Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بلوچستان اسمبلی ، پی ٹی آئی پر پابندی کی قرار داد کل پیش کی جائے گی

    بلوچستان اسمبلی ، پی ٹی آئی پر پابندی کی قرار داد کل پیش کی جائے گی

    بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد کو کل اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان کے دستخط ہیں، یہ قرارداد کل بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔گزشتہ دنوں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے کے بعد قرارداد میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنان بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں گزشتہ رات ڈی چوک پہنچ گئے تھے، تاہم حکومت نے پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 450 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔مظاہرین کیخلاف خیبرچوک اورکلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے چارسوسے زائد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا اور بھاری مقدارمیں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، غلیلیں اوربال بیرنگ برآمد کی گئیں۔آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب، اسلام آباد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا تھا، تمام ملزمان مختلف مقامات پرپولیس پر حملہ کرنے، توڑ پھوڑاور جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں۔

    سبرامنیم سوامی کا اڈانی اسکینڈل پر مودی سے استعفے کا مطالبہ

    بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

    عمران خان جیل میں ،ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

  • سبرامنیم سوامی کا اڈانی اسکینڈل پر مودی سے استعفے کا مطالبہ

    سبرامنیم سوامی کا اڈانی اسکینڈل پر مودی سے استعفے کا مطالبہ

    بھارت میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور ماہر اقتصادیات سبرامنیم سوامی نے اڈانی گروپ پر رشوت ستانی کے الزامات کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر کے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے اڈانی کے خلاف رشوت ستانی اور سیکیورٹیز فراڈ کے الزامات کے بعد سبرامنیم سوامی کا بیان بی جے پی حکومت پر بڑھتے ہوئے دبا ئوکو ظاہر کرتاہے۔سوامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ مودی کو اب عوامی عہدے سے استعفی دینا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی عدالتوں سے سامنے آنے والے شواہد بھارتی حکومت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔سوامی نے کہا کہ مودی کا استعفی ان کے اپنے موقف اور بی جے پی کے سیاسی مستقبل کو مزید نقصان سے بچائے گا۔سوامی نے 2024کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی ناقص کارکردگی کے لئے مودی کی غیر موثر قیادت کو ذمہ دارقراردیتے ہوئے اقتصادی پالیسی، بے روزگاری اور خارجہ امور جیسے بڑے قومی مسائل سے نمٹنے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے چین کے بارے میں وزیر اعظم کے متنازعہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے وادی گلوان پر تعطل کے دوران مودی کے بیانات پر اپنی تنقید کو دہرایا۔سوامی نے مودی کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہامودی نے’’ کوئی آیا نہیں‘‘کہہ کر بھارت ماتا کو دھوکہ دیا ہے اورچینیوں کو کلین چٹ دے دی جنہوں نے اب تک لداخ کی 4,065مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کررکھا ہے۔سبرمنیم سوامی کا استعفیٰ کا مطالبہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اڈانی گروپ کو امریکہ میں سنگین الزامات کا سامنا ہے جن میں رشوت ستانی اور سیکورٹیز فراڈشامل ہے۔

    فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

  • بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

    بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

    بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو الوداع کیا، جبکہ دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔بیلا روس کے صدر کے ہمراہ بیلا روس کی اہم کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں وفد بھی پاکستان آیا تھا جس نے پاکستانی کاروباری شخصیات کے ساتھ کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں، جبکہ وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو ان کے تین روزہ دورے کا فوٹو البم بھی پیش کیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے بیلاروس کے صدر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیلاروس کےصدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد اپنے بھائی سے ملاقات پر بےحد خوش ہوں۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ گرمجوشی سے بیلاروس کے صدر کا استقبال کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

    فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار
    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف

  • عمران خان جیل میں ،ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

    عمران خان جیل میں ،ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

    ٹوری کے سابق سیکرٹری خارجہ لارڈ ولیم ہیگ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا اگلا چانسلر منتخب کر لیا گیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لارڈولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئے ہیں، وہ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے۔ولیم ہیگ نے 50 فیصد ووٹ حاصل کرکے چار دیگر شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو شکست دی، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیرخارجہ اور کنزرویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔

    فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

  • فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کردی۔

    لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا، آج کے حالات 8 فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں، حالات میں شدت پیدا ہوئی، ہم نے ہمیشہ اعتدال پر مبنی سیاست متعارف کروائی ہے۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق ہونا ہوگا، تب ہی ملک میں امن ہوگا، اگر کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلا تب بھی وہ گھر میں اضطراب کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، طاقتور حلقوں نے اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نا کیا تو ملکی حالات کنٹرول سے باہر ہوں گے۔ 26 ویں ترمیم جس پر حکمران خوش تھے کہ 9 گھنٹوں میں معاملہ ٹھیک ہوگیا، اس معاملے کو ایک ماہ تک لے گئے تب اتنا بڑا معرکہ سر ہوا جب کہ اس میں پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔سربراہ جے یو آئی نے بتایا کہ اگر 26 ویں ترمیم ہوسکتی ہے تو پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیاں مذاکرات میں کردار ادا کرسکتے ہیں، بلوچستان کے حالات یہ ہیں کہ وہاں کوئی حکومت ہے ہی نہیں۔ اپنے کارکنان کو تشدد سے پاک صحیح راستہ دکھانا سیاسی جماعتوں کا فرض ہے، مدارس بل پر اگر صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے تو پھر کانفرنس بلائیں گے۔

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

    3 دن میں اسلام آباد آنے والے 3 منٹ میں بھاگ گئے، ناصر حسین شاہ

  • ایف آئی اے  چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی نجی بینک کی اسٹاک ایکسچینج میں واقع برانچ کی پارکنگ میں کی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فیصل اور میسم رضا کے نام سے ہوئی۔ملزم محمد فیصل نجی بینک میں برانچ مینیجرہے،ملزم کو غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرتے ہوئے پارکنگ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،چھاپے کے دوران ملزمان سے 45000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے،برآمد ہونے والی کرنسی کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی،اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

    3 دن میں اسلام آباد آنے والے 3 منٹ میں بھاگ گئے، ناصر حسین شاہ

  • جلا ہوا  پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

    اسلام آباد میں ڈی چوک کے قریب گزشتہ روز جلنے والا بشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈاپور کا کنٹینر توجہ کا مرکز بن گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گزشتہ روز بشریٰ بی بی اورعلی گنڈاپور کے کنٹینر کو گزشتہ رات قیادت کے بھاگنے کے بعد مشتعل کارکنوں نے نذر آتش کردیا گیا تھا جو اب اسلام آباد کے بلیو ایریا میں لوگوں کی توجہ کا مزکز بنا ہوا ہے۔ جلے ہوئے کنٹینر کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ کام کررہی ہے تاہم لوگ جل کر خاکستر ہونے والے کنٹینر کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیں اور ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کا احتجاجی مارچ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کل اسلام آباد میں داخل ہوا تھا، دونوں رہنماؤں نے اسی کنٹینر پر سوار ہوکر کئی مرتبہ خطاب بھی کیا تھا تاہم حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    قوم منتشر،سیاستداوں کے کردار کی ضرورت.تجزیہ:شہزاد قریشی

  • 3 دن میں اسلام آباد آنے والے 3 منٹ میں بھاگ گئے، ناصر حسین شاہ

    3 دن میں اسلام آباد آنے والے 3 منٹ میں بھاگ گئے، ناصر حسین شاہ

    سندھ کے سینئر وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مظاہرین 3 دن میں اسلام آباد پہنچے اور 3 منٹ میں بھاگ گئے۔

    سکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ3 سے 10 منٹ میں ریڈ زون کو خالی کرا لیا گیا، جو رہنما اپنے لیڈر کو چھڑانے آئے تھے، کارکنان کو گرفتار کرا کے بھاگ گئے، انہیں صرف عدالتوں سے ریلیف مل سکتا ہے، کسی دوسری صورت میں نہیں۔ جو این آر او مانگ رہے تھے ایسا کچھ نہیں ہو گا، اگر یہ پی ٹی آئی پُرامن بنے گی تب ان کے مسائل حل ہو سکیں گے، حکومت نے انہیں احتجاج کے لیے جگہیں بھی دینے کو کہا مگر میں نہ مانوں والی بات ہے۔تاثر دے رہے تھے کہ بانی جیل سے وزیرِ اعظم ہاؤس جا کر حلف لیں گے، ایسا کچھ نہیں ہوا، بیرونِ ملک کے صدر ہمارے ملک میں موجود ہیں جو انویسٹمنٹ لا رہے ہیں۔ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملکی حالات سب کے سامنے ہیں، انتشاری ٹولے کا کام صرف انتشار پھیلانا ہے، محسن نقوی کو خراجِ تحسین پیش کروں گا کہ تحمل سے اہم مسئلے کو حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ نہ کریں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، ذاتی طور پر گورنر راج کے حق میں نہیں، کے پی میں امن و امان کی صورتِ حال بن رہی ہے، کچھ تو فیصلے کرنے پڑیں گے، کے پی میں بہتری لانے کے بجائے ان کا کام انتشار پھیلانا ہے۔ پورے سندھ، بلوچستان اور پنجاب سے کتنے لوگ گئے ہیں، انتشاری جتھے میں بیرونِ ممالک کے لوگ بھی تھے، کے پی حکومت احتجاج میں تمام تر وسائل استعمال کر رہی تھی۔ پی ٹی آئی سے کہوں گا کہ انتشار کی سیاست نہ کریں، ملک کو سکون سے رہنے دیں۔دریائے سندھ کے پانی پر کبھی سودے بازی نہیں ہو سکتی، یہ پی پی کا اصولی مؤقف ہے۔

    کراچی کی تاجر برادری نے نئی ائرلائن بنانے کا اعلان کردیا

  • گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی،کے ایم سی میں کمیٹی کی ہدایت

    گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی،کے ایم سی میں کمیٹی کی ہدایت

    سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)میں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کے لئے چیف سیکریٹری سندھ کو تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ک

    باغی ٹی وی کے مطابق کے ایم سی کے 12 ہزار سے زائد ملازمین کی حاضری کے لئے مینویل حاضری رجسٹر کے علاوہ ملازمین کی حاضری کے لئے کوئی جدید مکینزم موجود نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔پی اے سی نے کے ایم سی کے گھوسٹ ملازمین پر ماہانہ کروڑوں روپے خرچ ہونے کے خدشے کے پیش نظر کے ایم سی کے 12 ہزار سے زائد ملازمین کا ریکارڈ تمام ڈیٹا سمیت طلب کرلیا ہے۔ منگل کو سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں ہوا اجلاس میں کمیٹی کے اراکین خرم سومرو، قاسم سراج سومرو سمیت کے ایم سی کے میونسپل کمشنر افضل زیدی، ڈی جی آڈٹ لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کے ایم سی کی سال 2018ع سے سال 2021ع تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی اجلاس میں کے ایم سی افسران کے ایم سی کے تمام ملازمین کی ڈیٹا، سروس بوک، پرسنل فائیلز کی تفصیلات اور سال 2018ع کی کے ایم سی کی اے ڈی پی کی تفصیلات فراہم نہیں کرسکے۔ اس موقعے پر پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے کے ایم سی کے میونسپل کمشنر سے استفسار کیا کے کے ایم سی کے ٹوٹل کتنے ملازمین ہیں اور کتنے ملازمین ڈیوٹی پر آتے ہیں اور ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے لئے کیام مکینزم موجود ہی جس پر میونسپل۔
    کمشنر افضل زیدی نے بتایا کے کے ایم سی کے 12ہزار سے زائد ملازمین ہیں جن کی حاضری چیک کرنے کے لئے صرف حاضری رجسٹر موجود ہے جبکے بایومیٹرک سسٹم نصب نہیں ہے اور کے ایم سی کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس اپنے اپنے شعبے کے ملازمین کی حاضری کی تصدیق کرتے ہیں اور کوئی گھوسٹ ملازم نہیں ہے۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کے شھر کراچی سندھ کا کیپیٹل پے اور کے ایم سی ملازمین کی حاضری صرف رجسٹر کے ذریعے مانیٹر کررہا ہے ،جدید دور میں بایو میٹرک نظام کیوں نہیں ہے۔مینوئل حاضری رجسٹر ہونے سے ملازمین ایک دن آکر ایک ہفتے اور ایک ماہ کی حاضری لگا کر چلے جاتے ہیں۔ اگر تمام ملازمین ڈیوٹی پر آتے ہیں تو پہر آج ہی تمام ملازمین کا حاضری رجسٹر پیش کریں۔کمیٹی کے رکن خرم سومرو نے کہا کے کے ایم سی کے بھت ملازمین ایسے ہیں جو دو دو محکموں میں کام کر رہے ہیں اور بھت سے تو ویزا پر ہیں اور ڈیوٹی نہیں کرتے۔کمیٹی کے ایک اور رکن قاسم سومرو نے کہا کے ہر ماہ کے ایم سی کے گھوسٹ ملازمین کی کروڑوں روپے تنخواہیں نکالی جارہی ہیں اور کے ایم سی پر گھوسٹ ملازمین کا الزام ہی کمیٹی رکن خرم سومرو نے کہا کے کراچی کے قبرستانوں میں بھی کے ایم سی کے گھوسٹ ملازمین گورکن بن کر فی قبر 40 ہزار روپے میں فروخت کر رہے ہیں جس کا ثبوت میرے پاس موجود ہے۔میونسپل کمشنر افضل زیدی نے پی اے سی کو بتایا کے کے ایم سی میں 300ملازمین ایسے تھے جو ڈبل تبخواہیں لے رہے تھے اور وہ کے ایم سی کے ساتھ ساتھ سندھ پولیس میں بھی کام کر رہے تھے ان کی نشاندھی کرکے ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔کمیٹی رکن خرم سومرو نے کہا کے کے ایم سی میں ملازمین کی ڈیٹا ڈجیٹل سسٹم پر منتقل کریں تاکے دو دو مقام پر سرکاری نوکری کرنے والوں کی نشاندھی ہو اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کے کے ایم سی میں گھوسٹ ملازمین اور گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔محکموں میں ویزا سسٹم بند ہونا چاہئے۔اور کے ایم سی میں گھوسٹ ملازمین کی موجودگی ایک بڑا سوالیہ نشان ہی اس لئے کے ایم سی ملازمین کی ڈیٹا سمیت ملازمین کی انٹرنل آڈٹ کرائی جائے۔پی اے سی نے کے ایم سی کے ہر ماہ کروڑوں روپے گھوسٹ ملازمین پر خرچ ہونے کے خدشے کے پیش نظر کے ایم سی کے تمام 12 ہزار سے زائد ملازمین کا ریکارڈ تمام ڈیٹا سمیت طلب کرلیا اور پی اے سی نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں گھوسٹ ملازمین کی نشاندھی کے لئے چیف سیکریٹری سندھ کو تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے تحقیقات کروانے کی ہدایت کردی۔پی اے سی میں کراچی کے قبرستانوں میں فی قبر 40 ہزار روپے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن خرم سومرو نے کے ایم سی افسران سے پوچھا کے کراچی میں کتنے قبرستان ہیں اور کراچی کے قبرستانوں میں کے ایم سی کے ملازمین گورکن بن کر فی قبر 40 ہزار روپے میں فروخت کرے رہے ہیں اور ایک گورکن نے مجھ سے رشتدار کی قبر کے لئے 40 ہزار روپے لئے۔جس پر میونسپل کمشنر افضل زیدی نے بتایا کے کراچی کے قبرستان میں فی قبر کی سرکاری فیس کی پرچی صرف 300روپے ہے۔ پی اے سی اجلاس میں کمیٹی رکن قاسم سومرو نے افسران سے پوچھا کے کراچی میں کے ایم سی کے کتنے پارکس ہیں اور کتنے پارکس پر قبضہ ہے۔میونسپل کمشنر افضل زیدی نے پی اے سی کو بتایا کے کراچی میں کے ایم سی کے پاس 46 پارکس ہیں جن میں 90 فیصد پارکس فنکشنل ہیں اور کسی پر بھی قبضہ نہیں ہے۔ پی اے سی اجلاس میں کراچی کی 202نوٹیفائیڈ کچی ابادیوں کے 91 ہزار 495 گھروں اور 15لاکھ سے زائد کمرشل یونٹس کو ریگیولر نہ ہونے سے سندھ کے خزانے کو 21ارب سے زائد کا نقصان ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر پی اے سی نے کچی آبادیوں کی لیز اور رکوری کے متعلق محکمے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔دریں اثنا پی اے سی چیئرمین اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان اپنے بانی کے حکم پر فسادات کر رہے ہیں جس کا عتراف علی امین گنڈا پور کرچکے ہیں اور فساد کے نتیجے میں ہونی والی شھادتوں اور نقصان کے ذمیدار بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کے عمران خان کو عدالت ہی آزاد کر سکتی ہے اس لئے پی ٹی آئی بانی کی رہائی کے لئے عدالت سے رجوع کرے۔عمران خان جب احتجاج کروا رہے ہیں تو پہر مذاکرات کیوں کر رہے ہیں۔ یہ دھرا معیار نہیں چلے گا۔ اور عمران خان کو اپنی یہ حکمت لے ڈوبے گی۔ نثار کھوڑو نے کہا کے صرف اسٹبلشمنٹ کے علاوہ کسی اور سے بات نہ کرنے کی دعوی کرنے والہ عمران خان آج حکومت سے بات کر رہا ہے۔ایک طرف انتشار اور فساد تو دوسری طرف مذاکرات اس عمل سے عمران خان کی شکست ہوئی ہے۔ انہوں مے کہا کے عمران خان نے ثابت کردیا ہے کے وہ سیاسی نہیں فاشزم پر یقین رکھتے ہیں۔

    پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    سانحہ پارا چنار فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازش ہے ، ملی یکجہتی کونسل

  • کراچی کی تاجر برادری نے نئی ائرلائن بنانے کا اعلان کردیا

    کراچی کی تاجر برادری نے نئی ائرلائن بنانے کا اعلان کردیا

    شہر قائد کی تاجر برادری کی جانب سے نئی ایئرلائن بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ’’ایئر کراچی‘‘ کے نام سے نئی فضائی کمپنی کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے بہت جلد متعارف کرائی جا رہی ہے۔ نئی ایئر لائن کے نام ’’ایئر کراچی‘‘ کو ایس ای سی پی نے بھی رجسٹرڈ کرلیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدرحنیف گوہر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایئر کراچی کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔ایئر کراچی کے لیے پہلے مرحلے میں 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ائیر کراچی میں سی او کے منصب پر سدرن کمانڈر ائیر وائس مارشل عمران کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر ایئر کراچی کے شئیر ہولڈرز ہیں۔حنیف گوہر نے بتایا کہ بشیر جان محمد ، خالد تواب، زبیر طفیل ،حمزہ تابانی بھی ائیر کراچی کے شیئر ہولڈرز ہیں۔ نئی فضائی کمپنی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ ائیر کراچی 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، جس میں فی شیئر ہولڈرز کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے۔

    پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