Baaghi TV

Author: News Editor

  • امریکا نے پاکستانیوں کیلیے ویزا انٹرویو کی استثنیٰ میں توسیع کردی

    امریکا نے پاکستانیوں کیلیے ویزا انٹرویو کی استثنیٰ میں توسیع کردی

    کراچی: امریکی سفارت خانے نے سیاحتی اور کاروباری ویزوں میں توسیع کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے انٹرویو کی چُھوٹ میں مزید توسیع کردی۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کسٹمر سروس کو بہتر بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

    یہ سہولت بی ون یا بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزوں کے حامل ایسے افراد کے لیے ہے جن کے ویزوں کے میعاد 48 ماہ میں ختم ہو چکی ہے۔علاوہ ازیں ویزہ انٹرویو میں چُھوٹ میں توسیع سے صرف وہ درخواست دہندگان فائدہ اُٹھاسکیں گے جو دوسری یا تیسری بار توسیع کروانا چاہ رہے ہیں۔

    پہلی بار ویزا کی درخواست دینے والے اس سہولت سے فائدہ نہیں اُٹھاسکیں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا انٹرویو چُھوٹ میں توسیع دینے پر شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل

    پاکستان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دارالحکومت واشنگٹن میں انتھونی بلنکن کے ساتھ اس سلسلے میں ملاقات کی تھی ۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کے مثبت بہاو پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کے لئے 97 ملین ڈالر امداد پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ۔

  • تیسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    تیسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے 281 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    کپتان کین ولیمسن 53 اور ڈیوون کانوے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور محمد وسیم نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    اس سے پہلے تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے281 رنز کا ہدف دیدیا۔پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری اورتیسرا فیصلہ کن میچ آج بروز جمعہ 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلا جا رہا ہے، پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسرا ون ڈے؛ 262 رنز کا ہدف پہاڑثابت ہوا، پاکستان کونیوزی لینڈ نے79رنزسےشکست دے دی

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔ فخر زمان 101، محمد رضوان، 77 اور آغا سلمان 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ٹم ساوتھی 3، لوکی فرگوسن 2، مچل بریسویل اور اش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    بابر اعظم جو فیصلہ کرینگےمن وعن قبول ہوگا: نجم سیٹھی

    پاکستان کی پہلی وکٹ صرف دو رنز پر گری جب شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے لوکی فرگوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کپتان بابراعظم 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

     

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح اپنے نام کی ہے۔پاکستان نے پہلا ون ڈے میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا، جب کہ نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ 79 رنز سے اپنے نام کیا۔

    مکی آرتھر کا قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے کا باب بند ہوگیا

    آج ہونے والے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم انتظامیہ نائب کپتان شان مسعود اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ امام الحق انجری اور نسیم شاہ بخار کے باعث باہر ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دو تماشائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، دونوں پولیس کی تحویل میں ہیں۔میچ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پارکنگ سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

  • لاہور:سرکاری افسر کے قتل کا معمہ حل،برادر نسبتی قاتل نکلا

    لاہور:سرکاری افسر کے قتل کا معمہ حل،برادر نسبتی قاتل نکلا

    لاہور:لاہورکے علاقے ڈیفنس میں گریڈ 19 کے ڈاکٹر مسعود جیلانی کا قاتل برادر نسبتی متین ہی نکلا۔واقعہ کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 6 جنوری کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع گھر میں تیز دھار آلے سے سرکاری افسر کو قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق جب وقوعہ پیش آیا اس وقت مقتول کی بیوہ ڈاکٹر فاطمہ اور برادر نسبتی متین بھی گھر میں موجود تھے۔

    پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو بھی شامل تفتیش کیا تھا، اور اب پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم متین جو مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کا برادرنسبتی ہے اس نے اپنے بہنوئی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بہنوئی مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کا بہن فاطمہ کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا، جس کی وجہ سے طیش میں آکر اسے قتل کردیا۔پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر مسعود جیلانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں تعینات تھے، اور ڈیفنس میں اپنے سسرال میں ہی رہائش پذیر تھے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر مسعود جیلانی کے سینے پر تیز دھار آلے سے وار کرکے انہیں قتل کیا گیا، اور وقوعہ کے وقت ان کی اہلیہ ڈاکٹر فاطمہ اور برادر نسبتی متین بھی گھر پر موجود تھے، لیکن انہوں نے پولیس کو قتل کی بروقت اطلاع نہیں دی، جس سے شکوک بڑھ گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، اور شبے کی بنیاد پر قاتل کا سراغ لگانے کے لیے مقتول کی اہلیہ اور بردار نسبتی کو شامل تفتیش کرلیا گیا تھا۔

  • کراچی:چارپولیس مقابلوں کےدوران 8 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی:چارپولیس مقابلوں کےدوران 8 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: سائٹ سپرہائی وے، سرسید، اسٹیل ٹاؤن اور کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 8 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔کراچی سے ذرائع کے مطابق ایک پولیس مقابلہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ناردرن بائی پاس پر کیا جس میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اسامہ ولد پرویز اور جبار ولد حاجی مجاز کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی جس کا نام شمس عرف سلے معلوم ہوسکا ہے فرار ہوگیا، ملزمان سے ایک بے بی کلیشن تیس بور، ایک نائن ایم ایم پستول مع ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

    سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کرلی

    ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے سب انسپکٹر سید فیصل جعفری کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان نے گزشتہ سال فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کر کے 11 سالہ مجاہد ولد اللہ داد کو زخمی کیا تھا جس کا مقدمہ سائٹ سپرہائی وے تھانے میں درج ہے، گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد ان کے فرار و دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

    کینیڈا میں منشیات سے بھرا بیگ لے جانے والا کبوتر گرفتار

    ایک اور مقابلہ سرسید پولیس کی جانب سے نارتھ کراچی سیکٹر7-D/1 ڈسکو موڑ یونس مسجد کے قریب ہوا، مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت 22 سالہ عبد اللہ ولد محمد نبی کے نام سے ہوئی، ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول مع ایمونیشن، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

    ڈیرہ غازیخان :ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولران ایکشن،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر آٹاڈیلروں کو…

    اسی طرح اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید فیز II چوکی نمبر 6 فلٹر پلانٹ کچے راستے سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت ساحل ولد آصف، ذیشان ولد جاوید اور سلامت ولد مینوئل کے نام سے ہوئی، ملزمان کے دیگر چند ساتھی فرار ہوگئے، ملزمان سے 3 پستول مع ایمونیشن، 3 موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ملزمان اسٹریٹ کرائم، چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد ان کے فرار و دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

    شہر قائد، پولیس کی کاروائیاں،گھناؤنا دھندہ کرنیوالے گرفتار

    ایک مقابلہ کورنگی پولیس کا بھی ہوا جس نے بلال چورنگی ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا کیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکوﺅں کی شناخت 25 سالہ وقآص ولد خان نواز اور 20 سالہ عمران ولد نثار شاہ کے نام سے کی گئی، ملزمان سے تیس بور کے دو پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز، چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، گرفتار ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

  • بھارت؛120خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کرنےوالے’جلیبی بابا‘کو14سال قید:پیروکاروں کا احتجاج

    بھارت؛120خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کرنےوالے’جلیبی بابا‘کو14سال قید:پیروکاروں کا احتجاج

    چندی گڑھ: بھارتی ریاست ہریانہ میں 120 خواتین کو علاج کے بہانے بے ہوش کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنانے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ جلیبی بابا کے پیروکاروں نے اس سزا پر احتجاج کیا ہے اور رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے

    خانیوال میں ڈاکوؤں کی باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں خود ساختہ عامل کو پہلی بار 2018 میں گرفتار کیا تھا۔ جلیبی بابا کے نام سے شہرت رکھنے والے جعلی بابا کے موبائل سے 120 خواتین کی برہنہ ویڈیوز بھی ملی تھیں۔

    امریکا میں فضائی ٹریفک نظام درہم برہم،ہزاروں پروازیں متاثر،لاکھوں مسافرپریشان

    جلیبی بابا پر الزام تھا کہ وہ علاج کی غرض سے آنے والی خواتین کو نشہ آور شربت پلا کر بے ہوش کردیتا اور پھر برہنہ کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا اور ویڈیو بھی بنالیتا تھا۔امر پوری المعروف جلیبی بابا بعد میں یہ ویڈیو دیکھا کر ان خواتین کو بلیک میل کرتا اور ڈرا دھمکا کر پیسے بھی اینٹھتا تھا۔ جس پر عدالت نے ملزم کو دو کیسز میں 7 اور 5 سال قید کی سزا سنادی۔

