Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • تمام شہروں کو ترقیاتی فنڈز میں برابر حصہ دیا جائے‘جماعت اسلامی سندھ

    تمام شہروں کو ترقیاتی فنڈز میں برابر حصہ دیا جائے‘جماعت اسلامی سندھ

    جماعت اسلامی سندھ نے مطالبہ کیا کہ صوبے کے تمام قصبوں اور شہروں کو ترقیاتی فنڈز میں برابر حصہ دیا جائے تاکہ وہاں بسنے والے شہریوں کو اپنی دہلیز پر بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ کے دسرے چھوٹے اہم شہروں جیسے حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ اور میرپورخاص میں جدید تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے اور ان شہروں کے لوگوں کو بہتر معاش تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے کراچی جانا پڑتا ہے۔ سندھ کے دوسرے چھوٹے شہروں میں شہری انفراسٹرکچر پنجاب کے انہی شہروں کے انفراسٹرکچر سے بہت پیچھے ہے۔ سندھ کے دوسرے شہروں کی تیز رفتار ترقی سے نہ صرف معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ شہریوں میں احساس محرومی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔کاشف سعید نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں سندھ کے دوسرے چھوٹے شہروں کی تیز رفتار ترقی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کریں۔ ان کے التوا میں پڑے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کے دیرینہ منصوبے کا خاص طور پر قابل ذکر ہے اسی طرح جامشورو سے سیہون تک دو رویہ سڑک دس سال گزرجانے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے سیاحوں اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو سہولیات دینے کے لیے سندھ کے اہم سیاحتی مرکز گورکھ ہل کو فوری طور پر ترقیاتی کام مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ترک قونصل

    خواتین کو بااختیار و محفوظ ماحول دیا جائے تو بہتر پرفارم کر سکتی ہیں،وزیر تعلیم

    ایدھی فائونڈیشن کی ہیلپ لائن 36 گھنٹوں سے بند

  • ذرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم

    ذرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم

    ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کے روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دفاعی نمائش آئیڈیاز میں 26ارب ڈالر مالیت کے برآمدی معاہدوں، رواں سال اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات ذر 36ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئیوں اور آنے والے مہینوں میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونے کی توقعات کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا۔بیلا روس کے اعلی سطحی تجارتی وفد کی پاکستان آمد اور پاکستان کے شعبہ جاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کی خبروں، مثبت سینٹیمنٹس کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔تاہم اختتامی لمحات میں طلب و رسد متوازن ہونے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 277روپے 75پیسے کی سطح پر مستحکم رہے۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 2پیسے کے اضافے سے 278روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔کرنٹ اکانٹ سرپلس ہونے، بڑھتے ہوئے ذرمبادلہ ذخائر اور روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے انفلوز بڑھنے سے ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا۔

    پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ترک قونصل

    یو این مہم ’خواتین کے خلاف تشدد، کوئی جوازنہیں‘ کا افتتاح

    ایدھی فائونڈیشن کی ہیلپ لائن 36 گھنٹوں سے بند

    کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ

  • پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ترک قونصل

    پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ترک قونصل

    ترکیہ کے کراچی میں قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ہماری محبت لفظوں کی محتاج نہیں ہے ،پاکستان کی ہر خوشی ہماری خوشی اور ہر غم ہمارا غم ہے اس کا اظہار لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نیگلستان اسکاوٹس ٹریننگ سینٹر میں ٹیکا ریسکیو ٹریننگ فیز تھری اور اربن ریسکیو ٹریننگ فیز ون کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کیچیف پیٹرن محمد صدیق میمن نے کہا کہ میں سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن اور حکومت سندھ کی جانب سے اپنے برادر ملک ترکیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہو ں نے اربن ریسکیو ٹریننگ فیز ون کیلئے پاکستان میں سندھ اسکاوٹس کو منتخب کیا اور اس طرح ترکیہ کے ادارے آئی ایچ ایچ انہیں عالمی معیار کی ریسکیو کی تربیت فراہم کررہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ مسقتبل میں بھی جاری رہے گا ۔ترکیہ کے ادارے ٹیکا کے پاکستان میں سربراہ خلیل ابراہیم بصران کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے اس راستے پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن اور ٹیکا کا سفر ایک ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے فیز کی ریسکیو ٹریننگ میں اسکاوٹس کی بھر پور دلچسپی دیکھ کر اندازہ ہوگیا کہ اسکاوٹس خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔صوبائی اسکاوٹس سیکریٹری سید اختر میر نے کلمات استقبالیہ اداکرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ریسکیو سروسز کے حوالے سے آئی ایچ ایچ ایک معروف ادارہ ہے جس کے ٹرینر ز سندھ کے اسکاوٹس کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کررہے ہیں جس پر میں ترکیہ کے کراچی میں قونصل جنرل جمال سانگو ، پاکستان میں ٹیکا کے سربراہ خلیل ابراہیم ، صوبائی اسکاوٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ، چیف پیٹرن محمد صدیق میمن ،حکومت سندھ ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،تقریب میں سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسزذوالفقار ابڑو، ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے سیکریٹری کنور وسیم ، فائر آفیسر کراچی ہمایوں خان ،پیپسی لمیٹیڈ کے اخلاق احمد ، کمیونٹی پولیس کے چیف مراد سوہنی اور دیگر مہمان بھی شریک تھے،صوبائی خازن محمد حسین مرزا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں ترکیہ سے آئے ہوئے آئی ایچ ایچ کے ماسٹر ٹرینر جہاد بے جبکہ شرکا کورس کی جانب سے ذیشان پطرس اور نورالعین نیکورس کے حوالے سے تاثرات کا اظہار کیا۔ تقریب میں مہمانان گرامی میں سووئیرز شیلڈز جبکہ شرکاٹریننگ کو شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض لیڈر ٹرینر سید حبیب الدین نے انجام دیئے۔

    خواتین کو بااختیار و محفوظ ماحول دیا جائے تو بہتر پرفارم کر سکتی ہیں،وزیر تعلیم

    ایدھی فائونڈیشن کی ہیلپ لائن 36 گھنٹوں سے بند

    پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ

  • یو این مہم ’خواتین کے خلاف تشدد، کوئی جوازنہیں‘ کا افتتاح

    یو این مہم ’خواتین کے خلاف تشدد، کوئی جوازنہیں‘ کا افتتاح

    یو این ویمن پاکستان نے 16 دنوں پر مشتمل مہم ’’خواتین کے خلاف تشدد، کوئی جوازنہیں‘‘ کا افتتاح کراچی یونیورسٹی میں کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس سال کی مہم کا موضوع "بیجنگ ڈیکلریشن اور ایکشن پلان کے 30 سال: خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے متحد ہوں”ہے، جیسے جیسے اس اہم اعلامیہ کی 30 ویں سالگرہ قریب آرہی ہے، اس سال کی مہم میں خواتین کے خلاف تشدد کے عزم کو تازہ کرنے، سٹیک ہولڈرز کو جوابدہ بنانے اور اجتماعی اقدامات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں رولنگ ریزسٹنس: تھیٹر آن وہیلز کا آغاز کیا گیا جو ایک خاص طور پر تیار کردہ موبائل تھیٹر ٹرک ہے جس کے ذریعے براہ راست پرفارمنس کے ذریعے خواتین کے خلاف تشدد پر مکالمہ اور شعور اجاگر کیا جائے گا۔یہ تقریب کراچی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جہاں مختلف تعلیمی، حکومتی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ یو این ویمن پاکستان کی کنٹری ریپریزنٹیٹو لوئس نیلن نے افتتاحی خطاب میں مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رولنگ ریزسٹنس جیسے تخلیقی پلیٹ فارمز کے ذریعے ہمارا مقصد مکالمہ شروع کرنا، ہمدردی پیدا کرنا اور کمیونٹیز کو تشدد کو مسترد کرنے کی ترغیب دینا ہے۔خواتین پر تشدد صرف خواتین کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانی حقوق کا بحران ہے جو معاشرے کے ہر پہلو کو متاثر کرتا ہے۔ عالمی سطح پر ہر تین میں سے ایک خاتون اپنی زندگی میں تشدد کا شکار ہوتی ہے۔ ڈین آف سوشل سائنسز کراچی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے مہم کی میزبانی پر یو این ویمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی یونیورسٹی نوجوان اذہان کو پروان چڑھانے کے لئے وقف ہے، اس مہم کی میزبانی پر فخر محسوس کرتی ہے، خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے صرف پالیسیوں کی ضرورت نہیں بلکہ ایک ثقافتی تبدیلی بھی ضروری ہے جسے اس طرح کی سرگرمیاں فروغ دے سکتی ہیں۔وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے تعلیمی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جامعات صرف تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ ترقی پسند سوچ کی پرورش گاہ بھی ہیں، اس مہم کی میزبانی کے ذریعے کراچی یونیورسٹی معاشرتی ناانصافیوں کو ختم کرنے اور ایک محفوظ، مساوی معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ حکومت سندھ شاہینہ شیر علی نے اس مہم کو آگے لے جانے کے لئے معاشرتی طور پر یکجا ہو کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگرکیا۔رولنگ ریزسٹنس اپنے پیغام کو عام کرنے کے لئے موبائل پرفارمنسز کے ذریعے لاہور، پشاور، مردان، کوہاٹ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔ یہ عالمی 16 دنوں کی مہم ہر سال 25 نومبر (خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن) سے 10 دسمبر (انسانی حقوق کا دن) تک منائی جاتی ہے جو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

