Baaghi TV

Author: News Editor

  • آئی سی سی نےکرکٹ قوانین میں تبدیلیاں کردیں:ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہیں قوانین کے تحت کھیلا جائے گا

    آئی سی سی نےکرکٹ قوانین میں تبدیلیاں کردیں:ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہیں قوانین کے تحت کھیلا جائے گا

    لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہیں قوانین کے تحت کھیلا جائے گاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ قوانین میں بعض تبدیلیاں کی ہیں جن کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔آئندہ ماہ شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی نئے قوانین کے تحت کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سارو گنگولی کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان نے پلیئنگ کنڈیشنز میں جو تبدیلیاں کی ہیں انہیں مینز اور ویمنز کرکٹ دونوں نے تسلیم کیا ہے۔

    ان نئے قوانین میں سب سے اہم ‘کراسنگ’ کا قانون ہے، جس کے تحت آؤٹ فیلڈ میں کیچ ہونے کے بعد بلے بازوں کا اینڈ تبدیل نہیں ہوگا۔ یعنی نیا آنے والا بلے باز اسٹرائیکر اینڈ پر جاکر ہی بیٹنگ کا آغاز کرے گا۔

    اس سے قبل کیچ پکڑے جانے سے قبل دیکھا جاتا تھا کہ وکٹ پر بھاگتے ہوئےدونوں بلے بازوں کی پوزیشن کیا تھی۔ اگر بیٹر کیچ مکمل ہونے سے پہلے ایک دوسرے کے سامنے سے گزر کر دوسرے اینڈ پر پہنچ جاتے تھے، تو نئے والے بلے باز کو نان اسٹرائیکر یعنی امپائر کے اینڈ پر کھڑا ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔۔

    اسی طرح، نئے آنے والے بلے بازوں کو پہلے وکٹ تک پہنچنے کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں تین منٹ کا وقت دیا جاتا تھا، تاہم اب انہیں دو منٹ کے اندر اندر وکٹ پر گارڈ لینا ہوگا۔

    اس نئے قانون کا اطلاق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نہیں ہوگا جہاں بلے بازوں کو 90 سیکنڈز کے اندر کریز سنبھالنا پڑتی ہے۔ایسا نہ کرنے کے صورت میں فیلڈنگ ٹیم ٹائم آؤٹ کے لیے امپائر سے اپیل کرسکتی ہے۔

    گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی بالر محمد حفیظ کے ہاتھ سے نکلی ہوئی ایک گیند کو آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پچ سے باہر جاکر کھیلا تھا، جس پر فیلڈنگ سائیڈ نے اعتراض کیا تھا۔

    قانون میں تبدیلی کے بعد اب اگر بلے باز کے جسم یا بلے کا کوئی بھی حصہ شاٹ مارتے وقت پچ سے باہر ہوگا، تو امپائر اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دے سکیں گے۔

    اگر کوئی بھی گیند بلے باز کو اس قسم کا شاٹ مارنے پر اکسائے گی، تو اسے نو بال قرار دیا جائے گا۔صرف یہی نہیں، اگر بالر کے رن اپ کے دوران فیلڈ میں تبدیلی ہوئی تو امپائر بیٹنگ سائیڈ کو پانچ اضافی رنز کے ساتھ ساتھ اس گیند کو ڈیڈ بال بھی قرار دینے کا مجاز ہوگا۔بال پر تھوک لگانے کی عارضی پابندی مستقل ہوگئی

    دو سال قبل کرونا کی وجہ سے بال پر تھوک لگانے کی جو عارضی پابندی عائد کی گئی تھی اسے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے مستقل قرار دے دیا ہے ۔

    اب کرونا ہو یا نہ ہو، بالر اور فیلڈر گیند کو چمکانے کے لیے اس پر تھوک نہیں لگاسکتے۔ بال چمکانے کے لیے فیلڈ پر موجودکھلاڑیوں کو پسینے سے ہی کام چلانا پڑے گا۔

    رن آؤٹ کے بھی قانون میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت اب گیند پھینکنے سے قبل بالر، نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود بلےباز کو رن آؤٹ کرسکتا ہے۔ اس سے قبل کریز سے باہر کھڑے ہوئے بلے باز کو آؤٹ کرنا جائز تو تھا لیکن اسے کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف سمجھا جاتا تھا ، لیکن اب ایسا کرنا غلط نہیں ہوگا۔

    اگر بالر کے گیند کرنے سے پہلے بیٹنگ اینڈ پر موجود بلے باز کریز سے باہر کھڑا ہوگا تو گیند باز اسے رن آؤٹ کرنے کے لیے گیند نہیں پھینک سکے گا، اگر اس نے ایسا کیا تو اس بال کو ڈیڈ قرار دیا جائے گا۔

    رواں سال جنوری میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں لاگو ہونے والے ‘ان میچ پینلٹی’ قانون کو اب ون ڈے انٹرنیشنل کا بھی حصہ بنادیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت سلو اوور ریٹ کی وجہ سے فیلڈنگ سائیڈ کو آخری اوورز میں اس اضافی فیلڈر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جسے فیلڈنگ سرکل سے باہر کھڑا ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔

    اگر فیلڈنگ سائیڈ اپنے اوور ریٹ سے پیچھے ہوگی تو آخری اوورز میں اسے اس فیلڈر کو فیلڈنگ سرکل میں ہی کھڑا کرنا ہوگا، جس کی اجازت قانون اسے دیتا ہے۔یہ قانون اگلے سال آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے اختتام پر ون ڈے انٹرنیشنل کا حصہ بن جائے گا۔

    آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے جن گزارشات کو قانون کی شکل دی ہے اس کے چیئرمین سابق بھارتی کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی اس کمیٹی کے بطور مبصر حصہ ہیں۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے، ویسٹ انڈیز کے راجر ہارپر، نیوزی لینڈ کے ڈینئیل ویٹوری ، بھارت کے وی وی ایس لکشمن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک بھی اس کمیٹی میں شامل تھے۔

    جہاں جے وردھنے اور ہارپر نے سابق کرکٹرز کی نمائندگی کی۔وہیں ویٹوری اور لکشمن بطور موجودہ کھلاڑیوں کے نمائندے اس کا حصہ تھے۔شان پولاک نےاس کمیٹی میں میڈیا اور سری لنکا کے نامور میچ ریفری رنجن مدوگالے نے میچ ریفریوں کے نمائندے کے طور پر اس میں شرکت کی۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • سندھ کےڈاکولاہورمیں اغوابرائےتاوان کی وارداتیں کرنےلگے:ایک کروڑ روپےتاوان کیلیےچچا بھتیجا اغوا

    سندھ کےڈاکولاہورمیں اغوابرائےتاوان کی وارداتیں کرنےلگے:ایک کروڑ روپےتاوان کیلیےچچا بھتیجا اغوا

    لاہور: ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے چچا بھتیجا کے اغوا کی واردات کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق چچا بھتیجا کو ایک کروڑ وپے تاوان کی غرض سے اغوا کرنے کی واردات سندھ کے علاقے گھوٹکی سے آپریٹ کرنے والے گروہ کی جانب سے کی گئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب رانجھا کے مطابق مغوی چچا بھتیجا کو ہنی ٹریپ کیا گیا۔

    گروہ کی نشاندہی کے لیے جیوٹیگنگ کی گئی ہے، تاہم بھاری تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے چچا بھتیجا کو بازیابی کے دوران جانی نقصان سے بچانا ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ زبیر اور اس کے چچا شوکت کو چند روز قبل لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے اغوا کیا گیاتھا ۔ جس کے بعد اغوا کاروں نے مغوی شوکت کے موبائل سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

    ادھر پاکستان کے شہر پشاور میں اغوا برائے تاوان کا ایسا واقعہ ہوا ہے جس میں مبینہ طور پر پولیس اور شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار ملوث پائے گئے ہیں۔پشاور کے نواحی علاقے سربند سے 18 اگست کو محمد شفیق نامی نوجوان گھر کے باہر سے لاپتا ہوا اور 19 اگست کو محمد شفیق کے بھائی نے گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سربند میں درج کرائی۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان کے وٹس ایپ نمبر پر چار کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ الزام لگایا کہ میرے بھائی کو فیلڈر گاڑی میں وردی میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

    واقعے کے کچھ روزبعد ڈرامائی انداز میں محمد شفیق کی واپسی ہوئی اور انہوں نے واپس آتے ہی انکشاف کیا کہ ان کو پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے اغوا کیا تھا جن میں مبینہ طور پر باڑہ کے ایس ایچ او بھی شامل تھے۔ محمد شفیق کی مدعیت میں چھ ستمبر کو ایف آئی آر درج ہوئی جس میں ایس ایچ او سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • لاہور:خواتین کی ویڈیوز بنانے والا ٹریفک کانسٹبیل نوکری سے برخاست

    لاہور:خواتین کی ویڈیوز بنانے والا ٹریفک کانسٹبیل نوکری سے برخاست

    لاہور: سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے خواتین کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے کانسٹیبل کو نوکری سے فارغ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے کاسٹیبل کی شکایت پر دنگ ایکشن لیتے ہوئے کاسٹیبل عمران کو نوکری سے برخاست کردیا۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کانسٹیبل خواتین کی ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتا تھا، جس کی شکایت موصول ہونے پر سی ٹی او لاہور نے ایس پی ہیڈکوارٹرز شہزاد خان کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

     

     

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے بتایا گیا کہ عمران نامی ٹریفک پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی لڑکیوں کی ویڈیوز بنا بنا کر اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر شئیر کر تا ہے .

     

     

     

     

    سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کی حرکات دیکھ کر ادارے کو نوٹس لینا چاہیے . پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی او لاہور نے ٹریفک اسسٹنٹ کو سڑک سے گزرتی خواتین کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر لگانے پر فوری معطل کر کے انکوائری کا آغاز کردیا تھا .انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی .

     

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ فورس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا . خیال رہے کہ لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے . ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقے شاد باغ میں پیش آیا جہاں نوجوان برقعہ پہن کر ساتھی کے ساتھ مل کر اکیڈمی آنے جانے والی لڑکیوں کو ہراساں کر رہے تھے . برقعہ پوش ملزم جوڑی بنا کر طالبات کو ہراساں کرتے تھے .

     

     

     

    اس حوالے سے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کانسٹیبل عمران بطور لفٹر ڈرائیور مغلپورہ تعینات تھا جس کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

  • کراچی:مہنگائی یابےحسی::بزرگ شہری بھی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرنےلگے

    کراچی:مہنگائی یابےحسی::بزرگ شہری بھی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرنےلگے

    کراچی: شہر قائد میں بزرگ شہری بھی نوجوان مسلح ملزمان کے ساتھ ملکر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرنے لگے۔مقامی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں موٹرسائیکل سواربزرگ اورنوجوان مسلح ملزم اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

    فوٹیج میں دیکھاجا سکتا ہے کہ ایک شہری گلی میں بیٹھ کر موبائل فون پرکسی سے بات کررہا ہوتا ہے اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار بزرگ سمیت2 ملزمان رکشی کے پاس آ کررکھتے ہیں بزرگ موٹرسائیکل پر ہی بیٹھا رہتا ہے جبکہ ایک ملزم موٹر سائیکل سے اترکے شہری کے پاس جاتا ہے اوراسلحہ کے زورپرشہری کا موبائل فون چھین کر فرار ہوجاتا ہے۔

    فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں آسانی سے شناخت اور گرفتار کیا جا سکتا ہے تاہم اب تک پولیس ملزمان کو گرفتار کرنےمیں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

    دوسری جانب فیڈرل بی ایریا ڈاکوؤں سپر مارکیٹ میں لوٹ مار کرکے فرار ہو گئےواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہےکہ قمیض شلوار میں ملبوس دو ملزمان سپر مارکیٹ داخل ہوتے ہیں اور ایک ملزم سپرمارکیٹ کے دروازے پر کھڑا ہو کرپہرا دینے لگتا ہے جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر پہلے کیش کاؤنٹرکی سے رقم اور خریداروں سے لوٹ مار کر کے موبائل فون اور نقدی چھین لیتا ہے۔

    مسلح ملزمان کی جانب سے سپرمارکیٹ میں واردات منگل کی شام 7 بجے کے بعد کی گئی ہے فوٹیج میں واردات کرنے والے ملزمان کے چہرے بہت واضح ہیں جنہیں با آسانی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • راولپنڈی:ڈینگی ٹیم پر مسلح شخص نےفائرنگ کردی

    راولپنڈی:ڈینگی ٹیم پر مسلح شخص نےفائرنگ کردی

    راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ڈھوک امام دین میں ڈینگی ٹیم پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈینگی مکاوٹیم کے اہلکاروہاں موجود تھے

    ڈینگی ورکرز گھر میں اسپرے کرنا چاہتے تھے، تاہم گھر میں موجود شخص نے اسپرے کرنے سے منع کیا اور ٹیم کی جانب سے اصرار کرنے پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔ ڈینگی ورکرز معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    بعد ازاں ڈینگی ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور مزاحمت کرنے کے واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ ملزم عنصر نے اسپرے کروانے سے منع کیا اور ہوائی فائر بھی کیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری اہلکار سے مزاحمت ناقابل برداشت ہے۔ فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیوورکرز پرشدت پسندوں نے حملے کیے تھے جن میں کئی اہلکاروں کواپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے ، سب سے زیادہ واقعات کے پی اور بلوچستان میں پیش آئے جہاں مذہبی شدت پسندوں نے پولیوورکرز پر حملے کیے اوران پرعلاقے میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی تھی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زراعت مکمل تباہ، متاثرین کوئٹہ پہنچ گئے

    بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زراعت مکمل تباہ، متاثرین کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیلاب سے زراعت مکمل تباہ ہوگئی، اور متاثرہ خاندان کوئٹہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث جہاں ملک بھر میں لاکھوں خاندان بے گھر، کروڑوں افراد متاثر، لاکھوں مویشی سیلاب کی نذر ہوئے، وہیں سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہوا۔

    بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرف لسبیلہ بھی بری طرح‌ متاثرہوا ہے ،زراعت اس حد تک تباہ ہوگئی ہےکہ کسانوں کو بحالی کی امید نظر نہیں آرہی ، شاید یہی وجہ ہے کہ یہ کسان اپنی بقا کی خاطرکوئٹہ پہنچے ہیں تاکہ صوبائی حکومت ان کی مدد کرسکے

    بلوچستان میں سیلاب جہاں انسانی جانوں اور گھروں کی تباہی کا سبب بنا وہیں بڑے پیمانے پر زراعت کو بھی نقصان پہنچا، اور ضلع لسبیلہ میں تو سیلابی ریلوں نے زراعت کو مکمل تباہ کردیا ہے۔

    ضلع لسبیلہ کے متاثرہ زمیندارکوئٹہ پہنچ گئے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہو گئیں، اور نئی فصل لگانے کے قابل نہیں رہے۔

    صوبائی حکومت تو سیلاب متاثرین کی داد رسی نہ کر سکی لیکن غیر سرکاری تنظیمیں پیش پیش ہیں، اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئٹہ کے علاقوں کیچی بیگ اور مشرقی بائی پاس پر ساڑھے تین سو سے زائد خیموں پر مشتمل بستی قائم کردی گئی ہے۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ خیمہ بستیوں میں متاثرین کو کھانے پینے اور تعلیم کی سہولیات بھی جا رہی ہیں ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ بچوں کے لئے جھولون کا انتظام بھی کیا گیا جہاں وہ دو لمحے خوشی کے مسکرا کر اپنی تباہی کا غم بھلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

     

     

     

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • دل کا دورہ پڑنے کےبعدماڈل ایان علی نے ذہنی تناؤ کا علاج اور وزن کم کیسے کیا؟خود ہی سب کچھ بتادیا

    دل کا دورہ پڑنے کےبعدماڈل ایان علی نے ذہنی تناؤ کا علاج اور وزن کم کیسے کیا؟خود ہی سب کچھ بتادیا

    کراچی :ماڈل ایان علی جو کہ پاکستان میں جہاں ماڈلنگ کے حوالے سے بڑی شہرت رکھتی ہیں وہاں وہ بڑے تعلقات کی وجہ سے بھی مشہور ہیں ، ماڈل ایان علی کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بہت زیادہ پریشان بھی رہیں، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل ایان علی نے اپنے بڑھے ہوئے وزن اور دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی کہانی سنائی ہے۔

    ایان علی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کس طرح اپنا وزن کم کیا ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سخت ورزشیں کررہی ہیں۔

    ایان علی نے بتایا تھا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) کا شکار تھیں جس کے بعد ان کا وزن 60 کلو سے 100 کلو تک چلا گیا تھا لیکن اب وہ اپنی سخت ورزش کے معمول کے بعد 58 کلوگرام ہو چکی ہیں۔

    ایان نے کہا کہ 2015 میں عدالتی کیس کے بعد ان کی دماغی صحت گرنے لگی تھی اور اگلے دو سالوں تک ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈپریشن، ذہنی تناؤ اور اضطراب بڑھتا گیا۔

     

     

    یاد رہے کہ 2015 میں منی لانڈرنگ کیس کے بعد ایان علی کو بے پناہ شہرت ملی، انہیں اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

     

     

    ماڈل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ منی لانڈرنگ، قتل، دہشت گردی ہر ہفتے مجھے ایک نئے جعلی کیس سے نمٹنا پڑتا تھا جیل کے دنوں کے جسمانی و ذہنی تشدد کی باقیات بھی ساتھ رہتیں اور نیشنل ٹی وی پر غلیظ ترین کردار کشی مسلسل تنہا رہنے پر مجبور کرتی تھیں۔

    ماڈل نے کہا کہ اسے گھبراہٹ کے دورے پڑنے لگے جس کی وجہ سے کھانے کا تناؤ مزید بڑھ گیا لہذا ہر بیماری کا علاج خوش خوراکی میں تلاش کیا اور اس کا انجام یہ ہوا کہ وزن بڑھتے بڑھتے 90 کلو تک جا پہنچا تاہم ای سی ایل سے نکلنے اور دبئی پہنچنے کے کچھ ہی ماہ بعد پہلا دل کے دورے کا سامنا کیا۔

    واضح رہے کہ ایان علی نے اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز 2010 میں کیا تھا اور بہترین فیمیل ایمرجنگ ماڈل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کیس نے ان کا کیریئر ختم کر دیا۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • سیلاب سے شدید متاثر پاکستان کی مدد کی جائے: اردوان کی عالمی برادری سے اپیل

    سیلاب سے شدید متاثر پاکستان کی مدد کی جائے: اردوان کی عالمی برادری سے اپیل

    نیویارک :ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب سے شدید متاثر پاکستان کی اس نازک موقع پر مدد کی جائے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو 75 سال ہو چکے ہیں آزاد ہوئے، بدقسمتی ہے دونوں ممالک کے درمیان ابھی تک امن قائم نہ ہو سکا۔ ہماری دعائیں ہیں دونوں ممالک کے درمیان مستقل امن آئے اور اس کے اثرات مقبوضہ کشمیر میں بھی دیکھنے کو ملیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے، اس شدید سیلاب کے بعد ہم نے انسانی ہمدردی کے طور پر اپنے برادر ملک کی مدد کی ہے اور مزید کوششیں جاری ہیں، میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب سے شدید متاثرہ ملک پاکستان کی اس نازک موقع پر مدد کی جائے۔

    افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے، گزشتہ 50 سال سے افغانستان حالت جنگ میں ہے اور تنازعات کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، اس وقت برادر ملک میں غربت سمیت بہت سارے مسائل ہیں ، دوست ملک کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہم افغانستان میں بھائیوں کے ساتھ ہیں۔عبوری حکومت مسائل سے نکلنے کے لیے کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں ہماری مشترکہ قسمت کا متاثر کرنے والے امتحانات کے خلاف مشترکہ ایجنڈے کے ذریعے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیادہ منصفانہ دنیا کے لئے اقوام متحدہ کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ دنیا پانچ سے عظیم تر ہے اور زیادہ منصفانہ دنیا کے لیے ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ترکیہ کو جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ کرتا رہے گا اور اس سے دستبردار نہیں ہوگا۔ واضح کردوں ہم دہشت گردی کے خلاف تمام ممکنہ اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ عراق کے حالات کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے دہشت گرد تنظیمیں ترکیہ کو نشانہ بنانے والی کسی بھی کاروائی کو کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ ترکیہ کا اپنے اتحادیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجہتی کی توقع کرنا اس کا فطری حق ہے۔

    رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یونان کا تارکین وطن پر ظلم و ستم میں اضافہ ہوا ہے، اس ملک نے بحر ایجیئن کو غیر قانونی اور لاپرواہی کے ساتھ پناہ گزینوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا ہے۔

    انہوں نے تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے 9 -ماہ کے شیر خوار بچے عاصم، 4 سالہ عبد الوحم اور اس کے اہل خانہ، یونانی کوسٹ گارڈ فورسز کی جانب سے کشتیاں ڈبوی جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

    ایتھنز انتظامیہ کی اشتعال انگیزی اور پیدا کردہ کشیدگی کو ایک طرف رکھتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرنے والے صدر ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی دعوت دی۔

    مشرق وسطی میں دو ریاستوں پر مشتمل حل کی حمایت کا اعادہ کرنے والے اردوان نے القدس میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو روکنے، فلسطینیوں کی زندگی اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور آزاد فلسطین ریاست کا مطالبہ کیا جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

    انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین عمل کی حمایت کرتے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی مقبوضہ سرزمین کو آزاد کروانے سے مستقل امن کےقیام کے لیے ایک تاریخی کھڑکی کھل گئی ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • جوبھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرے گااس کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے:اسلام آباد پولیس کا عوام کوپیغام

    جوبھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرے گااس کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے:اسلام آباد پولیس کا عوام کوپیغام

    اسلام آباد:جوبھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرے گا اس کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے:اسلام آبادپولیس نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کے لئے پنجاب سے وفاق کا رخ کیا ہوا ہے۔اس لیے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون کے مطابق اس کے ساتھ سختی سے پیش آیا جایا جائے گا

    اسلام آباد پولیس کیطرف سے وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    ریڈزون میں واقع دفاتر و تعلیمی اداروں میں جانے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لئے وقت سے پہلے نکلیں ، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے جلد ٹریفک پلان بھی جاری کردیا جائے گا۔

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نپٹا جائے گا۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • سکول میں تین سال سے بجلی نہ ہونے کی خبر پر شرپسند عناصر کا باغی ٹی وی کے رپورٹر پر تشدد

    سکول میں تین سال سے بجلی نہ ہونے کی خبر پر شرپسند عناصر کا باغی ٹی وی کے رپورٹر پر تشدد

    لاہور:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری سکول میں تین سال سے بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر شرپسند افراد نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    واقعہ لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں پیش آیا۔ فیروز والا میں سرکاری سکول کا گزشتہ تین برسوں سے ٹرانسفارمر خراب ہے ۔ باغی ٹی وی نے گزشتہ روز کوریج کی ۔ فائز چغتائی نے سکول کے مناظر دکھائے کہ سکول کا گیٹ بھی چور لے آڑے ہیں سکول کا گیٹ غائب ہے سکول کے اندر سے پنکھے غائب ہیں تین سال قبل سکول کا ٹرانسفارمر خراب ہوا لیکن ابھی تک ٹھیک نہیں ہو سکا۔ سکول کی پرنسپل سے رابطہ کیا گیا تا ہم انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا

    سکول کی خبر چلنے پر آج شام فیروز والا کے علاقے میں ہی چند شرپسند عناصر نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دیں۔ فائز چغتائی کو پستول دکھا کر ملزمان نے کہا کہ ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔ مسلح ملزمان نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر بہیمانہ تشدد کیا۔ اور موقع سے فرار ہو گئے

     

    فائز چغتائی نے پولیس کو 15 پر کال کی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی رپورٹ درج کر لی۔ بعد ازاں فائز چغتائی کا میڈیکل کروایا گیا میڈیکل میں تشدد سامنے آ گیا

     

    باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کا کہنا ہے کہ سرکاری سکول میں غریب عوام کے بچے پڑھتے ہیں شدید ترین گرمی یے لیکن تین سالوں سے سکول میں بجلی نہیں میں نے اس واقعہ کو کور کیا۔ اس بنا پر شرپسند عناصر نے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے

    دوسری جانب صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر تشدد کرنے والے شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس