Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے بعد کے مطابق زلزلہ ہفتے کی صبح 10 بج کر 3 منٹ پر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل کر کھلے مقامات کی جانب دوڑ پڑے۔پی ڈی ایم اے (پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا، اور اس کی شدت 5.3 تھی۔

    خوش قسمتی سے زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف

    سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

    تمام ڈرون گرائے جا چکے،جھوٹے پیغامات ،تصاویر پھیلائی جا رہی ہیں، ڈی سی بہاولپور

  • پاکستان  کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف

    پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا، اور جو بھی اس پر ہاتھ ڈالے گا، اسے سیسہ پلائی دیوار کی طرح جواب دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف دے کر عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا ہے۔ بھارت نے اپنی غرور میں پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کی ناکام کوشش کی، لیکن ہماری خودمختاری ہمارے لیے جان سے بڑھ کر عزیز ہے۔وزیر اعظم کے مطابق، بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام لگا کر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان نے ان الزامات پر تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا۔ دشمن کی جانب سے حالیہ کارروائیاں کھلی جارحیت تھیں، جن کا بھرپور جواب دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں دشمن کے فوجی اڈے تباہ کر دیے گئے اور بھارتی طیارے ایسے انجام کو پہنچے کہ تاریخ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بات مذاکرات کی میز پر طے ہونی تھی، وہ اب میدان جنگ میں ہو رہی ہے، اور دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان ایک خودمختار قوم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم جنگ کے دوران افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی اور ہم نے دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دیا۔ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف، ائیر چیف اور نیول چیف سمیت تمام افواج کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے جدید رفال طیارے پاکستان کے شیر دل جوانوں کے سامنے ناکام ہو گئے اور ان کے ایئربیس دیکھتے ہی دیکھتے کھنڈر بن گئے۔ ہم نے بھارت کے الزامات پر ابتدا میں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن جب دشمن حد پار کر گیا، تو ہم نے بھرپور جواب دیا۔آخر میں وزیر اعظم نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کی تقسیم جیسے اہم معاملات کو بہتر اور مستقل حل کی طرف لے جایا جائے۔

    سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

    سیزفائر کے باوجود پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں

    پشاور میں حالیہ ڈرو ن دھماکے کی خبریں جھوٹی ثابت

  • سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

    سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، ملک کے تمام ہوائی اڈے معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔فضائی بندش کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بھی اپنا فضائی آپریشن بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔

    دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کو ترجیح دی ہے، تاہم ان کوششوں میں ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ آج شام ساڑھے چار بجے سے سیز فائر نافذ العمل ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا تھا کہ اگر بھارت حملے روکے گا تو ہم بھی جوابی کارروائی نہیں کریں گے، لیکن بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے مؤثر ردعمل دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود 11 مئی دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گی۔

    تمام ڈرون گرائے جا چکے،جھوٹے پیغامات ،تصاویر پھیلائی جا رہی ہیں، ڈی سی بہاولپور

    پشاور میں حالیہ ڈرو ن دھماکے کی خبریں جھوٹی ثابت

    بینان مرصوص،الفتح،پاکستان کی دفاعی طاقت دنیا مان گئی.تحریر:نور فاطمہ

  • سیزفائر کے باوجود پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں

    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے باوجود پاکستان آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، بہاولپور میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں تاہم ان واقعات کا بھارت کے ساتھ کشیدگی سے کوئی تعلق ہے یا نہیں، یہ فی الحال واضح نہیں ہو سکا تاہم حکام نے تاحال ان کی نوعیت یا مقام کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔یہ تمام واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب امریکہ کی ثالثی سے پاکستان اور بھارت نے چار روزہ کشیدگی کے بعد سیزفائر پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں ممالک کی افواج نے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے، جبکہ بھارتی وقت کے مطابق پانچ بجے جنگ بندی کا فیصلہ کیا۔

    سیزفائر کے چند گھنٹے بعد، امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں درجنوں دھماکوں کی اطلاع دی۔ مقامی حکام کے مطابق، یہ حملے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے پار سے کیے گئے۔

    آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی،عوام کی افواج سے یکجہتی، مٹھائیاں‌تقسیم

    آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی،عوام کی افواج سے یکجہتی، مٹھائیاں‌تقسیم

  • پشاور میں حالیہ ڈرو ن دھماکے کی خبریں جھوٹی ثابت

    پشاور میں حالیہ ڈرو ن دھماکے کی خبریں جھوٹی ثابت

    پشاور میں حالیہ بم دھماکے کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں، جس سے عوام میں پھیلنے والی بے چینی اور خوف میں کمی آئی ہے۔

    باغی ٹی وی کےمطاق پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ رنگ روڈکے علاقے میں جس واقعے کو ڈرون حملہ قرار دیا جا رہا تھا، وہ دراصل ایک جھوٹی خبر تھی جسکو سوشل میڈیا پر افواہوں کے ذریعے اس واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا جا رہا تھا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    واضح رہےکہ اس واقعے کے بعد، سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے پھیلاؤ نے عوام میں بے چینی پیدا کی۔ تاہم، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی اور حقائق کی وضاحت نے ان افواہوں کو ختم کیا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور معلومات کے لیے مستند ذرائع کا استعمال کریں۔

    پشاور میں حالیہ بم دھماکے کی خبریں جھوٹی ثابت

    بینان مرصوص،الفتح،پاکستان کی دفاعی طاقت دنیا مان گئی.تحریر:نور فاطمہ

  • وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب

    وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب

    وزیراعظم شہباز شریف نے آج نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا اجلاس طلب کیا ہے، جو پاکستان کے جوہری اثاثوں اور قومی سلامتی کے فیصلوں کا ذمہ دار اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔

    باغی ٹی وی یہ اجلاس حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے تین فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد طلب کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت NCA کا اجلاس پاکستان کی جوہری حکمت عملی اور دفاعی تیاریوں کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ اجلاس نہ صرف ملک کی داخلی سلامتی بلکہ خطے میں اسٹریٹجک استحکام کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

    نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا کردار

    NCA پاکستان کی جوہری حکمت عملی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، اور اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت کے فیصلوں کا ذمہ دار ادارہ ہے۔ اس میں وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) کے ڈائریکٹر جنرل شامل ہیں۔

    اجلاس کے مقاصد
    اس اجلاس میں پاکستان کی جوہری حکمت عملی، دفاعی تیاریوں، اور اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اس میں بھارت کی جانب سے حالیہ حملوں کا جواب دینے کے لیے ممکنہ جوابی کارروائیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، خطے میں اسلحہ کی دوڑ اور اس سے پیدا ہونے والی عدم استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    بھارتی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص ،مودی کو منہ توڑ جواب مل گیا،خالد مسعود سندھو

    پاکستان نے 10 اہداف کو نشانہ بنایا،ایک اور رافیل زمین بوس ہونے کی اطلاعات

    پاکستانی سائبر آپریشن میں بھارت کو بھاری نقصان، اہم انفراسٹرکچر تباہ

    پاکستان نے سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا

    بھارت باز نہ آیا تو پاکستان کا اگلاہدف،واضح پیغام دے دیا

  • آپریشن  بنیان المرصوص، پاکستانی الفتح میزائل کی لانچ، شہید پاکستانی بچوں کے نام پر

    آپریشن بنیان المرصوص، پاکستانی الفتح میزائل کی لانچ، شہید پاکستانی بچوں کے نام پر

    پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کیا ہے، جس میں بھارتی سرزمین پر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

    "آپریشن بنیان المرصوص” کے تحت بھارت کے مختلف فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں بیاس، ادھمپور، پٹھانکوٹ، جالندھر، گجرات، دہلی ریجن، راجستھان، سری نگر اور چندی گڑھ شامل ہیں۔اس موقع پر پاک فوج نےبھارتی جارحیت مٰن شہید شہید بچوں کے نام پر الفتح میزائل کی لانچ کی گئی ہے۔”

