Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • جاپان صحت، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر  دے گا

    جاپان صحت، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا

    جاپان نے خیبرپختونخوا میں زچہ بچہ کی صحت اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ایک علیحدہ گرانٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق معاہدے پر جاپان کے قائم مقام سفارت کار تاکانو شوئچی اور وزارت اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر جائیکا پاکستان کے چیف نمائندے ناؤاکی میاتا اور جوائنٹ سیکرٹری محمد یحییٰ اخونزادہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔یو این ایف پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر 50 منٹ میں ایک عورت حمل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہے، دیہاتی خواتین کو صحت کی دیکھ بھال تک محدود رسائی کا سامنا ہے اور بچوں کی پیدائش کے حوالے طبی سہولیات بہت اور اس سمت میں پیش رفت بہت سست ہے، موجودہ رفتار سے پاکستان کو پیدائش کے دوران ہونے والیاموات کے خاتمے میں 122 سال لگیں گے اور اور خاندانی منصوبہ بندی کی ضروریات کو پورا کرنے میں 93 سال لگ سکتے ہیں۔
    واضح رہے کہ 2022 میں پاکستان میں اس کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا جس میں ایک ہزار 700 افراد جاں بحق ہوئے، 33 کروڑ افراد متاثر ہوئے، مویشی ہلاک، زرعی زمین زیر آب آگئی اور سرکاری تخمینوں کے مطابق 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔اس تمام صورتحال میں جاپان خیبرپختونخوا میں سیلاب زدہ علاقوں اور ہزارہ ڈویژن میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے پاکستان کومجموعی طور پر 2 کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گیا، یہ امداد ان دو منصوبوں کے لیے فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں پاکستان اور جاپان کے درمیان معاہدے طے پاگئے۔اس امداد میں زچہ و بچہ کی صحت کے لیے 99 لاکھ 10 ہزار ڈالر اور دریائے سندھ میں سیلاب مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے ایک کروڑ 86 لاکھ 70 ہزار ڈالر شامل ہیں۔زچہ و بچہ صحت کے منصوبے کے تحت ہزارہ ڈویژن کے 21 مراکز صحت میں جدید طبی آلات نصب کیے جائیں گے تاکہ زچگی اور بچوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔اس منصوبے کا مقصد 2029 تک ادارہ جاتی ڈلیوریز، سی سیکشنز اور الٹراساؤنڈ معائنے کی تعداد میں اضافہ کرکے زچہ و بچہ کی شرح اموات میں کمی لانا ہے، یہ اقدام معیاری طبی خدمات کی فراہمی اور عوام کا اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اس کے تحت سیلاب مینجمنٹ منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 45 ہائیڈرولوجیکل اور ہائیڈرولک نیٹ ورک نصب کیے جائیں گے اور خیبرپختونخوا میں دریا کے حفاظتی ڈھانچوں کی بحالی کی جائے گی۔اس منصوبے کا مقصد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنا اور بنیادی ڈیٹا کی دستیابی کو بہتر بنانا ہے تاکہ مستقبل میں دریا مینجمنٹ کو مؤثر بنایا جا سکے، اس منصوبے میں ’بیلڈ بیک بیٹر‘ کا تصور اپنایا گیا ہے تاکہ سیلابی خطرات سے بچاؤ کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

    وزارت قانون کا ضابطہ فوجداری 1898 میں اصلاحات کرنے کا اعلان

    سندھ کے اکنامک زونز چینی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

    یونان کشتی حادثہ، نوجوانوں نے ایجنٹ کو 24 لاکھ فی کس دیے

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

  • وزارت قانون کا ضابطہ فوجداری 1898 میں اصلاحات کرنے کا اعلان

    وزارت قانون کا ضابطہ فوجداری 1898 میں اصلاحات کرنے کا اعلان

    وزارت قانون و انصاف نے ضابطہ فوجداری 1898 میں جامع اصلاحات کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت قانو ن و انصاف کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد مجوزہ ترامیم کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا.وزارت قانون کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے ضابطہ میں ترامیم کی تجویز دی، ترامیم بار کونسلز، وکلا، پراسیکیوٹرز، ججوں سے مشاورت کی عکاسی کرتی ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 1898 کے کرمنل پروسیجر کوڈ میں وسیع پیمانے پر اصلاحات پیش کیں، وفاقی کابینہ کے سامنے مجوزہ ترمیم پیش کی گئیں جن کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔مجوزہ اصلاحات میں تیزی لانے اور واضح عمل کو یقینی بنایا گیا، ایف آئی آر الیکٹرانک ذریعہ سے جمع کروانے کا طریقہ کار متعارف کروایا جارہا ہے، ابتدائی پوچھ گچھ کے اختیارات کے ساتھ ایف آئی آر کا اندراج متعارف کراویا جائے گا۔وزارت قانون کے مطابق ترامیم کے تحت صرف خواتین افسران ہی خواتین کو گرفتار کرسکتی ہیں، جدید تفتیشی ٹولز، آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ سے شواہد کی درستگی کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔پراسیکیوٹرز کو پولیس رپورٹس میں خامیوں کی نشاندہی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، ترمیم کے مطابق ثبوت کم ہونے کی صورت میں تفتیش کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے، اصلاحات سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ ہوگا۔

    سندھ کے اکنامک زونز چینی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

    یونان کشتی حادثہ، نوجوانوں نے ایجنٹ کو 24 لاکھ فی کس دیے

  • سندھ کے اکنامک زونز چینی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

    سندھ کے اکنامک زونز چینی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

    چین کے اعلی سطحی کاروباری وفد نے سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی (SEZMC) کے دفتر کا دورہ کیا اور سندھ میں صنعتی، انفراسٹرکچر اور طبی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس کی صدارت سیکریٹری انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ راجہ خرم شہزاد عمر نے کی جنہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور سازگار ماحول کی یقین دہانی کرائی۔ دھابیجی اکنامک زون کو سی پیک منصوبے کے تحت تیزی سے ترقی دی جا رہی ہے جبکہ خیرپور اکنامک زون مکمل طور پر تیار ہے اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین جگہ ہے۔ چینی وفد نے الیکٹرک وہیکل (EV) مینوفیکچرنگ، خاص طور پر تین پہیوں والے الیکٹرک وہیکل کی مینوفیکچرنگ میں فوری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس منصوبے میں مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک کے خواہشمند ہیں۔طبی شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں نے سندھ حکومت کے میڈیکل سٹی منصوبے میں سرمایہ کاری کے ساتھ بیماریوں پر تحقیق و ترقی (R&D) کے لیے کام کرنے کا عندیہ دیا جبکہ الیکٹرانک مصنوعات کے پلانٹ کے قیام میں بھی دلچسپی ظاہر کی تاکہ جدید چینی مصنوعات پاکستانی عوام کو متعارف کرائی جا سکیں۔ چینی وفد نے سندھ حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت تعاون اور مراعات فراہم کرے تو وہ سندھ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ پاکستان خطے کے ممالک کو جوڑنے والا ایک اہم ملک ہے۔سیکریٹری انویسٹمنٹ راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سے نہ صرف صنعتی ترقی ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہوگی۔ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے ایک شفاف اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری سے صوبے کی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

    پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

    سندھ پبلک سروس کمیشن نے سی سی ای-2021 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا

  • یونان کشتی حادثہ، نوجوانوں نے ایجنٹ کو 24 لاکھ فی کس دیے

    یونان کشتی حادثہ، نوجوانوں نے ایجنٹ کو 24 لاکھ فی کس دیے

    یونان کشتی حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہارنے والے 2 پاکستانی نوجواںو کا تعلق سیالکوٹ کے نواحے علاقے سے تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ 20 سالہ سفیان اور 15 سالہ عابد 2 ماہ قبل کشتی کے ذریعے یونان کیلئے روانہ ہوئے۔لواحقین نے بتایا کہ دونوں کو بھیجنے والے ایجنٹ ثاقب کا تعلق بھی گاؤں موری کے ججہ سے ہے، ایجنٹ سے 24 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے معاملہ طے ہوا تھا۔ دونوں نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کے لیے ایجنٹ کو 24 لاکھ روپے فی کس دیے، جاں بحق دونوں افراد کا تعلق نواحی علاقے اونچا ججہ اور موری کے ججہ سے تھا۔یونان کشتی حادثے کا شکار ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ہمارے بچوں کی میتیں لانے کے انتظامات کرے۔خیال رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے جنوبی جزیرے گاؤڈوس کے قریب لکڑی سے بنی کشتی الٹنے سے کم از کم 5 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں، جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ بحیرہ روم میں جنوبی جزیرے گیوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں 39 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔کشتی حادثے میں 40 افراد لاپتہ ہوگئے تھے، تاہم مسافروں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری تھیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی۔

    پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز

  • پاک بحریہ  کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

    پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

    پاک بحریہ کے 29ویں اینٹی سب میرین وارفیئر اسکواڈرن کے اے ٹی آر ایئر کرافٹ نے دالامان، ترکی، میں مشق ماوی بالینہ 2024 میں حصہ شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مشق ماوی بالینہ (MAVI BALINA) ترکی کی زیر قیادت ملٹی نیشنل اینٹی سب میرین وارفیئر (ASW) مشق ہے، جس میں 30 سے زیادہ بحری اثاثوں بشمول بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹرز اور UAVs نے حصہ لیا۔اس سال کی مشق مشرقی بحیرہ روم میں منعقد کی گئی؛ جس کا مقصد سب میرین آپریشنز اور اینٹی سب میرین وارفیئر طریقہ کار میں مہارت حاصل کرنا تھا ۔اس سال ترکیہ کے بحری فوج کے علاہ ترکیہ ائیر فورس اور سپیشل آپریشن فورسز کے متعدد اثاثوں نے نیٹو، امریکہ، پاکستان، یونان اور آذربائجان کی بحری افواج اور اسپیشل آپریشن فورسز کے دستوں ساتھ اس وسیع مشق میں حصہ لیا۔پاک بحریہ مشق ماوی بالینہ میں باقاعدگی سے حصہ لیتی ہے۔ مشق کے ہاربر فیز کے دوران پاکستان اور دیگر شریک بحری افواج کے درمیان ہونے والی سرگرمیوں میں باہمی دورے، ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور پلاننگ سیشنز شامل تھی؛ جس کے بعد سمندر میں مختلف اور طویل دورانئے کی اینٹی سب میرین آپریشنز کی مشقیں کی گئیں۔ پاک بحریہ کی مشق ماوی بالینہ میں باقاعدگی سے شرکت؛ دونوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور عالمی بحری افواج کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے۔ اس طرح کی مشترکہ سرگرمیاں خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کرداراد کرتی ہیں۔

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

  • اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے قیمتوں میں اوسط 25.78 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے اوسط 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کے لیے 8.71 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔اوگرا نے سوئی سدرن کا اوسط ٹیرف ایک ہزار 762 روپے 51 پیسے فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) مقرر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ سوئی ناردن کا اوسط ٹیرف ایک ہزار 778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں 208.67 فیصد تک اضافہ مانگا تھا، اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر گزشتہ ماہ عوامی سماعت کی تھی۔یاد رہے کہ حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شرط رکھی ہے اور آئندہ سال 15 فروری تک گیس کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کا نوٹی فکیشن کرنا ہوگا۔جنوری 2023 سے اب تک حکومت گھریلو صارفین کے لیےگیس 3 بارمہنگی کرچکی ہے جبکہ گیس صارفین پر 2 سال میں 953 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔سابقہ اتحادی حکومت میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا گیا تھا اور نگران حکومت کے مختصر دور میں گیس 2 بار مہنگی کی گئی تھی۔

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

    ایک اور یوٹرن، عمران نےسول نافرمانی تحریک ملتوی کردی

    پی ایس ایل کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید

  • نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے ماتحت ادارے کلک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر 11-G میں شیخ سعدی اسکول کے تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ سعدی اسکول عدم توجہ اور عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے 2014 سے بند ہو چکا تھا اور نشہ کے عادی افراد نے اس اسکول کو اپنا مسکن بنا لیا تھا۔ہمیں جب اختیار ملا تو نیو کراچی ٹاؤن کے بلدیاتی سرکاری اسکولوںکا دورہ کیا ۔اور ان اسکولوں کی عمارتوں کی خستہ حالی کا جائزہ لیااور ان اسکولوں کی عمارتوں کی از سر نو تعمیر اور تزین و آرائش کا بیڑا اُٹھایا الحمد اللہ آج شیخ سعدی اسکول کی تعمیر نو کا آغاز ہو چکا ہے اور انشاء اللہ اس اسکول کی عمارت کو گراؤنڈ پلس ون بنایا جائے گا جس کا کل رقبہ تقریباً 2000 اسکوئر فٹ ہے اور ہماری کو شش ہے کہ اس کی تعمیر مکمل کی جائے تاکہ تردیسی عمل کا آغاز جلد سے جلد ہوسکے۔اس موقع پریوسی 10 کے چیئرمین فیصل قاری ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مُشتاق احمد ،سپرٹینڈنگ انجینئربی اینڈ آر اشفاق حُسین،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،انجینئر بی اینڈ آر ساجد صدیقی و دیگرٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اسکول کی عمارت نئے سرے سے تعمیر کی جارہی ہے جبکہ پرانی خستہ حال عمارت کو مکمل ڈیمولش کردیا جائے گا۔بعد ازاں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کلک کے تعاون سے تعمیر کیا جانے والا پردہ پارک کا دورہ کیا جس کی تعمیر کے کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ پردہ پارک اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہوگا جو جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گاجو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوگا اس پارک میں بچوں کے لئے جھولے اور خواتین کے لئے بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا جہاں تفریح اور کھیل کے تمام مواقع میئسر ہونگے جبکہ نارتھ کراچی سیکٹرفائیو ایم اور فائیو ایل کے درمیانی 4200 سڑک جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس سڑک کی تعمیر کا آغاز بھی کلک کے تعاون سے شروع ہو چکا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کلک کی جانب سے نیو کراچی ٹاون میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز خوش آئنداقدام ہے،ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے نیو کراچی ٹاؤن میں مسائل کے خاتمے اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا جو بیڑا اُٹھا یا ہے اللہ کی مدد سے جلد اس میں کامیابی نصیب ہوگی ۔

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

    ایک اور یوٹرن، عمران نےسول نافرمانی تحریک ملتوی کردی

    چنئی ائیرپورٹ سے ایئر انڈیا کا ملازم سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا

  • سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد ہوئی۔اس موقع پر بچوں نے شوریٰ کونسل کے چیئرمین کو گلدستہ پیش کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان پر دلی مسرت ہوئی، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کا دورہ پاکستان دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے میں اہم پیش خیمہ ثابت ہو گا۔چیئرمین سعودی مجلسِ شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا دورہ کر کے انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں، پرتپاک استقبال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا مشکور ہوں۔دورہ پاکستان کے دوران ہمیشہ خلوص اور محبت ملی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالله بن محمّد بن ابراہیم الشیخ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے۔سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ صدر مملکت،، چیئرمین سینٹ اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

    سندھ پبلک سروس کمیشن نے سی سی ای-2021 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا

    پی ایس ایل کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید

  • ایک اور یوٹرن، عمران نےسول نافرمانی تحریک ملتوی کردی

    ایک اور یوٹرن، عمران نےسول نافرمانی تحریک ملتوی کردی

    سینئر رہنما تحریک انصاف، شیر افضل مروت نے کہا کہ فی الحال بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی تجویز پر سول نافرمانی کوملتوی کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےشیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیان سے تھوڑا نقصان ہوا ہے۔ ن لیگ کوشش کررہی ہے کہ مذاکرات آگے نہ بڑھ پائیں،ہم ڈی چوک آگئے تو اس کے حق دار نہیں تھے کہ گولی چلائی جاتی ،شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کو افسوس ہے تو ادھر بھی افسوس محسوس ہورہا ہے کہ اگر اس وقت مذاکرات ہوجاتے۔ملک ، پی ٹی آئی اور تمام نظام کے لئے اچھا ہوتا۔ ایسا نہیں کہ بانی یا پارٹی سول نافرمانی کی کال سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے قیادت کے مشورے کو اس دفعہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔فی الحال بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی تجویز پر سول نافرمانی کوملتوی کردیا ہے۔مذاکرات تعطل کا شکار نہیں ہونے چاہئیں تھے۔ جو ہوا قوم کی بدقسمتی تھی۔آپ اس کو ہماری غلطی، ڈھٹائی یا نا سمجھی کہیں ہم ہر حال میں ڈی چوک پہنچنا چاہتے تھے۔باجود اس کے کہ مذاکرات کی پیشکش ہوئی۔ 15 سے20 دنوں میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیشکش ہوئی تھی۔ ہم ڈی چوک آگئے تو اس کے حق دار نہیں تھے کہ گولی چلائی جاتی۔کمیٹی بنانے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت نہیں دی تھی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضلع کرم کے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ ضلع کرم میں اس وقت سیز فائر ہے۔ گرینڈ جرگہ ابھی تک کوہاٹ میں موجود ہے۔گرینڈ جرگے میں ایک نکتے کو چھوڑ کر باقی سب پر اتفاق ہوچکا ہے۔اسلحے کی حکومت کو حوالگی کے نکتے پر اتفاق ہونا ابھی باقی ہے۔

    سندھ پبلک سروس کمیشن نے سی سی ای-2021 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا

    پی ایس ایل کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید

  • سندھ پبلک سروس کمیشن نے سی سی ای-2021 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا

    سندھ پبلک سروس کمیشن نے سی سی ای-2021 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا

    سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان (CCE-2021) کے حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں۔ امتحانی عمل جو کہ کئی مراحل پر مشتمل تھا، صوبے کے مختلف محکموں کے لیے 73 امیدواروں کی سفارش کے ساتھ مکمل ہوا۔ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کا یہ عمل شفافیت اور سخت معیارات کے مطابق انجام دیا گیا۔

    ایس پی ایس سی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پروونشل مینجمنٹ سروس (PMS) BPS-17 کے لیے 15 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (DSP) BPS-17 کے لیے 30 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر (BPS-17) کے لیے 3 امیدوار، اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی (BPS-17) کے لیے 3 امیدوار، مختیار کار (BPS-16) کے لیے 14 امیدوار اور لیبر آفیسر (BPS-16) کے لیے 8 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔کامیاب خواتین امیدواروں میں کنول رونجھو، پروہ ارباب، طیبہ مظفر اور فرزانہ واحد کو PMS کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ پارس میرانی، صنوبر طفیل، پروہ شیخ، فضیلہ ممتاز، سائرہ پروین اور صدرا اقبال کو DSP کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ارم مشتاق نے مختیار کار کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔CCE-2021 کے پہلے مرحلے میں اسکریننگ ٹیسٹ لیا گیا، جس میں 22,877 امیدواروں نے شرکت کی۔ان میں سے 2,758 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ بعد ازاں تحریری امتحان منعقد ہوا، جس میں 186 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا زبانی امتحان رواں سال اکتوبر تک جاری رہا۔ایس پی ایس سی نے اس بھرتی کے عمل میں شہری، دیہی، خواتین اور دیگر کوٹہ سمیت آئینی تقاضوں کو پورا کیا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست اور محکموں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات ایس پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

    چنئی ائیرپورٹ سے ایئر انڈیا کا ملازم سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا

    سندھ اور پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا