Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بانی پاکستان کا یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

    بانی پاکستان کا یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینار۔کانفرنسز اور دیگر تقریبات ہوں گی، ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب مزار قائد اعظم پر منعقد ہوگی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا چاق وچوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا جبکہ اس وقت پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ۔صوبائی کابینہ کے ارکان عسکری وسول حکام سمیت اہم شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گی۔پھولوں کی چادر چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔یہ شخصیات قائد اعظم کی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔

    مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

    ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ

  • فلڈ ریلیف کے لیے 45 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ منظور

    فلڈ ریلیف کے لیے 45 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ منظور

    عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 45 کروڑ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ رقم سندھ فلڈایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پروجیکٹ پرخرچ کی جائےگی۔اضافی مالی معاونت سے سندھ میں کم از کم3 لاکھ 60 ہزار مزید افراد مستفید ہوں گے۔بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم ان افراد کے لیےجامع رہائشی تعمیرنوکی کوششوں کو وسعت دینےکے لیے ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی معاونت 2022 میں منظورہونے والے 50 کروڑڈالرکےمنصوبے پرمبنی ہوگی جس کے تحت 4 لاکھ 10 ہزار بنیادی رہائشی یونٹس کی مالکانہ تعمیرشامل ہے۔

    مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

    ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر : گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ٕٕ

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں گری جبکہ حادثے کے بعد فوج اور پولیس کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ٹریفک حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دو اہلکاروں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی 11- مراٹھا لائٹ انفنٹری کے اہلکاروں کو لے نیلم میں واقع ہیڈ کوارٹر سے لے کر بالنوئی گوہرہ پوسٹ جا رہی تھی۔بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی۔بھارتی فوج کے ترجمان نے اس واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کردیا تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    یورپی بینک کی کراچی واٹر کارپوریشن کو تعاون فراہم کرنے کی منظوری

  • ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ میٹنگ کے دوران مینٹورز نے چیمپئنز ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کردی.

    ذراٸع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اسلام آباد میں پی سی بی کے مینٹورز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد اور مصباح الحق شریک ہوئے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کو 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں چیمپئنز ٹی 20 کپ کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بہترین پرفارمرز کے حوالے سے مینٹورز سے پوچھا تو مینٹورز نے چیمپئنز ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مینٹورز نے ہر شعبے کے 2 سے 3 بہترین پرفارمرز کی نشاندہی کی، چیمپئنز ٹی 20 کپ سے تینوں شعبوں، بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ میں 12 کے قریب بہترین کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ میں 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم کو ضرورت ہے، سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی ٹریننگ، خوراک اور فٹنس پی سی بی کے ذمے ہوگی، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے اسکلز کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کو بھی بہتر اسٹرائیک ریٹ کے بیٹرز کی تلاش کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے، مقصد قومی ٹی 20 ٹیم کے لیے ماڈرن ڈے کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں قومی سطح پر موقع دینا ہے۔

    ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ٹکٹس کی رجسٹریشن شروع

  • ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ

    ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے ٹیکس پالیسی اورآپریشنزکے شعبےالگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیرخزانہ محمداورنگزیب کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں ترمیمی ٹیکس لا 2024 بارے اجلاس ہوا، وزیرخزانہ کو چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ 3 برسوں میں ٹیکس تناسب جی ڈی پی کا 14 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔محمداورنگزیب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیکس پالیسی کیلئے ماہرین و نجی شعبے کی خدمات لی جائیں گی، ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے آئندہ 6 ماہ کے دوران نکال دیا جائے گا۔تمام شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے بغیر ٹیکس ٹو جی فی پی نہیں بڑھ سکتا، اگر ترامیم اب نہیں لائی گئیں تو انفورسمنٹ کیلئے اقدامات آئندہ بجٹ میں متعارف کرائے جائیں گے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بہت زیادہ ہے اگر ان کا ٹیکس کم کرنا ہے تو تمام سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا ۔چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں 62 ہزار رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے صرف 42 ہزار کمپنیاں سیلز ٹیکس جمع کراتی ہیں، ایکٹیو ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار کو سیل کیا جائے گا، منقولہ جائیداد قبضے میں لی جائیں گی اور وصول کنندہ کا تقرر کیا جائے گا۔راشد لنگڑیال نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس اس وقت صرف 300 آڈیٹرز ہیں جن کی کارکردگی ناقص ہے، نئی تجاویز کے باعث ترامیم سے 95 فیصد لوگ متاثر نہیں ہوں گے، ٹیکس لا ترمیمی بل سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 5 برسوں میں 18 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمپنیوں اور انفرادی سطح پر انکم ڈیکلیئریشن اور اخراجات میں فرق بہت زیادہ ہے، ٹیکس نیٹ سے باہر قابل ٹیکس آمدن افراد کیلئے پراپرٹی، بینک اکاؤنٹس اور بزنس سیل کیا جا سکے گا، ترامیم سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکس آڈٹ کیلئے 1600 سو آڈیٹر ہائر کئے جائیں گے۔چیئرمین ایف بی آرکا کہنا تھا کہ جی ڈی پی کا 18 فیصد ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے صوبوں کو 3 فیصد ٹیکس جمع کر کے وفاق کو دینا ہو گا، صوبے صرف 0.8 فیصد اور پٹرولیم لیوی سے ایف بی آر کو 1 فیصد جی ڈی پی کی شرح کا ٹیکس ملتا ہے، سیلز ٹیکس میں 3 ہزار ارب روپے اور انکم ٹیکس میں 2 ہزار ارب روپے کا گیپ ہے۔راشد لنگڑیال نے اپنی بریفنگ میں مزید کہا کہ ٹیکس گزار سمجھتا ہے ٹیکس کا پیسہ ارکارن پارلیمنٹ، ججز کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے استعمال ہوتا ہے، شبلی فراز یہاں تو سینیٹرز کی تنخواہیں ہی اتنی کم ہیں کہ گزارا بھی مشکل ہے۔

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    یورپی بینک کی کراچی واٹر کارپوریشن کو تعاون فراہم کرنے کی منظوری

    یورپی بینک کی کراچی واٹر کارپوریشن کو تعاون فراہم کرنے کی منظوری

    انسانی اسمگلروں کو 33 ،33 سال قید کی سزا

  • کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    کوئی طاقت ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

    وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کر سکتی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا مشکور ہوں۔ اور کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات مرتب کی گئیں۔ آزاد کشمیر میں منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر غور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کر سکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کےعوام کو سستی بجلی کی سہولت فراہم کی۔ جبکہ آرڈیننس عدالتوں میں چیلنج ہوسکتے ہیں۔ میں وہ سیاسی کارکن ہوں جس کی سب سے بڑی طاقت مذاکرات ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں کشمیر کے مسائل کو ڈسکس کرنا بڑا اہم قدم ہے۔ کشمیر میں عوام نے ایک مسئلہ اٹھایا اور حکومت نے اس کو حل کیا۔ گفتگو کے ذریعے آزاد کشمیر کے مسائل حل کریں گے۔ اسی حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے شہریوں کو 3 روپے بجلی فراہم کی۔ اور اجلاس میں کشمیر میں وفاق کے منصوبوں کے علاوہ ہمارے ائیرپورٹس کو چلانے کی بات کی گئی۔

    محکمہ تعلیم سندھ کا درسی کتب کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    یورپی بینک کی کراچی واٹر کارپوریشن کو تعاون فراہم کرنے کی منظوری

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ٹکٹس کی رجسٹریشن شروع

  • محکمہ تعلیم سندھ کا درسی کتب کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    محکمہ تعلیم سندھ کا درسی کتب کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے ہدایت دی ہے کہ تعلیمی سال 26-2025 کے لیے درسی کتب کا جدید ضروریات کے مطابق جائزہ لیا جائے اور اس ضمن میں ٹیکسٹ ڈیولپمنٹ کے لیے تعلیمی ماہرین اور سول سوسائٹی کے افراد کی بھی مدد لینے کے ساتھ درسی کتب میں موجود کسی قسم کے نفرت پھیلانے والے مواد کی نشاندہی بھی کی جائے تا کہ ایسی چیزوں کو درسی کتب سے نکالا جا سکے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پرویز احمد بلوچ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیکسٹ ڈیولپمنٹ کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اسسمنٹ اینڈ ریسرچ سندھ (DCAR) کے کردار کو بڑھایا جائے تا کہ جامع ترقی کے اصولوں کے تحت طلبہ کی ذہنی، جسمانی، جذباتی اور سماجی ترقی کی ضرورت کے مطابق درسی کتب ترتیب دی جا سکیں، صوبائی وزیر نے کا کہا کہ تعلیم صرف معلومات کی ترسیل تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس سے طلبہ کو مثبت اور باشعور انسان بنانے میں مدد مل سکے۔صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے فریم ورک کو تبدیل کرنا ضروری ہے ٹیکسٹ بک بورڈ کا کام صرف کتب کی چھپائی اور ترسیل تک ہی محدود ہونا چاہیے، ٹیکسٹ بک بورڈ کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اسے کمپنی ایکٹ میں تبدیل کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے، انہوں نے کہا کہ درسی کتب میں ایسے اسباق شامل کیے جائیں جو تخلیقی سوچ کو فروغ دیں جبکہ ہم نفرت پھیلانے والی کسی بھی بات کو اپنے کتب میں باقی نہیں رکھ سکتے، اب ہمیں نفرتوں کے سبق کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔سید سردار علی شاہ نے کہا کہ یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ہم اپنی دھرتی کی تاریخ اپنے ہیروز اور تاریخی شخصیات بشمول اس زمین سے وابستہ لوگوں کے بارے میں نہ پڑھائیں، ہمیں اپنے بچوں کو یہ پڑھانا بھی ضروری ہے کہ تاریخ میں اس خطے کا تعارف امن رواداری، اتحاد اور ایک دوسرے کا احترام کرنے والوں میں سے ہے، اپنے بچوں کو ہمیں ایک ایسی کتابیں دینا ہے جو اسے تمام مذاہب کا احترام بھی سکھائے۔ صوبائی وزیر نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمیں کو ہدایت کی کہ آئندہ تعلیمی سال کے لیے کتب کی چھپائی کے مر حلے کو آگے بڑھتے جلد شروع کیا جائے ۔

    جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ ،بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    بینظیر بھٹو کی برسی، خیرپور سے ہزاروں کارکنوں کا قافلہ روانگی کے لیے تیار

    قومی انتخابات 2024، فافن کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی

    پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    بلاول بھٹو کی مسیحی کمیونٹی کو کرسمس مبارک باد

  • یورپی بینک کی کراچی  واٹر کارپوریشن کو تعاون فراہم کرنے کی منظوری

    یورپی بینک کی کراچی واٹر کارپوریشن کو تعاون فراہم کرنے کی منظوری

    یورپی سرمایہ کاری بینک کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے پانی اور توانائی کے منصوبوں میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی واٹر کارپوریشن نے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی کی جس کے تحت یورپی سرمایہ کاری بینک نے واٹر کارپوریشن میں دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرح مالی تعاون فراہم کرنے کی اصولی منظوری دے دی.

    باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق یورپی سرمایہ کاری بینک کا ایک اعلی سطحی جائزہ مشن فروری 2025 میں واٹر کارپوریشن کا دورہ کرے گا اس دورے کا مقصد سرمایہ کاری کے منصوبے کا جائزہ لینا اور عالمی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر بینک کی شراکت سے سرمایہ کاری کے حجم کا تعین کرنا ہے یہ مشن پپری گھارو اور حب میں پانی صاف کرنے کے پلانٹس کی تعمیر کے امکانات کا جائزہ لے گا اس کے علاو مشن نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور توانائی کے ضیاع کو کم کرنے کے حوالے سے اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے توقع ہے کہ واٹر کارپوریشن کو پانی کے ضیاع کو کم کرنے اور فیلڈ اسٹاف کی تربیت کے لیے تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی واٹر کارپوریشن نے یورپی سرمایہ کاری بینک کو 100 ملین امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے کی تجویز پیش کی ہے اس منصوبے کے تحت تمام ضروری انتظامات اور بات چیت صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ مکمل جانچ پڑتال کے بعد کی جائے گی یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپی سرمایہ کاری بینک دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک 94 ارب یورو سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکا ہے لیکن پاکستان کی کسی بھی واٹر یوٹیلیٹی کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا اس سرمایہ کاری سے واٹر کارپوریشن کے توانائی کے منصوبوں میں کافی بہتری آئے گی واٹر کارپوریشن اپنی توانائی کی ضروریات پورا کر سکے گا اور واٹر کارپوریشن توانائی کی پیداور کا خود کفیل ہو سکے گا جو آگے چل کر واٹر کارپوریشن کی معاشی مظبوطی کا سبب بنے گا اس کے علاہ واٹر کارپوریشن کا سندھ حکومت سے دارومدار بھی کم ہو جائے گا واضح رہے کہ واٹر کارپوریشن موجودہ وقت انتظامی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے عمل سے گزر رہا ہے جس کی بدولت بین الاقوامی مالیاتی ادارے واٹر یوٹیلیٹی کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری میں دلچسپی لے رہے ہیں اس لیے یہ شراکت داری کراچی کے شہریوں کے لیے ماحولیاتی تحفظ صحت اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    بینظیر بھٹو کی برسی، خیرپور سے ہزاروں کارکنوں کا قافلہ روانگی کے لیے تیار

    قومی انتخابات 2024، فافن کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی

    پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    بلاول بھٹو کی مسیحی کمیونٹی کو کرسمس مبارک باد

  • چیمپئنز ٹرافی 2025  کیلئے ٹکٹس کی رجسٹریشن شروع

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ٹکٹس کی رجسٹریشن شروع

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جلد شروع ہوگا،شائقین آج سے ٹکٹ کیلئے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔شائقین ٹکٹوں کیلئے آئی سی سی کی ویب سائٹ پر خود رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،پہلے رجسٹرڈکروانے والے شائقین کو ترجیح دی جائے گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کےلئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جلد شروع ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے شائقین آج سے ٹکٹ کے لیے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔اس کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 27فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اس کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ 20 فروری کو یو اے ای میں شیڈول ہے۔

    انسانی اسمگلروں کو 33 ،33 سال قید کی سزا

    سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، شرجیل میمن

    جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ ،بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    بینظیر بھٹو کی برسی، خیرپور سے ہزاروں کارکنوں کا قافلہ روانگی کے لیے تیار

  • انسانی اسمگلروں کو 33 ،33 سال قید کی سزا

    انسانی اسمگلروں کو 33 ،33 سال قید کی سزا

    گوجرنوالہ کی عدالت نے 2023 میں درج مقدمے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو مجرموں کو 33، 33 سال قید اور 18، 18 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق 2023 میں تھانہ ایف آئی اے میں دونوں مجرمان پر انسانی اسمگلنگ کامقدمہ درج کیا گیا تھا، مجرمان نے سیالکوٹ کے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 32 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے تھے۔انسانی اسمگلرز نے شہری کو اٹلی بھجوانے کی بجائے لیبیا میں قید کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، مجرم شہری پر تشدد کر کے گھر والوں سے تاوان طلب کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق مجرموں نے تاوان وصول کرنے کے بعد یرغمال بنائے گئے شہری کا رابطہ گھر والوں سے نہیں کروایا، لیبیا میں لاپتا شہری کے گھر والوں کی شکایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کی۔ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اسپیشل جج سینٹرل ون محمد نعیم شیخ نے انسانی اسمگلرز سرور اور رؤف کو سزا کا حکم سنایا۔دوسری جانب ، ملتان میں (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم نے شہری کو ترکیہ میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کیے۔ملزم نے شہری کو زمینی راستے سے غیر قانونی طور پر ایران بھجوایا تھا، ایران پہنچنے پر ملزم نے متاثرہ شہری کو انسانی اسمگلرز کے حوالے کر دیا تھا جہاں اس پر تشدد کیا جاتا تھا۔خیال رہے کہ ایف آئی اے نے دو روز قبل (22 دسمبر) یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔گرفتار ملزمان میں محمد اسلم ،سعید احمد شامل تھے، جبکہ ملزم محمد اسلم یونان کشتی حادثے میں ملوث تھا اور ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے، گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام لاکھوں روپے ہتھیائے۔واضح رہے کہ 16 دسمبر کو یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے متعدد تارکین وطن سمیت 40 پاکستانیوں کی موت ہو گئی تھی۔

    سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، شرجیل میمن

    جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ ،بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    بینظیر بھٹو کی برسی، خیرپور سے ہزاروں کارکنوں کا قافلہ روانگی کے لیے تیار

    پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    بلاول بھٹو کی مسیحی کمیونٹی کو کرسمس مبارک باد