Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • دنیا کے کئی ممالک میں پی ٹی آئی کا احتجاج

    دنیا کے کئی ممالک میں پی ٹی آئی کا احتجاج

    پاکستان میں عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے تو دوسری جانب لندن اور پیرس سمیت بیرون ملک کئی شہروں میں پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی رہائی کے لیے عمران خان کی کال پر بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس مظاہرے کی قیادت پارٹی رہنما یاسر قدیر، عابد ملک، عمر رحمان، چوہدری افضال ڈھل، چوہدری ابرار کیانی، اکرام رانجھا، چوہدری سلیم بوڑا، چوہدری ماجد چیمہ، چوہدری عبدالرحمن، راجہ طاہر سدول، چوہدری گلزار لنگڑیال، شبانہ چوہدری، نینا خان، ناصر خان، آصفہ ہاشمی نے کی۔مظاہرین نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، شدید سردی اور بارش کے باوجو مظاہرین گھنٹوں پاکستانی سفارت خانہ پیرس کے گرد شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ سفارت خانہ کے باہر پہنچ کر مختلف رہنماؤں نے خطاب کرتے عمران خان سمیت تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔تحریک انصاف بیلجیئم کے زیر اہتمام آج یورپی پارلیمنٹ کے سامنے بھی ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ حکومت کو غیر منتخب قرار دیتے ہوئے ان سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے قائد کی گرفتاری اور پی ٹی آئی کو اس کی انتخابی جیت سے محروم کرنے کیلئے طاقتور حلقوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔اپنی تقاریر میں مقررین نے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے آج کے احتجاج کیلئے پیش کردہ تین بڑے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کے دوران شرکاء وقفے وقفے سے مسلسل نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

    پی ٹی آئی احتجاج: ٹرین سروس بھی بند کردی گئی
    احتجاج کی کال سےروزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ، وزیر خزانہ

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب

  • ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

    ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

    ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی 348 ارب ڈالر تک جاپہنچی ہے جس کی بدولت وہ دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح اور ٹرمپ انتظامیہ میں ایلون مسک کو حکومتی کارکردگی کے محکمے میں اہم عہدہ ملنے کے بعد ایلون مسک کی الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ’ ٹیسلا ’ اور مسک کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی کے اثاثوں کی مالیت میں خاصا اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت ان کی مجموعی ’ دولت ’ کی مالیت بھی بڑھ چکی ہے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین فرد بن چکے ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت محض 20 روز کے دوران 70 ارب ڈالر بڑھ چکی ہے۔ایلون مسک کے اثاثوں کی خالص مالیت 334.3 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی بدولت وہ دنیا کے امیر ترین فرد بننے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان کی کمپنی ٹیسلا کے اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی مالیت میں زبردست اضافہ ہوا، یہ پیش رفت امریکا کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

    الخدمت نے باہمت یتیم طلبہ میں ایوارڈزتقسیم کردیے

    بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد،محسن نقوی نے استقبال کیا

    پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی

  • احتجاج کی کال سےروزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ، وزیر خزانہ

    احتجاج کی کال سےروزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ، وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی احتجاج کی کال سےروزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ، لاک ڈاؤن اور احتجاج کے باعث ٹیکس وصولیوں میں کمی ہوتی ہے ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا احتجاج کے باعث کاروبار میں رکاوٹ سے برآمدات بھی متاثر ہوتی ہیں ۔ امن عامہ کے لئے سیکیورٹی پر اضافی اخراجات آتےہیں ۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں ہونے والے نقصانات اس کے علاوہ ہیں ۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام کی بندش سے سماجی طور پر منفی اثر پڑتا ہے ۔وزارت خزانہ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق احتجاج سے جی ڈی پی کو ایک سو چوالیس ارب کا روزانہ نقصان ہوتا ہے۔ برآمدات میں کمی سے روزانہ چھبیس ارب ،براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے روزانہ تین ارب روپے نقصان ہوتا ہے ۔ احتجاج کے باعث صوبوں کو زرعی شعبے میں روزانہ چھبیس ارب اور صنعتی شعبے میں یومیہ بیس ارب روپے سے زیادہ نقصان ہے ۔

    چپل میں آئس چھپا کر نیوزی لینڈ اسمگل کی کوشش ناکام

    پی ٹی آئی لاہور کی نئی حکمت عملی، 700 کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی احتجاج: ٹرین سروس بھی بند کردی گئی