    ایدھی فائونڈیشن کی ہیلپ لائن 36 گھنٹوں سے بند

    پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی

    کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

  • ایدھی فائونڈیشن کی ہیلپ لائن 36 گھنٹوں سے بند

    ایدھی فائونڈیشن کی ہیلپ لائن 36 گھنٹوں سے بند

    ایدھی فائونڈیشن کی ایمرجنسی ہلپ لائن گزشتہ 36 گھنٹوں سے بند ہے، جس کے باعث کراچی کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کا رابطہ عوام سے منقطع ہو گیا ہے۔

    ایدھی حکام کے مطابق ہلپ لائن کی تار کٹنے کے باعث سروس معطل ہے، اور پی ٹی سی ایل محکمہ کو باقاعدہ فون اور تحریری شکایات کے باوجود اب تک سروس بحال نہیں ہو سکی۔ایدھی حکام نے بتایا کہ اس دوران روڈ ٹریفک حادثات یا دیگر ایمرجنسی حالات میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، کیونکہ ایدھی فانڈیشن کا عوام سے رابطہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے منقطع ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو بار بار درخواست کرنے کے باوجود رابطہ بحال نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے مریضوں کو منتقل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ایدھی فائونڈیشن کی ایمرجنسی سروس کراچی کے شہریوں کے لیے انتہائی اہم ہے، اور حکام نے پی ٹی سی ایل سے فوری طور پر سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ

    کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

    اسرائیلی وزیر اعظم نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی

    آئی جی سندھ کی صدارت ،مانیٹرنگ ایکٹ 2022جائزہ اجلاس

  • کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

    کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

    کراچی میں متعدد یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے سے خریداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی میں تین اسٹور بند کردیئے گئے۔ مرحلہ وار دیگر اسٹورز بند کیے جائیں گے۔لیاری، سادات کالونی اور کورنگی کراسنگ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر تالے لگ گئے، جو اسٹور کھلے ہیں وہاں موجود خریدار بندش کے فیصلے پر پریشان ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق بندش کا فیصلہ اخراجات کم کرنے کیلئے کیا گیا، بند ہونے والے اسٹورز ملازمین کو دوسرے اسٹورز میں تعینات کیا جائے گا۔اس حوالے سے نچلہ طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں یوٹیلیٹی اسٹورز سے عوام کو اشیاء خوردنوش مناسب داموں میسر ہوتی ہے.

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ

    کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کرونگا، وزیراعلی سندھ

    آئی جی سندھ کی صدارت ،مانیٹرنگ ایکٹ 2022جائزہ اجلاس

    پانی کی عدم فراہمی پر ایکسیئین واٹر بورڈ طلب

  • سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ

    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھلے تیل کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے عوام کو استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھلا آئل استعمال نہ کرنے کا فیصلہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے سائنٹفک پینل کے ماہرین نے کیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی فروخت ہونے والے کھلے آئل کو سیل کرے گی اور سیل شدہ آئل کی لیب ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ لیبارٹری رپورٹ بہتر آنے پر اسکی پیکیجنگ کی ہدایات جاری کی جائیں گی جبکہ خوردنی تیل کی رپورٹ مضر ہونے کی صورت میں اسے بائیو ڈیزل میں تبدیل کروادیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی نے 2018 میں اجینو موتو نامی چائنیز سالٹ کو مضر صحت قرار دیکر ممنوع کیا تھا لیکن سندھ بشمول کراچی میں اجینو موتو کے وسیع خفیہ اسٹاکس کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جس کی فروخت منظم انداز میں ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی لائسنسنگ ایپ جلد متعارف کرانے والی ہے۔اس ایپ کے ذریعے فوڈ مینوفیکچررز آن لائن لائسنس حاصل کرسکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں 35کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک 80کروڑ سے ایک ارب روپے کا ریونیو حاصل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی میں ویمن امپاورمنٹ پروگرام کے کراچی میں 10خواتین فوڈ سیفٹی ٹیموں کی قیادت کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا اتھارٹی نے چھاپہ مار ٹیموں کی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی غرض سے ہر ڈویژن میں ایک ویجیلنس ٹیم بھی بنائی ہے۔

    ماربل سٹی کراچی کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  • کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کرونگا، وزیراعلی سندھ

    کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کرونگا، وزیراعلی سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کراچی کے تین اہم منصوبوں کریم آباد انڈر پاس، کورنگی کاز وے پل اور ملیر ایکسپریس وے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کا پلان پیش کریں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات سے سوال کیا کہ تمام فنڈز بروقت جاری ہونے کے باوجود منصوبوں کی تکمیل میں اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ہی ۔انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ تینوں منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کا منصوبہ پیش کریں۔اجلاس پیر کی صبح 9 بجے وزیراعلی ہاس میں منعقد ہوا جس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز؛ نیاز سومرو، ذوالفقار ابڑو ، ممبر پی اینڈ ڈی سکندر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔کریم آباد انڈر پاس منصوبہ سندھ حکومت نے کراچی ڈولپمینٹ اتھارٹی (کے ڈی ای) کے ذریعے شروع کیا ہے۔ بریفنگ کے دوران وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ منصوبے کی لاگت 3 ارب 80 کروڑ روپے ہے۔ انڈر پاس کی لمبائی 1080 میٹر ہے جس میں سے 300 میٹر مکمل ہو چکے ہیں۔ 212 پری کاسٹ گرائیڈرز میں سے 151 مکمل ہو چکے ہیں اور منصوبے کی مجموعی پیش رفت 35 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ انڈر پاس میں نکاسی آب کا مناسب اور مثر نظام فراہم کیا جائے تاکہ بارش کا پانی جمع نہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ مینا بازار اور بازار فیصل کے سامنے ایک رانڈ اباٹ بنایا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی نقل و حرکت کو منظم کیا جا سکے۔ وزیراعلی سندھ نے وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضی وہاب کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام تیز کیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کورنگی کاز وے پر پل کی تعمیر کے بارے میں وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 6ارب 40 کروڑ روپے سے شروع کیا گیا تھا۔یہ منصوبہ 31 جنوری 2025کو مکمل ہونا ہے جو شاید ممکن نہ ہو سکے۔ اس پر وزیراعلی سندھ نے وزیر بلدیات سعید غنی کو ہدایت کی کہ پل پر کام کی خود نگرانی کریں تاکہ اسے بروقت مکمل کیا جا سکے۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ 400 پائلس میں سے 300 مکمل ہو چکے ہیں اور 600 گرڈرز میں سے 504 مکمل ہو چکے ہیں اور منصوبے کی مجموعی پیشرفت 30 فیصد ہے۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے جام صادق پل تا کاٹھوڑ 38.889 کلومیٹر کا منصوبہ ہے۔جام صادق پل سے شاہ فیصل تک پہلے حصے کی تعمیر 25 دسمبر 2024 تک مکمل ہو جائے گی۔اس پر وزیراعلی سندھ نے محکمہ بلدیات کو شاہ فیصل تا ایئرپورٹ سڑک کی تعمیر نو کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ نے واضح طور پر کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تینوں منصوبوں کی تکمیل کی حتمی تاریخیں جمع کروائیں بعد میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔

    ماربل سٹی کراچی کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  • آئی جی سندھ کی صدارت ،مانیٹرنگ ایکٹ 2022جائزہ اجلاس

    آئی جی سندھ کی صدارت ،مانیٹرنگ ایکٹ 2022جائزہ اجلاس

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں عادی ملزمان کی نگرانی اور اس تناظر میں پولیس اقدامات سے متعلق تفصیلات کا ذریعہ بیفنگ جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جیز،ٹی اینڈ ٹی،کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز برانچ، انویسٹی گیشن،سی آئی اے، ٹریننگ،ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی اور کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز برانچ نی”سندھ عادی ملزمان مانیٹرنگ ایکٹ 2022″ اور اس پر عملدرآمدی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں چار ہزار (4000) عادی ملزمان کی نگرانی کا آغاز ذریعہ الیکٹرانک ٹیگنگ ڈیوائسز کیا جائیگاجبکہ عادی ملزمان اور ان کی نگرانی کا تعین معزز عدالت کرے گی۔علاوہ اذیںای-ٹیگنگ ڈیواسز کی خریداری کے لیئے اشتہار بھی 11 نومبر کوجاری کردیا گیا ہے۔بریفنگ میں اجلاس کو بتایا گیا کہ نگرانی کے عمل کا آغاز پولیس اسٹیشن سے کرتے ہوئے بعداذاں اسے ڈویژنز، زونز اور سی پی او تک وسعت دی جائیگی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ آئین اور قانون میں عادی ملزم کی تشریح بالکل صاف اور واضح ہے۔لہذا ضروری ہےکہ تمام ایس ایس پیز، ایس پیز انویسٹی گیشنز متعلقہ تفتیشی افسران کے ساتھ مل کر عادی ملزمان کا ڈیٹا مرتب کرنیکے تمام اقدامات کو یقینی بنائیں جبکہ جیلوں میں قید ملزمان پر کڑی نظر رکھتے ہوئے عادی ملزمان کا تعین اور ڈیٹا بھی ترتیب جائے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ملزمان کے شناختی کارڈز کا اندراج ناصرف یقینی بلکہ اس سسٹم کو سینٹرلائزڈ بھی کیا جائے اور ڈیوائس کی تنصیب،استعمال اور نگرانی کے لیئے نچلی سطح تک آگاہی اور تربیت کی فراہمی کے حوالے سے بھی ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں۔انہوں نے ہدایات دیں کہ مانیٹرنگ ڈیوائس کے استعمال سے متعلق پولیس افسران و اہلکاروں کے لیئے تربیتی و آگاہی کورس ترتیب دیا جائے جبکہ عملدرآمدی کمیٹی افسران اور عملہ سے متعلق ایس او پی ترتیب کو بھی یقینی بنائے۔انہوں نے مذید کہا کہ قوی امید ہیکہ عادی ملزمان کی نگرانی سے جیلوں پر دبا میں کمی آئیگی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی کام جاری ہے،میئر کراچی

    ماربل سٹی کراچی کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  • پانی کی عدم فراہمی پر ایکسیئین واٹر بورڈ  طلب

    پانی کی عدم فراہمی پر ایکسیئین واٹر بورڈ طلب

    صوبائی محتسب اعلی نے اہل محلہ نارتھ ناظم آباد بلاک این کی جانب سے ،گذشتہ کئی برسوں سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ایکسیئین کراچی واٹر بورڈ ڈسٹرکٹ سینٹرل کو اپنے دفتر میں طلب کر لیا۔

    واضح رہے کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور میڈیا ڈائریکٹر عزیز فاطمہ نے پانی کی قلت اور پائپ لائنوں سے فراہمی نہ ہونے کے خلاف اہل محلہ گلی نمبر 5،نارتھ ناظم آباد بلاک ،این، کی جانب سے صوبائی محتسب اعلی میں درخواست جمع کرائی تھی ۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے صوبائی محتسب اعلی کے دفتر سے کراچی واٹر بورڈ ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کو نوٹس جاری کردیا اور 26نومبر کو متعلقہ علاقے کے ایکسئین کو اپنے دفتر میں طلب کر لیا۔ درخواست گزار گذشتہ کئی برسوں سے پائپ لائنوں کے زریعے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ متعلقہ محکمے کو متعدد درخواستیں دینے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے پر صوبائی محتسب اعلی سے رجوع کیاہے ۔یاد رہے اس وقت کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کے باعث عوام منہ مانگے ریٹس پر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہے.