Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    کراچی کے علاقے قائدآباد اور ملیر میں ٹرین کے زد میں آکر ایک بچہ اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لانڈھی ریلوے تھانے کی حدود قائد آباد مرغی خانہ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔متوفی کی شناخت 12 سالہ یاسین ولد عارف کے نام سے کی گئی ، متوفی بچہ مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کا رہائشی تھا ، ریلوے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیر کالا بورڈ نہال اسپتال کے سامنے ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی کی شناخت 58 سالہ محمد حنیف ولد عمر بلوچ کے نام سے کی گئی۔

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر 17 سال بعد گرفتار

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

  • ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر 17 سال بعد گرفتار

    ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر 17 سال بعد گرفتار

    17 سال سے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف 2007 میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 17سال سے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ویزا فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت امجد علی کے نام سے ہوئی، ملزم کا نام ریڈ بک کے انتھائی مطلوب انسانی اسمگلروں میں شامل تھا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جس کی بنیاد پر اسے کو گرفتار کیا گیا، ملزم کا تعلق گوجرخان سے ہے جسے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    ایک دن میں تیسرا فضائی حادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

  • احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کرم واقعے پرجرگے کی جانب سے فیصلہ کرلیا گیا، مذہبی جماعت احتجاج ختم کرے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کرم واقعے پر کراچی میں گزشتہ چار دنوں سے جاری احتجاج کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ کرم واقعے پر جرگے نے فیصلہ کرلیا، اب کراچی میں احتجاج ختم کرنا چاہیے، مذہبی جماعت کی قیادت اور علما سے عام شہری کی حیثیت سے اپیل کررہے ہیں۔ مذہبی جماعت کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، کراچی کے شہری راستے بند ہونے پر شدید پریشان ہیں۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ شیعہ علماء سے اپیل ہے کراچی میں احتجاج ختم کرانے میں کردار ادا کریں، کراچی میں احتجاج کے باعث زندگی درہم برہم ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ احتجاج جاری رکھنا ہے گرانڈز یا پریس کلب کے باہر سہولتیں دینے کو تیار ہیں۔دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقوں ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی، شارع فیصل پر ناتھا خان پل، گولیمار، پاور ہاس چورنگی اور یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب احتجاجی دھرنے جاری ہیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فائیو اسٹار چورنگی، سرجانی ٹائون میں کے ڈی اے فلیٹس کے سامنے بھی احتجاج جاری ہے، اس کے علاوہ شارع پاکستان پر عائشہ منزل اور انچولی، گلستان جوہر کامران چورنگی پر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ نمائش چورنگی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر عمائدین سے مذاکرات کیے، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا بھی اس موقع پر موجود تھے، ٹریفک کیلیے متبادل راستے دیئے گئے ہیں اور نفری سڑکوں پر موجود ہے، تاہم کورنگی نمبر ڈھائی امام بارگاہ کے سامنے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے اور سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

    شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    بزنس ریکارڈر گروپ کے ارشد زبیری انتقال کرگئے۔

    ایک دن میں تیسرا فضائی حادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

  • شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    شدید دھند ،موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

    شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3سمندری سے فیض پور تک ،موٹروےایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک،موٹروے ایم 5شیر شاہ سے ظاہر پیر تک ،موٹروےایم2لاہورسےہرن مینارانٹر چینج تک دھند کی وجہ سےبند کردی گئی ہے۔شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن130پررابطہ کریں۔اس حوالے سے شہریوں سے سفر انتہائی احتیاط اور ضرورت کے تحت کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے.واضح رہے کہ ان دنوں میدانی علاقے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے نظام زندگی متاثر ہے.

    بزنس ریکارڈر گروپ کے ارشد زبیری انتقال کرگئے۔

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    روس کے معافی مانگنے پرقازقستان کے صدر کا سخت رد عمل

  • بزنس ریکارڈر گروپ کے ارشد زبیری انتقال کرگئے۔

    بزنس ریکارڈر گروپ کے ارشد زبیری انتقال کرگئے۔

    بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ارشد زبیری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    معرف صحافی اور اکنامک جنرلزم کے پائینیر ارشد زبیری 72 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، ارشد زبیری طویل عرصے سے علیل تھے۔ پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہیں۔ ارشد زبیری کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے مسجد نورالسلام زمزمہ پارک ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
    ارشد زبیری نے 1973 میں امریکا سے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور 1974 میں ٹیکنیکل ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپیکس پرنٹری میں شمولیت اختیار کی۔ 1981 میں ڈیلی بزنس ریکارڈر کے پرنٹر اور پبلشر بن گئے، 1983 میں انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ خبر کی ترتیب کو ہاٹ میٹل سے کولڈ سیٹ کمپیوٹرائزڈ فلم سیٹ میں تبدیل کریں۔پاکستان میں بزنس اور فنانشل جرنلزم کے بانی اور ان کے مرحوم والد جناب ایم اے زبیری کی جانب سے قائم کردہ بزنس ریکارڈر ارشد زبیری کی قیادت میں کئی گنا ترقی کر چکا ہے۔ کنٹرولڈ معیشت کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور آزاد بنانے میں ان کے اداریوں کا بڑا کردار رہا ۔ انہوں نے 2010 سے 2013 تک ایف بی آر کے ٹیکس ریفارم کوآرڈینیشن (ٹی آر سی) کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں.

    ایک دن میں تیسرا فضائی حادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    کراچی میں 11 مقامات پر دھرنے جاری، ٹریفک نظام درہم برہم

  • ایک دن میں تیسرا فضائی حادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

    ایک دن میں تیسرا فضائی حادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

    ناروے سے نیدرلینڈز جانے والا مسافر طیارہ اتوار کو ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا، یہ 24 گھنٹوں میں طیارہ حادثے کا تیسرا واقعہ تھا جب کہ اس سے قبل جنوبی کوریا میں طیارہ تباہ ہونے سے 179 افراد ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ ایئر کینیڈا کی ایک پرواز نے بھی ہنگامی لینڈنگ کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرچہ طیارہ بحفاظت نیچے اتر گیا لیکن رن وے پر پھسل گیا اور رن وے سے متصل گھاس والے علاقے میں جا کر رک گیا، میڈیا رپورٹ میں واقعے کی وجہ ہائیڈرولک سسٹم کی خرابی بتائی گئی۔ ایک بوئنگ طیارہ اوسلو ٹورپ سینڈیف جورڈ ہوائی اڈے پر رن وے سے اتر گیا، اوسلو ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوری بعد پرواز کو اس طرف رخ موڑ دیا گیا تھا۔نیوز پورٹل اے پی 7اے ایم ڈاٹ کام نے بتایا کہ پائلٹس نے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کے لیے اوسلو سے 110 کلومیٹر دور واقع ہوائی اڈے کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جہاز میں سوار 176 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سے قبل ہی ایئر کینیڈا کی پرواز کو ہفتے کی رات لینڈنگ گیئر میں خرابی کا سامنا کرنے کے بعد ہیلی فیکس اسٹین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔سینٹ جان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی ایئر کینیڈا کی فلائٹ 2259 کو مقامی وقت کے مطابق اتوار کو رات 90 بج کر 30 منٹ پر لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ طیارہ پھسل گیا اور انجن میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعدجہاز میں موجود تمام افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی عملے کی جانب سے فوری ردعمل دیا گیا۔لینڈنگ کے بعد جہاز میں موجود لوگوں کو باہر نکالا گیا اور پھر پیرا میڈیکس کی جانب سے چیک اپ کرنے کے لیے ایک ہینگر میں لے جایا گیا، واقعے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واقعے کے بعد احتیاط کے طور پر ہیلی فیکس ہوائی اڈے پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں، بعد ازاں ایک رن وے کو دوبارہ کھول دیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کے باعث رن وے پر پھسلنے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 179 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی اور عملے کے 2 ارکان کو بچالیا گیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں زندہ بچنے والے عملے کے 2 ارکان کے علاوہ جہاز میں سوار تمام افراد کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ مرچکے ہیں۔جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد اس وقت پیش آیا جب جیجو ایئر کی پرواز 7 سی 2216 تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے عملے کے 6 ارکان سمیت 181 افراد کو لے کر ملک کے جنوب میں واقع موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کر رہی تھی۔طیارے کی تباہی کی وڈیو سامنے آگئی ہے جس میں طیارے کو رن وے پر پھسلنے کے بعد ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکراتے اور آگ کے گولے میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لینڈنگ کے وقت طیارے کے لینڈنگ گیئر کھلے ہوئے نہیں تھے۔

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    کراچی میں 11 مقامات پر دھرنے جاری، ٹریفک نظام درہم برہم

    دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

  • خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اگلی چار سالہ مدت کیلئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات ہفتے کے روز عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے ، انتخابات میں گیارہ آفس بیئررز اور 14 مجلس عاملہ کے ارکان کو متفقہ رائے سے منتخب کرلیا گیا ۔رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو بلا مقابلہ چیئرمین، سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ابوذر امرا کو جنرل سیکرٹری اور طارق خان کو خزانچی منتخب کرلیا گیا، لطافت حسین شاہ کا سینئر نائب صدر کے عہدے پر انتخاب کیا گیا ہے۔کامران اشرف ، قمر ابراہیم ، فاروق خان اور جان محمد کو نائب صدر منتخب کیا گیا جبکہ ارشاد حیدر ، سمیر حسین اور کاشف جواد جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔مجلس عاملہ کیلئے عظمت پاشا ، محمد علی جعفری ، جنید اسلم ، محمد آصف خان ، عاصم عباسی ، انیس قیانی، ضیا الاسلام ، فرحان قادر، ڈاکٹر ثمر ، اشتیاق مبین ، کامران نسیم ، محمد سلیم ، سید اسد ظہیر اور شاہد پرویز کا چنا عمل میں آیا ۔سات ممبران کو کراچی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نمائندہ بھی منتخب کیا گیا ہے، لطافت حسین شاہ، جان محمد ، قمر ابراہیم ، فاروق خان، ابوذر امرا، محمد آصف خان اور عظمت پاشا نمائندگان ہوں گے۔انتخابات اولمپئن محمد انیس ، اولمپئن ناصر احمد ، سرفراز احمد اور نوید صدیقی پر مشتمل چار رکنی کمیٹی کی نگرانی میں منعقد ہوئے، خواجہ اظہار الحسن پریس کانفرنس میں کے ایچ اے کی نو منتخب باڈی کا اعلان کرینگے۔ علاوہ ازیں ہاکی ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کراچی میں تمام اداروں میں ہاکی کی ٹیموں کو بحال کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ہاکی قومی کھیل ہے، حکومتوں نے ہاکی کو وہ اہمیت نہیں دی جو دینی چاہئے تھی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا منشور کتابچہ کی صورت میں لائیں گے۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کریں گے، ڈیپارٹمنٹل ہاکی کو فروغ دیں گے، ہاکی میں گرانٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے اپیل کرکے ہاکی کے لئے فنڈنگ میں اضافہ کرائیں گے، تعلیمی اداروں میں ہاکی کے فروغ کے لئے کام کیا جائے گا، خواتین کی ہاکی کے لئے بھی کام کریں گے، فری ٹریننگ کیمپ لگائے جائیں گے۔

    روس کے معافی مانگنے پرقازقستان کے صدر کا سخت رد عمل

    دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

    دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

  • کراچی میں 11 مقامات پر دھرنے جاری، ٹریفک نظام درہم برہم

    کراچی میں 11 مقامات پر دھرنے جاری، ٹریفک نظام درہم برہم

    کراچی میں 11 مقامات پر مذہبی جماعت کے دھرنے جاری رہے جس کے باعث ٹریفک معطل رہی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی، شارع فیصل، ناتھاخان پر دھرنے دیئے گئے ہیں، شارع فیصل ناتھاخان پل اورملیر15پراحتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، نارتھ کراچی پاورہاؤس چورنگی، سرجانی کے ڈی اے فلیٹس کے قریب احتجاج کیا گیا۔رضویہ گولیماراورنارتھ ناظم آباد فائیو سٹار چورنگی پراحتجاج کے باعث ٹریفک جام رہی، ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن اور شارع پاکستان انچولی، عائشہ منزل پر احتجاج کیا گیا جس کے باعث سڑک بند رہی، یونیورسٹی روڈپرسفاری پارک کے قریب بھی احتجاج کیا گیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔گلستان جوہر کامران چورنگی پر بھی دھرنے کے باعث ٹریفک جام رہی، کورنگی نمبر ڈھائی پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے پر شہری پریشان رہے، سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاٹریفک پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سڑکوں پرموجود رہی، ٹریفک کور متبادل راستوں گزارا گیا۔

  • روس کے معافی  مانگنے پرقازقستان کے صدر کا سخت رد عمل

    روس کے معافی مانگنے پرقازقستان کے صدر کا سخت رد عمل

    قازقستان میں آذربائیجان کے طیارہ حادثے کے حوالے روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کی معذرت کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی بیان جاری کردیا اور روس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ حادثے کے شکار طیارے کو روس کی سرزمین سے ہونے والی فائرنگ سے نقصان پہنچا۔آذربائیجان کے نشریاتی ادارے کے مطابق صدر الہام علیوف نے کہا کہ 38 افراد کی زندگیاں چھیننے والے الم ناک حادثے کا شکار طیارہ روس کی طرف سے ہونے والی فائرنگ کا نشانہ بنا۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر افسوس ہے کہ روس میں چند حلقوں نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے سے متعلق حقائق چھپانے کی کوشش کی اور حادثے کی وجوہات پر جھوٹا بیانیہ پیش کیا۔قبل ازیں ہفتے کو روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے الہام علیوف کو فون کرکے طیارہ حادثے پر معذرت کی تھی اور روس کی سرزمین پر طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔آذربائیجان کے طیارہ حادثے پر یوکرین اور امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی ایئرڈیفنس کی فائرنگ سے طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے اور اسی طرح کا بیان آذربائیجان کے حکام کی طرف سے بھی آیا تھا۔دوسری جانب روس نے اس تاثر کو رد کیے بغیر اس سے قبل از وقت قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس حوالے سے انکوائری کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

    دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

    جنوبی کوریا طیارہ حادثے پر ائیرلائن سربراہ نےمعافی مانگ لی

    مدارس بل کی منظوری پر جے یو آئی حکومت سے خوش

  • دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

    دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

    دیہی علاقوں کی خواتین کیلئےسی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے 12اضلاع کی11ہزار دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا پیکیج منظور کیا گیا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کی خواتین کو روزگار کمانے کیلئے گائے اوربھینس مفت ملیں گی۔مظفر گڑھ،راجن پوراورکوٹ ادو کی دیہی خواتین کو بھی مفت گائے اور بھینس ملے گی،کارڈسے 80ہزار فارمر،27ہزار روپے فی جانوربلاسود قرض لے سکیں گے۔مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے 2لاکھ70ہزار تک ونڈا،منرل مکسچر اورسائلج خرید سکیں گے،لائیو اسٹاک فارمر 4ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے۔ملتان،خانیوال،لودھراں،وہاڑی اوربہاولپور سی ایم لائیو اسٹاک پراجیکٹ میں شامل ہیں،ڈیرہ غازی خان،لیہ، بہاولنگر اوررحیم یار خان بھی سی ایم لائیو اسٹاک پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے 4 لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہوں گے،مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم کا نفاذ کردیا گیا ہے۔فارمر کیلئے ہیلپ لائن بھی فنکشنل،آئن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر شروع ہے،سب شریک ہوں گے۔دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے،خوشحالی ہردھی رانی کا حق ہے،پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمر کا بھر پور ساتھ دیں گے،دودھ اورگوشت کی پیداوار بڑھانے سےبرآمدات بھی بڑھیں گی۔

    جنوبی کوریا طیارہ حادثے پر ائیرلائن سربراہ نےمعافی مانگ لی

    مدارس بل کی منظوری پر جے یو آئی حکومت سے خوش

    پہلا ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی