Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کا فیصلہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کا فیصلہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ سیشن تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بیرون ملک دورے اور اتحاد تنظیمات مدارس کے سربراہی اجلاس اور قومی اسپیکرز کانفرنس کے سبب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس سے متعلق حتمی شیڈول اتحادی جماعتوں کے ساتھ جے یو آئی کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔پارلیمانی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مدارس سے متعلق مشترکہ اجلاس 17 دسمبر 11 بجے طلب کئے جانے پر غور کیا جارہا تھا جسے ری شیڈول کردیا گیا ہے۔

    کالعدم تنظیم کی فنڈنگ، سہولت کاری میں ملوث ملزم گرفتار

    شہریت کی تصدیق،حمیدہ بانو 22 برس بعد بھارت روانہ

  • روس نے ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا

    روس نے ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا

    روس نے 2025 سے بھارتیوں کو بغیر ویزا انٹری کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری اگست 2023 سے روس کے لیے ای-ویزا کے بھی اہل ہیں، جس کے اجرا میں تقریباً چار دن لگتے ہیں۔ روس اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے روس نے بھارتی شہریوں کو ویزے کے بغیر انٹری دینے کی اجازت دے دی ہے۔جون 2023 میں دونوں ممالک نے ویزا پابندیوں میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی تھی، تاہم اب روس کے نئے ویزا قوانین نافذ ہونے کے بعد بھارتی شہری بغیر ویزا روس کا سفر کر سکیں گے۔دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں روس نے بھارتیوں کو 9,500 ای-ویزا جاری کیے، اس برس 60 ہزار سے زیادہ بھارتیوں نے ماسکو کا سفر کیا، جو 2022 کے مقابلے میں 26 فی صد زیادہ ہے۔واضح رہے کہ اس وقت روس ویزا فری انٹری کی سہولت صرف چین اور ایران کے مسافروں کو دیتا ہے، تاہم بھارت کے ساتھ بھی اس سہولت پر غور کیا جا رہا ہے، اور امکان ہے کہ 2025 سے اس کا آغاز ہو جائے گا۔ روس کے ساتھ بھارت کے ان قریبی روابط پر امریکا ہمیشہ تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔

    کالعدم تنظیم کی فنڈنگ، سہولت کاری میں ملوث ملزم گرفتار

    شہریت کی تصدیق،حمیدہ بانو 22 برس بعد بھارت روانہ

    تنگوانی: دو افراد دن دہاڑے اغوا، پولیس خاموش تماشائی

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

  • کالعدم تنظیم کی فنڈنگ، سہولت کاری میں ملوث ملزم گرفتار

    کالعدم تنظیم کی فنڈنگ، سہولت کاری میں ملوث ملزم گرفتار

    سندھ رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایف کے لیے فنڈنگ اورسہولتکاری کرنے میں ملوث لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سندھ رینجرزاورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پاک کالونی کے عاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اوربھتہ وصولی میں ملوث لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کوگرفتارکرلیا۔ترجمان سندھ ریجرزکے مطابق گرفتارملزم کالعدم بی ایل ایف کے ساتھ رابطہ میں تھا اوران کے لیے فنڈنگ اور سہولت کاری کرنے میں بھی ملوث تھا۔بیان میں کہا گیاہے کہ گرفتارملزم کالعدم بی ایل ایف کے ساتھ رابطہ میں تھا اوران کے لیے فنڈنگ اورسہولت کاری کرنے میں بھی ملوث تھا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم 2012 میں لیاری گینگ وار کمانڈر بہادر پی ایم ٹی کے گروپ میں شامل ہوا اور لیاری گینگ وار کی تمام سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔بیان کے مطابق گرفتارملزم اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور ملزم کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں، گرفتار ملزم پیشہ ورعادی مجرم ہے اور جیل سے رہائی کے بعدمجرمانہ سرگرمیوں میں مسلسل ملوث رہا ہے،اس میں بتایا گیا کہ گرفتارملزم لیاری میں بڑے پیمانے پرمنشیات فروشی کرتا رہا ہے، گرفتار ملزم بی ایل ایف کے 2 ہلاک کارندوں زمان بلوچ، شعیب بلوچ اوردیگرسمیع بلوچ، اوصاف بلوچ اور جمعہ بلوچ کا قریبی ساتھی ہے جنہوں نے 2023 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے نائیک دلشاد کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔

    شہریت کی تصدیق،حمیدہ بانو 22 برس بعد بھارت روانہ

    رکن پنجاب اسمبلی اور وزیر کی تنخواہوں میں بےتحاشہ اضافہ

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

  • شہریت کی تصدیق،حمیدہ بانو 22 برس بعد بھارت روانہ

    شہریت کی تصدیق،حمیدہ بانو 22 برس بعد بھارت روانہ

    پاکستانی حکام نے 2002 میں بھارت چھوڑنے والی حمیدہ بانو کو واپس وطن روانہ کردیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی شہریت کی تصدیق ہوتے ہی دفتر خارجہ نے 10 روز سے کم مدت میں انھیں وطن واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی شہری حمیدہ بانو وطن واپس روانہ ہوگئی ہیں، بھارتی شہری حمیدہ بانو کو واہگہ اٹاری سرحد سے واپس بھیجا گیا، پاکستان نے حمیدہ بانو کو ان کی بھارتی شہریت کی تصدیق کے بعد واپس بھیجا۔حمیدہ بانو کو ان کی طویل العمری پر انسانی ہمدردی کے تحت واپس بھیجا گیا، معاملہ میڈیا پر اجاگر ہونے کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے اس کیس پرکام کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ حمیدہ بانو نے 2002 میں بھارت چھوڑا تھا، انھیں ایک بھارتی ایجنٹ نے دبئی میں خانساماں کی نوکری دلانے کا وعدہ کیا تھا، حمیدہ بانو کو دبئی کے بجائے پاکستان پہنچا دیا گیا۔

    ٹھٹھہ: مکلی پولیس کی کارروائی، دو مفرور ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل برآمد

    رکن پنجاب اسمبلی اور وزیر کی تنخواہوں میں بےتحاشہ اضافہ

    ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

  • رکن پنجاب اسمبلی اور وزیر کی تنخواہوں میں بےتحاشہ اضافہ

    رکن پنجاب اسمبلی اور وزیر کی تنخواہوں میں بےتحاشہ اضافہ

    پنجاب اسمبلی میں نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی بل 2024 منظوری کیے جانے کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ 76 ہزار سے 4 لاکھ روپے اور وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65ہزار روپے کردی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں ایک ایم پی اے کی تنخواہ 76 ہزار روپے سے بڑھاکر 4 لاکھ روپے کردی گئی، صوبائی وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ ساٹھ 60 روپے اور اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 25 ہزار سے 9 لاکھ 50 ہزارروپے کردی گئی۔ڈپٹی اسپیکرکی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار روپے کردی گئی، پارلیمانی سیکریٹری کی تنخواہ 83 ہزار روپےسے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار جب کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار روپے کردی گئی۔دوسری جانب اپوزیشن ارکان نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی مبینہ ہلاکتوں کے خلاف علامتی واک آؤٹ کیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت تحریک انصاف کے ارکان نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور گولی کیوں چلائی کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

    ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

  • کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران کارروائیوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے کامیاب کارروائیاں کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 12 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 23 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 19 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔کراچی کے ایسٹ،ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 631 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 30 کلو 88 گرام چرس، آئس اور ہیروئین برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 83 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 44 موٹرسائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں برآمد کی۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے.

    ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

    سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کر دیا

    سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار جاری

  • ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

    ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

    ترکیہ کے شہر استنبول میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہو گئی۔

    واضح رہے کہ 4 دسمبر کو ترک میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ استنبول میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ 22 افراد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب تک 37 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 6 ہفتوں سے 17 کا علاج اب بھی جاری ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر سے اب تک کل 77 افراد زہریلی شراب پینے سے متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 23 کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔شراب میں میتھانول کی ملاوٹ کو وجہ سمجھا جاتا ہے، جو ایک زہریلا مادہ ہے، جسے شراب میں شامل کر کے اس کی طاقت میں اضافہ کیا جاتا ہے لیکن یہ اندھے پن، جگر کو نقصان اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔ترکیہ میں ملاوٹ شدہ شراب کا زہریلا ہونا عام ہے، جہاں نجی طور پر پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ حکام نے الکوحل والے مشروبات پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔حکام نے جعلی شراب کی فراہمی پر 32 کاروباری اداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا، انہیں 26 لاکھ ترک لیرا (76 ہزار 200 ڈالر) کا اجتماعی جرمانہ بھی کیا، گورنر کے دفتر کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملاوٹ شدہ شراب کی فراہمی پر 14 افراد کو گرفتار کیا اور 14,701 بوتلیں ضبط کیں۔یاد رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان متعدد بار شراب اور تمباکو کے استعمال پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کر دیا

    جب کرم میں لاشیں پڑی تھیں تو یہ لوگ اسلام آباد پر لشکر کشی کر رہے تھے،عطا اللہ تارڑ

    سیالکوٹ: پاکستان نیوی کمانڈر کا ویمن کالج میں آگاہی سیمینار سے خطاب

  • لاہور میں تھانیدار کی ملزم سے مبینہ جنسی زیادتی

    لاہور میں تھانیدار کی ملزم سے مبینہ جنسی زیادتی

    لاہور کے تھانہ کاہنہ میں تعینات تھانیدار کی جانب سے زیر حراست ملزم سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عدالتی حکم پر پولیس نے اے ایس آئی شہزاد شاہین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس میں پولیس تحویل سے ملزم کا فرار اور حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات شامل ہیں۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے اے ایس آئی شہزاد شاہین کو حراست میں لے کر نوکری سے برخاست کر دیا۔ مبینہ زیادتی کا شکار ملزم تھانے سے فرار ہو کر عدالت پہنچا اور شکایت کی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمے میں جنسی زیادتی کی دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔یاد رہے کہ 23 مئی کو راولپنڈی کے سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدی سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کر لیا گیا تھا۔متاثرہ قیدی کی شناخت ریحان خان کے نام سے ہوئی تھی جس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قیدی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ 18 مئی کی رات 11 بجے پیش آیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق سینٹرل جیل میں قید ذاکر اللہ اور سائل نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو آگاہ کیا تو اگلی صبح سپرنٹنڈنٹ کے سامنے پیش کرنے کا کہا، اگلی صبح عدالت پیشی پر چلا گیا جہاں سے سزا پوری ہونے پر مجھے رہا کر دیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

    نیول چیف کی بحرینی ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات

    پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان عمران خان کو فنڈنگ کرتے تھے، سابق رکن پی ٹی آئی

    لاہور ہائیکورٹ کی 25 آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

  • ٹرمپ پر ریپ کا الزام ،نیوز چینل کو  15 ملین ڈالر ہرجانہ

    ٹرمپ پر ریپ کا الزام ،نیوز چینل کو 15 ملین ڈالر ہرجانہ

    نیویارک: ڈونلڈ ٹرمپ پر ریپ کا الزام امریکی نیوز چینل کو مہنگا پڑ گیا ہے، 15 ملین ڈالر ہرجانہ دینا پڑے گا۔

    خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ مقدمہ اینکر جارج سٹیفانوپولس کے آن ایئر تبصروں سے شروع ہوا، جنھوں نے مارچ میں امریکی نمائندے نینسی میس کے ساتھ نشر ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ’ریپ کے ذمہ دار‘ ہیں۔ اے بی سی نیوز نے اینکر جارج سٹیفانوپولوس کے غلط آن ایئر دعوے پر ہتک عزت کا مقدمہ طے کرنے کے لیے ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کو 15 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔تصفیے کے طور پر اے بی سی نیوز کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ’صدارتی فاؤنڈیشن اور میوزیم‘ کے لیے وقف فنڈ میں پندرہ ملین ڈالر کا عطیہ دینا ہوگا۔ نیوز آرگنائزیشن اور سٹیفانوپولوس عوامی سطح پر یہ کہتے ہوئے معافی بھی مانگیں گے کہ اس نے مذکورہ انٹرویو کے دوران ٹرمپ کے بارے میں ’افسوس ناک بیانات‘ دیے ہیں۔ یہ نیٹ ورک ٹرمپ کے وکیل کی قانونی فرم کو 1 ملین ڈالر کی قانونی فیس بھی ادا کرے گا۔اینکر جارج سٹیفانوپولس نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مصنفہ ای جین کیرول کی عصمت دری کے لیے شہری طور پر ذمہ دار پائے گئے ہیں اور وہ متاثرہ خاتون کو بدنام کر رہے ہیں، حالاں کہ نیویارک کے قانون کے مطابق اس کیس میں ایسا کوئی عدالتی فیصلہ سامنے نہیں آیا تھا۔ اے بی سی نیوز کی ترجمان جینی کیڈاس نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ فریقین عدالت میں دائر مقدمہ خارج کرنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

    کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

    شام میں تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبا کا جشن

    فرانس میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک

  • بنو قابل نوجوانوں کے لیےروشن مستقبل کی نوید ہے،منعم ظفر خان

    بنو قابل نوجوانوں کے لیےروشن مستقبل کی نوید ہے،منعم ظفر خان

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ نو قابل پروگرام کراچی کے نوجوانوں کے لیے امید اور روشن مستقبل کی نوید ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی ضلع کیماڑی و الخدمت کے تحت بلدیہ ٹان فٹ بال گرانڈ میں بنوقابل اپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0 کے ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ مفت تعلیم دینا حکومت و ریاست کی ذمہ داری تھی لیکن یہ کام الخدمت اپنے پلیٹ فارم سے کررہی ہے۔ ملک کی آبادی میں 66فیصد نوجوان ہیں جو 30 سال کی عمرکے ہیں،، نوجوان مایوس نہ ہوں دل لگا کر محنت کریں اور آگے بڑھیں۔ہم نوجوانوں کو پڑھائیں گے، کراچی کے نوجوانوں کی قسمت میں صرف فوڈ پانڈہ اور خواتین کے لیے چنگ چی رکشے نہیں،ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی اور عوام کو ان کا حق ضرور ملے گا۔ بلدیہ ٹاون کے ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات کا سرد رات میں بھی تعلیم کے حصول کے لیے جمع ہونا خوش آئندہے۔تقریب سے سی ای او الخدمت کراچی و ڈائریکٹر بنوقابل پاکستان نوید علی بیگ،امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف، پروفیسر سلیم مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری ضلع کیماڑ ی بلال جمیل اور مرزا ثوبان بیگ نے ادا کیے، تقریب میں ورلڈ باکسنگ چیمپئین نادر بلوچ، ملائشیا میں جمپنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نوعمر ماورا کامران، بلیک بیلٹ حافظ عبد الحنان، پی ٹی وی کے ینگ اسٹار رپورٹر اویس شہزاد،تائی کوآنڈو کے چیمپئین راحت اللہ لکی و دیگر بھی موجود تھے۔خطاب سے قبل قائدین کے ہمراہ ہزاروں طلبہ و طالبات نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ ٹیسٹ میں شریک طلبہ وطالبات سے ایک گھنٹے کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا،منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ نعمت اللہ خان کہا کرتے تھے کہ بلدیہ ٹان شہر کے ماتھے کا جھومر ہے۔ بلدیہ ٹان کے عوام محنت مزدوری کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو تعلیم دلواتے ہیں۔ ہم نے اہل بلدیہ کے جوانوں کا ہاتھ تھام لیا ہے۔
    ہم بلدیہ ٹان کے ہزاروں طلبہ و طالبات کو پڑھائیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔ ہم نے نوجوانوں سے وعدہ کیا ہے کہ مایوسی کے اندھیروں میں بھٹکنے نہیں دیں گے۔ 2 سال کے مختصر وقت میں تقریبا50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی اسکلز دی۔انہوں نے کہا کہ علاقہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کی قیادت میں صرف کلمہ کی بنیاد پر 7 سال کے عرصے میں برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن حاصل کیا، وطنِ عزیز کے حصول کے لیے ہمارے آبااجداد نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں اور ان کا صرف ایک ہی نعرہ تھا کہبٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان، وطن عزیز کی آزادی کو 77 سال گزر گئے ہیں لیکن افسوس کہ ملک پر مسلط حکمران ٹولے اور طبقہ اشرافیہ کی وجہ سے یہ ملک اپنے مقصدِ وجود سے دور رہا ہے،پاکستان کی ممتاز حیثیت ہے کہ یہاں بے شمار معدنیات اور وسائل بھی ہیں،ہمیں ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو امانت دار اور ظلم کے نظام کا خاتمہ کرنے والے ہوں۔سی ای او الخدمت کراچی و ڈائریکٹر بنوقابل پاکستان نوید علی بیگ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کا ویژن ہے کہ شہر کے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھائیں۔ بنوقابل پروگرام پہلے صرف کراچی کے لیے تھا اب پورے پاکستان کے لیے ہے۔ ہم نوجوانوں کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے آگے مزید پڑھائیں گے۔الخدمت و جماعت اسلامی کے تحت تمام کورسز مفت کروائے جا رہے ہیں، AI کے کورسز بھی کروائے جائیں گے۔ہم نوجوان طلبہ و طالبات سے فیس نہیں لیں گے لیکن ہم معاوضے میں صرف یہ کہتے ہیں کہ آپ تعلیم پور ی کریں اور دل لگا کر پڑھیں۔ ہم تقریبا 50 ہزار طلبہ و طالبات کو کورسز کرواچکے ہیں جو ماہانہ 300 ڈالر کمارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار مواقع مسدود کردیے گئے ہیں۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں بھی ایک سیمسٹر کی فیس لاکھوں روپے ہے۔کراچی میں 5 لاکھ بچے میٹرک کے بعد آگے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔ پاکستان سے چھوٹے ممالک بھی آئی ٹی کے میدان میں پاکستان سے 10 گنا زیادہ کام کررہے ہیں۔ بد قسمتی سے پاکستان میں آئی ٹی کی فیلڈ میں صرف 3.2 بلین ایکسپورٹ کی جارہی ہے۔ جب بنوقابل 1.0 شروع کیا تو اس وقت 5 کورسز اور 8 کمپس تھے۔ آج بنوقابل 4.0 میں 28 کورسز اور 55 مراکز قائم ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف نے کہا کہ بلدیہ ٹان و ماڑی پور کے ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے بلدیہ ٹان میں نئے کمپس کا قیام کیا گیا ہے،انہیں فری آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔ بلدیہ ٹان کو کچی آبادی سمجھ کر تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ سمیت بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کو ان کا حق دلوائے گی۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

    نیول چیف کی بحرینی ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات

    گھریلو صارفین کوسردیوں میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری

    لاہور ہائیکورٹ کی 25 آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

    پاک سعودی ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