Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی کام جاری ہے،میئر کراچی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی کام جاری ہے،میئر کراچی

    میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کا تعمیراتی کام جاری ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق مئی کراچی نے بتایا کہ شیریں جناح کالونی میں شاہراہ غالب نزد پی ایس او پیٹرول پمپ کیماڑی گیٹ نمبر 2 کے قریب سے سڑک کی استرکاری کی جا رہی ہے تاکہ علاقہ مکینوں کو سہولت فراہم کی جاسکے، یہ ہم سب کے بدلتے اور بہتر ہوتے شہر کراچی کے مناظر ہیں جو آج شہریوں کے سامنے ہیں اور اسی طرح آگے بھی جاری رہیں گے، کراچی کی رونقوں اور روشنیوں کو بلدیہ عظمیٰ بحال کررہی ہے اور شہر کے ہر ضلع میں کام ہوتا نظر آرہا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ اگر نیت ٹھیک اور کام کرنے کا جذبہ ہو تو وسائل یا اختیارات کبھی رکاوٹ نہیں بنتے ،کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت اور جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جاسکے، شیریں جناح کالونی میں بھاری ٹریفک کی وجہ سے سڑکوں کی صورتحال تشویش ناک تھی اور ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا تھا، کیماڑی گیٹ نمبر2 کے قریب کی خستہ حالت کے پیش نظر اس کی فوری مکمل اور استرکاری کا فیصلہ کیا گیا اور اس پر تیزی سے کام شروع کیا گیا اور اب جلد ہی اس مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کا وسیع تر مفاد ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    ماربل سٹی کراچی کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  • ماربل سٹی کراچی کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط

    ماربل سٹی کراچی کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ماربل سٹی کراچی حکومت سندھ کے پائیدار صنعتی ترقی، معاشی نمو اور ملازمتیں پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، صوبے میں ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کا مستقبل روشن ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نےمحکمہ سندھ سرمایہ کاری، اس کے ذیلی ادارے سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ، کمپنی اور نجی شراکت داروں کائنات انٹرپرائزز اینڈ حسن کنسٹرکشنز کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، سیکریٹری صنعت یاسین شر، سیکریٹری سرمایہ کاری خرم شہزاد، سی ای او سندھ اکنامک زونز اتھارٹی زیرت شفقت ، عظیم عقیلی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ پرائیویٹ پارٹنرز میں سے عاصم صدیقی، چرچل شفقت اور دیگر شریک ہوئے۔ صنعتی اور معاشی ترقی کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت سندھ نے ماربل اور گرینائٹ کی پیداوار میں انقلابی تبدیلیوں کے منصوبے ماربل سٹی کراچی کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر مزید کہا کہ سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام منصوبہ پاکستانی صنعت و تجارت کے مرکز کراچی میں واقع ہے۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید نے بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ماربل سٹی ، کراچی بندرگاہ، جناح ایئرپورٹ اور تمام اہم ہائی ویز کےساتھ جڑا ہونے کے باعث قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں تجارت کےلیے بےمثال سہولیات کا حامل ہے۔ منصوبے میں ماڈرن انفرا اسٹرکچر، بنیادی ضروریات اور سخت سیکوریٹی شامل ہیں، 24 گھنٹے نگرانی ، ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کے باعث سرمایہ کاروں اورورکرزکےلیے محفوظ اور مثبت ماحول بھی فراہم کرتا ہے۔ 100 ملین ڈالر کے منصوبے سے 10 ہزار ملازمتیں پیدا ہونے اور ماربل و گرینائٹ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔پاکستان کی صنعتی ترقی میں جدت کے فروغ اور برآمدات کے اضافے میں صوبہ سندھ ھ کا کردار قائدانہ ہے۔
    وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب کے دوران کائنات اینڈ حسن کنسٹرکشن ( جے وی ) کے ساتھ معاہدے پر دستخط وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی موجودگی میں کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نجی شعبے کی شرکت کو سراہا اور منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ کائنات اینڈ حسن کنسٹرکشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں دستخط کی تقریب سے حکومت کے معاشی نمو ، ملازمتیں پیدا کرنے اور پائیدار صنعتی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

  • کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی.

    جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں ضلعی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان 19مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 20زخمی ڈاکوئوں سمیت 25ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 22مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 14موٹر سائیکلیں برآمدکرلی گئیں۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران 1267 سے زائد ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی 84کلو 384گرام چرس،ایک کلو 514گرام آئس،کرسٹال اور ہیروئن اور126اقسام کااسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چھینی و چوری شدہ 51موٹرسائیکلیں اور 15گاڑیاں بھی برآمدکی ہیں۔

    کراچی کے طلبا نے ماحول دوست پولیوشن فری پیپر ایجاد کرلیا

  • ایرانی حکومت کا طلبہ کی گرفتاری پر روس سے احتجاج

    ایرانی حکومت کا طلبہ کی گرفتاری پر روس سے احتجاج

    ایران نے روس کے شہر کازان کی یونیورسٹی میں ایرانی طالبعلموں کی پرتشدد گرفتاریوں پر ماسکو سے احتجاج کیا ہے۔

    ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ’ارنا‘ نے ایرانی قونصلیت سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعے کو کازان یونیورسٹی کے ویزا توسیع مرکز جانے والے 2 ایرانی طلبہ کو پولیس نے غیرپیشہ ورانہ اور غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا۔ واقعے کے ردعمل میں ایران نے روسی وزارت خارجہ میں ایک احتجاجی نوٹ جمع کروایا ہے جس میں ایرانی طلبہ کے ساتھ پولیس کے پرتشدد سلوک کی مذمت کی گئی ہے۔روس کے قریبی اتحادی ایران نے واقعے پر وضاحت طلب کی ہے، گرفتار ایرانی طلبہ کو جمعے کو ایرانی قونصلیٹ کی مداخلت کے بعد رہا کردیا گیاتھا۔کازان پولیس کی پریس سروس نے ٹیلی گرام کے ذریعے جمعے کو جاری پیغام میں کہا ہے کہ طلبہ کے درمیان ایک تنازع ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا جس پر پولیس نے لڑائی میں پہل کرنے والے طلبہ کو حراست میں لیا تھا، بیان میں گرفتار طلبہ کی قومیت کا حوالہ نہیں دیا گیا۔
    کازان کی علاقائی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی جمعے کو بتایا کہ سرکاری نمائندے سے پرتشدد رویہ اپنانے کے الزام میں دو غیر ملکی طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ماسکو میں روس کے سفیر کاظم جلالی نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ایران کے سینئر سفارتکار عباس آراغچی مسلسل واقعے کی پیروی کرتے رہے، ایرانی سفیر نے ایک ایکس پوسٹ میں ایرانی طلبہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے ملوث روسی حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ایران اور روس قریبی اتحادی ہیں ، دونوں ممالک کے امریکا اور مغربی طاقتوں کے خلاف مشترکہ مفادات کے پیش نظر قریبی تعلقات ہیں جبکہ حالیہ تاریخ میں پہلی بار ایران کی جانب سے کسی مسئلے پر روس سے احتجاج کیا گیا ہے، رواں سال ستمبر میں امریکا نے ایران پر روس کو بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی کا الزام عائد کرتے ہوئے تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد،محسن نقوی نے استقبال کیا

    یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    کرم تصادم، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کر لیا

    پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی

  • کراچی کے طلبا نے ماحول دوست پولیوشن فری پیپر ایجاد کرلیا

    کراچی کے طلبا نے ماحول دوست پولیوشن فری پیپر ایجاد کرلیا

    کراچی کے طلبا نے موجودہ موسمیاتی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے ایگریکلچر ویسٹ سے ماحول دوست پولیوشن فری پیپر ایجاد کرلیا ہے۔

    یہ ایک ایسا پیپر ہے جس کو استعمال کر کے پھینکنے سے اس کے اندر موجود بیج کی مدد سے چھوٹے چھوٹے پودوں کی پیداوار ہوگی جو کہ ماحول کیلئے بہت خوشگوار ثابت ہوگا کیوں کہ یہ پیپر گنے کے فضلے، کیلے، چاول اور مکئی کے چھلکوں سے مل کر بنا ہے۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے طلبہ کی بنائی گئی بائیو شیٹ سے پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ جنگلات کی کٹائی میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ اس پیپر میں کوئی زہریلا مواد نہیں ہوگا بلکہ زرعی فضلے سے تیار کیاگیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ پینٹنگز کے شوقین افراد اب مہنگے کینوس کے بجائے پچاس سے سو روپے کی لاگت میں بننے والے اس ماحول دوست پیپر سے اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں۔پیپر کی موٹائی کی وجہ سے اس پر باآسانی پینٹنگز نہ صرف کی جاسکتی ہے بلکہ سالوں تک محفوظ بھی رہے گی۔ڈاکٹر سدرہ شاہین کی سربراہی میں گروپ ممبران عبدالرافع، انیلہ شبیر اور حبیب الرحمان نے بائیو پیپر بنایا ہے۔ گروپ ممبران نے دعوی کیا ہے کہ مارکیٹ میں چھوٹے کینوس کی بھی 300 سے قیمت شروع ہورہی ہے جبکہ ہم نے 50 روپے کی لاگت سے کینوس کی طرز پر یہ پیپر تیار کیے ہیں۔طلبا نے کہا کہ پاکستان میں پیپر بہت ہی کم بنتا ہے زیادہ تر درآمد پر انحصار ہوتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ناقص میٹیریل سے ایسا پروڈکٹ بنایا ہے جو کہ ماحول کو گندہ ہونے سے بھی بچائے گا۔ عموما ایگریکلچر ویسٹ کو جلایا جاتا ہے جس سے گلوبل وارمنگ ہوتی ہے جو کہ ہمارے ماحول کیلئے نقصان دہ ہے۔ موجودہ صورت حال دیکھتے ہوئے یہ ماحول دوست پیپر بنایا ہیکاغذی صنعت میں جنگلات کی کٹائی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے جو موسمیاتی تبدیلی کی صورت میں خطرناک اثرات موجود ہیں، بائیو پیپر فصلوں کی باقیات، پودوں کے ریشوں پتوں کو استعمال کرکے ایک پائیدار متبادل حل پیش کیا ہے۔سب سے پہلے فضلہ جمع کر کے صفائی اور چھانٹنا ہوتا ہے پھر شریڈنگ اور پلپنگ کی جاتی ہے۔ اس کے بعد دھلائی اور بلیچنگ کر کے شیٹ کی تشکیل کی جاتی ہے جس کے بعد شیٹ کو تقسیم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کتابوں اور رسائل و جرائد کی اشاعت مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔ درآمد شدہ کاغذ پر سبسڈی بھی نہیں دی جاتی حالیہ برسوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کاغذ کی درآمد کہیں زیادہ مشکل ہوتی جارہی ہے۔ اگر اس طرح کے طریقہ کار اپنائے جائیں تو ملک میں امپورٹ کرنے کے بجائے ایکسپورٹ میں تیزی آسکتی ہے۔طلبا نے کہا کہ اگر حکومت تعاون کرے ملک میں کاغذ کے کارخانے بھی لگائے جاسکتے ہیں۔

    کراچی، بی ایل اے کے سات ملزمان اسلحہ،منشیات سمیت گرفتار

  • کراچی،کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ملزمان ہلاک

    کراچی،کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ملزمان ہلاک

    کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں اسنیپ چیکنگ کیدوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن گندا نالہ اسٹاپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور 2موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان میں عبدالستار، سری چند، راج کمار اور نواب احمد شامل ہیں، ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 2 ہفتے قبل ڈیفنس فیز 5 میں ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کوقتل کیا تھا جبکہ ملزمان مقتول سعید سے 5 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    کراچی ایئر پورٹ خودکش دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی کے حوالے

  • کہیں جانے نہیں دیں گے، کارکنوں نے گنڈاپور کو گھیر لیا

    کہیں جانے نہیں دیں گے، کارکنوں نے گنڈاپور کو گھیر لیا

    وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو کارکنوں نے گھیرلیا اور کہا کہ آپ کہیں نہیں جائیں گے، علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ میں کہیں نہیں جارہا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کا قافلہ اسلام میں احتجاج کے لیے پیش قدمی کرتے ہوئے بشری بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں غازی بروتھا نہر کے قریب رکا ہوا ہے۔ غازی بروتھا پہنچ کر علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو رکنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھوڑی دیر وقفے کے بعد روانہ ہوں گے۔ بعدازاں کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کو گھیر لیا اور کہا کہ آپ کہیں نہیں جائیں گے جس پر گنڈاپور نے جواب دیا کہ میں کہی نہیں جارہا آپ کے ساتھ ہوں، ریسٹ ایریا میں نماز پڑھتے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ترجمان اختیارولی خان نے دعوی کیا ہے کہ گنڈاپور اور بشری بی بی دونوں ریلی سے رفوچکر ہو چکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور پانچ گھنٹے میں صوابی سے برہان نہیں پہنچ پائے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریلی میں سرکاری ملازمین سمیت پندرہ سو سے دو ہزار افراد شامل تھے۔ کارکن قیادت کی سست رفتاری پر نالاں ہوکر واپس مڑ رہے ہیں۔ سخت موسم میں کارکنان مایوس ہوکر قیادت کو کوسنا شروع ہو گئے ہیں۔ فائنل کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی فائنل کال ثابت ہو رہی ہے۔

    بھارت:مسجد گرا کر مندر کی کوشش،ہنگامے

    مری میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    شہریوں کی سہولت کیلیے نادرا کی خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    دنیا کے کئی ممالک میں پی ٹی آئی کا احتجاج

  • بھارت:مسجد گرا کر مندر کی کوشش،ہنگامے

    بھارت:مسجد گرا کر مندر کی کوشش،ہنگامے

    بھارتی ریاست اُتر پردیش کے ضلع سنبھل میں مودی سرکار نے ایک اور مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کی ٹھانی تو ہنگامے پھوٹ پڑے، جن میں اب تک 3 افراد مارے جاچکے ہیں اور کئی زخمی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو اتر پردیش کے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ایک ہجوم نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ کیا جس سے ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ سروے سے پہلے بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی، لیکن صبح جمع ہونے والے بھیڑ نے پولیس ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور شرپسندوں کو بھگا دیا۔سنبھل کی شاہی جامع مسجد کو لے کر عدالت میں کیس چل رہا ہے۔ جس میں ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ یہ ہری ہر مندر ہے، جسے گرا کر مسجد بنائی گئی۔ کیس کی سماعت میں عدالت کے حکم کے بعد اتوار کی صبح 7.30 بجے سے سروے کیا جا رہا تھا۔ عدالت کے حکم پر ایڈووکیٹ کمشنر سروے کے لیے پہنچے تھے۔ اسی دوران شاہی جامع مسجد کے باہر بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی اور سروے کے حوالے سے ہنگامہ شروع ہو گیا۔ہنگامہ آرائی کے واقعے کے بعد حالات اب قابو میں ہیں۔ جگہ جگہ پتھرؤں کے واقعات پیش آئے ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیاں جلا دی گئیں۔ علاقے میں کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں تین افراد مارے گئے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج بھی جاری ہے۔ایس پی سنبھل نے دو لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ابھی تک نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس نے واضح طور پر موت کی وجہ نہیں بتائی۔گولی لگنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موت کیسے ہوئی پوسٹ مارٹم سے واضح ہو گا۔سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کو لے کر ہنگامہ آرائی کے بعد مراد آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کی پولیس نے سنبھل میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ امروہہ، مرادآباد اور رام پور اضلاع کی پولیس فورس نے کشیدہ علاقے میں پولیس موجود ہے اور مسلسل فلیگ مارچ کر رہی ہے۔دوسری طرف آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے سنبھل کے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ توڑ پھوڑ اور پتھراؤ میں ملوث نہ ہوں۔شہاب الدین نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے امن کا پیغام دیا ہے۔ اس پر عمل کریں۔ سنبھل کی جامع مسجد ایک تاریخی مسجد ہے۔ اس کے لیے قانونی جنگ بھرپور طریقے سے لڑی جائے گی۔

    مری میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    شہریوں کی سہولت کیلیے نادرا کی خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

  • مری میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    مری میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    ضلع مری کی حدود میں بھی 25 نومبر بروز سوموار تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے ضلع مری کی حدود میں25 نومبر بروز سوموار تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق ضلع مری کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے دو روز سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، آج پی ٹی آئی نے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر ابھی تک قافلے راستوں میں ہیں،احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی

    ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

    دنیا کے کئی ممالک میں پی ٹی آئی کا احتجاج

  • شہریوں کی سہولت کیلیے نادرا کی خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    شہریوں کی سہولت کیلیے نادرا کی خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

    شہر قائد میں نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈکے حصول کے لیے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی، جس سے لمبی قطاروں اورطویل انتظارکے بغیرکوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سیاستفادہ کرسکیگا۔
    ابتدا میں سیلف سروس کیوسک نادرامیگاسینٹرزبعدازاں ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اورشاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے۔ایکسپوسینٹرمیں منعقدہ 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کے دوران نادرا کی جانب سے اسٹال لگایا گیا،جس پرشہریوں کی سہولت کے لیے ایک اورجدت کے حامل سیلف سروس کیوسک رکھاگیا،جوآئندہ کچھ عرصے کے دوران شہرکے میگاسینٹرزپرنصب کیے جائینگے۔نادراکے اس خودکارکیوسک کے ذریعے شہری اپنے اسمارٹ قومی شناختی کارڈزکی تجدید اورگمشدہ شناختی کارڈزکے حصول کے لیے نادرا کی کسی عام برانچ کی طرح درخواست کے مراحل طے کرسکتے ہیں،تاہم اس کے لیے نہ توشہریوں کولمبی لمبی لائنوں میں لگنا پڑے گا اورنہ ہی کسی نادراسینٹرکے کائونٹرزپرکسی ڈیٹاانٹری آپریٹریا تصویراورانگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کے لیے عملے کے کسی بھی فرد کی ضرورت پڑے گی۔نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمارحیدر نے اس ضمن میں بتایاکہ آئیڈیازنمائش کے ذریعے سیلف سروس کیوسک کی رونمائی کردی گئی،اگلے مرحلے میں اس خودکارسسٹم کے کچھ آزمائشی مراحل ہوں گے، جس کے بعد اس کوشہرکے کسی بھی میگاسینٹرمیں نصب کردیاجائیگا۔انہوں کہاکہ کراچی میں اس کی تنصیب پہلی مرتبہ ہوگی، تاہم اگرملک کے دیگرشہروں کی بات کریں تویہ سیلف سروس کیوسک اسلام آباد کے میگاسینٹرمیں نصب کیاجاچکا ہے۔عمارحیدرکے مطابق سیلف سروس کیوسک کے ذریعے کوئی بھی شہری 8تا 9مختلف ڈیٹا اسٹیپس کے بعد شناختی کارڈزکی تجدید کے اہل ہوں گے، جس میں سب سے پہلا کیوسک کی بورڈ کے ذریعے قومی شناختی کارڈزکا انداراج، بائیومیٹرک، آئیرس، تصویراور اس کے علاوہ ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کے بعد سائل کو ایک کیوآرکوڈ موصول ہوگا، جس کے بعد وہ جیزکیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کی ادائیگی کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں اس خودکارکیوسک کے ساتھ پی اوایس بھی نصب کیا جائیگاتاکہ کوئی بھی شہری اپنے ڈیبیٹ اورکریڈٹ کارڈکے ذریعے بھی ادائیگی کرسکے۔ نادراکے اس کائونٹرز نما خودکارنظام کونادراسینٹرزکے علاوہ شہرکے ریلوے اسٹیشنز،ائیرپورٹس اورمختلف شاپنگ مالزمیں بھی نصب کیا جائے گا۔