Baaghi TV

Author: News Editor

  • پرویز الہٰی کا نام  ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے:ملک احمد خان

    پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے:ملک احمد خان

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جاسکتا ہے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو میں ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ مشکوک لین دین ہوئی جس کا پرویز الٰہی حکومت سے بڑا واضح تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تب تک پرویزالٰہی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

    اس حوالے سے ماہرِ قانون سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کسی کو روکنے کیلئے ای سی ایل ایک انتظامی طریقہ ہے، اس کا کوئی قانونی تصور نہیں، اگر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو پرویز الٰہی اسے عدالت میں چیلنج کرسکتے ہیں۔

    اس سے پہلے لاہورہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر و وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کی بیرون ملک جانے سے روکنےکی لسٹ میں نام ڈالنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔مونس کی اہلیہ نے بیرون ملک جانے سے روکنے کی لسٹ میں نام ڈالنے کا اقدام چیلنج کردیا

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی، ان کی اہلیہ اور مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 9 افراد کے نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) پر ڈال دیے ہیں۔مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی نے نام پی این آئی لسٹ میں ڈالنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    عدالت نے ان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ جسٹس شہرام سرور تحریم الٰہی کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کریں گے۔

  • ہیتھرو ایئرپورٹ پریورینیم پیکج کا معاملہ؛رپورٹس حقائق پرمبنی نہیں ہیں:دفتر خارجہ

    ہیتھرو ایئرپورٹ پریورینیم پیکج کا معاملہ؛رپورٹس حقائق پرمبنی نہیں ہیں:دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر یورینیم پیکج سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی معلومات باضابطہ طور پر شیئر نہیں کی گئی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی نے خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ یورینیئم پاکستان سے عمان کے راستے ایک پرواز کے ذریعے برطانیہ پہنچا تھا۔

    اس حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پریورینیم پیکج سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ معاملے پر کوئی بھی معلومات باضابطہ طور پر شیئر نہیں کی گئی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں وائرل کی گئی تھیں کہ گذشتہ ماہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر یورینیئم سے آلودہ دھات کا ٹکڑا ملنے کے واقعے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔میٹرو پولیٹن پولیس کی انسداد دہشت گردی کمانڈ کے افسران کو اس ضمن میں 29 دسمبر کو سکیورٹی الرٹ موصول ہوا تھا۔

    برطانیہ کے اخبار ’دی سن‘ نے سب سے پہلے یہ خبر دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یورینیئم پاکستان سے آیا تھا۔ بی بی سی کے مطابق انکوائری میں اس بات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے کہ آیا یہ پورا واقعہ ’ناقص ہینڈلنگ‘ کا نتیجہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کو اس سے کوئی خطرہ نہیں تھا۔

  • اعتمادکا ووٹ:ایک طرف حکومتی دعوےتودوسری طرف رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت اتحادی پارٹیوں کااجلاس

    اعتمادکا ووٹ:ایک طرف حکومتی دعوےتودوسری طرف رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت اتحادی پارٹیوں کااجلاس

    لاہور:پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صورتحال کے بعد مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کا اجلاس وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی صدارت میں ہوا۔اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور آزاد ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں تبدیل ہوتی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر ایوان میں کسی بھی قسم کی دھونس کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کر لی۔

    واضح رہے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہمیں معلوم ہے تحریک انصاف کے پاس نمبرز پورے نہیں، ان کے 6 سے 8 اراکین اسمبلی بیرون ملک ہیں اور ہمارے پاس ٹریول ہسٹری موجود ہے، یہ 176 بندے اکٹھے کر کے 187 کا ڈرامہ کرتے ہیں۔

    اس سے پہلے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا ہے کہ آج 186 ارکان کا نمبر ہاؤس میں شو کیا جائے گا، آج نمبرز گیم شو کریں گے، اعتماد کا ووٹ کل لیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری تسلی ہے، 186 کو کراس کر چکے ہیں، کل ہی کہا تھا ہمارے پاس سرپرائز ہے، سرپرائز کیلئے موقع چاہیے تھا، ہم جو کہا تھا پورا کر دیا۔

    ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ہم نے ان کونمبرز پورے کر کے بتانے تھے وہ کر دیئے، اعتماد کے ووٹ کے لیے ایجنڈے پر لانا ضروری ہے، ہمارا مقصد نمبرز پورے کرنا تھا وہ آج ہم نے دکھا دیئے۔واثق قیوم نے مزید کہا کہ یہ کہتے تھے ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں، آج ہم نے دکھا دیئے، عمار یاسر بھی ایوان میں آگئے ہیں، ہمارے پاس ایک اور سرپرائز بھی ہے اس کا ابھی انتظار کریں۔

  • پنجاب اسمبلی:186ارکان کا نمبرشو، کل اعتماد کا ووٹ لیا جائےگا:ڈپٹی سپیکر واثق قیوم

    پنجاب اسمبلی:186ارکان کا نمبرشو، کل اعتماد کا ووٹ لیا جائےگا:ڈپٹی سپیکر واثق قیوم

    لاہور: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا کہ آج 186 ارکان کا نمبر ہاؤس میں شو کیا جائے گا، آج نمبرز گیم شو کریں گے، اعتماد کا ووٹ کل لیں گے۔

    میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری تسلی ہے، 186 کو کراس کر چکے ہیں، کل ہی کہا تھا ہمارے پاس سرپرائز ہے، سرپرائز کیلئے موقع چاہیے تھا، ہم جو کہا تھا پورا کر دیا۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ہم نے ان کونمبرز پورے کر کے بتانے تھے وہ کر دیئے، اعتماد کے ووٹ کے لیے ایجنڈے پر لانا ضروری ہے، ہمارا مقصد نمبرز پورے کرنا تھا وہ آج ہم نے دکھا دیئے۔

     

    واثق قیوم نے مزید کہا کہ یہ کہتے تھے ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں، آج ہم نے دکھا دیئے، عمار یاسر بھی ایوان میں آگئے ہیں، ہمارے پاس ایک اور سرپرائز بھی ہے اس کا ابھی انتظار کریں۔

    اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ کے لیے حکومت کے نمبر پورے ہیں۔ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ الحمدللہ 187 کا نمبر مکمل، یعنی وزیراعلیٰ پنجاب کو 187 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

     

    اجلاس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کیلئے 177 ممبران اسمبلی پہنچ چکے ہیں جبکہ قاف لیگ کے 10 ارکان کچھ دیر میں پہنچ رہے ہیں اور انشاللہ اجلاس میں 187 ارکان شامل ہوں گے۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

  • پاکستان کو10بڑے خطرات کا سامنا ہے:ورلڈ اکنامک فورم

    پاکستان کو10بڑے خطرات کا سامنا ہے:ورلڈ اکنامک فورم

    اسلام آباد:ورلڈ اکنامک فورم نے 2025 تک پاکستان کو درپیش 10 بڑے خطرات کی نشاندہی کردی۔ورلڈ اکنامک فورم کی جاری کردہ گلوبل رسک رپورٹ 2023 میں سائبر سیکیورٹی، دہشت گرد حملوں، مہنگائی اور معاشی بحران سمیت پاکستان کو اگلے دو سال میں درپیش 10 بڑے خطرات کا ذکر کیا گیا ہے۔

    امریکا کا سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار

    رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت اور افغانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو درپیش علاقائی تنازعات میں پانی کے انفراسٹرکچر کو ہتھیار یا ہدف کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    امریکا کا پاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امداد کا اعلان

    ورلڈ اکنامک فورم نے علاقائی اور ماحولیاتی خطرات کو بھی رسک قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اشیاء مہنگی ہونے سے لاکھوں افراد بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔ آبی وسائل کو علاقائی تنازعات میں بطور ہتھیار یا ہدف استعمال کئے جانے کا بھی خطرہ ہے۔ڈیٹا چوری، سائبرجاسوسی سمیت ڈیجیٹل سیکٹر میں اجارہ داری اور قرضوں کا بحران بھی ٹاپ ٹین خطرات کی فہرست میں شامل ہے۔ عالمی اقتصادی فورم نے عالمی سطح پر جیو اکنامک ٹینشن، انرجی اور فوڈ کرائسز کی بھی نشاندہی کی ہے۔

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیسز رپورٹ

    دوسری جانب ورلڈ بینک نے عالمی معاشی اثرات سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب اور سیاسی بے یقینی نے بُری طرح متاثر کیا۔ غربت اور مہنگائی میں اضافہ ، پاکستان کو مجبوراً آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں سمیت مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 24 فیصد رہی جو 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

  • خانیوال میں ڈاکوؤں کی باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    خانیوال میں ڈاکوؤں کی باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    پنجاب کے علاقے خانیوال میں ڈاکوؤں نے باپ اور بھائی کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق خانیوال کے علاقے کبیر والا تھانہ صدر کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر تین لوگوں کو یرغمال بنایا اور ہاتھ پیر باندھ دیے۔

    ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گھر میں موجود لڑکی کو باپ اور بھائی کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، موبائل فون اور بکریاں اپنے ساتھ لے گئے۔متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔ متاثرہ خاندان کی انصاف کی اپیل بھی کی ہے۔

    ادھر اس سے پہلے کراچی کے سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ میں ڈاکوؤں نے گھر پر دھاوا بول دیا اور جہیز کا سامان لوٹنے کے بعد گھر کے بڑے بیٹے کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی جنہوں نے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کو لوٹ مار کے بعد گھر کے بڑے بیٹے کو پیچھے آنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ڈاکو گھر سے بھاری مالیت کے طلائی زیورات ، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال فرما گئے

    پولیس کے مطابق یارو گوٹھ سیکٹر سی مکان نمبر 319 میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت 33 سالہ سلمان ولد شکیل کے نام سے ہوئی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اندر سے گیٹ کھول کردیا۔ 4 ڈاکو گھر کی چھت پر گئے اور 4 گھر کے اندر داخل ہوگئے جب کہ 2 ڈاکو گھر کے باہر پہرہ دیتے رہے۔

    پشاور؛ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کا مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل

    ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر الماریوں اور دیگر جگہوں سے بیٹی کی شادی کے لیے تیار کیے گئے طلائی زیورات ، قیمتی کپڑے اور دیگر سامان لوٹ کر ایک پوٹلی میں باندھا اور موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے۔ اس دوران گھر کا بڑا بیٹا ان کے پیچھے للکارتا ہوا بھاگا تو ڈاکوؤں نے پلٹ کر فائرنگ کر دی جس سے سلمان کو 2 گولیاں لگیں اور سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیسز رپورٹ

    مقتول سلمان 3 بھائیوں اور 4 بہنوں میں سب سے بڑا اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ کپڑوں پر کمپیوٹرائزڈ ایمبرائیڈری کا کام کرتا تھا ۔مقتول کی 2بہنیں شادی شدہ جب کہ مقتول خود غیر شادی شدہ تھا ۔ سلمان علاقے کی مسجد کمیٹی کا رکن اور محلے سے مسجد کا چندہ بھی اکھٹا کرتا تھا ۔

    واضح رہے کہ نئے سال کے ابتدائی 11 دنوں میں ہی 5 افراد لٹیروں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں جبکہ 2022 میں ڈکیتی مزاحمت پر 103 شہریوں کی زندگیاں چھین لی گئی تھیں۔

  • بی اے پی کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالےارکان کو شوکازجاری کرنےکا فیصلہ

    بی اے پی کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالےارکان کو شوکازجاری کرنےکا فیصلہ

    کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ایم پی ایز سے جواب طلب کیا جائے گا، ، ایم پی ایز نے جواب جمع نہ کرایا تو الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔

    پہلے وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لیں،خواتین اراکین اسمبلی کا بھی اجلاس میں مطالبہ

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں، حال ہی میں اراکین بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی، عارف جان محمد حسنی، سلیم کھوسہ اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نعمت اللہ زہری پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔ ما بعد 7 جنوری 2023ء کو سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان، نوابزادہ جمال رئیسانی نے کراچی کے بلاول ہاﺅس جاکر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

    آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

    سردار فتح محمد حسنی کی پیپلز پارٹی میں واپسی ہوئی ہے، وہ ماضی میں بھی اس جماعت سے وابستہ رہے، 1985ء کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے پھر وفاقی وزیر بنے، سینیٹر بھی رہے ہیں۔ طاہر محمود خان کے بھائی شفیق احمد خان پیپلز پارٹی کے رہنماء تھے، جنہیں اکتوبر 2009ء میں گھر کے باہر کالعدم بلوچ مسلح تنظیم نے قتل کیا، اس وقت وہ نواب اسلم رئیسانی کی کابینہ میں وزیر تعلیم تھے۔ شفیق احمد خان 2002ء میں بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی رہے۔