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

  • چپل میں آئس چھپا کر نیوزی لینڈ اسمگل کی کوشش ناکام

    چپل میں آئس چھپا کر نیوزی لینڈ اسمگل کی کوشش ناکام

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں ایک کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ کے لیے بک کروائے گئے پشاوری چپل کے پارسل میں چھپائی گئی 250 گرام آئس برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران 6 کروڑ سے زائد مالیت کی 114.450 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جس کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔ترجمان کے مطابق کراچی میں ایک کوریئر آفس پر خفیہ اطلاع کے ذریعے کارروائی کی گئی جس کے دوران پارسل کے اندر موجود پشاوری چپل میں چھپائی گئی 250 گرام آئس برآمد کرلی گئی، مذکورہ پارسل نیوزی لینڈ کے لیے بک کروایا گیا تھا۔بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 80 کلوگرام مارفین اور 30 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ جی ٹی روڈ راولپنڈی پر ملزم کے قبضے سے 4.100 کلو چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزم کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اورماڑہ پولیس کی کاروائی، کراچی کےرہائشی سے 50کلو آئس برآمد

  • پی ٹی آئی لاہور کی نئی حکمت عملی، 700 کارکنان گرفتار

    پی ٹی آئی لاہور کی نئی حکمت عملی، 700 کارکنان گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف لاہور کی قیادت کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پی ٹی آئی لاہورنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جیسے ہی راستے کھولے گی، ہم ڈی چوک اسلام آباد کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ دوسری جانب لاہور میں سڑکیں کھلنا شروع ہوگئی ہیں۔شیخ امتیاز نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے راستے آج کھلیں کل یا پرسوں، ہم اسلام آباد ضرور جائیں گے، پولیس نے بتی چوک سے ہمارے 700 کارکنان گرفتارکر لئے ہیں۔لاہور میں داتا دربار سے آزادی فلائی اوور کی جانب جانے والا راستہ کھول دیا گیا ہے، ناصر باغ سے آزادی فلائی اوور کی جانب جانے والے راستے پر سے نفری بھی واپس روانہ ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستے بند ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، لاہور لٹن روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا، جس کے بعد متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 150 سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے حراست میں لیا جائے گا۔لاہور لٹن روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا ہے، پولیس نے متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا، پولیس نے حافظ ذیشان اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، پی ٹی آئی کے راہنماء ندیم عباس بارا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاہور پی ٹی آئی احتجاج میں بہت کم کارکن موجود تھے۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی کنٹینرز لگ گئے، احتجاج کے باعث تمام رابطہ سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی، لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا، بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔شاہدرہ اور بتی چوک جانے والی سڑک کو بھی دونوں اطراف سے بند کیا گیا، آزادی فلائی اوور پر بھی کنٹینرز موجود ہیں، جس کے باعث شہری خوار ہورہے ہیں جبکہ آزادی فلائی آوور پر پولیس کی نفری ڈنڈے تھامے موجود ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی قیادت میں بتی چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اور کارکنان بتی چوک پر احتجاج کریں گے۔پی ٹی آئی کا کہنا تھ اکہ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ قیادت کریں گے، راستے کھلنے پر دیگرشہروں سےلوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ نے کہاکہ عوام اور کارکنان دوپہر 12بجےتک بتی چوک پہنچیں، لاہور کے تمام قافلے بتی چوک میں اکٹھے ہوں گے۔دوسری جانب اس اعلان پر پولیس حرکت میں آگئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پہلے 10 بجے کا ٹائم دیا اب 12 بجے کا دیا ہے لیکن ہم تیار ہیں، انہوں نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی پرقانون حرکت میں آئےگا، پی ٹی آئی کااحتجاج ہمیشہ سےپرامن نہیں رہا۔لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے بھی بند ہے، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کردیے گئے جبکہ لاہور رنگ روڈ تمام انٹرجینجز سے ٹریفک کے لیے مکمل بند یے۔راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل، ایسٹرن بائی پاس اور بابوصابو مکمل ان اور آؤٹ کے لیے بند ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ پر ٹریفک آ اور جا سکتی ہے، رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روز، گجومتہ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس لاہور شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔یاد رہے کہ پنجاب میں 3 دن اور بلوچستان میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے باعث ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

    پی ٹی آئی احتجاج: ٹرین سروس بھی بند کردی گئی

    قوم نے احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا،شازیہ مری

    بھارت میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ،علاج کی نئی تکنیک دریافت

    اسلام آباد میں احتجاج،رکاوٹیں،جرمن سفارتخانے کا بندش کا اعلان

  • قوم نے احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا،شازیہ مری

    قوم نے احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا،شازیہ مری

    پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں، قوم نے احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت قیام امن کےبجائےمسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنےمیں مصروف ہے، کرم میں بے گناہوں کے قتل کے واقعات پر وزیر اعلی کے پی کے اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہے؟۔ پی ٹی آئی اور خیبرپختونخواہ حکومت کے لیےانسانی جانوں سے زیادہ اپنی قیادت عزیز ہے، تحریک انصاف کا ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتاہے؟۔انہوں نے کہا کہ یہ عناصر اسلام آباد پر حملہ آور ہوکر قومی مجرم کو رہا کرانا چاہتےہیں، پی ٹی آئی جمہوری طرز پر احتجاج اور قانون کے دائرے میں نہیں انتشار اور پرتشدد کارروائیوں کے زریعے اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے۔ہ پی ٹی آئی کارکنان سوال کریں کہ عمران کے بچے اس احتجاج میں لاٹھی اور صعو بتیں برداشت کرنے کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کےاحتجاج کےنام پر فساد کو قوم نےمسترد کیا ہے۔

    بھارت میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ،علاج کی نئی تکنیک دریافت

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    زمبابوے کی پاکستان کو 80 رنز سےشکست

  • پی ٹی آئی احتجاج: ٹرین سروس بھی بند کردی گئی

    پی ٹی آئی احتجاج: ٹرین سروس بھی بند کردی گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کردی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ریلوے نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان تمام ٹرینیں فوری طور بند کردی ہیں، پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے راولپنڈی اور ملتان و فیصل آباد سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں فوری طور پر بند کردی ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اتوار 24 نومبر کی تمام 25 ٹرینوں کی بک کی جانے والی ٹکٹیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، اتوار کی تمام گاڑیوں کے مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے فوری واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے، مسافروں کو سٹیشن کے عارضی ٹکٹ گھر سے بکنگ کے پیسے واپس کیے جائیں گے، ریلوے سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کا داخلہ مکمل بند کرکے سٹیشن سیل کردیئے گئے۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد کے راستے بھی بند کر دیئے اس مقصد کے لیے وفاقی دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے کیے گئے ہیں، 26 نمبر چُونگی کو کنٹینر لگا کر مکمل سیل کرکے رینجرز کو تعینات کر دیا گیا، سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند کر دی گئی، ایکسپریس وے بھی کھنہ پل کے مقام پر دونوں طرف سے بند ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ایئر پورٹ جانے والے راستے پر بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں، فیض آباد سے اسلام آباد کا راستہ بھی بند ہے، جڑواں شہروں کا مرکزی رابطہ پل فیض آباد انٹرچینج ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے اور آئی جی پی روڈ کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا، مری روڈ کو فیض آباد سے صدر تک مختلف پوائنٹس سے بند کر دیا گیا۔علاوہ ازیں لاہور اور فیصل آباد سے وفاقی دارالحکومت کو آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، تمام رابطہ سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہیں، لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا، بابو صابو کو کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، شاہدرہ اور بتی چوک جانے والی سڑک کو دونوں اطراف سے بند کیا گیا، آزادی فلائی اوور پر کنٹینرز موجود ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے بھی بند ہے، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بند کردیئے گئے ہیں، لاہور رنگ روڈ تمام انٹرجینجز سے ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔

    بھارت میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ،علاج کی نئی تکنیک دریافت

    اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی

    زمبابوے کی پاکستان کو 80 رنز سےشکست

  • بھارت میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ،علاج کی   نئی تکنیک دریافت

    بھارت میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ،علاج کی نئی تکنیک دریافت

    بھارتی سائنسدانوں نے منکی پاکس وائرس (MPV)، جو حال ہی میں ایمپاکس کے نام سے جانا جاتا ہے، کی تشخیص اور علاج کے لیے ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق اس وائرس کی وائرولوجی کو سمجھنے اور اس کی تشخیص و علاج کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے کی گئی ہے۔گزشتہ تین سالوں میں ایمپاکس وائرس دو بار بین الاقوامی صحت ایمرجنسی قرار دیا جا چکا ہے۔ اس وائرس کے پھیلاؤ کی غیر متوقع نوعیت، منتقلی کے طریقوں اور علامات کی پیچیدگی کے باعث اس کے بارے میں مزید تحقیق ضروری ہے۔ایمپاکس ایک ڈبل اسٹرینڈ ڈی این اے (dsDNA) وائرس ہے، جس کی تشخیص کے لیے پولیمریز چین ری ایکشن (PCR) عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم، روایتی طریقے بعض اوقات غیر مخصوص نتائج دیتے ہیں، جو تشخیصی عمل میں مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

    نئی تکنیک: جی-کوآڈرپلکس (GQ)

    سائنسدانوں نے ایمپاکس وائرس کے جینوم میں ایک غیر روایتی ڈی این اے ساخت، جی-کوآڈرپلکس (GQ)، کی شناخت کی ہے۔ یہ ساخت گوانین سے بھرپور سیکوینسز پر مبنی ہوتی ہے، جو ہائیڈروجن بانڈنگ کے ذریعے منفرد جی-ٹیٹراڈز بناتی ہیں۔ جی-کوآڈرپلکس کو نشانہ بنا کر ایک مخصوص فلوروسینٹ پروب تیار کی گئی ہے جو وائرس کی درست تشخیص میں مدد دیتی ہے۔

    تحقیق کے نتائج

    سائنسدانوں نے ایمپاکس وائرس کے جینوم میں چار مخصوص جی-کوآڈرپلکس سیکوینسز کی نشاندہی کی ہے، جو دیگر وائرسز اور انسانی جینوم میں موجود نہیں ہیں۔پروب، جسے BBJL کہا جاتا ہے، ان جی-کوآڈرپلکس سیکوینسز کے ساتھ منسلک ہو کر فلوروسینٹ سگنل کو 250 گنا بڑھا دیتا ہے۔یہ تکنیک SARS-CoV-2 وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے پلیٹ فارم کی توسیع ہے۔

    طبی اثرات

    یہ نئی تحقیق نہ صرف ایمپاکس وائرس کی بہتر تشخیص کے لیے مددگار ہے بلکہ اس کے ذریعے وائرس کے علاج کے لیے نئی راہیں بھی کھل سکتی ہیں۔ جی-کوآڈرپلکس جیسے غیر روایتی ڈی این اے اسٹرکچرز کے استعمال سے ایسی تکنیکیں تیار کی جا سکتی ہیں جو موجودہ تشخیصی مسائل جیسے کہ غیر مخصوص نتائج کو ختم کر سکیں۔بھارتی سائنسدانوں کی یہ کامیابی عالمی سطح پر وائرولوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے ایمپاکس وائرس کی روک تھام اور علاج کے لیے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

    گنڈا پور کا قافلہ صوابی سے روانہ، بشری بی بی ہمراہ

    زمبابوے کی پاکستان کو 80 رنز سےشکست

    کراچی سےجانے والے پی ٹی آئی کارواں کا سکھرمیں دھرنا

  • گنڈا پور کا قافلہ صوابی سے روانہ، بشری بی بی ہمراہ

    گنڈا پور کا قافلہ صوابی سے روانہ، بشری بی بی ہمراہ

    پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج میں شرکت کیلئے خیبرپختونخوا سمیت مختلف شہروں سے قافلے روانہ ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوابی انٹرچینج پار کر گئے ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی بھی ان کے ساتھ قافلے میں موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، عمر ایوب کے اسلام آباد پہنچنے پر علی امین کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوگا۔دوسری جانب قافلے میں آئے لوگ اٹک کے مقام پر موٹروے کے اطراف گھنے درختوں میں چھپ گئے، اور علی امین گنڈا پور کے قافلے کا انتظار کر رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور صوابی ریسٹ ایریا پہنچے تو نعرے لگا کر کراؤڈ چارج کیا اور کہا کہ کارکن سب آگے چلیں، اپنی طاقت راستہ کھولنے میں لگانی ہے، سب متحد ہو کر چلیں، ایک دوسرے کی طاقت بنو، پہلے مشینری کو راستہ دیں۔علی امین گنڈاپور سے سوال ہوا کہ راستے بند ہے کیسے جائیں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ سب راستے کھول دیں گے، ہم اسلام آباد پہنچیں گے، فکر نہ کریں۔صوابی سے احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔ گنڈا پور سہ پہر کے وقت پشاور سے اپنی گاڑی میں صوابی پہنچے جہاں سے وہ کنٹینر پر سوار ہوئے۔علی امین گنڈا پور کی روانگی کے وقت ان کی بشریٰ بی بی سے تلخ کلامی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔ان خبروں کے باوجود بشریٰ بی بی بھی تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہیں۔ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ سب بی بی کو منع کر رہے تھے کہ وہ نہ نکلیں ان کی جان کو خطرہ ہے مگر رب کے راستے پر چلنے والوں کو کہاں ان چیزوں کی فکر ہوتی ہے۔ایک روز قبل خبریں آئی تھیں کہ ناسازی طبیعت کی بنا پر بشریٰ بی بی احتجاج میں شریک نہیں ہو رہیں۔اب اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے پی ٹی آئی قافلے کا حصہ ہیں، قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پشاور سے روانہ ہوچکا ہے، بشریٰ بی بی ورکرز کے شانہ بشانہ اسلام آباد جارہی ہیں، بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ ورکر کو اس وقت اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔اسد قیصر اور شہرام خان ترکئی انبار ریسٹ ایریا کے مقام پر موجود ہیں جہاں سے وہ صوابی کے قافلے کی قیادت کریں گے۔

    اٹک میں گاڑی نذر آتش

    پی ٹی آئی کے کارکنوں نے غازی ٹول پلازہ کے قریب آگ لگانے کی کوشش کی، جس کے باعث غازی انٹرچینج پر کھڑی ایک گاڑی کو بھی آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی ورکرز نے ہی زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان

    ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم 14 سی پیک داؤد خیل میپل لیف سیمنٹ کے قریب پل کے اوپر موجود پولیس نے نیچے موجود کارکنوں پر دھاوا بول دیا، پنجاب پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جبکہ ربڑ بلٹ سے بھی فائرنگ کی گئی، جس کے باعث کارکن واپس جانے لگے۔ کچھ کارکن شیلنگ ماسک اور غلیل اٹھائے آگے بڑھتے رہے۔کارکنان نے میپل لیف سیمنٹ کے قریب روڈ کے کنارے کھڑی خشک گھاس کو آگ لگا دی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں عیسیٰ خیل انٹرچینج کے مقام پر سی پیک کو بھاری مشینری سے کھولا جا رہا ہے، سی پیک پر رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹا کر روڈ کھول دیا گیا ہے، قافلہ رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔

    پشاور
    پشاور سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ ایک کنٹینر اور کچھ دیگر گاڑیوں کے ساتھ روانہ ہوا۔ کنٹینر کے ساتھ ایک ٹرک میں دو بہت بڑے پنکھے بھی سفر کر رہے ہیں۔ یہ پنکھے ممکنہ طور پر آنسوگیس کا رخ موڑنے کیلئے مرکزی کنٹینر کے ساتھ ہیں۔

    سوات
    اسلام آباد میں میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا قافلہ سوات سے روانہ ہوگیا، قافلہ صوبائی وزیر فضل حکیم کی قیادت میں روانہ ہوا۔قافلے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے، قافلہ چکدرہ انٹر چینج پہنچے گا جہاں دیگرعلاقوں کے کارکنان بھی قافلے میں شامل ہوں گے۔

    مانسہرہ
    بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال پر ضلع مانسہرہ کی مختلف تحصیلوں سے قافلے مانسہرہ پہنچنا شروع ہوگئے، بالاکوٹ ، بفہ پکھل ، اوگی اور تورغرسے قافلہ مانسہرہ کی طرف آنا شروع ہوگئے۔مانسہرہ اور ریسٹ ایریا سے کچھ ہی دیر بعد قافلہ موٹروے ریسٹ ایریا سے ڈی چوک کے لیے روانہ ہوگا جبکہ مانسہرہ اور برہان انٹرچینج پر خیبرپختونخواہ کے تمام جلوس اکھٹے ہوں گے۔

    نوشہرہ
    نوشہرہ میں اسلام آباد جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر سیل کردیے گئے، اٹک پل پر پنجاب کے سائیڈ پر بڑے بڑے کنٹینرز لگا دیے گئے۔
    پنجاب پولیس کی بھاری نفری اٹک پل پر تعینات ہے، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے قافلوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے جبکہ پی ٹی آئی کے قافلے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے روانہ ہوگئے۔

    موٹروے ٹول پلازہ اسٹاف کیبن چھوڑ کر دفتر چلے گئے

    پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر موٹروے ٹول پلازہ اسٹاف کیبن چھوڑ کر دفتر چلے گئے، گاڑیاں ٹول پلازہ پر ٹیکس ادا کیے بغیر موٹروے پر جانے لگیں،ٹول پلازہ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہدایات جاری کی گئیں کہ ٹول پلازہ چھوڑ کر چلے جائیں۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج اسلام آباد میں احتجاج کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ جو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے مکمل طور بند کر دی گئی تھی، پولیس کی جانب سے اچانک کھول دی گئی۔پی ٹی آئی کے آج اسلام آباد میں احتجاج کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، جی ٹی روڈ اٹک خورد کے مقام کو دونوں اطراف سے کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردیا گیا، اٹک خورد چیک پوسٹ پر رینجر، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔قبل ازیں موٹروے پولیس کی جانب سے موٹروے ایم ون پشاور کو ٹول پلازہ کو 3 مختلف مقامات سے دنوں اطراف سے ہرقسم کے ٹریفک کے لیے مکمل طور بند کر دیا گیا تھا۔اس حوالے سے موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، دھند میں کمی کے بعد موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔تاہم اب موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ کھولے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان پشاورٹول پلازہ پہنچنا شروع ہوگئے۔واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

  • کراچی سےجانے والے پی ٹی آئی کارواں  کا سکھرمیں دھرنا

    کراچی سےجانے والے پی ٹی آئی کارواں کا سکھرمیں دھرنا

    حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کراچی سے اسلام آبادجانے والے کارواں نے سکھر میں دھرنا دے دیا.

    پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان محمد علی بلوچ نے پی ٹی آئی سندھ کارروان کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد کارروان روانہ ہوا تھا پی ٹی آئی سندھ کا کارروان مختلف راستوں سے ہوتا ہوا شکارپور پہنچا تھا شکار پور پولیس کی جانب سے سندھ کارروان کو روکا گیا اور کارکنوں کو تشدد کا نشانا بنایا گیا فائرنگ سے گاڑیوں کے ٹائر پھاڑے گئے اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں دھرنا دیا گیا جس کے بعد احتجاج کے بعد پی ٹی آئی سندھ کا کارروان مختلف راستوں سے ہوتا ہوا رات دیر گئے سکھر پہنچا، سکھر میں پولیس و انتظامیہ کی جانب سے راستے بند کر دیئے گئے، خندقیں کھودی کر مختلف راستوں کو ٹرانسپورٹ کے لئے مکمل بند کر دیا گیا تھا اور سندھ پنجاب بارڈر پر کنٹینر لگا کر جانے والے راستے بند کر دیئے گئے تھے۔ترجمان سندھ نے کہا پی ٹی آئی سندھ کا کارروان رات دیر تک سکھر، پنو عاقل، سندھ پنجاب کے بارڈر موجود رہا، سندھ کارروان کی کچھ گاڑیاں پنو عاقل، سندھ پنجاب بارڈر پر روکی ہوئی ہیں پولیس نے سندھ کے مختلف شہروں میں کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑیوں قبضے میں لی ہیں۔ پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کچھ گاڑیاں مختلف مشکل راستوں سے سفر کرتے ہوئے پنجاب پہنچ چکی ہیں جو اسلام آباد کی طرف جارہی ہیں پی ٹی آئی سندھ کا کارروان پنجاب کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا آج رات تک اسلام آباد پہنچے گا۔
    پی ٹی آئی سندھ کا کارروان کا اسلام آباد کی طرف سفر جاری ہے۔پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان نے مزید کہا فارم 47 کی ناجائز حکومتوں نے پر امن شہریوں پر تشدد کیا ہے، پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہونے کے بجائے دشمن بنی ہوئی ہے، ہمارا سفر اسلام آباد کی طرف جاری ہے انشا اللہ کسی صورت بھی آج رات پہنچیں گے، پی ٹی آئی کاررکنوں کو سندھ و پنجاب کے مختلف شہروں میں روکا جارہا ہے، کپتان کی کال پر پوری قوم نکل چکی ہے سب کی منزل ڈی چوک اسلام آباد ہے ہم صرف اسلام آباد احتجاج کرنے جارہے تھے انہوں نے پورا ملک جام کر دیا ہے، سڑکیں بند، موٹروے بند، ٹرانسپورٹ اڈے بند، موبائل فون سروس بند سب کچھ بند کر دیا ہے انہوں نے کہا پر امن احتجاج کو روکنے کے لئے حکومت نے ملک بھر کی عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

    زمبابوے کی پاکستان کو 80 رنز شکست

    بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد،محسن نقوی نے استقبال کیا

    کرم تصادم، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کر لیا

    پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی