سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام 16 اکتوبر کو ضمیر فروشوں اور لوٹوں کو عبرتناک شکست دے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے این اے 157 میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک تاریخ کے نازک ترین موڑ پر ہے، قوم مشکل میں ہے۔کسانوں کی جانب سے جاری احتجاج میں شرکت میرا بنیادی، آئینی حق ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، مہنگائی نے سفید پوش طبقے کی کمر توڑ دی ہے، تحریک انصاف امپورٹڈ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں اور مہنگائی کے طوفان کے خلاف آواز بلند کرے گی۔تم نے جو کرنا کر لو اریسٹ کرنا وہ بھی کر لو میں ہر صورت کسانوں کے پاس جاؤں گا

    انہوں نے کہا کہ عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے فیصلہ کن تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، حکمرانوں پر بوکھلاہٹ طاری ہو چکی ہے، اسلام آباد جانے والے راستے سیل کئے جا رہے ہیں، نا اہل اور امپورٹڈ حکمران اقتدار چھوڑ کر عوام کی عدالت میں جائیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے وہ سب کو قبول کرنا ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مگر پاکستان میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • مغرب کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمارے پاس بہت سے ہتھیار ہیں، روس کی دھمکی

    مغرب کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمارے پاس بہت سے ہتھیار ہیں، روس کی دھمکی

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک کو دھمکی دی ہے کہ ہمارے پاس کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے بہت سے ہتھیار ہیں۔

    سرکاری ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں روسی صدر پوٹن نے روسی افواج کو متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک روس کے خلاف نیوکلیئر بلیک میلنگ میں اپنی حدوں سے آگے بڑھ گئے۔

    صدر پوٹن نے مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ روس اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ ہمارے پاس مغربی جارحیت کا جواب دینے کے لیے بہت ہتھیار ہیں۔

    روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک نے یوکرین کو جنگ میں دھکیلا جب کہ روس کا مقصد ڈونباس کو آزاد کرانا ہے۔ مغرب یوکرین اور روس کے درمیان امن نہیں چاہتا اور روس یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔

    خیال رہے کہ صدر پوٹن کی جانب سے روسی افواج کو متحرک کرنے کے اعلان پر روسی وزیر دفاع نے بتایا کہ 3 لاکھ روسی ریزرو فورسز کو متحرک کریں گے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پورے ملک میں کہیں بھی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کو نہیں پہنچ رہی:یہ پہلے اپنی لڑائیاں تولڑلیں:سراج الحق

    پورے ملک میں کہیں بھی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کو نہیں پہنچ رہی:یہ پہلے اپنی لڑائیاں تولڑلیں:سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیلابی علاقوں میں ریلیف کے حکومتی اقدامات ناکافی، لوگ شکایتیں کر رہے ہیں۔ ڈھائی ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں گیا، کوئی وزیر مشیر متاثرین کے درمیان نظر نہیں آیا۔ حکمران بیرونی امداد کے منتظر ہیں کہ کب پیسہ آئے اور وصول کریں۔ سرکاری امداد کی تقسیم میں کرپشن کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ سیلاب کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی لڑائیاں ختم نہیں ہوئیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی مفادات کے لیے جنگ عروج پر ہے، دونوں اطراف کی سیاست جھوٹ کی بنیاد پر چلتی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین سیاست کے لیے پشاور چلے گئے، سیلاب متاثرین کا حال لینے اپنے آبائی علاقے میانوالی نہیں گئے۔ سیلاب سے ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر، لوگوں کے گھر بار، مال مویشی پانی میں بہہ گئے، حکمرانوں کو پروا نہیں۔ حیرت ہے کہ حکومت کے پاس تاحال متاثرین کا ڈیٹا تک موجود نہیں۔ مختلف سرکاری محکموں کے دوران کوآرڈی نیشن نظر نہیں آ رہی۔ فلڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں کو ہر سال اربوں روپے کے فنڈز ملتے ہیں، جب کوئی آفت آتی ہے تو یہ بری طرح ایکسپوز ہو جاتے ہیں۔ ملک کے تمام شعبوں میں ریفارمز کی ضرورت ہے، آزمائے ہوئے لوگوں سے بہتری کی توقع نہیں، اہل اور ایمان دار لوگ آگے آئیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

    متاثرین کی مدد کے لیے قوم کا جذبہ سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا، عطیات دینے میں لوگوں نے جس طرح جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد کیا ہم ان کے شکرگزار ہیں، بحالی تک خدمات جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد قوم کی خدمت اور ملک کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں سیلاب متاثرین کے لیے ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ امیر جماعت گلگت بلتستان کے سیلابی علاقوں کا دورہ کر کے بدھ کی رات اسلام آباد پہنچے تھے۔ قبل ازیں انھوں نے گلگت میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ دیگر مقررین میں امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر خالد محمود، شیخ مرزا علی صدر ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان شیخ مرزا علی، صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ نیئر عباس اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔

    سراج الحق نے کہا کہ معیشت کی تباہی کی ذمہ دار موجودہ اور سابقہ حکومتیں ہیں۔ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے، لیکن حکمرانوں کی کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے آج ملک کا تمام دارومدار بیرونی قرضوں پر رہ گیا ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بھی وفاقی اور صوبائی حکومتیں بیرونی ممالک کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حتی الامکان کوشش ہے کہ مصیبت میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لیے مقامی سطح پر ہی فنڈز اکٹھے کریں۔ انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کو بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی دل کھول کر عطیات دیے ہیں جس کے لیے ہم سب کے شکرگزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دورہ کے دوران انھوں نے دیکھا کہ حکومت متاثرین کی بروقت امداد میں ناکام ہوئی، ایک گھر کے آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے، ایک دوسال کی بچی کو دوکلومیٹر پانی کی لہروں میں بہنے کے بعد نکالا گیا، اس کی والدہ اور بڑا بھائی شہید ہوگئے۔ ریاست کا فرض ہے کہ تمام متاثرین کی کفالت کو یقینی بنائے۔ وفاقی وصوبائی حکومتیں سنجیدگی دکھائیں، سرکاری امداد کی تقسیم میں شفافیت ہو اور لوگوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے فی الفور رقم دی جائے۔

    گلگت میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر کے علما کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ امت مسلمہ کے تصور کومدِ نظر رکھتے ہوئے آپسی بھائی چارہ اور اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں۔ دشمن ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی داستانیں رقم کررہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں ہماری بہنوں بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں، منبرو محراب پر حملے ہورہے ہیں۔ ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور ان سے سوائے بزدلی اور خاموشی کے اور کوئی توقع بھی نہیں ہے۔ ان حالات میں علمااور اکابرین امت کی ذمہ داری ہے کہ مظلوم مسلمانوں کے حق میں ہرسطح پر آواز بلند کریں۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہودی فلسطین پر قابض، برما اور بھارت میں مسلمان دربدر، یورپ و امریکہ میں اسلاموفوبیا عام ہے۔ ہمیں متحد ہوکر ان چیلنجز اور مشکلات سے نبرد آزما ہونا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت ہمیں اسی وقت نصیب ہوگی جب ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر دین کی سربلندی کے لیے اور ظلم و جبر کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

     

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • آرمی چیف کی بحرین کے کمانڈر انچیف سے ٹیلی فونک گفتگو

    آرمی چیف کی بحرین کے کمانڈر انچیف سے ٹیلی فونک گفتگو

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں کمانڈر انچیف نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر انچیف نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی، بحرین کے کمانڈر انچیف نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ برادر ممالک کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔

  • ممبئی والوں کو تو گالی دینا بھی نہیں آتی:شاہ رخ خان  نے ایسا کیوں کہا؟

    ممبئی والوں کو تو گالی دینا بھی نہیں آتی:شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کہا؟

    بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جانے والے شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ جب وہ ممبئی والوں کو گالی دیتے ہوئے سنتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ انہیں تو گالی دینا بھی نہیں آتی۔

    اپنی اداکاری سے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان کے والد کا آبائی تعلق پشاور جب کہ والدہ کا حیدر آباد دکن سے ہے لیکن وہ نئی دلی میں پلے بڑھے ہیں۔

    شاہ رخ خان نے اپنی اداکاری کا آغاز بھی نئی دہلی سے ہی کیا لیکن فلموں میں کام کرنے کے لئے انہوں نے ممبئی مییں سکونت اختیار کرلی۔ان ایک پرانا انٹرویو دوباری وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پریتی زنٹا سے بات کرتے ہوئے اپنے دلی کے دن بتاتے ہیں۔

    کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں دلی میں رہتا تھا تو ہاکی کھیلتا تھا، روز جھگڑے ہوتے اور ہمیں پولیس پکڑ کر تھانے لے جاتی تھی۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بدمعاشی کرنے والوں کو دلی میں شودے کہتے ہیں، جب وہ ممبئی میں غنڈہ گردی دیکھتے ہیں جو دل میں سوچتے ہیں کہ ایسے شودھے تو میری جیب میں لے کر گھومتا ہوں۔دہلی کی غنڈہ گردی ایسی تھی، ممبئی میں غنڈہ گردی دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔ یہاں تو لوگوں کو گالی دینی بھی نہیں آتی۔