    ماجد ستی قتل کیس،ملزم فرخ کھوکھرکی ضمانت منسوخ، گرفتار

    عدالت نے حکم دیا کہ جعلی عامل کو یہ سزائیں ایک ساتھ دی جائیں یعنی مجموعی طور پر 14 سال تک قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔

     

    63 سالہ مجرم اُن خواتین کو نشہ آور چائے پلاتا تھا جو اس کے پاس کسی طرح کی مدد مانگنے آتی تھیں، اور پھر ان کی عصمت دری کرتا تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اس حرکت کو ریکارڈ بھی کر لیتا تھا اور پھر ویڈیو پبلک کرنے کی دھمکی دے کر ان سے رقم اینٹھتا تھا۔

    امرویر کا دعویٰ تھا کہ وہ انسان کے روپ میں خدا کا اوتار ہے، عدالت نے اس کو نابالغ لڑکیوں کے ریپ میں 14 سال، خواتین سے ریپ میں 7-7 سال، اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت 5 سال قید کی سزا سنائی، تاہم یہ سبھی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔

  • معاشی بحران سےنکلنےکےلیےسری لنکا کافوج کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ

    معاشی بحران سےنکلنےکےلیےسری لنکا کافوج کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ

    کولمبو: سری لنکا نے معاشی بحران سے نکللنے کے لیے دیکر اخراجات میں کٹوتی کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی تعداد میں بھی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا اگلے سال تک بتدریج فوجیوں کی تعداد میں ایک تہائی تک کمی کردے گا جب کہ 2030 تک یہ تعداد ایک لاکھ تک کردی جائے گی۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ سری لنکا کو انگلینڈ سے شکست، میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

    سری لنکا کی مسلح افواج کا حجم 2017 اور 2019 کے درمیان 3 لاکھ 17 ہزار تھی جو ورلڈ بینک کے مطابق 2009 میں ختم ہونے والے لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم کے ساتھ 25 سالہ طویل تنازع کے دوران اس سے بھی کہیں زیادہ تھی۔دارالحکومت کولمبو میں مقیم تھنک ٹینک ویریٹ ریسرچ کے مطابق سری لنکا کے کل اخراجات میں دفاعی شعبے کا حصہ 2021 میں جی ڈی پی کے 2.31 فیصد پر پہنچ گیا تھا گو 2022 میں اس میں کچھ کمی آئی تھی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ:نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنزسےشکست دے دی

    سری لنکا کے وزیر دفاع نے پریمیتھا بندارا تھینکون کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت سات دہائیوں کے دوران پہلے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ فوجیوں کی تعداد اور اخراجات میں کمی اس اقدام کا مقصد 2030 تک ایک تکنیکی اور حکمت عملی کے لحاظ سے صحیح اور متوازن دفاعی قوت بنانا ہے۔

    سری لنکا کےبعدآسٹریلیا کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل بڑا دھچکا

    خیال رہے کہ حال ہی میں صدر رانیل وکرما سنگھے نے ریاستی اخراجات میں پانچ فیصد کمی کا حکم دیا تھا اور ان کی انتظامیہ نے اس ہفتے کے شروع میں متنبہ کیا تھا کہ خط غربت سے نیچے 1.8 ملین خاندانوں کے لیے فلاحی ادائیگیوں میں اس ماہ تاخیر ہو سکتی ہے۔شدید معاشی بحران کے شکار سری لنکا کو 2.9 بلین ڈالر کا آئی ایم ایف قرض حاصل کرنے کے لیے پیشگی شرط کے طور پر قرض کی پائیداری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

    ویمنز ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل:پاکستان کو شکست، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

    جس کے لیے آئی ایم ایف نے سری لنکا سے اپنی 1.5 ملین مضبوط عوامی خدمات کو کم کرنے، ٹیکسوں میں تیزی سے اضافہ کرنے اور خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کو فروخت کرنے کو بھی کہا ہے۔ادھر روس اور چین نے بھی سری لنکا کو علاقائی قرض دینے کے معاملے میں سست روی کو اپنا رکھا ہے جس سے عدم استحکام میں مزید اضافہ ہوگیا۔

