Baaghi TV

Author: Regional News

  • آفیسران اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں. بڑا حکم آگیا

    آفیسران اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں. بڑا حکم آگیا

    ہرنائی ۔ (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے تمام ضلعی محکموں کے ضلعی و تحصیل آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کر عوام مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے آفیسران کی غفلت و لاپرواہی کو برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی و تحصیل آفیسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی محکمے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر حل کریں شعبہ صحت اور تعلیم میں بہتری سے علاقے میں نمایاں تبدیلی آئے گی ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے اجلاس میں امن وامان کا بھی جائز ہ لیا گیا جبکہ ہرنائی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈؤن کی تعارف کی۔۔

  • تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو کس سمت میں لے جارہی ہے،تحریک انصاف کے رہنماء بول پڑے

    تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو کس سمت میں لے جارہی ہے،تحریک انصاف کے رہنماء بول پڑے

    قصور۔(اے پی پی)تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو درست سمت میں لے جارہی ہے اور ہماری جدوجہد پاکستان کوسدھارنے اورعوام کو خوشحال کرنے کی ہے اورہمارا ہرقدم وطن عزیزکی بہتری کیلئے اُٹھ رہاہے‘ تحریک انصاف نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اورنہ کبھی آئندہ کرینگے‘ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھاہے۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر مواصلات سردارآصف نکئی نے اپنے ڈیرہ پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے اورہماری حکومت کی شفافیت کا اعتراف ہر سطح پرکیاجارہاہے‘تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں‘ قومی خزانے کو لوٹنے والے عناصر قوم کے مجرم ہیں‘ماضی کی لوٹ مار کا دورکبھی واپس نہیں آئیگا تاہم 70سال کے دوران پیداہونیوالی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے درست اقدامات جلدملک کی تقدیربدل دینگے‘وزیراعظم عمران خاں کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوچکاہے۔

  • معاشرے سے بیروزگاری ختم کرنے کے لیے یہ کام لازمی کرنا پڑے گا

    معاشرے سے بیروزگاری ختم کرنے کے لیے یہ کام لازمی کرنا پڑے گا

    لاہور۔(اے پی پی)ر کن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے اور ملک کی مضبوط معیشت کے سہارے معاشرتی ترقی کو یقینی بنانا خواتین کو فنی تربیت فراہم کیے بغیر ممکن نہیں، ہنر مند خواتین کے بغیر معاشرتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے کیو نکہ ہنر مند خواتین گھر کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر و ترقی میں بھی نمایا ں کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نائس ویلفیئر سو سائٹی کے زیر انتظام ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے پانچویں بیج کی پاسنگ آؤٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی کا ووکیشنل ٹریننگ پروگرام ملک وقوم کی ترقی کے لئے ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے فنی مہارت سیکھنے والی خواتین میں مفت سلائی مشینیں تقسیم کرنے کے اقدام کی تعریف کی اور ایسے پروگرام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر اظہارالحق ہاشمی ڈائریکٹر پروگرامز پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنا کرمعاشرتی اور معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔اس ضمن میں سوسائٹی عملی طو ر پر کوشاں ہے کیونکہ ہنر مند خواتین گھر کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر و ترقی میں بھی نمایا ں کردار ادا کر سکتی ہے۔ آج کے دور میں معاشی ضروریات کو پو را کرنے کے لئے خواتین کا مردوں کے شانہ بشانہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ ہنر مند خواتین اس ضمن میں اپنا کردار بہتر طور پر ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نائس ویلفیئر سوسائٹی اس حوالے سے صحیح سمت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما میاں امجد اقبال نے اپنے خطاب میں سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ سیاست کے ساتھ ساتھ سوشل ورک اور خدمت خلق بھی ایک صدقہ جاریہ ہے۔ خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، تیز رفتا ر ترقی کے اس دور میں خواتین کا عملی کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور انہیں فنی تربیت دے کر معاشی طور پر مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔سو سائٹی صدر سر احمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نائس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین کو ہنر مند بنانے کا مشن کامیابی سے جاری ہے جس سے خواتین کی ایک کثیر تعداد تربیت حاصل کر چکی ہے جو اپنی فنی مہارت سے فائدہ اٹھا کر گھریلو حیثیت کو مضبوط بنانے میں ایک فعال کردار اداکر سکتی ہیں۔ انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ فنی تربیت کی افادیت سے عوام کو آگاہ کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین باروزگار ہوسکیں۔تقریب کے اختتا م پر کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں سلائی مشینیں بطور گفٹ تقسیم کی گئیں تاکہ وہ آئندہ مستقبل میں اس ہنر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔تقریب میں ارشاد وحید ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور، مبشر جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور، سعیدہ خالد، شیخ عبدالقیوم، بلال منیر ایڈووکیٹ، شیخ خلدون اقبال اورمعروف سماجی شخصیت حافظ رضوان اعجازشامل تھے۔نائس ویلفیئر سوسائٹی کے صدر احمد علی عتیق اور جنرل سیکرٹری سائرہ اقبال نے اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

