سکھر۔ (اے پی پی) خیر پور کی ماڈل کورٹ نے قتل کیس میں 2 جوابداروں کو قید اور جرمانہ کی سزا سنادی،ماڈل کورٹ کے سپیشل جج گل ضمیر سولنگی نے کمب تھانہ کک حد گوٹھ خیر محمد راجر میں 27 مئی 2017 ء کو پلاٹ کے تنازعہ پر جھگڑے میں فراز راجپر قتل کیس میں جوابدار انور راجپر کو عمر قید اور ممتاز راجپر کو7 سال قید بامشقت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، جنہیں جیل منتقل کر دیا گیاہے۔
Author: Regional News

ایوان صنعت و تجارت تاجر برادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا
سکھر۔ (اے پی پی) نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے ایوان صنعت و تجارت سکھر کے نومنتخب صدر ملک رضوان الحق کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا،جس میں نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر محمد عامر فاروقی، حاجی عبدالعزیز ہاشمانی، حاجی شیخ سلیم احمد (مرکنٹائل) انیس شمسی،حاجی احسان ملک، حاجی مناف میمن، حاجی نزیر میمن، اشوک کمار، عزیزالاسلام شمسی اور دیگراراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر نشتر روڈ انجمن تاجران کے صدر محمد عامر فاروقی نے نو منتخبصدر کو چھوٹے تاجروں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حقوق کیلئے ایوان صنعت و تجارت کے پلیٹ فارم سے آواز بلند کرنے کی اپیل کی، جس پر نو منتخب صدر ملک رضوان الحق نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایوان صنعت و تجارت تاجر برادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، انشاء اللہ ایوان صنعت و تجارت تمام مشکلات میں اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
شوہر نے اپنی ہی بیوی کو قتل کردیا، دل دہلا دینے والی وجہ آگئی
سکھر۔ (اے پی پی) پنوعاقل میں شوہر نے بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق شوہر نے 18 سالہ بیوی ریشم کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم بلاول کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا،نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

مرگی کا دورہ پڑنے سے نوجوان نہر میں گرگیا
ڈیرہ مراد جمالی۔ (اے پی پی) منجھوشوری کے قریب نوجوان پٹ فیڈر کینال میں ڈوب کر جاں بحق۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود میں 20سالہ نوجوان غلام علی منجھومرگی کا دورہ پڑنے کے سبب پٹ فیڈرکینال میں گر گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو فوری طور پر نکال لیا گیاپولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کوورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

جہلم پولیس کی پھرتیاں….
جہلم۔ (اے پی پی) جہلم ڈسڑکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری مناظر حسین ASI تھانہ سول لا ئن جہلم نے دوران گشت ملزم محمد شکیل ولد اللہ دتہ سکنہ بجلی گھرسرائے عالمگیر ضلع گجرات سے ایک عدد آہنی مکہ اور ایک عدد چاقو برآمد کرکے 13Aii/20/65کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مظہر حسین SI تھانہ لِلہ نے دوران گشت و ناکہ بندی موٹر سائیکل سوار مسمی غلام رضا عباس ولد واجد حسین سکنہ مندی محمد صدیق تحصیل پنددادنخان ضلع جہلم سے1260گرام چرس برآمد کر کے 9-C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مظہر حسین SI تھانہ لِلہ نے دوران گشت و ناکہ بندی موٹر سائیکل سوار مسمی سہیل عمران تبسم ولد تصدق حسین تبسم سکنہ محلہ بلوچانوالہ پنددادنخان ضلع جہلم سے215گرام چرس برآمد کر کے 9-B/CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

جہلم اور گرد و نواح میں عام ہونے والی ذہنی اور جسمانیوں بیماریوں کی وجہ سامنے آگئی، انتظامیہ کی عدم دلچسپی
جہلم۔ (اے پی پی) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی و لا پرواہی کے باعث آئیو ڈین کے بغیر کھلے نمک کی فروخت جاری رہنے سے گلہڑ کے علاوہ بچوں نوزائیدہ بچوں میں ذہنی و جسمانی بیماریوں میں اضافہ، جہلم شہر کے دیہی علاقوں میں بڑوں میں گلہڑ اور بچوں میں زہنی و جسمانی بیماریاں عام ہونے لگیں،حال ہی میں پنجاب حکومت کی طرف سے جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے 36اضلاع میں بغیر آئیوڈین نمک فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی مگر محکمہ صحت جہلم کے ذمہ د اران کی طرف سے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے تاحال مارکیٹ میں فروخت ہونیوالے نمک میں آئیوڈین کی مقدار 10فیصد سے بھی نیچے ہے جبکہ قوانین کے مطابق نمک میں آئیوڈین کی مقدار30فیصد ہونی چاہئے۔ ایک انسان کو دن میں 150 مائیکرو گرام جبکہ حاملہ خواتین میں 200 مائیکرگرام آئیوڈین کی ضرورت ہوتی ہے، مگر آئیوڈین کی کم مقدار پیدا ہوینوالے بچوں میں دماغی کمزوری اور مختلف جسمانی امراض کی شرح انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر نمک پیسنے والی چکیوں سے نمونہ جات حاصل کر کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے جائیں، نتائج کی روشنی میں بااثر دکانداروں و چکی مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں اور چکیاں سیل کی جا ئیں۔

چنیوٹ کے شہری حکومت سے مایوس ہوگئے
چنیوٹ۔ (اے پی پی) چنیوٹ ضلع میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار بڑے میگا پروجیکٹ پر دس سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کام شروع نہ ہو سکا شہریوں میں مایوسی کی لہر تفصیلات کے مطابق پنجاب کا 36واں ضلع چنیوٹ اس وقت بہت سے مسائل کا شکا ر ہے حکومتی عدم توجہ کے باعث دس سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک چنیوٹ ضلع میں ڈسٹرکٹ کمپیلکس نئے ڈی ایچ کیو کی تعمیر پولیس لائن نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے سٹیڈیم اور چاروں ہائی ویز روڈ ون وے کر کے بنانے کے منصوبہ پر کام شروع نہ ہو سکا ستم ظریفی کی بات ہے کہ حکومت نے چنیوٹ کو ضلع کو بنا دیا مگر ہر آنے والی حکومت نے چنیوٹ ضلع کو مسلسل نظر انداز کیا سابقہ ادووار حکومت میں سرگودھا فیصل آباد روڈ ون وے بنانے کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کیا گیا جو کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں میٹرو، اوورنج ٹرین کے منصوبہ پر لگا دیا دو مرتبہ یہ فنڈ منظور ہوا مگر اس علاقہ کے ممبران صوبائی اسمبلی کی نا اہلی کی وجہ سے یہ فنڈ لاہور میں لگا دیا گیا ابھی تک چنیوٹ ضلع میں مختلف سرکاری محکموں کے پاس اپنی عمارت نہیں بلکہ وہ کرائے پر لے کر دفتر بنائے بیٹھے ہیں جبکہ سرکاری کوارٹروں کی بے حد کمی کی وجہ سے کوئی بھی افسر چنیوٹ ضلع میں آنے کو تیار نہیں چنیوٹ میں نوجوانوں کیلئے کوئی کھیلوں کا سٹیڈیم موجود نہیں جس کے باعث نوجوان نسل مایوسی کا شکار ہو رہی ہے دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی کوئی خاص پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے اندرون شہر میں لوگوں کا پیدل چلنا محال ہوا پڑا ہے بے ہنگم ٹریفک اور ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے شہری و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چنیوٹ کی عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتیوں کا ازالہ کرے اور چنیوٹ ضلع میں فوری طور پر رکے ہوئے میگا پروجیکٹ پر کام شروع کئے جائیں۔

میڈیکل کے طالب علم کی بازیابی کیلئے لیے گرینڈ جرگہ کا انعقاد
بنوں۔ (اے پی پی)بنوں کے مشران نے میڈیکل کے طالب علم کی بازیابی کیلئے کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق کے ساتھ گرینڈ جرگہ کیا اس موقع ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن,ایس پی سی ٹی ڈی,اسسٹنٹ امیر پیاو خان,سابق سینیٹر باز محمد خان,ایم پی اے ملک پختون یار خان,سابق ضلع ناظم عرفان خان درانی,سابق ضلع ممبرملک دل نواز خان,سابق ضلع ممبر حاجی وقار خان,ملک یوسف خان,سابق ضلع ممبرملک شکیل خان, سابق ضلع ممبراسلم خان,مغوی کے چچا اجمل خان ودیگر مشران بھی موجود تھے مشران نے جرگے کے دوران کمشنر بنوں ڈویژن کے سامنے ساری باتیں رکھ دیں اور مطالبہ کیا کہ جنتی جلدی ہوسکتی ہے ملزمان گرفتار اور مغوی کو باعزت بازیاب کرایا جائے مغوی کے چچا اجمل خان نے ڈی آئی جی اور ڈی پی او کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا اس موقع پر ایس پی ٹی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کیلئے کی گئی تگ ودو کی ساری تفصیل جرگے کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے دو درجن سے زائد ملوث افراد کو کرلیاہے اور مزید بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس بھر پور کوشش کررہی ہے کمشنر بنوں ڈویژن کا کہنا تھا کہ جو واقعہ رونما ہوا ہے اس پر مجھے بہت دکھ ہوا ہے اس کیس میں سی ٹی ڈی پولیس ان تھک محنت کررہی ہے جہاں پر بھی ملوث افراد نظر آئیں گرفتار کئے جائیں گے ہم کسی کو بھی قانون کے ہاتھ میں نہیں دیں گے ہم بھی اسی علاقے کے باشندے ہیں اُنہوں نے کہاکہ احتجاجی مظاہرے مسئلے کا حل نہیں ہماری پوری کوششیں جاری ہیں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں گے ضلعی انتظامیہ اور پولیس متاثرہ خاندان اور قوم کے ساتھ کھڑی ہے اس سلسلے میں ہم نے صوبائی حکومت کو بھی آگاء کیا ہے ہم غافل نہیں ہیں اُنہوں نے قومی مشران سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں امید ہیں کہ عنقریب مغوی کو بازیاب اور ملزمان گرفتار کئے جائیں گے۔

پاک افغان بارڈر پر موجود درہ پاس کو کھول دیا گیا….
چترال۔ (اے پی پی) پاک افغان سرحدی علاقے شاہ سلیم کے قریب درہ پاس کو تجارت کیلئے کھولنے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیکشن جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں شاہ سلیم کے مقام پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی جس کی صدارت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان کررہے تھے جبکہ تقریب کی مہمان حصوصی خیبر پحتون خواہ کے کسٹم کلکٹر احسان علی شاہ تھے ان کے ہمراہ چترال سکاؤٹس کے میجر عثمان، لفٹنٹ کرنل عابد، کسٹم ڈرائی پورٹ کے تنویر احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ احسان علی شاہ نے غیر رسمی طور پر درہ پاس کے راہداری کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔علاقے کے لوگوں نے اس خوشی میں جشن منایا اور ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا۔ کسٹم کلکٹر اور دیگر عملہ گھوڑوں پر بیٹھ کر برف پوش راستے پر دْورہ پاس کے راستے کا معائنہ کیا اور وہاں کسٹم کا متوقع دفتر کھولنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا بھی جائزہ لیا۔ ہمارے نمائندے نے بھی گھوڑے پر سوار ہوکر اس برف پوش پہاڑی حطرناک راستے پر چار گھنٹے سفر کرکے اس تمام کاروائی کی عکس بندی کی۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے کلکٹر احسان علی شاہ نے کہا کہ شاہ سلیم اور گرم چشمہ کے لوگوں کا یہ دیرنیہ حواہش تھی کہ دورہ پاس کا راستہ تجارت کیلئے کھل جائے اور اس علاقے کا بھی قسمت بدل جائے انہوں نے کہا کہ اس راہ داری کھلنے سے اس علاقے میں تجارت فروغ پائے گا مقامی لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اور یہ ایک تجارتی حب کے طور پر ابھرے گا۔سرتاج احمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے درہ پاس کے کھلنے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اور اس طرح ارندو کی راستہ کھولنے کا بھی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے سے قیمتی پتھر لاجبر، قالین، اون، اعلےٰ نسل کے بھیڑ، دھنبے، گرم کپڑے، زیرہ، جڑی بوٹیوں اور دیگر کئی چیزوں کا باہمی تجارت سے اس علاقے کا نقشہ بدلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے سے ماضی میں اربوں روپے کا تجارت ہوا کرتا تھا مگر بدقسمتی سے یہ راستہ کئی سالوں سے بند پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کسٹم کا عملہ آئے گا اور دونوں ممالک کے درمیاں قانونی طور پر تجارت ہوگا۔ سرتاج احمد خان کا کہنا ہے کہ یہ تاجکستان تک جانے کا نزدیک ترین راستہ ہے۔اور اس کے ذریعے ہم چین تک بھی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ شاہ سلیم کے راستے درہ پاس کے کھلنے پر علاقے کے لوگ نہایت خوش ہیں اور پورے بستی میں جشن کا سماں ہے اس راستے کو یہ لوگ اپنی قسمت بدلنے اور ترقی کا پہلا زینہ تصور کرتے ہیں۔

پولیس کا مریض بچی کے ورثا پر تشدد تنازعہ شدت اختیار کرگیا
تھرپارکر۔مٹھی۔(اے پی پی) مٹھی سول ہسپتال میں مقرر پولیس اہلکاروں اور ہسپتال عملے کا مریض بچی کے ورثاء خواتین اور مردوں پر تشدد۔پولیس نے بچی کے ماموں دلیپ کمار اور ہسپتال کے نائب قاصد کو حراست میں لے لیا۔ ورثاء اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا سول سرجن آفیس اور ہسپتال کے گیٹ پر احتجاج۔ تفصیل کے مطابق مٹھی سول ہسپتال میں داخل پانچ سالہ بچی نینہ بھیل کے ورثاء سے گیٹ پر ڈیوٹی پر موجود نائب قاصد کملیش مالہی اور پولیس اہلکاروں نے بد تمیزی کرتے ہو ئے دھکے دے کر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ورثاء اور بی آئی ایف کے رہنما ایڈوکیٹ لجپت سورانی نے ہسپتال عملے اور پولیس اہلکاروں کے تشدد خلاف لواحقین کا سول ہسپتال کے گیٹ پر دہرنا دے دیا۔پولیس نے ایک نائب قاصد کملیش مالہی کو حراست میں لے۔مظاہریں کا دوسرے نائب قاصد کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے احتجاجی دہرنا دیا، دھرنے کے بعد پولیس نے زیر حراست مریضہ بچی کے ماموں دلیپ کمار کو چھوڑ دیا۔ دوسرے طرف اسپتال عملے نے بھی اپنی ساتھی کی گرفتاری خلاف احتجاج شروع کردیا، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تھرپارکر مختیار ابڑو نے مظاہریں سے مذاکرات کرکہ ملوث عملے خلاف انکوائری کرنے بعد کارروائی کی یقین د ہانی کرائی جس پر لواحقین نے د ھرنا ختم کردیا۔ جبکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی زیر حراست نائب قاصد کو آزاد کرنے پر دھرنا ختم کر دیا۔