    اس آپریشن کا نام قرآن مجید کی سورہ الصف کی آیت 4 سے لیا گیا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:”بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں صف باندھ کر لڑتے ہیں، گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔”

    پاکستانی فوج نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کے فضائی دفاعی نظام، فضائی اڈوں، اسلحہ ڈپو، اور دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ، بھارتی فوجی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے، جس میں 20 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔پاکستانی عوام نے بھی اس جوابی کارروائی کی بھرپور حمایت کی ہے، اور مختلف شہروں میں افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ شہریوں نے "پاک فوج قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں” اور "مودی کتا ہائے ہائے” کے نعرے لگائے، اور نور خان ایئر بیس کے مرکزی دروازے پر پاک فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

    پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا اور بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

  • پاکستانی سائبر آپریشن میں بھارت کو بھاری نقصان، اہم انفراسٹرکچر تباہ

    پاکستانی سائبر آپریشن میں بھارت کو بھاری نقصان، اہم انفراسٹرکچر تباہ

    پاکستان نے بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے جواب میں "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کیا ہے۔ اس آپریشن میں بھارت بھر میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں اہم تنصیبات اور حکومتی ادارے شامل ہیں۔پاکستانی فضائیہ نے حالیہ فضائی کارروائیوں میں بھارتی فضائی دفاعی نظام S-400 کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

    اس حملے میں پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کیا ۔سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے،

    جسیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے.اب تک پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا ہے ،ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے

    اہم اہداف پر حملے:
    بیاس:

    برہموس میزائل ذخیرہ کرنے کی تنصیب نشانہ بنی اور تباہ کر دی گئی۔

    ادھمپور:

    فضائی دفاعی نظام نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

    فضائی اڈہ نشانہ بنا، شدید نقصان پہنچا۔

    پٹھانکوٹ:

    فضائی اڈہ ایک درست میزائل حملے میں نشانہ بنا۔

    جالندھر:

    فضائی اڈہ جاری حملوں میں نشانہ بنا۔

    گجرات:

    متعدد فضائی اڈے اور مقامات نشانہ بنے۔

    دہلی ریجن:

    ہِسار کے قریب میزائل کو روکا گیا؛ دہلی تاحال ممکنہ ہدف ہے۔

    راجستھان:

    فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    سری نگر:

    فضائی اڈہ نشانہ بنا۔

    20 فوجی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

    چندی گڑھ:

    اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنا کر غیر مؤثر کر دیا گیا۔

    مجموعی اثرات:

    20 سے زائد بھارتی فوجی تنصیبات نشانہ بنیں۔

    شمالی بھارت بھر میں شدید نقصان اور خلل پیدا ہوا۔پاکستان نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائیاں بھارت کی جارحیت کا جواب ہیں اور ملک کی خودمختاری کے دفاع میں جاری رہیں گی۔

    دوسری جانب بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے جواب میں پاکستان نے سائبر محاذ پر زبردست جوابی کارروائی کرتے ہوئے "آپریشن بنیانِ مرصوص” کے تحت کئی اہم بھارتی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی کےذرائع کے مطابق سائبر حملے میں درج ذیل اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا.توانائی کے شعبے میں استعمال ہونے والے 10 اسکاڈا سسٹمز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔1744 ویب سرورز مکمل طور پر تباہ کر کے ان کا ڈیٹا مٹا دیا گیا۔ونڈ ملز اور کنزیومر الیکٹرک پورٹلز بند کر دیے گئے۔انڈین ریلوے، دہلی گیس ڈسکوم، کشمیر الیکٹرک ڈسکوم کی مکمل آئی سی ٹی انفرااسٹرکچر تباہ اور ڈیٹا حذف کر دیا گیا۔120 راوٹرز اور 1310 آئی پی کیمرے کا کنٹرول حاصل کر کے ان کی کنفیگریشن تبدیل کر دی گئی۔

    507 آئی سی ٹی ڈیوائسز اور ڈیٹا بیس تباہ کر دیے گئے۔15 میل سرورز ہیک کیے گئے۔13 سرکاری پورٹلز ہیک کر کے ان کو بند کر دیا گیا۔150 ڈیٹا بیسز کا ڈیٹا چوری کر کے لیک کر دیا گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مدھیہ پردیش کی ویب سائٹ ہیک کر دی گئی۔110 نجی شعبے کی ویب سائٹس ہیک کر کے ان کا ڈیٹا متاثر کیا گیا۔3 بڑے بھارتی نیوز چینلز کی ویب سائٹس بھی ہیک کر دی گئیں۔

    سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ انتہائی منظم اور تکنیکی لحاظ سے جدید تھا، جس نے بھارت کے ڈیجیٹل نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

  • آپریشن بنیانِ مرصوص کا مطلب کیا ؟

    آپریشن بنیانِ مرصوص کا مطلب کیا ؟

    پاکستان آرمی نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیانِ مرصوص لانچ کر دی.

    “بنیانِ مرصوص” ایک قرآنی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار — یعنی ایسا مضبوط، متحد اور ناقابلِ شکست وجود جو ٹوٹ نہ سکے، بکھر نہ سکے۔یہ لفظ سورہ الصف (آیت 4) میں آیا ہے، جہاں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:“بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں صف باندھ کر لڑتے ہیں، گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔”

    یہ تعبیر اتحاد، قربانی، نظم و ضبط، اور ایمانی طاقت کی علامت ہے۔جب مسلمان ایک مقصد کے لیے اکٹھے ہو کر، دلوں کو جوڑ کر، ایک جسم اور ایک روح کی مانند کھڑے ہوتے ہیں — تو وہی ہیں “بنیانِ مرصوص”۔ یہ لفظ صرف جسمانی طاقت نہیں، بلکہ روحانی قوت، خلوصِ نیت، اور سچے ایمان کی نمائندگی کرتا ہے۔

  • پاکستان نے بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا

    پاکستان نے بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا

    پاکستانی فضائیہ نے حالیہ فضائی کارروائیوں میں بھارتی فضائی دفاعی نظام S-400 کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کیا ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے.اب تک پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا ہے ،ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے

    اطلاعات کے مطابق پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے, واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے جواب میں "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان نے گجرات، راجھستان اور نئی دہلی میں بھارت کی ملٹری تنصیبات پر حملے شروع کردیئے۔ اس آپریشن کا مقصد بھارت کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔

    پاکستانی حکام کے مطابق، اس کارروائی سے بھارت کی بیلسٹک اور کروز میزائل صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کے تسلسل کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے بعد مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی افواج بھارت کے جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دشمن کے عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی نہایت منظم اور حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہے، جس میں دشمن کے حساس مقامات پر ہدف بنا کر حملے کیے جا رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رات گئے پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ بھارت نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے پاکستانی فضائی اڈوں پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے، تاہم پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے 12 ڈرونز کو مار گرایا جبکہ دشمن کے متعدد فوجی ہلاک ہوئے۔ مزید برآں، اطلاعات کے مطابق بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل غلطی سے گرا دیے۔

    پاکستان نے جارحیت کے خطرے کے پیش نظر ملک کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق، یہ بندش آج صبح 3:15 سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گی۔

    ادھر، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی۔ نور خان ایئر بیس کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم تمہاری طاقت، مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں، اب تم صرف ہمارے جواب کا انتظار کرو۔”

    عالمی سطح پر بھی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، امریکی اور برطانوی رہنماؤں نے دونوں ممالک سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے، تاہم خطے میں تناؤ بدستور برقرار ہے۔