  • برازیلین صدر کا فوج پر فسادات میں ملوث ہونے کا الزام

    برازیلین صدر کا فوج پر فسادات میں ملوث ہونے کا الزام

    برازیل کے صدرنے فوج پرفسادات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا۔اطلاعات کے مطابق برازیل کے صدر لوئیز اناسیو نے پریس کانفرنس میں بتایا سیکیورٹی فورس کے ارکان حکومت مخالف مظاہروں اور توڑپھوڑکرنے والوں کی پشت پناہی میں ملوث ہیں۔صدر کا یہ بھی کہنا ہےکہ فوج کو سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے اس سے مزید حالات خراب ہورہے ہیں‌

    بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل

    برازیلین صدر لوئیز اناسیو نے اپنے ہیڈ کوارٹرکے باہرمظاہرین کو کنٹرول نہ کیے جانے پربھی فوج پرتنقید کی۔برازیل کے سابق صدر جائیر بولسونارو کے ہزاروں حامیوں نے اتوار کو ملک کے دارالحکومت میں کانگریس، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا۔جس کی وجہ سے بہت زیادہ پیمانے پر نقصانات کی اطلاع ہے

    واضح رہے کہ برازیل میں بڑے پیمانے پر یہ فسادات اس وقت ہوئے جب صدر لولا ڈی سلوا کی حلف برداری کو محض ایک ہفتہ ہی گزرا تھا۔جس کےبعد یہ فسادات پھوٹ پڑے ، پورے ملک میں بے ہیجانی کی کیفیت ہے اورعوام الناس انتہائی پریشان دکھائی دیتے ہیں

    اتوار کے روز برازیل میں پارلیمنٹ، سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں پر دھاوا بولنے والے ہزاروں مظاہرین کو جھڑپوں کے دوران انھیں لوٹ مار کرتے اور جھنڈے لہرا تے بھی دیکھا گیا۔ سابق صدر بولسونارو نے حالیہ انتخابات کا نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

  • پنجاب اسمبلی کی کارروائی دھوکے سے شروع کی گی، تسلیم نہیں کرتے : رانا ثناءاللہ

    پنجاب اسمبلی کی کارروائی دھوکے سے شروع کی گی، تسلیم نہیں کرتے : رانا ثناءاللہ

    لاہور :وفاقی وزیر داخلہ رانا رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے دھوکہ سے کارروائی شروع کی، ہم اسے تسلیم نہیں کرتے، جو بھی نمبر شو کریں گے جعلسازی ہوگی، کوئی اعتماد نہیں کرے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپیکر نے کہا آج کی کارروائی میں اعتماد کا ووٹ نہیں ہوگا، رات 12 بجے کے بعد دوسرا ایجنڈا جاری کیا گیا ، یہ کارروائی رولز اور آئین کے خلاف ہے، ان کےوکلا کا موقف تھا گورنرکا آرڈرغیرآئینی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ معاملہ زیر سماعت ہے یہ کس طرح اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں، جعلی گنتی کا پراسیس شروع کیا گیا، گزشتہ 10 سے 12 گھنٹے کی کوشش کے باوجود انکے نمبرز پورے نہیں تھے، ملک احمد خان کا پوائنٹ آف آرڈر نہیں لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ جوممبرز ناراض تھے ان کوبھی یہ لائے ہیں، پرویزالہیٰ نےناراض ممبران کوحلف دیا کہ اسمبلی نہیں توڑوں گا، اب اگرپرویزالہیٰ اسمبلی نہیں توڑے گا توعمران کا بیانیہ کدھر جائے گا، یہ بھی ثابت ہوا لوگ ان سے اسمبلیاں توڑنے پر ناراض تھے۔

  • اعتماد کا ووٹ،پرویز الہی 186 ووٹ حاصل کرکےوزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پرقائم

    اعتماد کا ووٹ،پرویز الہی 186 ووٹ حاصل کرکےوزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پرقائم

    :لاہور : وزپر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، پرویز الٰہی نے کل 186 ووٹ حاصل کئے۔

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے کارروائی کا آغاز کیا گیا، حکومتی اتحاد کے ارکان نے لابی میں جا کر پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ اپوزیشن اراکین اجلاس کا بائیکاٹ کر کے ایوان سے باہر چلے گئے ۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے سپیکر سبطین خان کی زیر صدرات پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع کیا، اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے اعتماد کے ووٹ کیلئے قرارداد سپیکر اسمبلی کو پڑھ کر سنائی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے اعتماد کے ووٹ سے متعلق ارکان کو طریقہ کار بتایا۔

    اس دوران اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں شدید احتجاج کیا، مشترکہ اپوزیشن کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

    اجلاس کے دوران اسمبلی اور لابی کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے۔

    سپیکر سبطین خان نے کہا کہ رولز کے مطابق ایوان کی کارروائی چلا رہا ہوں، کسی کوبھی اندرآنےکی اجازت نہ دی جائے، جوپرویزالہٰی کوووٹ دیناچاہتےہیں وہ ارکان لابی میں چلےجائیں۔
     

    اس سے پہلے

    ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا کہ آج 186 ارکان کا نمبر ہاؤس میں شو کیا جائے گا، آج نمبرز گیم شو کریں گے، اعتماد کا ووٹ کل لیں گے۔

    میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری تسلی ہے، 186 کو کراس کر چکے ہیں، کل ہی کہا تھا ہمارے پاس سرپرائز ہے، سرپرائز کیلئے موقع چاہیے تھا، ہم جو کہا تھا پورا کر دیا۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ہم نے ان کونمبرز پورے کر کے بتانے تھے وہ کر دیئے، اعتماد کے ووٹ کے لیے ایجنڈے پر لانا ضروری ہے، ہمارا مقصد نمبرز پورے کرنا تھا وہ آج ہم نے دکھا دیئے۔

     

    واثق قیوم نے مزید کہا کہ یہ کہتے تھے ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں، آج ہم نے دکھا دیئے، عمار یاسر بھی ایوان میں آگئے ہیں، ہمارے پاس ایک اور سرپرائز بھی ہے اس کا ابھی انتظار کریں۔

    اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ کے لیے حکومت کے نمبر پورے ہیں۔ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ الحمدللہ 187 کا نمبر مکمل، یعنی وزیراعلیٰ پنجاب کو 187 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

     

     

    اجلاس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کیلئے 177 ممبران اسمبلی پہنچ چکے ہیں جبکہ قاف لیگ کے 10 ارکان کچھ دیر میں پہنچ رہے ہیں اور انشاللہ اجلاس میں 187 ارکان شامل ہوں گے۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

  • جدہ میں دوران لینڈنگ قومی ایئرلائن کے جہاز کا شیشہ ٹوٹ گیا

    جدہ میں دوران لینڈنگ قومی ایئرلائن کے جہاز کا شیشہ ٹوٹ گیا

    اسلام آباد:جدہ میں دوران لینڈنگ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے جہاز کے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کا شیشہ دوران لینڈنگ کسی بیرونی چیز کے لگنے سے ٹوٹا ہے۔ مرمت کے بعد طیارہ وطن واپسی کے لئے آج اڑان بھرے گا۔

    پی آئی اے عملے کے پاس متبادل شینہ نہ ہونے کے باعث واپسی کی پرواز میں 16 گھنٹوں کی تاخیر ہوگیا ہے۔ بوئنگ 777 طیارے کے 3 سو سے زائد مسافر پریشانی مبتلا ہیں۔

    امریکا کا سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار

    خیال رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد سے جدہ پہنچنے والے متاثرہ طیارے کو پی کے 740 کی صورت آج واپس آنا تھا۔ متبادل شیشہ آج کراچی سے پرواز نمبر 731 کے ذریعے جدہ روانہ کیا گیا ہے۔متاثرہ طیارے کے باعث جدہ کے لئے جمعہ تک کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گا۔ جدہ کی متاثرہ پروازوں کی تعداد 8،مسافروں کی تعداد 2 ہزارسے زائد ہے۔

    یاد رہے کہ دوماہ قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی سکھر سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔پی آئی اے کے طیارے کو انجن میں آگ لگنے کی وارننگ کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد جارہا تھا ۔

    امریکا : سکول میں فائرنگ سے ٹیچر زخمی،6 سالہ بچہ زیرحراست

    رات 10 بج کر 40 منٹ پر طیارے نے ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل کے فاصلے پر 2240 پر مے ڈے کال دی،مے ڈے کی کال ملنے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا،جہاز نے 2241 پر رن وے 28ایل پر بحفاظت لینڈ کیا ۔

    پائلٹ کا کہنا ہے کہ فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی، احتیاطاً انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا اور جہاز نے ایک انجن کی طاقت سے بحفاظت لینڈ کیا۔ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیارے میں 54 مسافر سوار تھے، طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