Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کا بلدیہ عظمی کراچی بلڈنگ میں احتجاج

    پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کا بلدیہ عظمی کراچی بلڈنگ میں احتجاج

    بلدیہ عظمی کراچی میں پی ٹی آئی کے ہمخیال گروپ کی جانب سے کے ایم سی کی ناقص کارکردگی، ادارے میں افسران کی کرپشن اور میئر کراچی کی شہر کی ترقی میں عدم دلچسپی کے خلاف ہم خیال گروپ کے پارلیمانی لیڈر اسد امان کی قیادت میں کے ایم سی بلڈنگ پر پر امن احتجاج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق احتجاج میں ہمخیال گروپ کے 28 منتخب یوسی چیئرمینوں نے اپنے حلقے کے عوام کے ہمراہ شرکت کی۔احتجاج کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر اسد امان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کو منتخب ہوئے دو سال ہونے کو ہیں کہ لیکن شہر میں اب تک ترقی کے نام پر صرف روڈ پر پیچز لگائے گئے ہیں۔ شہر کی تباہ حالی کے ایم سی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم نے میئر کراچی کے آگے متعدد بار اپنے مطالبات رکھے لیکن ہمیں ان کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔یہ مطالبات ہمارے ذاتی نہیں بلکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک کونسل ممبران کو فنڈ کے نام پر ایک اسٹریٹ لائٹ تک مہیا نہیں کی گئی۔ ہماری یونین کونسلز کے عوام کے ساتھ میئر کراچی کا سوتیلا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ کے ایم سی میں بیٹھے افسران نے ادارے میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ راشی افسران کے خلاف متعدد شکایتوں کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔اسد امان نے مزید کہا کہ ہم نے سٹی کونسل کے گزشتہ اجلاس کا احتجاجا بائیکاٹ کیا اور آج ہم یہاں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے آئے ہیں۔ ہم میئر کراچی کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ ہمارے مطالبات سنے جائیں ورنہ آج ہم یہاں بلڈنگ کے اندر احتجاج کررہے ہیں اسکے بعد ہم عوام کے ہمراہ سڑکوں پر نکلیں گے۔ اسکے باوجود بھی مسائل حل نہ ہوئے تو ہم اس ایوان سے مستعفی ہو جائیں گے جہاں عوام مسائل کی کوئی سنوائی نہیں۔اس موقع پر ڈپٹی پارلیمانی لیڈر صلاح الدین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کی مد میں حاصل ہونے والے کے ایم سی چارجز کا پیسہ کہاں جارہا ہی کے ایم سی کے ریونیو میں مسلسل اضافے کے باوجود ارکان کونسل کو فنڈز جاری نہیں کیے جارہے۔ ملک کو 70 فیصد سے زائد ریونیو دینے والے شہر میں ایسا لگتا ہے جیسے کوئی بلدیاتی نظام نہیں ہے۔ جن کاموں کو میئر کراچی ترقیاتی کام کہتے ہیں وہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں میئر کراچی کی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تو ہم اپنے احتجاج کو مزید وسیع کریں گے۔

    نان فائلرز پرحکومت نے سخت پابندیاں لگا دیں

    یونان کشتی حادثہ، جاں بحق پاکستانیوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ

  • نان فائلرز پرحکومت کی جانب پابندیوں کا امکان

    نان فائلرز پرحکومت کی جانب پابندیوں کا امکان

    حکومت نے نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری کرلی ہے جس کے بعد وہ بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے، جائیداد اور گاڑی بھی نہیں خرید سکیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ٹیکس لا ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جس کی مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرز پر 800 سی سی سے زائد کی گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، مخصوص حد سے زیادہ شیئرز کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی۔غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں گے، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے، غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی، ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی لسٹ جاری کریگا ان کے اکاؤنٹس فریز ہوں گے۔مجوزہ ترمیم کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں گے، سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے 2 دن بعد ان فریز کر دیے جائیں گے جس کے لیے چیف کمشنر کے پاس اپیل کرنا ہوگی۔مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کرسکیں گے، ایک حد سے زیادہ ٹرانزیکشنز نہیں کرسکیں گے، انہیں موٹرسائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ فائلر کے والدین، اولاد 25 سال تک کی عمر کے بچے ، بیوی فائلرز تصور ہوں گے جبکہ پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

    یونان کشتی حادثہ، جاں بحق پاکستانیوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں،73 ملین ڈالر سے زائد کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

    یوکرین جدید لیزر ہتھیار رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا

  • یونان کشتی حادثہ، جاں بحق پاکستانیوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ

    یونان کشتی حادثہ، جاں بحق پاکستانیوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ

    یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 35سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 3دن کے ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر7 لاشیں نکالی گئیں،کشتیوں کے حادثے میں 30سے زائد پاکستانی لاپتہ ہیں۔ یونانی کوسٹ گارڈز نے 72گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن ختم کر دیا،حکام کا کہنا ہے خراب موسم اور سخت سردی کے باعث کسی کا بچنا ممکن نہیں۔واضح رہے نکالی جانے والی 7 لاشوں میں سے 5 کا تعلق پاکستان سے ہے،2 میتوں کا تعلق سیالکوٹ، 2 کا گجرات اور ایک کا منڈی بہائوالدین سے ہے۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں،73 ملین ڈالر سے زائد کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

    پنجاب: کالجزمیں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سمیں بلاک

  • سکیورٹی اداروں کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    سکیورٹی اداروں کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    سندھ رینجرز، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد سے دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور بھتہ وصولی کی متعدد وارداتوں میں ملوث فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزمان محمد جاوید سواتی عرف بھائی جان، شاہد حسین عرف عمر اور اکبر زیب خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، یمیونیشن اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔پاکستان رینجرز (سندھ)اور CTD ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج سوات گروپ سے ہے۔ ملزم جاوید سواتی عرف بھائی جان 2008 میں فتنہ الخوارج سوات گروپ میں شامل ہوا اور سوات میں کمانڈر عمر الرحمان عرف استاد فاتح اور بن یامین کے گروپ کے ساتھ سوات میں انتہائی متحرک رہا۔ملزم کے دو بھائی شاہد اور زاہد سوات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہوگئے تھے اور ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ سوات آپریشن کے بعد کراچی میں شفٹ ہوا اور مختلف مقامات پر روپوش رہا۔ملزم 2012 میں کراچی سے گرفتار ہوا اور سوات میں عرصہ تقریبا 14 ماہ تک جیل میں رہا۔جیل سے رہائی کے بعد ملزم گلشن بونیر لانڈھی میں شفٹ ہوا جبکہ ملزم کے قریبی ساتھی کمانڈر عمرالرحمان عرف استاد فاتح، عبد الرحمان عرف شہزاد، حبیب اللہ عرف معاویہ کنڑ افغانستان میں شفٹ ہوگئے .ملزم کے کمانڈر عمر الرحمان عرف استاد فاتح ، عبد الرحمان عرف شہزاد اور حمید اللہ عرف اظہار سے انتہائی قریبی تعلقات تھے اور بذریعہ واٹس ایپ مسلسل رابطے میں تھے ۔ ملزم ان کے لئے سہولت کاری کا کام بھی سر انجام دیتا رہا ہے۔۔رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان شاہد حسین عرف عمر اور اکبر زیب خان 2010 میں غلبہ السلام میں شامل ہوئے۔ 2014 میں زکریا عرف انعام اللہ فتنہ الخوارج سوات گروپ میں شامل ہوئے۔ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں اور افغانستان متعدد بار جاچکے ہیں۔ ملزمان کراچی میں بھتہ وصولی، قتل و اقدام قتل کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں زکریا عرف انعام اللہ ، رفیع اللہ عرف ٹیکسی والا اور عدنان ہزارے وال کے ساتھ مل کر جنرل ٹائر کمپنی کے صدر کو 20لاکھ روپے، بنارس میں جنرل سٹور کے مالک کو 10 لاکھ روپے، اسٹیل ٹاون میں ٹینکر والے کو 10 لاکھ روپے، بنارس کے قریب فروٹ سپلائر کو 3 لاکھ، پراپرٹی ڈیلر کو 2 لاکھ ، بنارس میں جنرل اسٹور کے مالک کو 15 لاکھ کی بھتہ کی ڈیمانڈ کی اور متعدد سے بھتہ وصول کیا۔تاجرعبدالغفارسے مبلغ 50 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس کی ایف آئی آر تھانہ قائد آباد میں درج ہے۔ ملزم اکبرزیب خان نے اپنے ساتھی زکریا عرف انعام للہ کے ساتھ مل کر لانڈھی کے قریب مخبری کے شبے میں ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل فضل زادہ کو قتل اور سید آفرین کو زخمی کیا جس کی ایف آئی آر تھانہ قائد آباد میں درج ہے۔ملزمان سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

    مئیر کراچی نے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں مردہ خانے کا افتتاح کردیا

    ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال میں کرنے کی پابند ہوگی، ترامیم منظور

    دولہا نئی نویلی دلہن جنگل میں چھوڑ کر فرار

    وزارت قانون کا ضابطہ فوجداری 1898 میں اصلاحات کرنے کا اعلان

  • بشارالاسد حکومت گرانے کےپیچھے ترکی کا ہاتھ ہے، ٹرمپ

    بشارالاسد حکومت گرانے کےپیچھے ترکی کا ہاتھ ہے، ٹرمپ

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے پیچھے ترکیہ کا ہاتھ ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ شام کے مستقبل کی کنجی اب انقرہ کے پاس ہے.ترکیہ شام کو چاہتا تھا اور اردوان کی ذہانت نے اسے کامیاب بھی کردیا، ترکیہ نے جانی نقصان کے بغیر شام کو فتح کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے والوں کا کنٹرول ترکیہ کے پاس ہے اور یہ ٹھیک ہے. نومنتخب امریکی صدرٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ بڑی فوجی قوت ہے لیکن شام میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ترکیہ شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ شام میں شار الاسد کا طویل اقتدار گزشتہ ہفتے اختتام پذیرہو گیا تھا جب سابق شامی صدر استعفی دینے کے بعد ملک سے فرار ہوکر روس میں چلے گئے.

    ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال میں کرنے کی پابند ہوگی، ترامیم منظور

    دولہا نئی نویلی دلہن جنگل میں چھوڑ کر فرار

    وزارت قانون کا ضابطہ فوجداری 1898 میں اصلاحات کرنے کا اعلان

    سندھ کے اکنامک زونز چینی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

  • کراچی میں آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

    کراچی میں آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

    کمشنر کراچی اور کنٹرولر جنرل پرائیسز اینڈ سپلائیز سید حسن نقوی نے آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق فلور ملوں کے ڈھائی نمبر فی کلو ریگولر آٹے کی ریٹیل قیمت 94روپے کلو مقرر کی گئی ہے جو گزشتہ سرکاری قیمت 98 روپے سے 4 روپے کم ہے۔ہول سیل آٹے کی قیمت 90 روپے مقرر کر دی جو سابقہ ہول سیل قیمت 93 روپے سے تین روپے کم ہے۔
    اسی طرح ایکس فلور ملز ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 87روپے کلو مقرر کر دی گئی جو سابقہ سرکاری قیمت 90 روپے سے تین روپے کم ہے۔فائن چکی آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت 92روپے مقرر کر دی گئی جبکہ ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 95روپے کلو مقرر کر دی گئی۔ ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 99 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔چکی کے آٹے کی قیت فی کلو 115 روپے مقرر کر دی گئی جو سابقہ قیمت 123 روپے کے مقابلے میں 8 روپے کلو کم ہے۔سرکاری قیمت کے مطابق فائن آٹے کی قیمت میں مئی 2024 کے مقابلے میں 18 روپے کی کمی آچکی ہے اور فائن آٹا 117 روپے کی سرکاری قیمت سے اب 99 روپے کلو پر آچکا ہے تاہم شہر بھر میں نان بائی بدستور روٹی کی قیمت 20 سے 25 روپے اور چپاتی کی قیمت 12 سے 15 روپے وصول کر رہے ہیں جبکہ بیکری آئٹمز ڈبل روٹی، بن، پاپے، بسکٹ اور دیگر آئٹمز کی قیمت میں بھی کوئی کمی نہیں آسکی۔نئے نوٹیفکیشن میں کمشنر کراچی نے وارننگ دی ہے کہ دکاندار اور آٹا فروش سرکاری قیمت کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کریں، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال میں کرنے کی پابند ہوگی، ترامیم منظور

    دولہا نئی نویلی دلہن جنگل میں چھوڑ کر فرار

    جاپان صحت، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا

    وزارت قانون کا ضابطہ فوجداری 1898 میں اصلاحات کرنے کا اعلان

  • اسرائیل کو امداد دینے پر امریکی حکومت پر مقدمہ

    اسرائیل کو امداد دینے پر امریکی حکومت پر مقدمہ

    فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کو امداد دینےپر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس مقدمے کا باضابطہ اعلان منگل کو کیا گیا جس میں محکمہ خارجہ پر ایک وفاقی قانون پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔وفاقی قانون کے تحت ماورائے عدالت قتل اور تشدد جیسی سنگین خلاف ورزیوں میں مصروف غیرملکی فوجی یونٹوں کو رقوم کی منتقلی پر پابندی عائد ہے۔غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے اور امریکا میں پانچ فلسطینیوں نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر اسرائیلی فوج کی امریکی امداد کو روکنے کے لیے امریکی حکومت پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ محکمہ خارجہ کی لیہی قانون کو لاگو کرنے میں ناکامی خاص طور پر غزہ جنگ کے 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر حیران کن ہے۔غزہ میں اسرائیل کی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اکتوبر 2023 کے اوائل سے اب تک 45,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور اقوام متحدہ اور دنیا کے معروف حقوق گروپوں نے اسرائیلی فوج پر نسل کشی سمیت جنگی جرائم کا الزام لگایا ہے۔اس مقدمے کی مرکزی مدعی، غزہ کی ایک ٹیچر ہے جس کا نام امل غزہ ہے جو جنگ شروع ہونے کے بعد سے سات بار جبری طور پر بے گھر ہو چکی ہے اور اس کے خاندان کے 20 افراد اسرائیلی حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔انہوں نے مقدمے کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ میرے مصائب اور میرے خاندان کو جو ناقابل تصور نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اس میں نمایاں کمی آئے گی اگر امریکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والے اسرائیلی یونٹوں کو فوجی امداد فراہم کرنا بند کر دیتا ہے۔

    دولہا نئی نویلی دلہن جنگل میں چھوڑ کر فرار

    جاپان صحت، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا

    سندھ کے اکنامک زونز چینی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

    پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

  • مئیر کراچی نے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں مردہ خانے کا افتتاح کردیا

    مئیر کراچی نے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں مردہ خانے کا افتتاح کردیا

    میئر کراچی مرتضی وہاب نے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں مردہ خانے کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مرتضی وہاب نے افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کو لوگوں کے بہترین مفاد میں استعمال کریں گے، کروڑوں روپیخرچ کرنے کے باوجود مردہ خانہ غیر فعال تھا۔انہوں نے بتایا کہ غسل اور میت کے لیے علاقے میں کوئی جگہ موجود نہیں تھی۔میئر کراچی نے بتایا کہ خوشی ہے کہ پرانے بجٹ میں مردہ خانے کو فعال کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عوام کی خدمت کرنی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ نظام کو بہتر کرنے کے لیے میں سب کے ساتھ ہوں، چائلڈ لیبر لوگوں کے گھروں میں بھی دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے اپنے بچے ہیں ویسے ہی دیگر بچوں کا بھی خیال کرنا چاہیے۔

    ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال میں کرنے کی پابند ہوگی، ترامیم منظور

    دولہا نئی نویلی دلہن جنگل میں چھوڑ کر فرار

    وزارت قانون کا ضابطہ فوجداری 1898 میں اصلاحات کرنے کا اعلان

  • ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال میں کرنے کی پابند ہوگی، ترامیم منظور

    ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال میں کرنے کی پابند ہوگی، ترامیم منظور

    وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی منظوری دے دی جن کے تحت ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال کے اندر کرنے کا پابند ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ان ترامیم کے تحت خواتین، 12 سال سے کم اور 70 سال سے زائد مرد ، جسمانی اور ذہنی معذوری کا شکار افراد اپنی سہولت کی جگہ پر بیان ریکارڈ کروا سکیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اس ترمیمی بل کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا، کریمنل پروسیجر ترمیمی بل میں ان ترامیم کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے نظام کو آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ملزم سے تفتیش کے لیے پولیس افسر جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات اور فورینسک طریقہ کار کا استعمال کر سکے گا، ان ترامیم کے تحت گواہان کے آڈیو، ویڈیو بیانات ریکارڈ کروائے جا سکیں گے۔اس میں مزید کہا گیا کہ ترمیمی بل میں تفتیش کے دوران پراسیکیوٹر کے کردار کو مضبوط کرنے کے حوالے سے شقیں شامل کی گئی ہیں، پراسیکیوٹر، پولیس رپورٹ میں کسی بھی کمی و نقص کی نشاندہی کر سکے گا۔اس کے علاوہ ان ترامیم کے تحت ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال کے اندر کرے گا اور تاخیر کی صورت میں متعلقہ ہائی کورٹ سے جوابدہی ہو گی۔مزید برآں اپیلیٹ کورٹ کسی بھی اپیل پر 6 ماہ سے ایک سال کے اندر فیصلہ سنانے کی پابند ہو گی، علاوہ ازیں پولیس تفتیش میں بے گناہی اور ڈسچارج رپورٹ کی تیاری کی صورت میں ملزم ضمانت کا حقدار ہو گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے وفاقی وزارتوں ڈویژنز میں ای-آفس کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے 18 ڈویژنز میں ای۔آفس کا 100 فیصد نفاذ کیا جا چکا ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ وفاقی حکومت میں ای آفس پر اس بڑے پیمانے پر کام کیا گیا جو کہ پیپر لیس اکانومی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

    دولہا نئی نویلی دلہن جنگل میں چھوڑ کر فرار

    جاپان صحت، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا

    جاپان صحت، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا

    سندھ کے اکنامک زونز چینی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

  • دولہا نئی نویلی دلہن جنگل میں چھوڑ کر فرار

    دولہا نئی نویلی دلہن جنگل میں چھوڑ کر فرار

    بھارت کی ریاست تلنگانہ میں دولہا خودکشی کی کوشش کرنے والی اپنی نئی نویلی دلہن کو جنگل میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا وکرم ملازمت کے سلسلے میں بنگلورو میں قیام پذیر تھا جہاں اس کی ملاقات رابعہ نامی لڑکی سے ہوئی۔وکرم اور رابعہ کو پہلی ملاقات میں ایک دوسرے سے پیار ہوگیا تھا اور انہوں نے 4 دسمبر کو شادی کی، لیکن بہت جلد دونوں کے درمیان جھگڑے ہونے لگے۔جوڑا بنگلورو چھوڑ کر حیدر آباد منتقل ہوگیا لیکن ان کے درمیان جھگڑے ہوتے رہے۔ایک دن رابعہ نے دلبرداشتہ ہو کر زیادہ مقدار میں نیند کی گولیاں کھا لیں جس سے ان کی طبیعت بگڑنے لگی۔ وکرم نے اسے اسپتال منتقل کرنے کے بجائے ملوگومنڈل کے ون ٹی مامڑی جنگل میں چھوڑ کر فرار کہیں فرار ہوگیا۔جنگل کے اطراف رہائش پذیر افراد نے معاملے علم میں آنے پر پولیس اطلاع دی اور رابعہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے نئی نویلی دلہن کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے ان کو اطلاع دی۔پولیس دولہا کا سراغ لگانے کیلیے چھاپے مار رہی ہے.

    جاپان صحت، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا

    وزارت قانون کا ضابطہ فوجداری 1898 میں اصلاحات کرنے کا اعلان

    یونان کشتی حادثہ، نوجوانوں نے ایجنٹ کو 24 لاکھ فی کس دیے

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