  • مولانا فضل الرحمن کس کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، ہمایوں اختر خان نے بڑی بات کردی

    مولانا فضل الرحمن کس کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، ہمایوں اختر خان نے بڑی بات کردی

    لاہور۔(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مدارس اصلاحات کے ذریعے مدارس کے طلبہ کو قومی دھارے میں شامل کریں گے،حکومت نے معیشت سمیت ہر شعبے میں اصلاحات کامشکل فیصلہ کیا اور یقینی طو رپر اس کے طویل المدت نتائج حاصل ہوں گے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفود سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور انہیں سپورٹ فراہم کرنے والی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف احتجاج کا مضبوط جوازپیش نہیں کر سکیں اورکبھی ایک شاخ اور کبھی دوسری شاخ پر بیٹھ رہی ہیں، ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت مختلف فلاحی پروگراموں کے ذریعے عوام کی تکالیف او رمشکلات کے ازالے کیلئے کوشاں ہے، احساس پروگرام کی پوری دنیا میں تعریف کی جارہی ہے، سابقہ ادوار میں حکمرانوں کی ساری توجہ کرپشن پر مرکوز ہوتی تھی لیکن ہم نے اس روایت کو توڑا ہے اور لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے مولانا فضل الرحمان کی سیاست کا گراف نیچے آرہا ہے اس لئے اب وہ پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور اپنی سیاسی بقاء کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کے نصاب کو موجودہ دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات لا رہی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنی فکر لا حق ہو گئی ہے، اصلاحات کے ذریعے مدارس کے لاکھوں طلبہ کو قومی دھارے میں شامل کریں گے، ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ اپوزیشن منفی سیاست سے توبہ تائب ہو جائے،پانچ سال بعد عوام فیصلہ کریں گے کہ آئندہ کس کو مینڈیٹ دینا ہے، اگر کارکردگی نہ دکھا سکے تو یقینا ہمیں بھی پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کی طرح عوام کے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • کپاس کی فصل کی چنائی کرنے والوں کے لیے محکمہ زراعت کی خصوصی ہدایات

    کپاس کی فصل کی چنائی کرنے والوں کے لیے محکمہ زراعت کی خصوصی ہدایات

    فیصل آباد۔ (اے پی پی)محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ آلودگی سے پاک کپاس حاصل کرنے کیلئے کاشتکار چنائی احتیاط کے ساتھ کریں کیونکہ آلودگی سے پاک کپاس کی کوالٹی بہتر اور اس کے نرخ زیادہ ملتے ہیں۔ محکمہ کے ذرائع نے کہاکہ کاشتکار چنائی اس وقت شروع کریں جب تقریباً 40 سے50 فیصد ٹینڈے کھل جائیں۔ انہوں نے بتایاکہ چنائی کا صحیح وقت 10 بجے صبح سے شام 4 بجے تک ہے۔انہوں نے کہاکہ آسمان پر بادل ہوں اور بارش کا امکان ہو تو چنائی نہ کی جائے نیز چنائی پودے کے نچلے حصے سے شروع کی جائے اور اس میں پتیاں وغیرہ شامل نہیں ہونی چاہئیں۔اسی طرح چنی ہوئی کپاس کو گیلی جگہ پر نہ رکھا جائے۔ کپاس کی اقسام کو علیحدہ علیحدہ رکھا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کپاس کی پھٹی کو کھیت سے جننگ فیکٹری یا سٹور میں منتقل کرتے وقت سوتی کپڑے کے بورے استعمال کرنے چاہئیں۔

  • موبائل، کمپیوٹر اور ٹیبلٹ پر گیمز کھیلنے والوں کے لیے بری خبر

    موبائل، کمپیوٹر اور ٹیبلٹ پر گیمز کھیلنے والوں کے لیے بری خبر

    پشاور۔(اے پی پی) لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے کہا ہے کہ پرائیو یٹ سکولوں میں زیر تعلیم 30 فیصد طلبہ و طالبات ذہین اور قابل ہونے کے باوجود نظر کی کمزوری کی وجہ سے بلیک بورڈ اور کتابوں میں لکھے حروف نظر نہ آنے اور پڑھنے سے محرومی کی وجہ سے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں جنہیں معاشرے کا بہترین شہری بنانے کے لئے فری آئی کیمپوں کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے۔وہ مرکزی آفس بگری گارڈن پشاور میں خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،جو اُن کی صدارت میں منعقد ہوا۔جزل سیکرٹری ملا محمد (تمغہ امتیاز) نے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبا ت میں نظر کی کمزوری سے متعلق رپورٹ پیش کی۔سرجن محمد عارف خان نے مزید کہا کہ قریب سے ٹی وی دیکھنے،موبائل،ٹیبلٹ اور کمپیوٹر پر گیمیں کھیلنے اور فلمیں دیکھنے والے30 فیصد اُن معصوم بچوں کی نظریں خراب ہیں جنہیں لاڈ پیار کے سبب والدین منع نہیں کر پاتے، ایسے بچوں میں بیشتر بچے والدین کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی سے محروم رہ جاتے ہیں، انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ماہر ین چشم سے معائنے کروائیں۔

  • لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ملزمان میں ایک بڑا نام

    لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ملزمان میں ایک بڑا نام

    ہری پور۔ (اے پی پی) سٹی پولیس ہری پور نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد افتخار احمد سواتی کی نگرانی میں بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ارشاد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1700 گرام ہیروئن اور 35 گرام آئس، محمد اکرم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3810 گرام چرس گردہ نما برآمد کر لی جبکہ دیگر کارروائیوں میں 1810 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

  • مشہور زمانہ شمو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا مگر کس کے حق میں ….

    مشہور زمانہ شمو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا مگر کس کے حق میں ….

    ایبٹ آباد۔ (اے پی پی) ایبٹ آباد کی ماڈل کورٹ نے شمریز عرف شمو کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ لنک روڈ کے مشہور شمریز خان عرف شمو کے قتل کا مقدمہ علت نمبر 231 بجرم 302/34 تھانہ کینٹ ایبٹ آباد میں درج تھا۔ ملزمان کی جانب سے مقدمہ کی پیروی مظہر خان جدون ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مستغیث کی جانب سے نسیم زمان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ مقدمہ کے نامزد ملزمان ارشد اور مشتاق کو ماڈل کورٹ ایبٹ آباد نے سماعت کے بعد باعزت بری کر دیا۔

  • زندہ پولیس افسران کی یہ چیز اتار دیں ،ڈی آئی جی پولیس نے دیا انوکھا حکم…

    زندہ پولیس افسران کی یہ چیز اتار دیں ،ڈی آئی جی پولیس نے دیا انوکھا حکم…

    ایبٹ آباد۔ (اے پی پی) ڈی آئی جی ہزارہ ریجن ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل ستارہ شجاعت نے کہا ہے کہ ڈی پی اوز اپنے علاقہ اختیار میں جہاں جہاں زندہ پولیس افسران کی تصاویر نصب ہیں، کو فوری طور پر ہٹائیں، پولیس افسران تصاویری نمائش سے نہیں بلکہ اپنے کام، انصاف پسندی اور فرض شناسی کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ ہزارہ ریجن کے ڈی پی اوز کوہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تصاویر ہمارے شہداء کی ہمارے پاس امانت ہیں، شہداء پولیس کی تصاویر کے علاوہ تمام اعلیٰ و بالا افسران کی تصاویروں کو ہٹایا جائے، ذاتی تشہیر کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی، افسران اپنے کام سے اپنی پہچان بنائیں تاکہ عوام میں پولیس کا امیج مزید بہتر ہو سکے۔

  • دھرنوں کا موسم، ٹھیکیداروں کا چیف سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا وجہ کیا بنی

    دھرنوں کا موسم، ٹھیکیداروں کا چیف سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا وجہ کیا بنی

    گلگت۔ (اے پی پی) ٹھیکیداروں نے بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر چیف سیکرٹری آفس گلگت بلتستان کے باہر علامتی احتجاجی دھرنا دیا اور بقایہ جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ جنرل سیکرٹری کنٹریکٹر ایسوسی ایشن مرتضیٰ علی و دیگر نے علامتی احتجاجی دھرنے کے دوران کہا کہ آج کا یہ دھرنا علامتی احتجاج ہے، 10 اکتوبر تک بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر تمام کام کو چھوڑ کر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے ٹھیکیداروں نے بینکوں سے قرضے لے کر کام کرایا ہے اور اب بینک قرضے کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں، حکومت بقایہ جات کی عدم ادائیگی کا فوری نوٹس لے۔