    اتحادی جماعتوں کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ کا نام تبدیل کرنے عوامی رائے بھی آگئی

    جمال رئیسانی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی نوابزادہ سراج رئیسانی کے بیٹے ہیں، سراج رئیسانی کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے تھا۔ سراج رئیسانی 2018ء کے الیکشن سے چند روز قبل 13 جولائی کو مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران ایک خودکش حملے میں 100 سے زائد دیگر افراد کے ہمراہ لقمۂ اجل بنے تھے۔ والد کی موت کے بعد جمال رئیسانی بھی بی اے پی سے وابستہ رہے، اس وقت وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر برائے امور نوجوانان ہیں۔ یقیناً مزید لوگ بھی پیپلزپارٹی سے رجوع کریں گے۔

    اسلام آباد میں گولیاں چل گئیں نوجوان رائیڈر کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا

    نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے سابق صوبائی وزیر گزین مری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی بھی باتیں ہورہی ہیں، گزین مری کئی سال تک بیرون ملک جلا وطن رہے، ان پر کئی سنگین مقدمات قائم تھے، 2017ء میں وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کیا اور بری ہوگئے۔ فی الحال ان کی جانب سے پیپلزپارٹی میں جانے کی تردید بھی سامنے آئی ہے۔

  • امریکا میں فضائی ٹریفک نظام درہم برہم،ہزاروں پروازیں متاثر،لاکھوں مسافرپریشان

    امریکا میں فضائی ٹریفک نظام درہم برہم،ہزاروں پروازیں متاثر،لاکھوں مسافرپریشان

    واشنگٹن:امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی سسٹم میں خرابی کے باعث فضائی ٹریفک درہم برہم ہوگئی ہے۔ وفاقی فضائی انتظامیہ کے کمپیوٹرسسٹم میں خرابی سے ہزاروں پروازیں متاثرہوئی ہیں۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرین جین پیری نے ٹویٹر پر بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ایف اے اے سسٹم کی بندش کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔انھوں نے کہاکہ فی الوقت سائبرحملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن صدر نے تحقیقات پرزوردیاہے۔

    ایف اے اے نے قبل ازیں بتایا تھا کہ وہ اپنے ایک ایسے نظام کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو پائلٹوں کو خطرات اور ہوائی اڈے کی سہولیات اور طریقہ کار میں تبدیلیوں سے آگاہ کرتا ہے۔اس نظام نے تازہ ترین معلومات کی فراہمی پرعملدرآمد روک دیا تھا۔سسٹم کی بندش کو ٹھیک کرنے کی کوشش کے بعدامریکی پروازیں آہستہ آہستہ دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ ایف اے اے نے اس سے قبل ایئرلائنز کو حکم دیا تھا کہ وہ اندرون ملک روانہ ہونے والی تمام پروازیں روک دیں کیونکہ اس کے پائلٹ نے نوٹس ٹوایئرمشنز سسٹم کو الرٹ کیا تھا۔

    ایف اے اے نے کہاکہ نیوآرک اوراٹلانٹا ہوائی اڈوں سے فضائی ٹریفک کے رش کے بعد پروازوں کی روانگی دوبارہ شروع ہورہی ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ دیگر ہوائی اڈوں پر صبح 9 بجے ای ٹی پر روانگی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ایف اے اے اب بھی خرابی کے بعد نوٹس ٹوایئرمشن (نوٹم) سسٹم کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔ اگرچہ اس نظام کے کچھ افعال بحال ہوگئے ہیں، لیکن قومی فضائی حدود کے نظام کی سرگرمیاں محدود ہیں۔پروازوں کا سراغ لگانے والی ویب سائٹ فلائٹ اویئر نے وجوہ کا حوالہ دیے بغیر بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 8 بج کر7 منٹ تک امریکا کے اندر یا باہر کل 32,578 پروازیں تاخیرکا شکار ہوئی تھیں۔ملک کے اندریا باہر مزید 409 پروازوں کومنسوخ کردیا گیا۔

    دریں اثناء بدھ کے روز پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں امریکاکی فضائی کمپنیوں کے حصص گر گئے ہیں۔ ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنزکے 2.4 فی صد جبکہ ڈیلٹا ایئر لائنز انکارپوریٹڈ، یونائیٹڈ ایئر لائنز اور امریکن ایئرلائنز کے حصص میں قریباً1 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ نوٹم ایک نوٹس ہے جس میں فلائٹ آپریشنز سے متعلق اہلکاروں کے لیے ضروری معلومات شامل ہوتی ہیں۔طویل فاصلے پر بین الاقوامی پروازوں کے لیے معلومات 200 صفحات تک جا سکتی ہے اور اس میں رن وے کی بندش ، پرندوں کے خطرے کے انتباہات اور تعمیراتی رکاوٹوں جیسی اشیاء شامل ہوسکتی ہیں۔

  • بھارت کی ریاستی دہشت گردی:میانمارکی فضائیہ نے گھُس کرمارا

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی:میانمارکی فضائیہ نے گھُس کرمارا

    رنگون:بھارت کی ریاستی دہشت گردی:میانمارکی فضائیہ نے گھُس کرمارا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے شکار ایک اور ہمسایہ ملک میانمار سے بڑی خبرآئی ہے جس سے یہ بات ظاہر ہوگئی ہے کہ بھارت ہمسائیہ ممالک میں دہشت گردی سے باز نہیں آرہا

    اطلاعات ہیں کہ بھارت کے اس رویے سے تنگ میانمار کی فضائیہ نے بھارت سے جڑے اسرحدی علاقے میں فضائی کارروائی کی ہے اور ان فضائی حملوں میں تھانتلانگ میں چن نیشنل آرمی کے ٹھکانوں کو لڑاکا جدید طیاروں سے نشانہ بنایا گیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کے اندر بھی کچھ کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میانمار کی فضائیہ کی طرف سے اس حملے میں خواتین سمیت تنظیم سے منسلک متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فضائی حملے میں تنظیم کے کیمپ وکٹوریا ہیڈکوارٹر کی متعدد عمارات، گھر تباہ ہوئے

    بھارت کی روایتی دہشت گردانہ پالیسی سامنے آئی ہے اور یہ بھی معلوم ہو اہے کہ مکتی باہنی طرز پر میانمار کی سرحد پر بھارت نے یہ مبینہ تربیتی کیمپ قائم کر رکھے ہیں،میانمار میں سیاسی عدم استحکام پھیلانے کے لیے چن نیشنل فرنٹ 1988 سے سرگرم ہے

    چن نیشنل فرنٹ نامی سیاسی تنظیم کا مسلح ونگ چن نیشنل آرمی کے نام سے میانمار میں دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث ہے۔میانمار میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی سے خطے کے امن کا سب سے بڑا دشمن چہرہ سامنے آ گیا

    ثابت ہو گیا بھارت بطور ریاست پورے جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کا کنٹرول روم ہے،پاکستان، افغانستان، سری لنکا سمیت خطے کے دیگر ممالک پہلے ہی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ ہیں،میانمار کی حکومت بھی تنگ آ کر بڑا ایکشن لینے پر مجبور ہو گئی،میانمار کے فوجی ایکشن سے بھارت کی دہشت گردی کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آیا

    بھارت دہشت گردوں کو ہتھیار، تربیت و دیگر وسائل فراہم کرنے کے لیے پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے ،کچھ عرصہ قبل اکانومسٹ نے 44 بھارتی بنکوں کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا پتہ چلایا تھا،یہ مشکوک ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے کی گئی تھیں،بھارت کا اپنے علاقوں آسام، کرناٹکا میں دہشت گرد تربیتی کیمپ آپریٹ کرنے کا معاملہ عالمی سطح پر بھی اٹھایا جا چکا،نیپال بھی اپنی سرحد پر بھارتی دھونس و دہشت گردی کا شکار ہے، سرحدی کشیدگی و جھڑپیں معمول بن چکا

    اروناچل پردیش میں بھارت نے چین کے ساتھ بھی پنگے بازی کی کوشش کی اور منہ کی کھائی اور یہ کہ میانمار کے آج کے ایکشن نے ثابت کر دیا پورے خطے میں بھارت کی بدمعاشی کو اب کوئی ملک برداشت کرنے کو تیار نہیں

  • چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کی زیرصدارت اہم اجلاس:بڑے فیصلے

    چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کی زیرصدارت اہم اجلاس:بڑے فیصلے

    لاہور:چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس فار ایجوکیشن میاں عمران مسعود نے کہا نے کہا ہے کہ اسکول ایجوکیشن میں اس سال تقریبا پندرہ ہزار اساتذہ کے میرٹ پر ڈیجیٹل ٹرانسفر آرڈر جاری کیے جائیں گے جس کے بعد کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت ہونے والے تبادلوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار ہو جائے گی اس کے علاوہ 1227اب گریڈ ہونے والے سکولوں میں نئے مالی سال کے بجٹ میں سٹاف اور سائنس اور کمپیوٹر لیبز کی فراہمی کے لئے خصوصی فنڈ مہیا کئے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن وقاص علی محمود،اسپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن کلثوم ثاقب منیجنگ،ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مناظر علی جاوید،نعیم بخاری، پی ایم آئی یو سفینہ صدیق،سی ای او پیما آصف مجید، ڈائریکٹر قائد اکیڈمی آف ایجوکیشن طارق اقبال، سی ای او پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ڈی پی آی(ایلیمنٹری ایجوکیشن) رانا عبدالقیوم،سی ای او (سیکنڈری ایجوکیشن) مشتاق حسین سیال، ڈاکٹر سمیرا رشید آئی آی آر پنجاب یونیورسٹی اور سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی عنان قمر نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں گلی محلوں اور خاص طور پر اسکولوں میں حفظان صحت کو یقینی بنانے کے لئے اساتذہ طلبہ اور والدین میں شعوری بیداری کی اہمیت پر زور دیا گیا سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاہور میں صفائی کی صورتحال پر بریفنگ دی انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسکولوں میں خاص طور پر طلباء میں صفائی کا شعور پیدا کیا جائے اس سلسلے میں تعلیمی نصاب میں خصوصی مضامین شامل کیے جائیں اجلاس میں کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی نے بتایا کہ نصاب میں صفائی کے حوالے سے کافی مواد موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مضامین میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کرایا جائے۔ محکمہ تعلیم کے افسران نے بتایا کہ کہ ماضی میں طالب علم بھی سکول کی صفائی میں حصہ لیا کرتے تھے مگر یہ معمول ختم کردیا گیا ہے۔ جس کو دوبارہ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں ڈی پی آی(سیکنڈری ایجوکیشن) مشتا ق احمد سیال ڈی پی آی ایلیمنٹری ایجوکیشن رانا عبدالقیوم نے اپنے شعبوں کے حوالے سے پریزنٹیشن پیش کی۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن وقاص علی محمود نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے تمام اساتذہ کا سروس ریکارڈ کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے جس سے شفاف ٹرانسفر اور دیگر ملازمتی امور نمٹانے میں بڑی مدد ملی ہے میاں عمران مسعود نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں گذشتہ 75 سال سے تعلیمی پالیسیوں کے نفاذ اور اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ مگر ان اقدامات کی افادیت کا کبھی جائزہ نہیں لیا گیا۔ اس وجہ سے ان اقدامات کے نتائج سامنے نہیں آئے۔اس لیے یہ ضروری ہے ترقیاتی اور اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے جا مع رپورٹ مرتب کی جائے۔ جس کی روشنی میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ چیئرمین ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن نے محکمہ کو ہدایت کی کہ سکولوں میں شرح داخلہ ڈراپ آؤٹ اور سکولوں میں بچیوں کی تعداد کے حوالے سے اعدادوشمار مرتب کئے جائیں تاکہ زمینی حقائق کے مطابق تعلیمی ترقیاتی پروگرام تشکیل دیا جا سکے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان کو شامل کیا جائے اور بین الاقوامی اداروں سے مالی تعاون بھی حاصل کیا جا سکے۔ میاں عمران مسعود نے مزید ہدایت کی کے طلباء وطالبات میں صفائی اور ستھرائی کا شعور پیدا کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی سیمینار منعقد کرائے جائیں اور صفائی کے حوالے سے نظمیں سکولوں میں آویزاں کریں جائیں۔ تاکہ بچے صفائی کی اہمیت سے آگاہ ہو سکں۔